شہتوت کا نام تو آپ نے سنا ہی ہو گا۔ پھل گرمیوں کی سوغات ہوتے ہیں اور ان میں سے ایک سوغات شہتوت بھی ہے۔ یہ گرمیوں میں صرف تھوڑے سے وقت کے لئیے آتے ہیں اور ہر انسان اس موسم میں ان سے لطف اٹھانے کا موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتا۔ لیکن یہ چھوٹا سا پھل صرف اپنے میٹھے زائقے کے ساتھ ہی نہیں آتا بلکہ اپنے ساتھ بہت سے صحت مند فوائد بھی لاتا ہے جن کے بارے میں آپ نہیں جانتے ہوں گے۔ شہتوت غزائیت سے بھرپور ہوتے ہیں۔ اور بہت سے لوگ اس بارے میں نہیں جانتے۔
ان میں بہت سے وٹامنز اور غزائی اجزاء پائے جاتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ایک کپ شہتوت میں صرف 60 کیلوریز ہوتی ہیں جس کا مطلب یہ ہے کہ یہ کھانے کے ایک لئیے ایک آئڈیل پھل ہے۔ اس کے علاوہ شہتوت میں موجود کاربوہائڈریٹس ہمارے جسم میں موجود شوگر کو گلوکوز میں تبدیل کر دیتے ہیں اور اس طرح یہ آپ کے جسم میں موجود خلیات کو طاقت فراہم کرتے ہیں۔
اس کے ساتھ ساتھ شہتوت کھانے سے آپ کی ائرن کی ضرورت بھی پوری ہو جاتی ہے اور یہ آپ کے جسم میں سب حصوں کو اور خاص طور پر آپ کے ٹشوز کو ان کی ضرورت کے مطابق آکسجن پہنچاتی ہے۔ ۔ شہتوت میں موجود وٹامنز، اینٹی آکسیڈنٹس اور معدنیات بھی بہت سارے صحت کے فوائد فراہم کرتے ہیں۔
جیسے کہ شہتوت میں رائبو فلیون موجود ہوتا ہے جس کو وٹامن بی 12 بھی کہتے ہیں۔ یہ آپ کے جسم میں موجود تمام ٹشوز کو فری ریڈیکلز کے نقصان کے خطرے سے بچاتا ہے اور آپ کے پورے جسم میں آکسیجن پہچانے میں مدد کرتا ہے۔ یہ بہت ضروری ہے کیوں کہ اس آکسیڈیٹو دبائو کا آپ کے جسم پر بہت برا اثر پڑ سکتا ہے۔
اس کے علاوہ شہتوت فینولک ایسڈ سے بھی بھرپور ہوتے ہیں اور ان کا اثر آُ کی صحت کے ہر حصے پر پڑتا ہے یہاں تک کہ کینسر سے لے کر ذیابیطس کو کنٹرول کرنے تک۔ اس سب غزائیت کے ساتھ شہتوت ایک بہترین پھل کہلایا جا سکتا ہے ۔ شہتوت کے صحت سے مطعلق مزید حیران کن فوائد جاننے کے لئیے آپ یہ آرٹیکل ضرور پڑھیں۔
Table of Contents
ایک کپ یعانی کہ 140 گرام تازہ شہتوت میں صرف 60 کیلوریز ہوتی ہیں اور 88 ٪ پانی موجود ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ تقریبا 9۔8 ٪ کاربوہائی ڈریٹ، 0۔5 ٪ چربی، 1۔4 ٪ پروٹین اور 1۔7 ٪ فائبر فراہم کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ شہتوت کو سوکھا کر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔
۔100 گرام تازہ شہتوت میں مندرجہ ذیل غذائیت موجود ہوتی ہے۔
شہتوت آُ کے معدے اور آپ کی آنتوں کے لئیے بہترین ثاابت ہو سکتے ہیں۔ یہ قبض کو دور کرتے ہیں اور ان کے استعمال کی مدد سے آپ اپنا وزن بھی کم کر سکتے ہیں۔ شہتوت میں کافی مقدار میں ڈائٹری فائبر پایا جاتا ہے جو ہاضمے کو بہتر بنانے کے لئے ضروری ہوتا ہے۔ اس کی مدد سے آپ کا کھانا آرام سے آپ کی انتوں کے بیچ سے حرکت کرتا ہوا گزر جاتا ہے۔ اس طرح آپ کو قبض، گیس اور پیٹ کے درد جیسے مسائل سے دور رہنے میں مدد ملتی ہے۔
اگر آپ ذیابیطس کے مریض ہیں اور اپنے شوگر لیول کو کنٹرول کرنا چاہتے ہیں تو اس کا علاج سفید شہتوت ہیں۔ جو لوگ ذیابیطس ٹائپ 2 کا شکار ہوتے ہیں تو ان کے زیادا کاربو ہائڈریٹس والی خوراک کھانے سے کون میں شوگر ک لیول کے بڑھنے کا خطرہ ہوتا ہے۔ شہتوت میں ایک مرکب پایا جاتا ہے جس کو ڈی این جے کہتے ہیں۔
یہ مرکب آپ کے خون میں ان اینزائمز کو کام کرنے سے روک دیتا ہے جو کاربوہائی ڈریٹس کو توڑ کر سوگر میں تابدیل کر دیتے ہیں۔ اس طرح شہتوت کھانے کے بعد خون میں شوگر کی سطح کو بڑھنے سے رہکتے ہیں اور ساتھ اسہی طرح ذیابیطس کے مریضوں کے لئیے اچھے ثابت ہو سکتے ہیں۔
شہتوت آپ کے جسم میں خون کی گھردش کو بہتر بناتے ہیں، آپ کے بلڈ پریشر کو کنٹرول کرتے ہیں اور آپ کے خون کو بھی صاف کرنے میں بھی مدد کرتے ہیں۔ شہتوت اینٹی آکسیڈینٹس سے بھرپور ہوتے ہیں اور یہ آپ کی خون کی نالیوں کو پھیلا کر آپ کی خون کی گردش کو بہتر بنانے کے لئیے بہت مفید ہیں۔
اس طرح آپ کے جسم سے خون با آسانی یکاٹھا ہو کر آپ کی خون کی نالیوں پر دبائو ڈالے بغیر آپ کے دل تک پہنچتا رہتا ہے اور اس طرح آپ کا بلڈ پریشر بھی قابو میں رہتا ہے۔ اس کے علاوہ شہتوت آئرن سے بھرپور ہوتے ہیں اور جسم میں آئرن کی موجودگی لال خون کے خلیات کی پیداوار کو بڑہاتی ہے اور اس طرح شہتوت کھانے سے آپ کو خون بنانے میں بھی مدد مل سکتی ہے۔ اس سب کے ساتھ ساتھ شہتوت میں پولی فینول پائے جاتے ہیں جو آپ کی خون کی شریانوں کو صحت مند رکھنے میں مدد کرتے ہیں اور اس کے علاوہ شہتوت میں موجود پوٹاشیم کی وجہ سے بلڈ پریشر کنٹرول کرنے میں بھی مدد ملتی ہے۔
ویسے تو یہ بات مشہور ہے کہ گاجر کھانا آپ کی نظر یا بینائی کے لئیے مفید چابت ہوتا ہے لیکن شاید آپ نے یہ بات کبھی نہ سنی ہوگی کہ شہتوت بھی آپ کی نظر کے لئیے اچھے ہوتے ہیں۔
یہ آپ کی نظر کو بہتر بناتے ہیں اور آپ کی آنکھوں کو فری ریڈیکلز کے نقصان سے بچاتے ہیں جس کے نتیجے میں آپ کی آنکھ کی پتلی خراب ہو سکتی ہے اور آپ کی نظر پر برا اثر پڑ سکتا ہے اور آپ کی بینائی بھی جا سکتی ہے۔ اس کے علاوہ شہتوت میں زیاکزینتھین بھی پایا جاتا ہے جو کہ آپ کی آنکھ کو بنانے والے خلیات پر پڑنے والی آکسیڈیٹو تنائو کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔
اگر آپ اپنے آپ کو کینسر سے دور رکھنے کے طریقے ڈھونڈ رہے ہیں تو ان میں سے ایک طریقہ شہتوت بھی ہونا چاہئیے کیوں کہ شہتوت اینٹی آکسیڈینٹس اور فائٹو نیوٹریینٹس سے بھرپور ہوتے ہیں جو کہ جسم میں کینسر کے خلیات کو پیدا ہونے، بڑھنے اور پھیلنے سے روکتے ہیں اور اس طرح شہتوت آپ کو کینسر کے ہونے کے خطرے سے بچا سکتے ہیں۔
اس کے علاوہ شہتوت میں اینتھو سائننز بھی پائے جاتے ہیں جو کینسر کو آپ سے دور رکھنے میں مدد کرتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ شہتوت میں ایک اور مرکب پایا جاتا ہے جس کو ریسویراٹول کہتے ہیں۔ اس میں اینٹی کینسر خصوصیات پائی جاتی ہیں۔ اس مرکب کی کینسر کو ہونے سے روکنے والی خصوصیات کی مدد سے آپ سکن کینسر، تھائرائڈز اور پراسٹیٹ کینسر سے دور رہ سکتے ہیں۔
شہتوت میں موجود اینٹی آکسیڈینٹس ، فائبر اور فلیونائڈز آپ کے دل کی بہتر صحت کو فروغ دیتے ہیں۔ یہ سارے مل کر آپ کے جسم میں خون کے بہائو کو بہتر بناتے ہیں اور اس طرح آپ اسٹروک اور ہارٹ اٹیک جیسی دل کی بیماریوں سے محفوظ رہتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ شہتوت پالیفینول سے بھی بھرپور ہوتے ہیں اور یہ آپ کے دل کی صحت کے لئیے بہت اچھے ثابت ہوتے ہیں۔
آپ کے جسم میں سفید خون کے خلیات موجود ہوتے ہیں جو آپ کا مدافعتی نظام بناتے ہیں۔ ان سفید خون کے خلیات میں سے ایک میکرو فیجز بھی ہوتے ہیں۔ شہتوت میکرو فیجز میں موجود ایکیلائڈز کی مدد سے آپ کے مدافعتی نظام کو ایکٹیویٹ کرتے ہیں جس کی مدد سے ہماری قوت مدافعت کو فروغ ملتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ آپ کے مدافعتی نظام کو کسی بھی قسم کی حرکت کے لئیے چوکنا رکھتے ہیں۔ اس سب کے ساتھ ساتھ شہتوت میں وٹامن سی بھی پایا جاتا ہے جو کہ آپ کہ آپ کی قوت مدافعت کو مضبوط بنانے والا ایک اور عنصر پایا جاتا ہے۔
بہت سے مطالعات سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ شہتوت آپ کے دماغ کی عمر ختم ہونے میں مدد کرتے ہیں اور آپ کے دماغ کو جوان اور حاضر رکھتے ہیں۔ یہ اس طرح ممکن ہوتا ہے کہ شہتوت مین کیلشیم موجود ہوتا ہے جو کہ دماغ کی صحت کے لئیے بہت ضروری ہے اور یہ آپ کے دماغ کو صحت مند رکھنے میں مدد کرتا ہے۔ اس کے علاوہ شہتوت کے استعمال سے آپ کو الزائمر جیسی دماغی بیماریوں کو بھی دور رکھنے میں مدد ملتی ہے۔
Masturbation is a highly polarizing and sensitive topic shrouded in contrasting views, myths, and misconceptions.…
ایک قسم کا وٹامن سپلیمنٹ ہے جو وٹامن ای کی کمی کو پورا کرنے میں…
Aging is a natural process, but the quest to maintain youthful skin and vitality continues…
ایک ملٹی وٹامن سپلیمنٹ ہے۔ یہ وٹامن کی کمی کو دور کرنے کے لیے استعمال…
Breeky ایک نسخہ کی دوا ہے جو آپ کا ڈاکٹر آپ کو دے سکتا ہے۔…
Nuberol Forte (نیوبرول فورٹ) is a medicine that is used to treat problems with back…