اگر آپ نے ان سردیوں میں اب تک گاجر کا حلوہ نہیں کھایا، تو پھر آپ نے اب تک کچھ بھی نہیں کھایا۔ سردیوں کا موسم ہو اور اس میں آپ گاجر ک حلوے سے لطف اندوز نہ ہو رہے ہوں، تو پھر اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ اپنی زندگی میں ایک بہت مزے دار کھانے کی لزت سے اپنے آپ کو محروم رکھ رہے ہیں۔ سارا سال ہم سب سردیوں کے موسم کے آنے کا انتظار کرتے ہیں تاکہ گاجر کے حلوے سے لطف اندوز ہو سکیں۔ اس بات سے انکار نہیں کیا جا سکتا کہ گاجر کا حلوہ سب کی پسیندیدہ ڈش ہے۔ ہمارے ملک یعانی پاکستان میں گاجر کے حلوے کو سردیوں کی سوغات سمجھا جاتا ہے اور اس کو ہر گھر میں سردیوں کے موسم میں پکانا ایک روایت سمجھا جاتا ہے۔
کدو کش ہوئی گاجروں، دودھ، گھی، شکر اور خشک میوہ جات سے بنا یہ گاجر کا حلوہ بنانا بہت آسان ہے اور اس کو بنانے کے لئیے بہت کم اجزاء کی ضرورت ہوتی ہے جو با آسانی آپ کو گھر پر ہی دستیاب ہو جاتے ہیں۔ لیکن ہاں اس کو بنانے کے لئیے تھوڑی محنت اور وقت ضرور لگتا ہے۔ مگر کیا آپ کو یہ بات معلوم ہے کہ گاجر کے حلوے کی خاصیت صرف اس کے پر لطف اور مزے دار زائقے تک ہی محدود نہیں ہے بلکہ اس سے آپ کی صحت سے مطعلق بہت سے فوائد بھی ہیں جن کے بارے میں شائد آپ کو پہلے نہ پتا ہو۔ اگر دیکھا جائے تو گاجر کے حلوے کو بنانے میں جن اجزء کا استعمال کیا جاتا ہے، ان کی وجہ سے یہ غزائیت سے بھرپور اور آپ کی صحت کے لئیے بہت مفید ثابت ہو سکتا ہے۔
اس کو کھانے کا کوئی ایک فائدہ نہیں بلکہ بہت سے انگت فوائد ہیں۔ گھی اور اس میں استعمال شدہ میوہ اور خشک پھلوں کی وجہ سے یہ ایک صحت مند اور غزائیت سے بھرپور ڈش سمجھی جاتی ہے۔ چاہے کسی بھی ترکیب سے بنایا جائے، یہ بات تو سچ ہے کہ گاجر کے حلوے سے آپ کبھی بھی انکار نہیں کر سکتے۔ یہ سردیوں میں آُ کے لئیے اتنا فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے یہاں تک کہ غزائی ماہرین گاجر کے حلوے کو سردیوں میں اس طرح کھانے کی تجویز کرتے ہیں جیسے آپ موسمی پھل اور سبزیوں کا استعمال کرتے ہیں۔ کیا آُ بھی یہ ساری باتیں جان کر حیران ہیں؟ جی بالکل۔ گاجر کے حلوے کے بارے میں مزید فوائد کو تفصیل سے جاننے کے لئیے یہ آرٹیکل آخر تک ضرور پڑھیں۔
Table of Contents
:گاجر کا حلوہ کھانے کے چند اہم فوائد درج ذیل ہیں
بہت سے ایسے لوگ ہوتے ہیں جن کو گاجریں کھانا پسند نہیں نہیں ہوتی۔ لیکن اگر اس سبزی کو کھانے میں استعمال کر کے ایک مزیدار حلوے کی شکل دی جائے تو اس سے انکار کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔ گاجریں صحت کے لئیے مفید سبزیوں میں سے ایک سمجھی جاتی ہیں۔ ان میں وٹآمن اے، اور وٹامن سی اور وٹامن کے بہت زیادہ مقدار میں پائے جاتے ہیں جو آپ کی مکمل صحت کے لئیے بہت فائدہ مند ہوتے ہیں۔ گاجروں میں موجود وٹآمن اے آپ کی آنکھوں کی صحت کو فروغ دیتی ہے۔ اس کے علاوہ یہ فائبر سے بھرپور ہوتی ہیں جو آپ کے وزن کو کم کرنے میں آپ کی مدد کرتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ گاجریں آُپ کے ہاضمے کو بھی بہتر بناتی ہیں۔ اور تو اور گاجریں آپ کے کالیسٹرال کو بھی قابو میں رکھتی ہیں اور آپ کے دل کی صحت کو فروغ دیتی ہیں۔ وٹامنز، منرلز، اور اینٹی آکسیڈنٹز سے بھرپور گاجریں آپ کے مدافعتی نظام کے لئیے بہت مفید ثابت ہوتی ہیں۔
گاجر کے حلوے میں استعمال ہونے والی مین چیز گاجریں ہیں۔ اور گاجریں آپ کے لئیے بہت طرح سے فائدہ مند ہوتی ہیں۔ مثال کے طور پر، گاجروں میں اے، وٹامن سی، وٹامن کے اور فائبر موجود ہوتا ہے۔ گاجروں میں موجود وٹامن اے آپ کی نظر اور بینائی کو بہتر بناتا ہے اور آپ کے مدافعتی نظام کو ٹھیک سے کام کرنے میں مدد کرتا ہے۔ سردیوں میں بہت سے اوقات آپ کے یہ محسوس ہوتا ہو گا جیسے کہ آپ کے سینے مین میں انفیکشن ہو رہی ہے یا انفیکشن بڑھ رہی ہے۔ ایسے حالات میں گاجروں میں موجود وٹامن اے آپ کے مدافعتی نظام کو بہتر بنا کے ایسی انننفیکشن سے لڑنے میں آپ کی مدد کرتا ہے۔
گاجر کے حلوے کی تقریبا تمام ترکیبوں میں دودھ کا ستعمال لازمی طور پر دیکھا جاتا ہے۔ دودھ کا استعمال اس میٹھے کو اور زیادہ صحت مند اور لزیز بنا دیتا ہے۔ اس کی وجہ سے آپ کے جسم کی ضرورت کے مطابق آپ کی کیلشیم کی ضرورت بھی پوری ہو جاتی ہے۔ سردیوں میں جوڑوں کا درد عام ہوتا ہے، خاص طور پر بوڑھوں اور بزرگوں میں ۔ چونکہ گاجر کے حلوے میں دودھ کا ستعمال بھی ہوتا ہے۔ تو ایسی صورت میں دودھ کا استعمال کھانے کی غزائیت اور اس میں موجود کیلشیم اور پوٹاشیم کو بڑھا دیتا ہے۔ یہ تو آپ کو معلوم ہی ہوگا کہ دودھ آپ کی ہڈیوں کو مضبوط بناتا ہے اور آپ کی ہڈیوں کو کھوکھلا ہونے سے بچاتا ہے۔ اگر آپ گاجر کے حلوے میں گائیں گے دودھ کا ستعمال کرتے ہیں تو تو اس میں وٹامن ڈی ، پرو بائیوٹکس اور امیونو گالبلنز موجود ہوتے ہیں جو مزید سردیوں میں کسی بھی قسم کے وائرس وغیرہ کے خلاف لڑنے کے لئیے آپ کے مدافعتی نظام کو مضبوط بناتے ہیں۔
اپنے بالوں اور ہڈیوں کو مضبوط بنانے کے لئیے، اور اپنے ناخنوں اور دانتوں کو صحت مند رکھنے کے لئیے آپ کو گاجر کے حلوے کا ستعمال ضرور کرنا چاہئیے۔ کیوں کے اس حلوے کو بنانے میں بہت سے غزائی اجزاء کا استعمال ہوتا ہے اور اس میں بہت سے خشک پھل، میوہ، دودھ اور ملائی وغیرہ کا بھی استعمال ہوتا ہے ۔ اس سب کے ساتھ ساتھ اس میں استعمال ہونے والی الائچی میں وٹامن سی پایا جاتا ہے جو نزلہ اور زکام وغیرہ کے علاج کے لئیے مفید ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ کاجو، بادام اور بایان وگیرہ حلوے میں پروٹین اور اینٹی آکسیڈینٹ شامل کر دیتی ہیں۔ یہ تمام اجزاء غزائیت سے بھرپور ہوتے ہیں اور آپ کیہ صحت کے لئیے فائدہ مند ثابت ہوتے ہیں۔
گاجر کے حلوے مین اتعمال ہونے والے گھی میں گڈ فیٹ یعانی کہ وہ چربی موجود ہوتی ہے جو آُپ کے لئیے فائدہ مند ہوتی ہے اور ہمارے جسم کو سردیوں میں اس کی ضرورت ہوتی ہے کیوں کہ یہ سردی کی وجہ سے ہونے والے جسم کے درد کو دور کرنے میں آُپ کی مدد کرتا ہے۔ ویسے تو گھی ہر لحاظ سے ہمارے لئیے اچھا ثابت ہوتا ہے لیکن پھر بھی اگر آپ کسی وجہ سے اس کے استعمال سے پرہیز کر رہے ہیں تو آپ گھی کی جگہ مکھن کا بھی استعمال کر سکتے ہیں ۔ مکھن بھی آپ کی صحت کے لئیے انتہائی فائدہ مند ہوتا ہے کیوں کہ یہ بہت سے امائنو ایسڈ اور اینٹی آخسیڈنٹ سے بھرپور ہوتا ہے۔
گاجر کے حلوے میں استعمال ہونے والی گاجروں میں بیٹا کیروٹین موجود ہوتا ہے جو آپ کی جلد کو سورج سے پڑنے والی خطرناک الٹرا وائلت شعائوں سے بچاتا ہے۔ خاص طور پر سردیوں کے موسم میں۔ اس کے علاوہ سردیوں کا خشک موسم ہماری جلد کے لئیے خشکی کا سبب بنتا ہے جس کی وجہ سے ہماری جلد خراب اور کھردری ہو جاتی ہے۔ کافی لوگ جلد کی خشکی کو دور کرنے کے لئیے موسچرائزر یا ائل کا ستعمال کرتے ہیں۔ گاجروں میں بھی بیٹا کیروٹین کی شکل میں وٹامن اے موجود ہوتا ہے۔ مطالعات کے مطابق وٹامن اے آپ کی جلد کو خوبصورت بنانے مین مدد کرتا ہے اور آپ کی جلد کے نئے خلیات کی پیداوار کو فروغ دیتا ہے۔
ایک مطالعے کے مطابق، گاجروں میں 4 قسم کے فوٹو کیمیکل پائے جاتے ہیں۔ ان میں شامل ہیں کیراٹینائڈ، فینولک، ایسکاربک ایسڈ اور پالی ایسی ٹائلین۔ یہ سارے فوٹو کیمیکل اپنی اینٹی آکسیڈیٹو خصوصیات کی وجہ آپ کو کینسر اور کسی بھی قسم کے ٹیومر کے ہونے کے خطرے سے دور رکھنے کے لئیے موئثر ثابت ہوتے ہیں۔ گاجروں میں موجود پالی فینول میں اینٹی کینسر خصوصیات پائی جاتی ہیں جو آُ کے جسم میں موجود فری ریڈیکلز کو تباہ کر دیتی ہیں۔ اور اس طرح آپ صحت مند رہتے ہیں ۔
It’s a routine these days that young mom's walk into the clinic and want their…
HMPV, a respiratory virus has gripped China with widespread concerns over it transforming into a…
Betawis G cream is a popular medication prescribed to treat various skin conditions such as…
Masturbation is a highly polarizing and sensitive topic shrouded in contrasting views, myths, and misconceptions.…
ایک قسم کا وٹامن سپلیمنٹ ہے جو وٹامن ای کی کمی کو پورا کرنے میں…
Aging is a natural process, but the quest to maintain youthful skin and vitality continues…