Healthy Lifestyle

خواب کیا ہیں؟ خواب دیکھنے کی وجوہات اور ان کی تعبیر

خواب کیا ہیں؟

خواب چلتی پھرتی تصاویر، خیالات، جذبات اور احساسات کا ایک ایسا کرشمہ ہیں جو نیند کی کُچھ حالتوں کے درمیان ہماری مرضی کے بغیر ہمارے دماغ میں پیدا ہوتے ہیں۔ جدید سائنس ابھی تک ان کے پیدا ہونے کی وجوہات کو پُوری طرح نہیں سمجھ پائی مگر علم نفیسات، علم فلاسفی کے ماہر اور اسلام سمیت کئی مذاہب میں خوابوں کو بڑی اہمیت دی جاتی ہے۔

یہ جذباتی اور شوخ تجربات سے بھرے ہوتے ہیں جن میں تھیمز، خدشات، خواب کے اعداد و شمار اور ایسی چیزیں شامل ہوتی ہیں جو بیدار زندگی سے بہت قریب ہوتی ہیں۔ یہ عناصر بظاہر کچھ بھی نہ ہونے سے ایک نئی “حقیقت” تخلیق کرتے ہیں، جس سے زندگی بھر کے ٹائم فریم اور رابطوں کے ساتھ ایک تجربہ پیدا ہوتا ہے۔

جسم کے لیے نیند کی اہمیت سے متعلق بہت سی تحقیق کی جا چکی ہے۔ نیند میٹابولزم خلیات کے بننے اور ٹوٹنے کا عمل، فشار خون، دماغی سرگرمی اور جسمانی صحت کے دیگر امور کے انتظام و بہتری سے جڑی ہیں۔ خوابوں سے متعلق اب تک انسانی معلومات خاصی محدود ہے۔

جب آپ جاگتے ہیں اور کچھ سوچتے ہیں، تو ایسے میں یہ خیالات کسی منطق کے حامل ہوتے ہیں، مگر جب آپ عالمِ نیند میں ہوتے ہیں، تو دماغ جاگ رہا ہوتا اور ایسے میں پیدا ہونے والے خیالات جنہیں ہم خواب کہتے ہیں یہ جذباتی بنیادوں پر بنتے ہوتے ہیں اور منطقی دائروں پر قائم نہیں ہوتے۔ خواب سے متعلق ایک نظریہ یہ بتاتا ہے کہ یہ انسانوں میں تخلیقی رجحانات میں بھی مدد گار ہیں۔

تمام فنونِ لطیفہ سے جڑے افراد اپنے بہت سے شاہکار کاموں کا کریڈٹ اپنے خوابوں کو دیتے ہیں۔ اسی طرح خوابوں سے متعلق یہ بھی تصور کیا جاتا ہے کہ وہ یاد داشت کے معاون ہیں۔ ان کے ذریعے آپ اہم معلومات کو ذخیرہ کرتے ہیں اور غیر ضروری چیزوں سے جان چھڑاتے ہیں۔ 

خواب دیکھنے کی وجوہات

  • ماہرین کے نزدیک خوابوں کی کئی اقسام ہیں جن میں سلیپ پرالیسس، سوتے میں بولنا، خواب کے اندر خواب دیکھنا، سوتے میں چلنا، ایکسپلوڈینگ ہیڈ سینڈرم، خواب میں سانس بند ہوجانا، کُھلی آنکھوں سے خواب دیکھنا، بُلندی سے بیڈ پر گرنا اور بار بار ایک ہی خواب کا دیکھنا وغیرہ ہیں۔ خواب دیکھنا ان میں سے کسی بھی قسم کا حصہ بن سکتا ہے۔
  • سائنس کے مطابق ایسے خواب نیند کے اُس حصے میں آتے ہیں جب سونے کو دوران آنکھوں کی پُتلیاں گھومتی ہیں اور اس حالت کو آر ای ایم یعنی ریپیڈ آئی موومینٹ کہا جاتا ہے اس حالت میں مسلز ٹُون کا لیول کم ہوتا ہے جس کی وجہ سے انسان خواب کو واضح طور پر دیکھ پاتا ہے اور اس حالت کو پیراڈوکیسکل سلیپ بھی کہا جاتا ہے اور اس حالت کو ماہرین نفسیات بڑی اہمیت دیتے ہیں اور علم فلاسفی میں اسے کسی اور جگہ جانا  جاتا ہے۔ اعضاء کے پٹھے عارضی طور پر مفلوج ہو جاتے ہیں۔ دل کی دھڑکن بڑھ جاتی ہے، بلڈ پریشر بڑھتا ہے، اور مردوں میں عضو تناسل کا تناؤ پیدا ہوتا ہے۔ جب لوگ آر ای ایم نیند کے دوران بیدار ہوتے ہیں، تو وہ اکثر عجیب اور غیر منطقی کہانیاں بیان کرتے ہیں۔ یہی خواب ہیں۔ یہ مرحلہ نیند کے کل وقت کا 20 سے 25 فیصد ہوتا ہے۔
  • ماہرین کے نزدیک یعنی ایک خواب بار بار دیکھنا دماغ کا ایک ایسا عمل ہے جو آپ کی توجہ روزمرہ زندگی میں کسی ایسی بات کی طرف دلانا چاہتا ہے جس پر آپ دھیان نہیں دے رہے اور جب آپ توجہ دیتے ہیں یا توجہ دینے کا وقت گُزار دیتے ہیں تب ایسے خواب آنا بند ہوجاتے ہیں۔
  • ایک ہی خواب کو بار بار دیکھنا چاہے وہ خواب اچھا ہو یا بُرا انسان کے دماغ پر گہرا اثر ڈالتا ہے اور ماہرین فلسفیات کے نزدیک زندگی کے کسی خاص پہلو کی طرف اشارہ دیتا ہے جہاں آپ متوجہ نہیں اور اُس پہلو کا جاننا آپ کے لیے بہت ضروری ہے۔
  • ایسے تصورات جو ہو سکتا ہے وہ یہ ہے کہ جاگتے وقت پریشان کن نہ ہوں، نفسیاتی توازن کی ضرورت کو پورا کریں گے۔ بہت کچھ جو ڈریمز کے بارے میں نامعلوم رہتا ہے۔ ان کا لیبارٹری میں مطالعہ کرنا فطرتاً مشکل ہے، لیکن ٹیکنالوجی اور نئی تحقیقی تکنیک ڈریمز  کے بارے میں ہماری سمجھ کو بہتر بنانے میں مدد کر سکتی ہیں۔

خواب کی تعبیر

خواب کسی پہیلی کی مانند ہوتے ہیں لیکن چونکہ یہ مختلف ٹکڑوں میں تقسیم ہوتے ہیں لہٰذا اس کا مطلب اس وقت تک نہیں سمجھا جاسکتا جب تک انہیں ایک ایک کرکے بامعنی طریقے سے ملایا نہ جائے۔ یہی وجہ ہے کہ لوگ اکثر اس بات سے پریشان رہتے ہیں کہ جو خواب انہوں نے دیکھا اس کا بھلا کیا مطلب ہوسکتا ہے؟

دراصل ایک خواب کا مطلب کیا ہے یہ جاننے کے لیے آپ کو تمام ٹکڑوں یا علامات کو ملاکر ایک تصویر کی شکل دینی ہوگی تبھی خواب کا مکمل مفہوم واضح ہوسکے گا۔ اس کے علاوہ ہر شخص کے خواب کا مفہوم بھی جدا جدا ہوتا ہے۔ چاہے دو افراد کے خواب ایک جیسے ہوں مگر دونوں کی زندگی کے اثرات اور ذہنی رحجانات مختلف ہوں گے لہٰذا ہر ایک کے لیے اپنے خواب کا ایک الگ الگ مطلب ہوگا۔ 

بعض اوقات جن خوابوں کا مطلب سمجھ میں نہیں آتا ان کا اگر انسان کسی ایسے خواب سے موازانہ کرکے دیکھتا ہے جو بار بار آتا رہتا ہو تو باآسانی ان کی تہہ تک پہنچ سکتا ہے۔ جب آپ خوابوں کی تعبیر کرنے کے لیے بیدار ہوں تو خواب میں جو کچھ دیکھا تھا اسے کسی ڈائری میں تحریر کریں اور یہ اندازہ لگانے کی کوشش کریں کہ ان کا کیا مطلب ہوسکتا ہے۔

خواب کے اجزاء کا اپنی موجودہ زندگی کی باتوں سے تعلق جوڑنے کی کوشش کریں۔ شروع میں آپ خواب کی باتیں یاد نہیں کر پائیں گے لیکن اس سے پریشان مت ہوں بس اپنے خیالات کو آزاد چھوڑ دیجئے۔ آہستہ آہستہ آپ خواب یاد کرنے اور ان کی تعبیر معلوم آہستہ آہستہ آپ خواب یاد کرنے اور ان کی تعبیر معلوم کر نے میں مہارت حاصل کرلیں گے۔

خوابوں کی تعبیر جاننے کے لیے سب سے پہلی جو چیز سیکھنا ضروری ہے وہ خواب کے مختلف تصورات کی مقرر کردہ علامات کو سمجھنا ہے۔ مثلاً خواب میں ’’موت‘‘ کا تصور کسی نئی تبدیلی کی علامت سمجھا جاتا ہے۔ اکثر لوگ اپنی زندگی میں کسی بھی قسم کی تبدیلی کو پسند نہیں کرتے اور اپنے معمولات میں کسی قسم کی تبدیلی کو خوف کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ اسی طرح خواب کے ماہرین نے خواب میں دکھائی دینے والی مختلف چیزوں کے لیے علامات مقرر کی ہوئی ہیں۔

 تعبیر خواب کی سمجھنے اور بتلانے کے لیے کتابوں کا دیکھ لینا کافی نہیں نیز جو کتابیں دیکھنا چاہیں پہلے ان کا اور ان کے مصنفین کا نام لکھ کر معتبر ہونے یا نہ ہونے کی تحقیق بھی کرلیں، اہل علم کے نزدیک قابل اعتبار ہوں تو دیکھیں ورنہ ہرگز نہ دیکھیں۔

یہ کیفیت بسا اوقات دل و دماغ گردہ ومعدہ کی بیماری کی وجہ سے ہوتی ہے اور کبھی شیطانی اثر سے بھی ایسا ہوجاتا ہے، با وضو پاک بستر پر مطابق سنت سونے کی عادت اپنائیں اور بستر پر لیٹتے وقت سورہٴ معوذتین آیة الکرسی ایک ایک دفعہ اور اول و آخر درود شریف تین تین مرتبہ پڑھ کر سویا کریں، یہی عمل ہرنماز کے بعد کرلینا دفع جادو کے لیے بھی مفید ہے۔ 

خواب قبل فجر ہو اس کی تعبیر لی جاتی ہے یا کسی بھی وقت کی؟ تعبیر قطعی ہوتی ہے یا ظنی؟ کوئی تعبیر معلوم نہ کرے بس دعا کرلے یا اللہ اس خواب کے شر سے مجھے اور متعلقین کو محفوظ رکھ. 

خواب کی تعبیر  کتاب و سنت  کے نصوص اور آثار سلف کی روشنی  میں اور رائی دیکھنے والے کی حالت  کے پیش نظر کی جا تی  ہے نبی صلی اللہ علیہ وسلم  کا ارشاد گرا می  ہے ۔

“سب سے زیادہ  سچا خواب  اس کا ہو تا ہے  جو گفتگو  میں سب سے زیا دہ سچا ہو۔ اسی بناء پر معروف ہے کہ انبیاء علیہ السلام  کے سب خواب سچے ہو تے ہیں اگر چہ بعض خواب تعبیر کے محتا ج ہو تے ہیں اور صا لحین  کے خواب  بھی غا لباً سچے ہوتے ہیں اور بعض خواب ایسے بھی ہو تے ہیں جو تعبیر کے محتاج نہیں ہو تے۔

دیگر لوگو ں کے خواب سچے اور پراکنده سب قسم کے ہو تے ہیں دوسری روایت میں ہے۔” مزید اس کے بارے میں فرمایا گیا، “ایک دفعہ دو آدمیوں  نے خواب  میں اذان  دی امام  ابن  سیر ین  رحمۃ اللہ علیہ  نے ایک کے ورع و تقوی  کے پیش  نظر فر مایا  تو حج  کرے گا۔”

Disclaimer: The contents of this article are intended to raise awareness about common health issues and should not be viewed as sound medical advice for your specific condition. You should always consult with a licensed medical practitioner prior to following any suggestions outlined in this article or adopting any treatment protocol based on the contents of this article.
Share
Tags: dreams

Recent Articles

Tretinoin Cream Price in Pakistan, Uses, Side Effects & More

In this blog, we will share complete and updated information regarding Tretinoin cream price in…

Published On January 16, 2025

8 Best Medicine for Stomach Pain in Pakistan (Pait Dard Ki Medicine)

Pait dard means stomach pain. It is a common health condition that causes pain and…

Published On January 15, 2025

کیا ہے اور کیوں استعمال کیا جاتا ہے؟ Sulvorid Tablet Uses in Urdu

ایک دوا ہے جو پیٹ کے امراض اور کچھ نفسیاتی حالات کے علاج کے لیے…

Published On January 13, 2025

Rise in Diagnosis or Awareness: Myths and Realities of Autism Spectrum Disorders

It’s a routine these days that young mom's walk into the clinic and want their…

Published On January 9, 2025

What Is HMPV, the Virus Surging in China? – Symptoms and More

HMPV, a respiratory virus has gripped China with widespread concerns over it transforming into a…

Published On January 9, 2025

Betawis G Cream Uses, Side Effects, Dosage, Price & More

Betawis G cream is a popular medication prescribed to treat various skin conditions such as…

Published On January 8, 2025
Find & Book the best "General Physician" near you
Book Appointment