Healthy Lifestyle

Cupping Therapy in Islamic Sunnah: History, Benefits & Types

📌 احادیث کی روشنی میں حجامہ کی اہمیت 📌

معراج کی رات نبی کریم ﷺ فرشتوں کی جس جماعت کے پاس سے گزرے اس جماعت نے آپ ﷺ سے کہا کہ اللّٰہ کے رسول ﷺ حجامہ کو لازم اختیار کریں۔ (الحدیث)

نبی کریم ﷺ نے اپنی امت کو غذا سے علاج، قرآن سے علاج اور حجامہ وغیرہ سے علاج کی ترغیب دی۔

ہمارا موضوع حجامہ ہے تو ہم احادیث کی روشنی میں حجامہ پر بات کریں گے۔

حجامہ ایک قدیم طریقہ علاج ہے جو کہ ہزاروں برسوں سے رائج چلا آرہا ہے۔ یہ طریقہ علاج نبی اکرم ﷺ کے زمانے میں اس وقت بے حد اہمیت اور فضیلت اختیار کر گیا جب آپ ﷺ نے حجامہ لگوانے کو افضل قرار دے دیا۔ اس طریقہ علاج میں جسم کے مخصوص مقامات میں وقتاً فوقتاً جمع ہو جانے والے زہریلے مادے اور فاسد خون کو جسم سے خارج کر دیا جاتا ہے، جس سے بے شمار امراض کا علاج ممکن ہے۔

حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ حجامہ سے علاج کرنے والا کیا ہی اچھا آدمی ہے کہ حجامہ (فاسد) خون کو نکال دیتا ہے۔ حجامہ پشت کو ہلکا کر دیتا ہے اور حجامہ نظر کو تیز کر دیتا ہے (الحدیث)۔

اب یہاں پر پشت اور نظر کی بات کی گئی ہے تو حجامہ کا سنت پوائنٹ، جسے الکاھل کہتے ہیں، حجامہ پوائنٹ میں 72 سے زیادہ بیماریوں کا علاج موجود ہے جو دل، پھیپڑوں، ہماری دماغ کی سرکولیشن، سستی، کاہلی، تھکاوٹ، کندھوں میں کھنچاؤ، نظر کے مسائل وغیرہ کے لیے بہت بڑا پوائنٹ ہے۔ اور اس کے علاوہ باقی سنت پوائنٹ کے بھی بے شمار فائدے ہیں۔

✅ نبی ﷺ نے سر میں درد کی وجہ سے حالت احرام میں حجامہ کروایا (الحدیث)۔ حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے روزے کی حالت میں حجامہ کروایا (الحدیث)۔ حج و عمرہ کے وقت احرام باندھنا لازم رکن ہے اور حالت احرام میں خون خرابہ، جنگ و جدل وغیرہ کی ممانعت ہے لیکن حجامہ کا بدن انسانی کی صحت کے لیے التزام اتنا ضروری ہے کہ پیارے نبی ﷺ نے حالت احرام میں بھی حجامہ لگوایا۔ چناچہ صحیح بخاری میں حضرت انس بن مالک رح سے روایت ہے۔


No. 2

📌 حجامہ کیپنگ تھراپی کی تاریخی حیثیت 📌

صدیوں سے حجامہ قدیم اقوام میں مختلف امراض کے علاج کے لیے معروف اور عام طریقہ علاج رہا ہے۔ اگرچہ اس کی ابتدائی تاریخی حالت کا قطعی اندازہ لگانا ممکن نہیں، البتہ قدیم اطباء، فلاسفر، معالجین، اور عوام میں حجامہ معروف رہا ہے۔ یہ طریقہ علاج 3000 سال قبل مسیح سے بھی پرانا ہے۔

اس طریقہ علاج کا ذکر Ebers Papyrus نامی کتاب میں موجود ہے، جو کہ 1550 قبل مسیح کی مشہور طبی کتاب ہے۔ 3000 سال سے یہ علاج چین اور جاپان میں اس کی پریکٹس ہو رہی ہے۔ حجامہ 1550 قبل مسیح مغربی یونان میں بھی موجود تھا جو بیسویں صدی تک مصر سے عرب ممالک، ایشیائی ممالک، چائینز، مشرق وسطی، پھر یورپ ممالک میں اپنی حیثیت منوا چکا ہے۔ قدیم اہل مصر کے درباروں میں آویزاں و مزین اس فن اور اہل فن سے متعلقہ تصاویر سے پتہ چلتا ہے کہ فن حجامہ ان کے ہاں مروج طریقہ علاج تھا۔ قدیم مصر و رومی وغیرہ علاج بالقرن یعنی جانوروں کے سینگ سے پچھنے لگایا کرتے تھے۔ اس وجہ سے اسے سینگی لگانا کہتے تھے۔


No. 3

📌 حجامہ کپینگ کی اقسام اور یہ کن امراض میں مفید ہے 📌

حجامہ قدیم طریقہ علاج، بہترین علاج اور حجامہ علاج بے شمار امراض کے لیے مفید ہے:

  • شقیقہ (Migraine)
  • کمر درد (Upper & Lower Backbone)
  • ڈپریشن (Anxiety, Depression)
  • سردرد (Headache, Tension Headache)
  • بلڈ پریشر (Blood Pressure)
  • کان کے اندر آوازیں آنا (Tinnitus)
  • گھٹنوں کے مسائل (Knee Problems)
  • عرق النسا (Sciatica)
  • نقرس (Gout)
  • جوڑوں کے درد (Arthritis)
  • یورک ایسڈ کی زیادتی (Elevated Serum Uric Acid)
  • کولیسٹرول کی زیادتی (High Cholesterol Level)
  • غصہ کا زیادہ آنا (Aggressiveness)
  • نفسیاتی امراض (Psychological Problems)
  • سستی کاہلی (Laziness)
  • جلدی امراض (Acne, Allergy, Psoriasis)
  • بے خوابی (Insomnia)
  • آنکھوں کی بیماریاں (Eyes Problems)
  • گنجا پن (Baldness)
  • رگوں کا پھولنا (Varicose Veins)
  • ذیابیطس (Diabetes)
  • امراض معدہ اور جگر (Stomach/Liver Problems)
  • اعصابی امراض (Nervous System Problems)
  • دمہ اور پھیپھڑوں کے امراض (Respiratory Problems)
  • گردے کے امراض (Kidney Problems)
  • مردانہ / زنانہ بانجھ پن (Male & Female Infertility)
  • کھلاڑیوں کے لیے جسمانی صحت (Athletes for Body Fitness)

Types of Cupping Therapy

  1. Hijama Wet Cupping
  2. Dry Cupping
  3. Massage Cupping
  4. Bamboo (Wood Cupping)
  5. Fire Cupping
  6. Magnetic Cupping
  7. Silicone Cupping
  8. Needling Cupping
  9. Water Cupping
  10. Essential Oil Cupping

حجامہ کی اقسام کو اگر دیکھا جائے تو حجامہ کپینگ کسی بھی وقت اور کسی بھی عمر میں اپنے معالج سے مشورہ کر کے کروائی جا سکتی ہے۔


No. 4

📌 مسنون (چاند) تاریخوں میں حجامہ لگوانا اور اس کی سائنس 📌

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول ﷺ نے فرمایا، جو (قمری ماہ کی) چاند کی 17، 19، 21 کی تاریخ کو حجامہ لگوائے گا، اسے ہر بیماری سے شفاء ہو جائے گی۔

✅ اہم نوٹ مریضوں کے لیے: حجامہ کروانا سنت ہے لیکن بیماری کی صورت میں حجامہ کسی بھی وقت کروایا جا سکتا ہے کیونکہ بیماری کی صورت میں مریض کو مزید تکالیف میں مبتلا نہیں رکھ سکتے اور علاج کا مطلب ہے فوری طور پر ضرورت۔ لہذا علاج کے لیے چاند کی مسنون تاریخوں کا انتظار نہ کریں۔

✅ جدید تحقیق کے مطابق چاند کی 15 سے 21 تاریخ تک بلڈ پریشر کا درجہ بڑھ جاتا ہے۔ سمندر کی لہروں میں ان دنوں طغیانی آ جاتی ہے اور انسانی جسم پر چاند کی کشش کا اثر پڑتا ہے۔ اندرونی ڈیڈ پارٹیکلز جن کا وزن کم ہوتا ہے وہ اوپر والی جلد پر آ جاتے ہیں اور ان کو نکلنا حجامہ سے نکالنا آسان ہو جاتا ہے۔ دیکھا گیا ہے کہ پوری دنیا میں حادثات انہی دنوں میں رونما ہوتے ہیں، مثلاً لڑائی جھگڑے، ایکسڈنٹ، ہارمون کا بگڑنا، آدھے سر کا درد، قتل غارت وغیرہ۔


No. 5

📌 حجامہ کروانے سے پہلے کی ہدایات 📌

  • گھنٹے 24 قبل اور 12 گھنٹے بعد تک خون کو پتلا کرنے والی ادویات استعمال نہ کریں
  • اپنی تمام جسمانی و روحانی بیماریوں سے معالج تھراپسٹ کو آگاہ کریں، بالخصوص شوگر، کینسر، ڈائیلاسز اور ہیموفیلیا کے مریض تمام تر ریکارڈ سے آگاہ کریں۔

⚠️ Do not eat full meals 2-3 hours before Hijama/Cupping Therapy.

⚠️ Wear loose dressing and take a bath before coming.

  1. مریض خالی پیٹ ہو یا کھانا کھائے ہوئے 2 سے 3 گھنٹے ہو گئے ہوں۔
  2. اگر کوئی لیبارٹری رپورٹ ہو تو ساتھ لے آئیں۔
  3. اپنے معالج سے کوئی بات پوشیدہ نہ رکھیں۔
  4. حجامہ سے پہلے اگر کوئی بات جو حجامہ سے متعلق ہو تو پوچھ لیں (جیسا کہ پوائنٹ سے متعلق)۔
  5. حجامہ کے بعد اگر کوئی بات ہو تو اپنے معالج سے رج
Disclaimer: The contents of this article are intended to raise awareness about common health issues and should not be viewed as sound medical advice for your specific condition. You should always consult with a licensed medical practitioner prior to following any suggestions outlined in this article or adopting any treatment protocol based on the contents of this article.
Share

Recent Articles

McDonald’s Quarter Pounder Linked To E. Coli Outbreak In The US

In the wake of a deadly E. Coli outbreak in the U.S., The Centers for…

Published On October 24, 2024

Chikungunya Grips Karachi: Know The Causes, Symptoms & Prevention

Chikungunya is a vector-borne disease that has recently surfaced in Pakistan, primarily affecting its largest…

Published On October 22, 2024

How Sugary Drinks Affect Your Teeth

Sugary drinks, including soda, sweetened teas, and fruit juices, are consumed all over the world…

Published On October 21, 2024

What Causes a Tickle in Throat and How to Get Rid of It?

A tickle in throat can be irritating, right? It can lead to a relentless urge…

Published On October 18, 2024

Is Brown Bread Healthy? Health Benefits and Risks

In today's fitness-conscious world, food choices are changing rapidly. Brown bread has taken center stage…

Published On October 16, 2024

Liposuction: What It Is, Surgery, Recovery & Results

Liposuction, also referred to as suction-assisted lipectomy, is a major cosmetic surgical intervention carried out…

Published On October 16, 2024
Find & Book the best "General Physician" near you
Book Appointment