Reviewed By Dr. Huma Ameer
پھلوں میں امرود کا نام تو آپ نے سنا ہی ہوگا ۔ یہ سدا بہار پھل کہلاتا ہے کیوں کہ آپ ہر موسم میں اس پھل سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔ اس عام سے پھل سے تو سب ہی واقف ہیں لیکن اس کے بے انتہا حیران کب صحت سے مطعلق فوائد سے شائد آپ کم ہی واقوف ہوں گے۔ ویسے تو آم کو پھلوں کا بادشاہ کہتے ہیں لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ اسی طرح امرود کو بھی اس کی اہم خصوصیات کی وجہ سے پھلوں کی رانی کہا جاتا ہے۔
اس کے علاوہ یوں تو اس بات سے سب ہی واقف ہوں گے کہ سیب ایک مکمل غزا ہے لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ امرود کو غزائیت کا پاور ہائوس کہا جاتا ہے کیوں کہ یہ آپ کے جسم کی تمام اہم غزائی ضروریات کو پورا کرتا ہے اور یہ بات بہت کم لوگوں کو معلوم ہے کہ مطالعات کے مطابق امرود کو سیب سے بھی اوپر ترجیح دی جاتی ہے کیوں کہ اس میں سیب سے بھی ذائد غذائی اجزاء موجود ہوتے ہیں۔
اگر اس کا صحیح طریقے سے استعمال کیا جائے تو امرود کو ایک جادوئی پھل کہا جا سکتا ہے کیوں کہ یہ آپ کے جسم کے ہر حصے اور اعضاء کو فائدہ پہنچاتا ہے۔ یہ اینٹی آکسیڈینٹس سے بھرپور ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ اس میں کافی قسم کے وٹامن، لائکوپین، کیلشیم، مینگنیز اور پاٹاشیم وغیرہ بھی پائے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ امرود میں بہت کم کیلوریز پائی جاتی ہیں اور یہ فائبر سے بھرپور ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ امرود خطرناک بیماریوں میں بھی مددگار ثابت ہو سکتا ہے جیسے کہ ہائی بلڈ پریشر، ذیابیطس، کھانسی، ڈائریا اور کافی قسم کے کینسر وغیرہ۔
Table of Contents
:امرود کے حیران کن صحت سے مطعلق فوائد مندرجہ ذیل ہیں
ایک امرود میں روزانہ کی مقدار کی مقابلے دوگنی مقدار مین وٹآمن سی پایا جاتا ہے۔ وٹامن سی کے ساتھ ساتھ 100 گرام امرود میں مندرجہ ذیل غزائی اجزا پائے جاتے ہیں:
امرود میں بہت کم مقدار میں چربی ہوتی ہے اور بہت زیادہ مقدار میں فائبر اور پروٹین پائے جاتے ہیں۔ اس طرح یہ تمام غزائی اجزا مل کر امرود کو کھانے کے لئیے ایک بہترین پھل بناتے ہیں۔
اس کے علاوہ امرود میں دوسرے وٹامن بی کے اجزاء جیسے کہ نیاسن، رائبو فلیون اور تھایامین وغیرہ بھی اچھی مقدار میں موجود ہوتے ہیں۔ اس میں کچھ مقدار مین وٹامن اے اور وٹامن کے بھی پائے جاتے ہیں۔ اس سب کے ساتھ ساتھ امرود مین کافی مقدار مین مینگنیز، فاسفارس اور میگنیشیم بھی موجود ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ امرود میں کچھ معدنیات جیسے کہ کیلشیم، ائرن اور زنک وغیرہ بھی کچھ مقدار میں موجود ہوتے ہیں۔
امرود فائبر حاصل کرنے کا ایک اچھا ذریعہ ہے۔ اور اس کے ساتھ ساتھ اس میں بہت کم گلائسیمک انڈیکس پایا جاتا ہے جس کی وجہ سے یہ ذیابیطس کے مریضوں کے لئیے اچھا ثابت ہو سکتا ہے۔ امرود میں موجود گلائسیمک انڈیکس خون میں شوگر کے لیول کو ایک دم بڑھنے سے روکتا ہے جبکہ اس میں موجود فائبر اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ آپ کے جسم میں شوگر لیول اچھی طرح سے منظم ہوں۔
اس طرح یہ دونوں آپس میں مل کر کام کر کے امرود کھانے سے آپ کے جسم میں شوگر لیول کو کرنے مین مدد کرتے ہیں۔ اس سب کے علاوہ ایک مطالعے سے یہ پتا چلتا ہے کہ امرود کے پتوں کا عرق بھی ذیابیطس کے مریضوں کے لئیے بہترین ثابت ہوتا ہے اور آپ کی شوگر کو بہتر بنانے میں مدد کرتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ ذیابیطس کی وجہ سے ہونے والی پیچیدگیوں کو بھی بہت حد تک کنٹرول کرنے میں مدد کرتا ہے۔
امرود میں موجود فائبر قبض کو ہونے سے بھی روکتا ہے جو ذیابیطس کے مریضوں میں ایک عام مسئلہ ہے۔ اس طرح امرود ذیابیطس کے مریضوں کے لئیے ایک بہترین پھل ہے اور ان لوگون کے لئیے بھی اچھا ہے جو ذیابیطس ہونے کے خطرے کو خود سے دور رکھنا چاہتے ہیں۔
یہ تو آپ سب کو معلوم ہی ہوگا ہمارے مدافعتی نظام کے لئیے وٹامن سی کتنا اہم ہے۔ حیرانی کی بات یہ ہے کہ امرود وٹامن سی سے بھرپور ہوتے ہیں اور ان میں مالٹوں کی نثبت تقریبا چار گنا زیادہ وٹامن سی موجود ہوتا ہے۔ وٹامن سی آپ کے مدافعتی نظام کو فروغ دینے میں اور اس کو بہتر بنانے میں ایک اہم کردار ادا کرتا ہے اور اور ہمارے جسم میں خطرناک بیکٹیریا اور وائرس کو مار کر ہمیں کافی قسم کی انفیکشن اور بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے۔
اس کے علاوہ وٹامن سی اپ کے جسم میں موجود خلیات کو بھی کسی قسم کا نقسام پہنچنے سے بچاتا ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ آپ کو کافی قسم کی خطرناک بیماریوں سے دور رکھتا ہے جیسے کہ گٹھیا، کینسر اور کافی قسم کی دل کی بیماریاں۔
امرود میں باقی پھلوں کی نسبت کافی مقداار میں ڈایٹری فائبر پایا جاتا ہے۔ فائبر کے ذریعے آپ کے پاخانے کو نرم ہونے مین مدد ملتی ہے جس کی وجہ سے آپ کا قبض یا آپ کے سیال ٹھیک ہو جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ امرود میں آپ کی روزانہ کی مقدار کے مظابق ٪12 فائبر موجود ہوتا ہے جو آپ کے حاضمے کو بہتر بنانے کے لئیے انتہائی مفید ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ کچھ مطالعات سے پتا چلتا ہے کہ امرود کے پتے آپ کی متلی اور الٹیوں کو دور کرنے کے لئیے انتہائی مفید ہیں۔ ایک اور انکشاف یہ ہے کہ امرود کی اینٹی مائکروبئیل اور اینٹی سپاسموڈک خصوقصیات کی وجہ سے یہ آپ کے سیال یا ڈائریا کو ٹھیک کرنے میں مدد کرتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ امرود کی اینٹی مایکروبئیل خصوصیات کی بدولت یہ آپ کی آنتوں میں موجود بیکماری پھیلانے والے جراثیم کو بھی ختم کرتا ہے جس کی بدولت آپ حاضمے سے مطعلق کافی بیماریوں سے دور رہتے ہیں۔
امرود میں کافی زیادہ ممقدار میں پوٹاشیم اور سوڈیم پایا جاتا ہے جو ہائیپر ٹینشن کے مریضوں میں ہائی بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے مین مدد کرتے ہیں۔ ایک مطالعے کے مطابق کھانے سے پہلے پکا ہوا امرود کھانے سے آپ کے بلڈ پریشر کو کم ہونے میں مدد ملتی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ آپ کا ٹوٹل کالیسٹرول کم کرتا ہے جو آدھی سے زیادہ قلبی بیماریوں کی وجہ ہے۔ اس کے علاوہ اس کو کھانے سے اچھا کالیسٹرول تقریبن ٪8 بڑھ جاتا ہے۔
یہ ساری باتیں آپ کے دل کی صحت کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ اس سب کے ساتھ ساتھ امرود کے پتوں میں موجود پالی سیکرائڈز بہترین اینٹی آکسیڈینٹس کے طور پر کام کرتے ہین اور اکسیڈیٹو تنائو سے لڑنے میں مدد کرتے ہیں۔ یہ بہت ضروری ہے کیوں کہ آکسیڈیٹو تنائو ہارٹ فیل کی ایک بہت بڑی وجہ ہے۔
بال گرنا تو سب کے لئیے ایک بڑا مسئلہ ہے۔ امرود کے پتوں کو استعمال کر کے یہ مسئلہ ختم ہو سکتا ہے اور آپ کے بال گرنا بند ہو سکتے ہیں کیوں کہ اینٹی مائکروبئیل اور اینٹی آکسیڈٹو خٓصوصیات موجود ہوتی ہیں۔ اس کے علاوہ یہ بالوں میں خشکی کو مسائل کو دور کرنے کے لئیے بھی مفید ثابت ہوتا ہے۔
یہ وٹامن بی اور وٹامن سی سے بھرپور ہوتے ہیں جس کی وجہ سے یہ آپ کے بالوں کو بڑھنے میں اور خوبصورت بنانے میں مدد کرتے ہیں۔ تو پھر اگر آپ کے گھر میں امرود کا درکت موجود ہے تو اس کے پتوں کو بھینکنے یا جلانے کی بجائے آپ ضرور ان کو اکٹھا کر کے ان کا پیسٹ بنا کر آپ اس کو اپنے بالوں پر استعمال کرنا چاہیں گے۔ یہ آپ کے بالوں کو گرنے سے روکے گا اور ان کو مضبوط بنانے میں مدد کرے گا۔
حیض کا وقت تقریبا ہر لڑکی کے لئیے ہی ایک دردناک مرحلہ ہوتا ہے۔ اگر آپ بھی اس درد سے گزرتے ہیں تو آپ امرود کا استعمال ضرور کرنا چاہیں گیں کیوں کے امرود کے پتوں کا عرق اس حیض کے دوران ہونے والے درد کو دور کرنے کے لئیے انتہائی مددگار ثابت ہوا ہے۔ ایک مطالعے کے مطابق جن لڑکیوں نے حیض کے دوران درد کے ؛لئیے امرود کے پتوں کا 6 ملی گرام عرق روزانہ استعمل کیا ان کو ان لڑکیوں کی نثبت جو دوا یا پین کلر کا استعمال کر رہی تھیں، درد میں کافی زیادہ کمی کا احساس ہوا۔
امرود مین اینٹی کینسر خصوصیات پائی جاتی ہیں۔ امرود میں بہت سے اینٹی آکسیڈینٹس پائے جاتے ہیں جیسے کہ لائکوپین، کورسیٹین، وٹامن سی اور دوسرے پولی فینولز جو آپ کے جسم میں موجود فری ریڈیکلز کو نیوٹرالائز کر دیتے ہیں اور اس کے نتیجے مین یہ آپ کے جسم میں کینسر شدہ خلیات کو بننے سے روکتا ہے۔ اس طرح امرود کا استعمال کرنے سے آپ خود کو کینسر ہونے کے خطرے سے دور رکھ سکتے ہیں۔
A sweet and creamy dairy product, yogurt is both delicious and packed with important nutrients…
In this blog, we will share complete and updated information regarding Tretinoin cream price in…
Pait dard means stomach pain. It is a common health condition that causes pain and…
ایک دوا ہے جو پیٹ کے امراض اور کچھ نفسیاتی حالات کے علاج کے لیے…
It’s a routine these days that young mom's walk into the clinic and want their…
HMPV, a respiratory virus has gripped China with widespread concerns over it transforming into a…