Table of Contents
عرق گلاب گلاب کے پھول کی پتیوں سے نکلتا ہے۔ یہ تیل خوشبویات میں استعمال ہوتا ہے۔ عرق گلاب کو تقریبا خوشبو ادویات ذائقه اور میک اپ کی اشیاء میں استعمال کیا جاتا ہے۔ سب سے پہلے اسے مسلمانوں نی عمل تقطیر سے بنایا۔
آج سے کچھ عشرے قبل جب بازاری کاسمیٹکس کا رجحان نہیں تھا تو خواتین چہرے کی حفاظت اور دلکشی کے لیے قدرتی اجزا اور جڑی بوٹیوں کا استعمال کرتی تھیں جس سے ان کا چہرہ تروتازہ اور شفاف رہتا تھا عرق گلاب باآسانی جلد کے لیے بہت ہی قیمتی تحفہ ہے ماہر امراض جلد اسے مختلف بیماریوں کے لیے استعمال کرواتے ہیں یہ جلد کی قوت مدافعت بڑھاتا ہے۔
There are many arq e gulab benefits for your health such as:
جلد میں پانی کی صحیح مقدار قائم کرنے میں مدد دیتا ہے اورجلد سے ضرورت سے زیادہ پانی کے اخراج کو روکتا ہےجس سے جلد ملائم چمکدار رہتی ہے گرمیوں میں پسینہ زیادہ آنے سے بدبو آتی ہے اسکو کو ختم کرنے کے لیے عرق گلاب بہت مفید ہے سردیوں میں جلد خشک ہو جانے سے جلدی بیماری ایگزیما لاحق ہو جاتی ہے عرق گلاب کا استعمال اس بیماری سے بچاتا ہے۔
چہرے کی چھائیوں اور جھریوں سے نجات اور رنگت نکھارنے کے لیے عرق گلاب میں گلیسرین اور لیموں کا رس ملا کر لگانا انتہائی مفید ہےخواتین کے ہاتھ برتن اور کپڑے میں صابن اور سرف وغیرہ کے استعمال سے ہاتھ کھردرے ہو جاتی ہیں اس کے لیے عرق گلام میں گلیسرین ملا کر دن میں 2 سے 4 مرتبہ لگانا بہت مفید ہے پاؤں کی ایڑیوں پھٹ جائیں تو عرق گلاب میں گلیسرین ملا کر لگانے سے ٹھیک ہو جاتی ہیں۔
اگر آپ اپنے چہرے سے چھائیاں ختم کرنا چاہتے ہیں تو عرق گلاب اس کا بہترین علاج ہے۔ دو چمچ بیسن، ایک چٹکی ہلدی اور عرق گلاب کو ملا کر ایک نرم پیسٹ بنا لیں۔ پیسٹ کو اپنے چہرے پر لگائیں اور خشک ہونے کے بعد چہرے کو پانی سے دھو لیں۔ کوئی بھی چیز آپ کے چہرے کو اس سے زیادہ تر و تازہ نہیں بنا سکتی۔
عرق گلاب کا استعمال ایک قدرتی اور سستے کلینزر کے طور پر ہوتا ہے۔ روئی کو عرقِ گلاب میں ڈبوئیے اور اپنی جلد پر جمی گرد کو صاف کرنے کے لیے نفاست سے ملیے۔ بہتر ہے کہ یہ عمل رات کے اوقات میں کیا جائے۔ اس طرح چہرے پر موجود دن بھر کے جمع میل کے نشان صاف ہو جائیں گے۔
حساس جلد کا خیال کرنا بہت مشکل ہوتا ہے اور کبھی کبھار ان پر کوئی بھی اسکن کیئر مصنوعات کارآمد ثابت نہیں ہوتیں۔ ایسی صورتحال میں عرق گلاب ایک بہتر ٹونر کا کام دیتا ہے۔ صرف جلد پر روئی کی مدد سے عرق گلاب لگائیں؛ اس طرح یہ جلد کی خراش کی کوفت کو کم کر دے گا۔
دو چمچ صندل کا پاؤڈر اور ایک چمچ عرق گلاب کو ملا کر ایک گاڑھا پیسٹ بنا کر اپنے چہرے پر لگا دیں اور خشک ہونے کے بعد اپنا چہرہ دھو لیں۔ دونوں کا امتزاج جلد کو کافی نرم اور چمکدار کر دیتا ہے۔
فیس ماسکس آپ کی جلد کی رونق پر نمایاں اثر کرتے ہیں۔ ایک چمچ ملتانی مٹی، دو چمچ عرق گلاب اور لیموں کے رس کے چند قطرے آپس میں ملا لیں۔ اس فیس ماسک کو اپنے چہرے اور گلے پر 15 منٹ کے لیے لگائیں اور پھر عام پانی سے صاف کر لیں۔
دانوں اور مہاسوں کے علاج میں عرق گلاب لگانے سے یہ بیکٹیریا کی افزائش کم کر دیتا ہے؛ جلد کو نمی فراہم کرتا ہے اور مہاسوں کا خاتمہ کر دیتا ہے۔
سرف اور بلیچ سے برتن اور کپڑے دھونے سے آپ کے ہاتھ خشکی کا شکار ہوسکتے ہیں۔ کیا آپ ان گھریلو کاموں کے بعد اپنے ہاتھوں کو نرم و ملائم بنانا چاہتے ہیں؟ تو اپنے ہاتھوں کو نرم ملائم بنانے کے لیے ایک لوشن بنائیں۔
لوشن بنانے کے لیے چار چمچ گلیسیرین، چار چمچ لیموں کارس اور آٹھ چمچ عرق گلاب کو آپس میں ملا دیں۔ مکسچر کو بوتل میں بھر کر رکھ دیں اور کپڑے اور برتن دھونے کے بعد اپنے ہاتھوں پر لگا لیں۔
نیل پالش کا مسلسل استعمال ناخن کے رنگ کو خراب کرنے میں مدد دیتا ہے۔ اپنے ناخنوں کی قدرتی چمک واپس لانے کے لیے عرق گلاب اور لیموں کے رس کو برابر مقدار میں ملا کر ناخنوں پر لگائیں۔
عرق گلاب آنکھوں کی سوجن ٹھیک کرنے کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ روئی کو عرق گلاب میں بھگو کر تھکاوٹ سے چور آنکھوں پر لگائیں۔ اس طرح آپ کو فوری آرام مل جائے گا۔
اگر آپ کے بال بال سیدھے کرنے والی استری کے کثرت استعمال سے کمزور ہو چکے ہیں تو یہ اس کا بہترین علاج ہے۔ ایک پیالے میں ایک کپ عرق گلاب، دو وٹامن ای کیپسول اور زیتون کے تیل کا آدھا چمچ ڈال کر آپس میں ملا لیں۔ یہ آمیزہ ایک اسپرے بوتل میں انڈیل دیں اور گیلے بالوں پر اسپرے کریں۔ بالوں کے لیے عرق گلاب کے استعمال کا سب سے آسان طریقہ عرق گلاب سے دھونا ہے۔
اپنے بالوں کو حسب معمول شیمپو کریں پھر ایک کپ عرق گلاب سے اپنے بالوں کو دھو لیں۔ اس طرح آپ کے بالوں میں لمبی، دیرینہ خوشبو اور چمک پیدا ہوگی۔
آشوب چشم کا علاج بھی عرق گلاب سے ہوتا ہے۔ اس کے چند قطرے نہ صرف آنکھوں کی جلن کو دور کرتے ہیں بلکہ گرد وغبار کو بھی نکال باہر کرتے ہیں جبکہ آنکھوں کے گرد پڑنے والے سیاہ حلقوں کو بھی عرقِ گلاب کے استعمال سے دور کیا جاسکتا ہے۔
اگر آپ چہرے پر کیل مہاسوں سے پریشان ہیں تو اِن کا حل بھی عرق گلاب کی صورت میں موجود ہے۔ لیموں کا رس اور عرق گلاب کی مساوی مقداریں آپس میں ملا کر چہرے پر روزانہ آدھے سے ایک گھنٹے تک لگائے رکھنے سے کیل مہاسوں کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے۔
رنگ گورا کرنے والی کریموں میں عرق گلاب کے چند قطرے ڈال کر روزانہ جلد پر لگایا جائے تو اس کے مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں جن میں جلد پر نمی کا برقرار رہنا سرفہرست ہے۔ چہرے کو تروتازہ رکھنے کےلیے عرق گلاب لگانے سے جلد کی اوپری سطح پر موجود مردہ خلیوں (ڈیڈ سیلز) کا خاتمہ ہوتا ہے اور جراثیم سے نجات حاصل ہوتی ہے۔
دل کی کمزوری میں مبتلا مریض ایک کپ عرقِ گلاب میں آدھا چائے کا چمچ گلاب کا سفوف مِکس کرکے دِن میں دو بار استعمال کریں لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ ماہرِ امراضِ قلب کی تجویز کردہ ادویہ استعمال نہ کریں۔
پسینے کی بدبو کے لیے بے شمار ڈیوڈرینٹس وغیرہ دستیاب ہیں مگر ان کا زیادہ عرصے تک استعمال مضر ثابت ہوسکتا ہے، لہٰذا ایک شیشی میں گلاب کا سفوف اورعرق مِکس کرکے فریج میں رکھ لیں۔ روزانہ پسینے والی جگہوں پر اس مکسچرکا معمولی سا لیپ کرنے سے پسینے کی بُو نہیں آتی۔
قبض، جسے اُمّ الامراض کہا جاتا ہے، اس کی تکلیف سے نجات کے لیے گلاب سے تیار ہونے والا گل قند شافی علاج ہے۔
آنکھوں کی سُرخی دُور کرنے میں تو عرقِ گلاب کا کوئی ثانی نہیں۔
آنتوں کی خراش، کمزوری یا خونی و صفراوی رطوبت کے باعث اسہال کی کیفیت ہو تو گلاب بطور سفوف یا عرق استعمال کیا جائے۔
عام طور پر خون کی حدّت، معدے کی تیزابیت یا پھر گرم اشیاء کے زیادہ استعمال سے منہ میں چھالے پڑجاتے ہیں جن میں بےحد تکلیف ہوتی ہے اور کچھ کھایا پیا بھی نہیں جاتا۔ اگرعرقِ گلاب میں گلاب کا سفوف مِکس کرکے چھالوں پر لگالیا جائے، تو فوری آرام ملتا ہے۔
منہ سے بدبو آنے اور مسوڑھوں سے خون رسنےکی صُورت میں گلاب کے جوشاندے سے غرارے فائدہ مند ثابت ہوتے ہیں۔
اولا ڈاک کی مدد سے کسی بھی ڈرمیٹولوجسٹ کے ساتھ اب آپ کی اپائینٹمنٹ صرف ایک کلک کی دوری پر ہے۔ آپ یہاں کلک کرکے گھر بیٹھے ہی اپنے موبائل سے ایک آن لائن یا ان پرسن اپائینٹمنٹ بک کروا سکتے ہیں۔ آپ اپنی اپائینٹمنٹ بک کروانے کے لئے صبح 9 بجے سے 11 بجے تک اولا ڈاک کی ہیلپ لائن 04238900939 پر بھی کال کرسکتے ہیں۔
When it comes to oral health, many people focus only on their teeth. While having…
📌 احادیث کی روشنی میں حجامہ کی اہمیت 📌 معراج کی رات نبی کریم ﷺ فرشتوں کی…
In the wake of a deadly E. Coli outbreak in the U.S., The Centers for…
Chikungunya is a vector-borne disease that has recently surfaced in Pakistan, primarily affecting its largest…
Sugary drinks, including soda, sweetened teas, and fruit juices, are consumed all over the world…
A tickle in throat can be irritating, right? It can lead to a relentless urge…