Diet and Nutrition

سردیوں کے کون سے پھل صحت کے لئیے مفید ہیں؟

ہم سب کو سال بھر سردیوں کا انتظار رہتا ہے۔ یقینان آپ بھی سردیوں کی آمد پر خوش ہوتے ہونگے۔ لیکن اس جوش و جزبے اور خوشی میں سردیوں کے موسم کے دوران ہم اکثر مختلف قسم کی بیماریوں کا شکار بھی رہتے ہیں کیوں کے فضا میں بہت ٹھنڈک ہوتی ہے اور دن چھوٹے ہو جاتے ہیں۔ اور اس کے علاوہ پچھلے کچھ مہینوں کو دوران لمبے عرصے تک گھروں میں بند رہنے کی وجہ سے آپ کا مدافعتی نظام بھی کمزور ہو سکتا ہے۔

ایسے میں اس سردی کے موسم میں تازہ پھلوں کا استعمال آپ کے لئیے فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے۔ عام طور پر سردے کے موسم کے تقریبا سارے پھل وٹامن سی سے بھرپور ہوتے ہیں جو کہ ایک انتہائی اہم اینٹی آکسیڈنٹ ہے اور یہ سردیوں کے موسم میں اپ کے جسم میں گرمی اور مختلف بیکماریوں کے خلاف مدافعت پیدا کرنے میں انتہائی اہم کردار ادا کرتا ہے۔

اس کے علاوہ سیسنل پھل کھانا نہ صرف آپ کی صحت کے لئیے اچھا ہے بلکہ یہ تمام پھل ذائقے سے بھی بھرپور ہوتے ہیں۔ ویسے تو سردی کا موسم اتنا رنگین نہیں سمجھا جاتا لیکن یہ اپنے ساتھ بہت سے رنگین پھلوں کو لے کر آتا ہے جو آُ کی صحت کے لئیے بہت فائدہ مند ثابت ہوتے ہیں۔ اس سب کے ساتھ ساتھ سیزنل پھل آپ کو وہ تمام غذائی اجزا فراہم کرتے ہیں جن کی آپ کے جسم کو اس خاص موسم میں ضرورت ہوتی ہے۔

سردی کے موسم کی وجہ سے آپ کو بہت سی پریشانیوں اور بیماریوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جیسے کہ نزلہ، زکام، کسی بھی قسم کے وائرل انفیکشن یا پھیر جلد کا خشک ہو جانا۔ ایسے میں سیزنل پھل اپنی غزا میں شامل کرنے سے نہ صرف آپ کی مدافعت کو بہتر بانا ہے بلکہ یہ آپ کی موسم کے ساتھ پیش آنے والی تمام مشکلات کا سامنا کرنے کے لئیے پورے طریقے سے آپ کی صحت کو فروغ دیتا ہے۔

ہم سب اس بات سے آگاہ ہیں کہ یہ سال ویسے ہی کرانا وائرس کی وجہ سے سب کے لئیے کافی مشکلات کا باعث بنا ہے اور لوگوں نے اپنے آپ کو اس کرونا واائرس سے بچانے کے لئیے تقریبا ہر طریقے کا استعمال کیا ہے۔ ایسے میں آپ کو اپنے مدافعتی نظام کو بہتر بنانے پر خاص توجہ دینی چاھہئیے اور اس کام کے لئیے پھلوں اسے بہت آپشن اور کیا ہو سکتی ہے؟

اس آرٹیکل میں ہم آپ کو تفصیل سے بتائیں گے کہ سردیوں کے مسم میں کون سے پھل صحت کے لئیے مفید ہیں۔ اس لئیے اس آرٹیکل کو پورا ضرور پڑھیں۔

۔1 سیب

سیب ایک ایسا پھل ہے جو تقریبا ہر موسم میں ہر گھر میں پایا جاتا ہے۔ لییکن سردیوں میں سب سے زیادہ دستیاب ہونے والا پھل بھی سیب ہی ہے۔ آپ نے اس انگریزی کی پرانی کہاوت کے بارے میں تو الزمی سنا ہوگا جس کا اردو میں مفہوم کچھ یوں ہے کہ اگر آپ روز ایک سیب کھاتے ہیں تو پھر یہ آپ کو ڈاکٹر سے دور رکھتا ہے۔

اس بات سے ہی اس پھل کے آپ کی صحت سے متعلق فوائد اور اہمیت کے بارے میں وازح ہوتا ہے کہ یہ پھل آپ کی صحت کے لئیے کتنا فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے۔  سیب کو ایک سپر فوڈ کا نام دیا جاتا ہے کیوں کہ یہ ایک بہت زیادہ حیران کن بات ہے کہ ایک چھوٹے سے پھل میں اتنی زیادہ غزائیت کیسے موجود ہو سکتی ہے۔ لیکن یہ بات بالکل سچ ہے۔  سیب کی قاففی قسمیں پائی جاتی ہیں اور ہر نسل اپنے طور پر آپ کی صحت کے لئیے نہایت مفید ہے۔

وٹامن بی ، جو آپ کے خون میں لال خلیات کو بنانے میں مدد کرتا ہے، اس سے للے کر اینٹی آکسیڈینٹس تک، جو آپ کو ہر طرح کی بیمریوں سے دور رکھنے میں مدد کرتے ہیں۔ سیب میں سب موجود ہے۔ اور اگر آپ روزانہ بھی ایک سیب کو اپنی غزا کا حصہ بنا لیں تو، یہ اس سردی کے موسم میں آپ کو داکٹر کے کلینک کے چکر کاٹنے سے بچا سکتا ہے۔

سیب کورسیٹین اور پیکٹن سے بھرپور ہوتے ہیں جو آپ کی آنتوں کی صحت کو بہتر بناتے ہیں اور یہ دونو سیب کے تمان فوائد کو فروغ دیتے ہیں۔ کورسیٹین ایک فلیوانائڈ ہے جو کہ پودوں میں قدرتی طور پر پیدا ہونے والا ایک کیمیکل ہوتا ہے جس کے اندر اینٹی آکسیڈینٹ اور اینٹی سوزش خصوصیات پائی جاتی ہیں۔ اس سب کے علاوہ پیکٹن سالیوبل فائبر کی ایک قسم ہے جو آپ کے ہاضمے کو بہتر بنانے میں مدد کرتا ہے اور آپ کو قبض کے ہونے کے خطرے سے دور رکھتا ہے۔

  سیب کو چھلکے سمیت کھانے کی تجویز کی جاتی ہے کیوں کہ مطالعات اور ریسرچ سے یہ پتا چلا ہے کہ سیب کا چھلکا اتار کر کھانے سے اس کے ساتھ ساتھ سیب میں موجود فلیوانائڈز بھی ضائع ہو جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ سیب میں موجود اینٹی آکسیڈینٹس آپ کی آذہنی صحت کو بھی بہتر بناتے ہیں اور الزایمر کی بیماری کو ہونے کے خطرے کو بھی روکتے ہیں۔ اس کے علاوہ موسم سرما کا یہ پھل آپ کو ذیابیطس اور اسٹروک جہسی بیماریوں کے خطرے سے بھی دور رکھنے میں مدد کرتا ہے۔

۔2 انار

انار ایک ایک ایسا پھل ہے جس کو انکار کرنا ہم سب کے لئیے مشکل ہے۔ اس پھل کو شاہی پھل بھی کہا جاتا ہے اور یہ پھل صرف اس لئیے ہی نہیں بلکہ صحت سے مطعلق بہت سے فوائد فراہم کرنے کی وجہ سے بھی جانا جاتا ہے۔ انار بہت سارے اینٹی آکسیڈٰنٹس سے بھرپور ہوتا ہے جو آپ کو بہت سی بیماریوں کے خطرے اور خاص طور پر کافی قسم کے کینسر سے محفوظ رکھنے میں مدد کرتے ہیں۔

اس کے علاوہ انار میں موجود اینٹی آکسیڈینٹس آپ کے جسم کو فری ریڈیکیلس سے ہونے والے نقصان سے بھی بچاتے ہیں اور آپ کے جسم پر بڑھتی عمر کے اثرات کو بھی کم کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ سردیوں میں آنے والا یہ پھل فائبر اور پوٹاشیم سے بھی بھرپور ہوتا ہے۔

انار کو اپنی سردیوں کے معمول کی غذا میں شامل کرناا آپ کی صحت کے لئیے نہایت فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے اور اس سب کے ساتھ ساتھ آپ اس کے مزیدار ذائقے سے لطف اندوز بھی ہو سکتے ہیں۔ چاہے پھر آپ اس کو چھعل کر کھائےں یا پھر اس کا جوس نکال کر اس کو وعسے پینا پسند کریں۔ انار کو اس کا لال رنگ پولی فینول سے ملتا ہے، جو کہ بہت طاقت ور اینٹی آکسیڈینٹس ہوتے ہیں۔ ساس کے علاوہ انار کے جوس میں باقی پھلوں کے جوس کے مقابلے میں زیادہ مقدار میں اینٹی آکسیڈینٹ پائے جاتے ہیں۔

اس سب کے ساتھ ساتھ مطالعات سے یہ بھی پتا چلا ہے اس کہ اس میں سبز چائے کے مقابلے میں تین گنا زیادہ اینٹی آکسیڈینٹ موجود ہوتے ہیں۔ اس لئیے انار کے جوس میں موجود اینٹی آکسیڈینٹس آُ کے جسم سے فری ریڈیکلز کو خارج کرنے میں مدد کرتے ہیں۔ آپ کے جسم میں موجود خلیات کو نقصان سے بچاتے ہین اور جسم مین موجوس سوزش کو کم کرتے ہیں۔ اس سب کے علاوہ انار کا جوس پینے سے آپ کا ہاضمہ بھی بہتر ہو سکتا ہے۔

یہ آپ کی آنتوں میں سوزش کو کم کرتا ہے اور آپ کے پورے نظام انہضام کی صحت کو بہتر بناتا ہے۔ اس سب کے ساتھ ساتھ صرٖ ایک انار کے جوس میں آپ کی روزانہ کی مقدار کے مطابق 40 گنا زیادہ وٹامن سی موجود ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ انار کا جوس فولیٹ، پوٹاشیم اور وٹامن ای اور کے حاصل کرنے کا بھی ایک اچھا ذریعہ ہے۔

۔3 کینو/مالٹے

سردیوں کا موسم ہو اور مالٹوں کی بات نا ہو۔ ایسا تو ممکن نہیں ہے۔ سردیوں میں وافر مقدار مین آنے والا یہ پھل اپنی رنگیں شکل اور مزیدار ذائقے کے ساتھ ساتھ بہت سارے صحت کے فوائد بھی لے کر آتا ہے۔  وٹامن سی اور کیلشیم سے بھرپور یہ پھل اپنی روز کی معمول کی غزا میں شامل کرنے سے آپ کے مدافعتی نظام کو بہتر اور طاقتور بنانے میں مدد ملتی ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ یہ آپ کی جلد کو بھی خوبصور بنانے میں مدد کرتا ہے، آپ کا کالہسٹرال کم کرتا ہے اور آپ کو وزن کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔ مالٹوں کو وٹامن سی کا پاور ہائوس کہا جاتا ہے۔ اور وٹامن سی ایک طاقتور اینٹی آکسیڈینٹ ہے جو آپ کے جسم کے خلیات کو فری ریڈیکلز سے ہونے والے نقصان سے بچاتا ہے۔

۔4 چقوترے

سردیوں کے موسم مین آنے والے پھلوں کی فہرست میں سب سے اوپر میٹھے اور رسیلے چقوترے یں۔ یہ موسمی پھل بہت سے  فائدہ مند اور حفاظتی غذائی اجزاء اور پودوں کے مرکبات سے بھرپور  ہوتا ہے۔ ان سب میں  اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات شامل  ہوتی ہیں۔ اور اس میں لائکوپین بھی شامل ہے۔  اس کا مطلب یہ ہے کہ چقوترے کھانے سے یہ آپ کے جسم میں موجود خلیات کو غیر مستحکم مالیکیولز جنہیں فری ریڈیکلز کہتے ہیں، ان کی وجہ سے ہونے والے ممکنہ نقصان سے بچانے میں مدد کر سکتے ہیں۔

موسم سرما میں آنے والے تقریبا سارے ہی پھل اینٹی آکسیڈینٹس سے بھرپور ہوتے ہیں اور نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ کے مطابق اینٹی آکسیڈینٹس سے بھرپور کھانے کھانے سے آپ کو کافی قسم کی بیماریوں سے دور رہنے اور لڑنے میں مدد ملتی ہے۔  انہی پھلوں میں چقوترے بھی شامل ہیں۔ چقوترے وٹامن سی سے بھرپور ہوتے ہیں اور اس کو حاصل کرنے کا ایک بہترین ذریعہ ہیں۔ یہ آپ کے مدافعتی نظام کو بہتر بناتا ہے، آپ کی ہڈیوں کو مظبوط کرتا ہے ، اگر آپ کو کسی قسم کی چاٹ لگ جائے تو اس کو جلدی اور کم وقت میں ٹھیک ہونے میں مدد کرتا ہے۔

اس سب کے ساتھ ساتھ اس میں بیٹا کیروٹین بھی موجود ہوتا ہے جو آپ کے جسم میں جا کے وٹامن اے میں تبدیل ہو جاتا ہے تاکہ آپ کے مدافعتی نذاام کو فروغ دے سکے، آپ کی نظر کو بہتر بنا سکے اور آپ کی جلد کو بھی خوبصورت بنانے میں مدد کرے۔ اس سب کے ساتھ ساتھ چقوترے میں ڈائتری فائبر بھی موجود ہوتا ہے جس کو پیکٹن کہتے ہیں۔ یہ آپ کے میٹابولسم کو بہتر بنانے میں مدد کرتا ہے۔ اس کے علاوہ چقوترے میں سیلی سائکلک ایسڈ بھی پایا جاتا ہے جو آُ کے جسم میں ان آرگینک کیلشیم کو توڑتا ہے اور گٹھیا کے ہونے کے خطرے سے آپ کو بچاتا ہے۔

کسی بھی چیز کو اپنی غزا میں شامل کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ جو بھی کھاتے ہیں، اس کے ایک متوازن مقدار میں اپنی خوراک کا حصہ بنائیں۔ اس بات کا خیال رکھیں کہ آپ اپنے جسم کی روزانہ کی مقدار کی ضروریات کو پورا کر رہے ہیں۔ اور اس کے لئیے سب سے بہترین آپشن یہ ہے کہ آپ پھلوں سے شروع کریں۔

موسم سرما کے سارے یا کویہ بھی پھل جو آپ کو با آسانی دستیاب ہیں، اپنی غزا میں ٹھیک طریقے سے شامل کرنے سے آپ بہت سے صحت کے فوائد حاصل کر سکتے ہیں۔ اور اس طرح ایک تاقتور مدافعتی نظام کے ساتھ آپ کسی بھی قسم کی بیماری یا پریشانی کا با آسانی سامنا کر سکتے ہیں۔

Disclaimer: The contents of this article are intended to raise awareness about common health issues and should not be viewed as sound medical advice for your specific condition. You should always consult with a licensed medical practitioner prior to following any suggestions outlined in this article or adopting any treatment protocol based on the contents of this article.
Share

Recent Articles

Rise in Diagnosis or Awareness: Myths and Realities of Autism Spectrum Disorders

It’s a routine these days that young mom's walk into the clinic and want their…

Published On January 9, 2025

What Is HMPV, the Virus Surging in China? – Symptoms and More

HMPV, a respiratory virus has gripped China with widespread concerns over it transforming into a…

Published On January 9, 2025

Betawis G Cream Uses, Side Effects, Dosage, Price & More

Betawis G cream is a popular medication prescribed to treat various skin conditions such as…

Published On January 8, 2025

10 Evidence-Based Side Effects of Masturbation in Male Daily

Masturbation is a highly polarizing and sensitive topic shrouded in contrasting views, myths, and misconceptions.…

Published On January 6, 2025

کیا ہے اور کیوں استعمال کیا جاتا ہے؟ Evion Capsule Uses in Urdu

ایک قسم کا وٹامن سپلیمنٹ ہے جو وٹامن ای کی کمی کو پورا کرنے میں…

Published On January 3, 2025

Anti-Aging Methods and Procedures: Science-Backed Strategies to Slow the Clock

Aging is a natural process, but the quest to maintain youthful skin and vitality continues…

Published On January 3, 2025
Find & Book the best "Nutritionist" near you
Book Appointment