Table of Contents
عام طور پر مسواک کو اس کی ٹہنی کے استعمال کی وجہ سے جانا جاتا ہے لیکن اس کے باقی حصے بھی صحت کے لئے مفید ہیں۔ مسواک کرنا سنت ہے، اور اس کے بہت سے فضائل احادیث میں وارد ہیں۔
مسواک کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ دانتوں اور تالو پر مسواک کی جائے اور داہنی طرف کے دانتوں سے ابتدا ہو، اس کی صورت یہ ہے کہ پہلے مسواک اوپر کے جبڑے میں داہنی طرف کی جائے، پھر اوپر کی بائیں جانب، اس کے بعد نیچے کے جبڑے میں داہنی طرف اور پھر بائیں طرف کرنا چاہیے۔
(کبیری)، اور بعض علماء نے یہ طریقہ لکھا ہے کہ پہلے دائیں جانب اوپر نیچے مسواک کرے، پھر بائیں جانب اوپر نیچے، پھر ان دانتوں پر مسواک کرے جو داہنی اور بائیں جانب کے درمیان ہی مسواک چوڑائی میں یعنی دائیں سے بائیں طرف کرنی چاہیے، طول (لمبائی) میں مسواک کرنا بہتر نہیں، اس لیے کہ اس سے مسوڑھوں کے زخمی ہوجانے کا اندیشہ ہوتا ہے، بعض حضرات فرماتے ہیں دونوں طرح کرسکتے ہیں، ان دونوں میں تطبیق یوں دی گئی ہے کہ دانتوں میں چوڑائی میں کی جائے اور زبان پر لمبائی میں کی جائے۔
کڑوے پتوں کا ایک میٹھا متبادل پھل بھی صحت کے لئے افادیت سے بھرپور ہے اور اس کا استعمال معدے اور جگر کی بیماریوں میں کیا جاتا ہے۔
مسواک کے پتے مشرق وسطٰیٰ اور افریقہ میں کھائے جاتے ہیں کیونکہ یہ ہاضمے کئے لئے مفید ہیں،اس کے علاوہ بواسیر، سوزش اور گٹھیا میں بھی مفید ہیں۔
اس کے چھار تنے اور جڑوں سے ماخوذ چھال کے بھی مختلف استعمالات اور افادیت ہیں۔ سلواڈورہ کے تنے کی چھال خواتین مین ماہواری کو باقاعدہ بنانے کے لئے استعمال کی جاتی ہے اس کے علاوہ یہ السر،مرگی اور جلد کے مسائل میں بھی مفید ہے جڑ کی چھال کا پیسٹ سوزاک کے لئے استعمال ہوتا ہے۔
ضروری تیل سلواڈورا کے بیجوں سے نکلنے والا تیل کیڑے اور ٹک سے بچاؤ کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔ مختصر یہ کہ سلواڈورا کا پودا دانتوں کو سفید کرنے، دانتوں کی خرابی دور کرنے سے لیکر کینسر تک کے تمام مضر اثرات کو روکنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اس کا باقاعدہ استعمال ایک بہترین ٹوتھ پیسٹ سے بھی بڑھکر دانتوں کی حفاظت کرتا ہے۔
مسواک اپنی بے پناہ افادیت کی وجہ سے مشہور ہے جن میں سے چند ایک یہ ہیں۔
دانتوں کی خرابی اس وقت شروع ہوتی ہے جب اس پر موجود انامل تباہ ہو جاتا ہے سوال یہ ہے کہ باقاعدگی سے دانت برش کرنے کے باوجود ایسا کیوں ہوتا ہے؟ ہمارے منہ میں سینکڑوں قسم کے بیکٹیریا ہوتے ہیں کچھ اچھے اور کچھ برے یہ بیکٹیریا کھانے میں موجود نشاستہ کو ایسیڈ بناتے ہیں جو دانتوں کی خرابی کی وجہ بنتا ہے اور اس کے خلاف قدرتی ہتھیار لعاب کی صورت میں ہمارے منہ میں موجود ہے مسواک کا استعمال منہ میں لعاب کی تشکیل کو بڑھاتا ہے
حیرت انگیز طور پر تختی کی تشکیل ایک عام عمل ہے جیس کی وجہ سے دانتوں پر پلاک بنتی ہے جسے باقاعدگی سے برشکے ساتھ آسانی سے ہٹایا جا سکتا ہے لیکن اس کا جمع ہونا ٹارٹر کی وجہ بنتا ہے ایک پیلے رنگ کی پرت جو دانتوں اور مواڑھوں کے ساتھ چپک جاتی ہے اور مسوڑھوں کی بیماری اور دانتوں کی خرابی کی وجہ بنتی ہے اس کو روکنے کا صرف ایک ہی طریقہ ہے باقاعدگی اور صحیح طریقے سے برش کریں اور مسواک اپنی اینتی بیکٹیریل خصوصیات کی بنا پر اس معاملے میں مدد کرتی ہے۔
سانس کی بد بو جسے ہیلوٹوسس کہا جاتا ہے، دانتوں کے مسائل کی ایک بڑی تعداد کی جانب اشارہ کرتی ہے۔ مسوڑھوں کی خرابی سے لے کر دانتوں کے گہاؤ تک یا پھر منہ میں لعاب کی کم پیداوار کی وجہ سے۔ اس معاملے میں مسواک ایک بہترین برش ہا سکتا ہے اس مین اینٹی بیکٹیریل خصوصیات ہونے کے ساتھ ساتھ لعاب پیدا کرنے کی طاقت موجود ہے۔ اس میں قدرتی طور پر پایا جانے والا مادہ منہ میں ایک ہلکی سی خوشبو پیدا کرتا ہے۔ مسواک کا استعمال معمول بنالینا سانس میں بو کے مسئلے کو ہمیشہ دور رکھتا ہے۔
انسانی منہ مین 700 کے قریب بیکٹیریا موجود ہیں جن مین کچھ اچھے بیکٹیریا ہیں جو دانتوں اور مسوڑھوں کے لئے مفید ہیں اور کچھ برے ہیں جو دانتوں اور مسوڑھوں کو تباہ کرتے ہیں دانتوں میں گہا اور ٹارٹر جبکہ مسوڑھوں کی بیماری پیریڈونٹائٹس کی وجہ بنتے ہیں۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے مطابق مسواک میں موجود اینٹی بیکٹیریل مرکبات بیکٹیریا کی افزائش کا بہتر طور پر مقابلہ کرتے ہیں۔
تختی کا جمع ہونا مسوڑھوں کو بھی اسی طرح متاثر کرتا ہے جیسے کہ دانتوں کو۔ ٹارٹر میں تختی کی نشونمامسوڑھوں اور دانتوں کو تین طریقوں سے متاثر کرتی ہے یعنی مسوڑھوں کی سوزش،پیریوڈونٹائٹس اور ایڈوانسڈ پیریوڈونٹائٹس۔اس کے نتیجے مین دانت اور مسوڑھے حساس ہو جاتے ہیں اور ٹھنڈا گرم لگنا اور درد کا سامنا کرنا پڑتا ہے ایسی صورت میں مسواک کا استعمال ایک قدرتی علاج کے طور پر کام کرتا ہے۔ مسواک نہ صرف دانتوں کی صفائی کرتی ہے بلکہ مسوڑوں کو بھی مضبوط بناتی ہے۔
مسواک میں منہ کی صفائی کرنے اور مسوڑھوں کو صحت مند رکھنے کے ساتھ ساتھ، اینٹی آکسیڈینٹ انزائمز موجود ہیں جیسے پیروآکسیڈیز، کیٹالیس اور پولی فینولوکسیڈیز۔ جن کے بارےمیں کہا جاتا ہےکہ یہ کینسر کو روکنے میں مدد دیتے ہیں۔ اس کے علاوہ اس مین درد کو روکنے اور سوزش سے نمٹنے کی خصوصیات موجود ہیں۔
مسواک کے استعمال کا ایک فائدہ اس کا تازہ ذائقہ اور خوشبو ہے قدرتی طور پر پائے جانے والے خوشبودار مرکبات سے بھرے مسواک کا استعمال صاف اور خوشبو دارد سانس کے احساس کو فروغ دیتا ہے۔
دانتوں کی صفائی کے لیے مسواک کے استعمال سے منہ میں بیکٹریا کی سرگرمیوں کو روکنے میں مدد ملتی ہے جس سے پلاک (دانتوں پر جمنے والی گندگی) اور مسوڑوں کی سوزش جیسے مرض سے بچنے میں مدد ملتی ہے، مسواک میں موجود اینٹی بایوٹک بیکٹریا کی نشوونما کو روکتے ہیں۔
طبی ماہرین کے مطابق اگر آپ کسی لت جیسے تمباکو نوشی وغیرہ کے عادی ہیں، تو مسواک کا استعمال اس سے نجات میں مدد دے سکتا ہے۔
مسواک نہ صرف دانتوں کی صفائی کرتی ہے بلکہ مسوڑوں کو بھی مضبوط بناتی ہے۔
مسواک میں پوٹاشیم، سوڈیم، کلورائیڈ، کیلشیم آکسائیڈ اور سوڈیم بائی کاربونیٹ موجود ہوتا ہے، یہ منرلز دانتوں کی سطح مضبوط بنانے میں مدد دیتے ہیں۔
مسواک کا استعمال چائے، کافی، کھانے کے ذرات، تمباکو کی مصنوعات اور چھالیہ وغیرہ سے دانتوں پر لگنے والے داغوں کو کم کرنے بلکہ سفیدی واپس لانے کے لیے بھی فائدہ مند ہے۔
عمر بڑھنے کے ساتھ دانتوں کی فرسودگی عام مسئلہ ہوتا ہے اور وہ جلد ٹوٹنے لگتے ہیں، مسواک کا استعمال اس سے تحفظ دینے میں مدد دیتا ہے کیونکہ یہ جراثیموں کا خاتمہ کرتا ہے۔
چونکہ مسواک کا استعمال بیکٹریا اور جراثیموں کا خاتمہ کرتا ہے تو دانتوں کے درد سے ریلیف کے لیے بھی یہ مدد دیتا ہے۔
اولا ڈاک کی مدد سے کسی بھی دانتوں کے ڈاکٹر کے ساتھ اب آپ کی اپائینٹمنٹ صرف ایک کلک کی دوری پر ہے۔ آپ یہاں کلک کرکے گھر بیٹھے ہی اپنے موبائل سے ایک آن لائن یا ان پرسن اپائینٹمنٹ بک کروا سکتے ہیں۔ آپ اپنی اپائینٹمنٹ بک کروانے کے لئے صبح 9 بجے سے 11 بجے تک اولا ڈاک کی ہیلپ لائن 04238900939 پر بھی کال کرسکتے ہیں۔
In this blog, we will share complete and updated information regarding Tretinoin cream price in…
Pait dard means stomach pain. It is a common health condition that causes pain and…
ایک دوا ہے جو پیٹ کے امراض اور کچھ نفسیاتی حالات کے علاج کے لیے…
It’s a routine these days that young mom's walk into the clinic and want their…
HMPV, a respiratory virus has gripped China with widespread concerns over it transforming into a…
Betawis G cream is a popular medication prescribed to treat various skin conditions such as…