آج کل ہر کوئی ایپل سائڈر وینیگر کے بارے میں بات کرتا نظر آتا ہے کہ اس کے کتنے حیرت انگیز فوائد ہیں۔ کیا آپ بھی جاننا چاہتے ہیں کے وہ حیرت انگیز فوائد خاص طور پر کیسے اور کیا ہیں؟ اس آرٹیکل میں وہ تمام وجوہات ہیں جن کی وجہ سے ہر ایک ایپل سائڈر وینیگر پی رہا ہے اور اپنی غذا میں ایپل سائڈر وینیگر کو شامل کرنے کے لئے مددگار تجاویز بھی لکھی ہیں۔
ایپل سائڈر وینیگر ہزاروں سالوں سے استعمال میں لایا جا رہا ہے۔ قدیم دور میں یہ کھانسی اور انفیکشن کا علاج تھا۔اور آج، ایپل سائڈر وینیگر کو وزن کم کرنے میں مدد، ایسڈ ریفلکس کا علاج اور بہت سی دوسری چیزوں میں استعمال کیا جاتا ہے۔
Table of Contents
ایپل سائڈر وینیگر سیب سے تیار کردہ سرکہ کی ایک قسم ہے۔ یہ خمیر سیب کا رس ہوتا ہے۔
ایپل سائڈر وینیگر بنانے کے لیے سیب کو پیس کر خمیر میں ملا دیا جاتا ہے۔ ایسا کرنے سے، سیب کی قدرتی چینی وقت کے ساتھ خمیر ہو جاتی ہے اور الکوحل میں تبدیل کر دی جاتی ہے . یہ ایپل سائڈر بنانے کی طرح لگتا ہے، ہیں ناں؟ جی ہاں، کیونکہ عمل ایک ہی ہے. فرق یہ ہے کہ سیب کا سرکہ دو بار خمیر کیا جاتا ہے – ایک بار الکوحل سائڈر بنانے کے لئے اور دوسری بار اسے سرکہ بنانے کے لئے۔
سننے میں بہت حیران کن لگتا ہے، مگر ایپل سائڈر وینیگر پینے سے آپ کو صحت کے بہت سے فوائد حاصل ہوں گے جن پر ابھی تفصیل سے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ صحت کے فوائد کے علاوہ، ایپل سائڈر وینیگر تسکین پیدا کرکے کھانے کی خواہشات کو کم کرتا ہے جس کا مطلب ہے کہ ایپل سائڈر وینیگر وزن میں کمی یا صحت مند طرز زندگی کو برقرار رکھنے کے لئے بہت اچھا ہے۔ صرف یہی نہیں بلکہ ایپل سائڈر وینیگر فائدہ مند غذائی اجزاء سے بھرا ہوا ہے۔
اگرآپ غذائیت کے حقائق کے لیبل کو دیکھیں تو ایپل سائڈر وینیگر وٹامنز، معدنیات یا یہاں تک کہ کیلوری کی زیادہ مقدار نہیں رکھتا۔ اس کے ممکنہ صحت کے فوائد ان مادوں میں پائے جاتے ہیں جو معیاری غذائیت کے لیبل کا حصہ نہیں ہیں۔
ایپل سائڈر وینیگر کی شہرت کی وجہ ایسیٹک ایسڈ ہے، جو خمیر کے دوران بنتا ہے۔ اس ایسڈ کے صحت پر مختلف فوائد ہو سکتے ہیں۔
یہ ایک قدرتی جولی ہے اور یہ ہاضمہ کو بہتر بنا سکتا ہے؛
ایپل سائڈر وینیگر غزائیت کا پاور ہاؤس بھی ہے۔ آئیے سیب کے سرکے کی غذائی ترکیب پر گہری نظر ڈالتے ہیں تاکہ یہ دیکھا جاسکے کہ اسے اتنا خاص کیا بناتا ہے:
ایپل سائڈر وینیگر کے لئے صحت کے سب سے بڑے دعووں میں سے ایک ذیابیطس اور بلڈ شوگر کنٹرول سے متعلق ہے۔ چند تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ کھانے کے بعد ایپل سائڈر وینیگر کا استعمال آپ کے خون میں گلوکوز (چینی) کو کم کرسکتا ہے۔ یہ ٹائپ ٢ ذیابیطس یا قبل از ذیابیطس والے افراد کے لئے مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔
لیکن صرف سرکہ سے یہ توقع نہ کریں کہ آپ کے خون میں شوگر کی سطح کو قابو میں رکھیں گے۔ ذیابیطس کی روک تھام یا انتظام کے لیے صحت مند غذا کھائیں اور روزانہ ورزش کریں۔
گیسٹرو ایسوفیگل ڈیزیز، جی ای آر ڈی، ایسڈ ریفلکس – چاہے آپ اسے کسی بھی نام سے پکاریں، یہ ناخوشگوار ہے۔
بہت سے لوگ ایپل سائڈر وینیگر کوبطور ایسڈ ریفلکس علاج استعمال کرتے ہیں۔ ایپل سائڈر وینیگر کی اینٹی یارٹ برن پاور کو ثابت کرنے کے لئے کوئی سائنس نہیں ہے۔ لیکن اگر آپ کا ڈاکٹر کہتا ہے کہ یہ ٹھیک ہے، تو بھی کوئی نقصان نہیں ہے۔
زیادہ تر لوگ وزن میں کمی کے لئے ایپل سائڈر وینیگر استعمال کرتے ہیں، لیکن وہ ایپل سائڈر وینیگر کے صحت کے باقی فوائد نہیں جانتے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ سیب کا سرکہ عرصہ دراز سے وزن میں کمی میں مدد کے طور پر استعمال کیا جاتا تھا۔
ایسے کئی مطالعات ہیں جنہوں نے یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ وزن میں کمی کے لئے ایپل سائڈر وینیگر کا استعمال اصل میں کام کرتا ہے ۔ تاہم، جب ایک صحت مند طرز زندگی کے ساتھ مل کر ایپل سائڈر پیا جائے, نتائج واقعی متاثر کن ہوتے ہیں۔
اگر آپ وزن کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، ہر تھوڑا سا فروغ مددگار ثابت ہو سکتا ہے.اور ایپل سائڈر وینیگر وزن میں کمی میں مدد کر سکتا ہے۔ ایک چھوٹی سی تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ صحت مند غذا میں ایپل سائڈر وینیگر شامل کرنے سے لوگوں کو وزن کم کرنے میں مزید مدد مل سکتی ہے۔
ایپل سائڈر وینیگر کھانے کی میرینیشنز اور سلاد کی ڈریسنگ میں انوکھا ذائقہ شامل کرتا ہے۔ آپ اضافی ذائقے کے لئے اپنی پسندیدہ چٹنیوں اور اسٹیو میں بھی ایک چھینٹا شامل کرسکتے ہیں۔ بہت سے لوگ اچار ڈالنےمیں سیب کا سرکہ استعمال کرتے ہیں۔ اس کی تیزابیت بیکٹیریا کو ختم کرتی ہے جو کھانے کو خراب کرنے کا سبب بن سکتا ہے۔
ایپل سائڈر وینیگر میں بہت زیادہ تیزابیت ہوتی ہے جو دانتوں کے انمل کو ختم کرتی ہے، جسے آپ ایک بار ختم ہونے کے بعد واپس نہیں لا سکتے۔ اگر آپ اسے سیدھا پیتے ہیں تو یہ آپ کی کھانے کی نالی کو بھی نقصان پہنچا سکتا ہے۔
ان مسائل کی روک تھام میں مدد کے لئے، اس میں پانی شامل کر دیں۔ ایک گرم پانی کے مگ میں ایک کھانے کا چمچ شامل کریں۔ اس طرح یہ آپ کے دانتوں اور گلے سے ٹکرانے والے ایسڈ کی مقدار کو کم کرسکتا ہے
:ایپل سائڈر وینیگر کے دیگر ممکنہ مضر اثرات ہیں
پوٹاشیم کی کمی: اگر آپ میں پوٹاشیم کی کمی ہے تو ایپل سائڈر وینیگر استعمال نہ کریں (ہائپوکلیمیا) کیونکہ یہ حالت کو مزید خراب کر سکتا ہے۔
۔ادویات کے ساتھ تعامل: ایپل سائڈر وینیگر کچھ ادویات کے ساتھ تعامل کر سکتا ہے، بشمول انسولین اور پیشاب کی دوائیں (پانی کی گولیاں)۔ اگر آپ کوئی دوا لیتے ہیں تو اپنے ڈاکٹر سے پوچھیں کہ کیا آپ سیب کا سرکہ استعمال کر سکتے ہیں یا نہیں۔
متلی اور قے: کچھ لوگ قدرتی طور پر ایپل سائڈر وینیگر کے ذائقے اور تیزابیت کو برداشت نہیں کر سکتے۔ اگر یہ آپ کو بیمار محسوس کرواتا ہے تو اس کا استعمال بند کر دیں
اب تک کے شواہد میں کہا گیا ہے کہ ایپل سائڈر وینیگر کم مقدار میں زیادہ تر لوگوں کے لئے محفوظ ہے۔ اگر آپ ادویات لیتے ہیں یا آپ کو کوئی بیماری ہے تو ایپل سائڈر وینیگر یا کوئی اور قدرتی صحت کا علاج استعمال کرنے سے پہلے اپنے ڈاکٹر سے پوچھیں اولا ڈاک کی مدد سے کسی بھی ڈاکٹر کے ساتھ اب آپ کی اپائینٹمنٹ صرف ایک کلک کی دوری پر ہے۔ آپ یہاں کلک کرکے گھر بیٹھے ہی اپنے موبائل سے ایک ورچوئل یا ان-آفس اپائینٹمنٹ بک کروا سکتے ہیں۔ آپ اپنی اپائینٹمنٹ بک کروانے کے لئے صبح 9 بجے سے 11 بجے تک اولا ڈاک کی ہیلپ لائن 04238900939 پر بھی کال کرسکتے ہیں۔
Kharish, commonly known as itching, is a common condition that can happen on any part of…
People who have a habit of grinding their teeth may develop tooth sensitivity issues. This…
Kombucha, a unique type of tea famous for its numerous health benefits, may hold the…
Anxiety is characterized by worry and fear. It may also cause restlessness and make it…
Dental health in children should never be neglected as it can transform into serious complications…
We have compiled a comprehensive list of the best vomiting tablets in Pakistan. These antiemetic…