Healthy Lifestyle

گرمی کی شدت کو کم کرنے کے لیے کیا کرنا چاہیے؟

ہم سے کئی لوگ ایسے ہیں جو ایک روشن دھوپ والا دن اور گرم موسم پسند کرتے ہیں۔ لیکن وہ لوگ بھی جو گرمیوں کے استقبال کے لیے بے صبری سے انتظار کرتے ہیں اس بات سے اتفاق کریں گے کہ گرمی کی لہریں کافی دکھی بھی ہو سکتی ہیں۔ جب تک آپ کو گھر کے اندر رہنا پڑے تب تک چیزیں ٹھیک لگتی ہیں لیکن شدید گرمی کے دن باہر نکلنا ایک حقیقی چیلنج ہو سکتا ہے۔

پسینہ اور گرمی آسانی سے پانی کی کمی کا باعث بن سکتا ہے اور آپ کو اس موسم میں سستی محسوس کرنی پڑ سکتی ہے۔ گرمیوں کے موسم میں ٹھنڈا رہنے کے لیے گھریلو ٹوٹکوں پر عمل کرنا شروع کریں۔ موسم گرما آپ کی بہترین زندگی گزارنے کا وقت ہے۔ لمبے دن اور سورج کی وافر مقدار ہمارے وٹامن ڈی، سیروٹونن اور ہمارے موڈ کو بہتر بناتی  ہے۔ بدقسمتی سے اس شاندار موسم کا ایک چھوٹا سا منفی پہلو یہ  ہے کہ یہ ناقابل برداشت حد تک گرم ہوتا ہے۔

اس موسم میں ہمیں پسینہ آتا ہے اکثر ہم بے چین رہتے ہیں اور ہم پانی کی کمی کا شکار بھی ہو جاتے ہیں۔ افسوس کی بات یہ ہے کہ آج کل کے زمانے میں چیزیں اتنی زیادہ  سادہ نہیں ہیں جو کہ ہم گرمیوں میں اے سی لے سکیں اور اس کے علاوہ اس کا بل برداشت کر سکیں۔ اس لیے ہم نے خود کو ٹھنڈا کرنے اور گرمی کو شکست دینے کے لیے ٹھنڈے طریقے سوچے ہیں اور ان پر عمل کر کے ہم گرمی کے موسم میں اس کی شدت کو کم کر کے اپنی زندگی کو پُر سکون بنا سکتے ہیں۔

گرمیوں میں ٹھنڈا رہنے کے لیے ہر کوئی پنکھے اور ایئر کنڈیشنر کا استعمال کرتا ہے لیکن یہاں کچھ اور گھریلو ٹوٹکے ہیں جنہیں آپ گرمی کی شدت کو کم کرنے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔

۔1 زیادہ سے زیادہ پانی پی کر ہائیڈریٹ رہیں

آپ جانتے ہیں کہ سارا سال ہائیڈریٹ رہنا کتنا ضروری ہے۔ جب آپ کو بہت زیادہ پسینہ آ رہا ہو وہ یا تو ورزش کی وجہ سے یا گرمی کی وجہ سے تو اس دوران کافی مقدار میں پانی پینا اور بھی اہم ہو جاتا ہے۔ جب بھی آپ کا جسم جسمانی سرگرمی یا باہر کے گرم موسم سے گرم ہوتا ہے تو آپ کا اندرونی ایئر کنڈیشنر آن ہوجاتا ہے اور آپ کو پسینہ آنے لگتا ہے۔

ہائیڈریشن کی اہمیت کو بیان کرنے کا بہترین طریقہ ہمارے جسم کو ایئر کنڈیشنر کے طور پر سوچنا ہے۔ ایک بار جب آپ کا جسم گرم ہونے لگتا ہے آپ کا اندرونی ایئر کنڈیشنر اندر داخل ہوتا ہے اور آپ کو پسینہ آنے لگتا ہے۔

اب جب کہ آپ کا ایئر کنڈیشنر اس کے کولنٹ یعنی آپ کا پسینہ استعمال کرکے چالو ہوگیا ہے تو آپ کو اپنے ٹینک کو دوبارہ بھرنے کی ضرورت ہے۔ اس کا مطلب زیادہ سے زیادہ پانی  پینا ہے۔ مناسب ہائیڈریشن تھکاوٹ کو کم کرنے اور برداشت کو بہتر بنانے میں مدد کرتا ہے۔ دن شروع کرنے سے پہلے اور دن بھر باقاعدگی سے پانی پی کر اپنے آپ کو ہائیڈریٹ رکھیں۔ ہر گھنٹے کے اندر کثرت سے پانی پیئیں۔ 

۔2 دھوپ سے بچنے کے لیے سن اسکرین لگائیں

دھوپ سے بچنے کے لیے جلد پر سن اسکرین لگانا یقینی بنائیں اور ہر دو گھنٹے بعد اسے دوبارہ لگائیں۔ آپ کا پسینہ سن اسکرین کی حفاظت کو کم کر سکتا ہے اس لیے یقینی بنائیں کہ آپ سن اسکرین دوبارہ اپلائی کر رہے ہیں۔

۔3 تیز دھوپ سے بچیں اور ہلکے کپڑے پہنیں

سن اسکرین لگانے کے علاوہ مناسب لباس پہننے سے آپ کو شعاعوں سے محفوظ رکھنے میں مدد مل سکتی ہے۔ اگر آپ کے کام کی جگہ اجازت دیتی ہے تو اپنے سر کی حفاظت کے لیے ہلکے وزن والے، ہلکے رنگ کے، ڈھیلے ڈھالے کپڑے اور چوڑی کناروں والی ٹوپی پہنیں۔ کچھ تانے بانے اور ٹیکنالوجی گرمی اور نمی کو بھی دور کر سکتے ہیں۔

  چست اور گہرے رنگ کے کپڑے پہننے سے آپ کو زیادہ پسینہ آ سکتا ہے۔ اگر آپ ٹھنڈا رہنا چاہتے ہیں اور بہت زیادہ پسینہ آنے سے بچنا چاہتے ہیں تو ڈھیلے، ہلکے رنگ کے سوتی کپڑے کا انتخاب کریں۔ جب آپ موٹے کپڑے پہنتے ہیں تو آپ کا پسینہ بخارات نہیں بن پاتا اور آپ کو بہت زیادہ پسینہ آنے لگتا ہے۔

اس کے علاوہ گہرے رنگ روشنی کی زیادہ طول موج کو جذب کرتے ہیں، جس سے آپ کو زیادہ  گرمی محسوس ہوتی ہے اس لیے گرمی کے موسم میں ہمیشہ ہلکے کپڑوں کو انتخاب ہی کرنا چاہیے۔

۔4 گرمیوں کے موسم میں کھانا بھی ہلکا کھائیں

بہت زیادہ کھانا کھانے سے بھی جسم میں گرمی پیدا ہوتی ہے اور آپ کو بے چینی محسوس ہوتی ہے۔ زیادہ کھانے کے بعد آپ کے جسم کو کھانا ہضم کرنے اور اسے میٹابولائز کرنے کے لیے زیادہ محنت کرنی پڑتی ہے۔ یہ بالآخر آپ کے بنیادی درجہ حرارت کو بڑھاتا ہے اور بعد میں آپ کو پسینے اور سستی کا احساس ہوتا ہے۔

گرمیوں میں ہلکا اور تازہ پکا ہوا کھانا کھائیں۔ پروسیسرڈ فوڈ اور نمکین کھانوں کا استعمال کم کریں۔ اس کے علاوہ ایسی غذائیں کھائیں جس میں پانی کی مقدار زیادہ ہو جیسے تربوز، کھیرا، سیب، آڑو، لیٹش اور ٹماٹر۔

آئس کریم کھانے سے جسم کی گرمی کو کم کرنے اور آپ کو ٹھنڈا رکھنے میں بھی مدد مل سکتی ہے۔ تاہم کوشش کریں کہ آئس کریم اعتدال میں کھائیں۔

۔5 کھڑکیوں کو کب کھولنا اور بند کرنا چاہیے؟

اگر آپ گرمیوں میں اپنی کھڑکیوں پر توجہ دیتے ہیں تو ہو سکتا ہے آپ کو اپنا ایئر کنڈیشنر چلانے کی ضرورت نہ پڑے۔ گرمیوں میں صبح کھڑکیوں کو بند کر دیں اور دن کے وقت سورج کو باہر رکھنے کے لیے پردے کا استعمال کریں اور جب سورج غروب ہو تو رات کو کھولیں۔

۔6 دن میں جتنا ہو سکے نہائیں

گرم دن میں ٹھنڈا ہونے کا ایک بہت ہی اچھا طریقہ ٹھنڈے پانی سے شاور لینا ہے۔ ٹھنڈے پانی سے  شاور آپ کے میٹابولزم کو بڑھا سکتا ہے آپ کی خون کی گردش کو بہتر بنا سکتا ہے اور گرمیوں کے دن گرمی سے بہت زیادہ ضروری نجات فراہم کر سکتا ہے۔

Disclaimer: The contents of this article are intended to raise awareness about common health issues and should not be viewed as sound medical advice for your specific condition. You should always consult with a licensed medical practitioner prior to following any suggestions outlined in this article or adopting any treatment protocol based on the contents of this article.
Share

Recent Articles

Can Homeopathy Help With Weight Loss?

If you wish to lose weight naturally, homeopathy may indeed be something worth looking into.…

Updated On November 12, 2024

Cavities in Children and How to Prevent Them

Dental caries or cavities are one of the most common childhood health issues. Acid produced…

Published On November 4, 2024

12 Reasons Why Your Stomach Hurts When You Wake Up

Does your stomach hurt when you wake up in the morning? It can be pretty…

Updated On November 3, 2024

Teeth Whitening: How It Works And Its Benefits

The color of your teeth can significantly impact your appearance and confidence. While everyone wants…

Published On October 30, 2024

Sensitive Teeth Diet: Best and Worst Foods for Pain Relief

Sensitive teeth can be very painful. You may experience pain and discomfort after eating hot,…

Published On October 28, 2024

Irritable Bowel Syndrome (IBS): A Comprehensive Overview

Definition According to ROME IV Criteria Irritable bowel syndrome (IBS) is a common functional gastrointestinal…

Published On October 25, 2024
Find & Book the best "General Physician" near you
Book Appointment