بالوں کی خشکی مرد اور عورت دونوں میں بہت عام ہے۔ خشکی یا ڈینڈرف اس وقت تکلیف کا باعث بنتی ہے جب اس کے سبب بال جلد کی جڑوں سے جھڑنے لگتے ہیں اور سر میں بار بار خارش ہونے لگتی ہے۔
کسی محفل میں موجود سر کھجانے کے نتیجے میں انسان کو شرمندگی کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔ ماہرین کے مطابق سر اور چہرے کی جلد کو ہمیشہ ٹھنڈے پانی سے دھونا چاہیے۔ ٹھنڈا پانی جلد کی متعدد بیماریوں کا قدرتی علاج ہے۔ موسم سرما میں گرم پانی سے نہانے کی وجہ سے سر میں خشکی کی شکایت مزید بڑھ جاتی ہے۔
Table of Contents
خشکی کو عام زبان میں سکری یا ڈینڈرف بھی کہتے ہیں۔ ڈینڈرف کا کوئی موسم نہیں ہوتا بلکہ یہ ایک جلدی بیماری کی طرح حملہ کرتی ہے۔ بالوں میں خشکی سب سے عام علامت خارش اور بالوں میں سفید فنگس کا پایا جانا ہے۔ بعض اوقات یہ فنگس جھڑ کر کپڑوں پر بھی گرنے لگتا ہے یا پھر کنگھی کرنے کی صورت میں سر سے اکھڑتا ہے۔
جلدی ماہرین کے مطابق خشکی بننے کی سب سے بڑی وجہ شیمپو کا بے جا استعمال، شیمپو میں پائے جانے والے کیمیکلزاور ذہنی دبائو وغیرہ شامل ہیں۔ بالوں کو صاف نہ رکھنے سے بھی سر میں خشکی کی افزائش ہوتی ہے۔ خشکی کی نجات کے لیے مہنگے شیمپو اور بیوٹی پروڈکس سے علاج کرنے کی بجائے گھریلو ٹپس زیادہ موزوں علاج ثابت ہوتے ہیں۔
خشکی سے نجات کے چند ٹوٹکے بہت مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ سر کی خشکی سے بچنے کے لیے قدرتی گھریلو ٹوٹکے جاننے سے پہلے آئیے خشکی کی علامات پر نظر دہراتے ہیں۔
انڈے کی ذردی میں اینٹی ڈینڈرف خصوصیت موجود ہوتی ہے۔ انڈے کی زردی سر کی جلد پر لگانے سے خشکی سے نجات حاصل کی جا سکتی ہے۔ انڈے کی زردی سر پر لگانےسے سر کی جلد کو پروٹین بھی فراهم ہوگی۔
لیمو میں قدرتی طور پر سٹرک ایسڈ پایا جاتا ہے جو سر سے خشکی کے ذرات کو نکالنے میں مدد کرتا ہے۔ خشکی سے نجات پانے کے لیے روئی کو لیمو کے رس میں بھگوئیں اور سر کی جلد پر جہاں جہاں خشکی ہے وہاں لگائیں۔ اس نسخے کو آزمانے سے سر کی خشکی ختم ہونے میں مدد ملے گی۔
کھانے کا سوڈا یعنی میٹھا سوڈا جو ہر گھر کے باورچی خانے میں موجود ہوتا ہے۔ اس میں موجود اینٹی فنگس کی خصوصیات سر کی جلد سے خشکی ختم کرنے میں اور سر کی جلد پرقدرتی تیل پیدا کرنے میں مدد گار ثابت ہوتا ہے۔ اس کو لگانے کے لیے سب سے پہلے بالوں کو گیلا کر لیں اور سر کی جلد پر کھانے کا سوڈا لگائیں اور پھر اس کے بعد انگلیوں کی پوروں کی مدد سے رگڑیں اور کچھ دیر کے لیے چھوڑ دیں، بعدازاں سر کو صرف پانی سے دھو لیں۔
ماہرین کے مطابق پیاز میں اینٹی فنگل خصوصیات پائی جاتی ہیں جو سر کی خشکی جیسی فنگل کو ختم کرتی ہیں۔ پیاز کے استعمال کے لیے سب سے پہلے سے پیاز کا رس نکالیں اور پھر اس رس کو سر کے اس حصے پر لگائیں جہاں خشکی اور فنگل کے ذرات موجود ہیں۔ اس نسخے سے جلد ہی خشکی سے نجات مل جائے گی۔
ایلو ویرا وٹامز، پروٹین اور معدنیات کی خصوصیات سے مالامال ہے اور اس میں اینٹی فنگل اور اینٹی بیکٹیریل کی خصوصیات بھی موجود ہیں۔ ایلو ویرا کی مدد سے سر کی خشکی کو ختم کرنے کا آسان طریقہ یہ ہے کہ خشکی والے حصوں پر ایلو ویرا جیل لگائیں اور کچھ دیر کے لیے چھوڑ دیں پھر سر کو دھو لیں۔ اس ٹوٹکے کو آزمانے سے سر کی خشکی ختم ہوجائے گی۔
ناریل کا تیل سر کی خشکی ختم کرنے کا ایک موثر علاج ہے، ناریل کے تیل سے خشکی ختم کرنے کے لیے پہلے اپنے حساب سے ناریل کے تیل کی مقدار لے کر اس کو ہلکا سا گرم کرلیں اور پھر اس میں لیمو کا رس ملائیں۔ اس کے بعد اس تیل کو اپنے سر کی جلد پر لگائیں اور تھوڑی دیر تک مساج کریں۔ یہ عمل سر کی خشکی ختم کرنے میں مفید ہے۔
آسپرین ایسے کیمیکلز سے بھرپور دوا ہے جو بیشتر خشکی سے نجات دلانے والے شیمپوز کا حصہ ہوتا ہے۔ اسپرین کی دو گولیوں کو پیس کر ان کا سفوف بنا لیں۔ اس سفوف کو شیمپو میں ملا کر استعمال کریں جتنا سر کی جلد کے لیے درکار ہو۔ اس مکسچر کو اپنے بالوں پر ایک سے دو منٹ تک لگا رہنے دیں اور پھر اچھی طرح سے دھو لیں۔ اس کے بعد پھر دوبارہ سادہ شیمپو سے سر کی جلد کو دھو لیں۔ خشکے کے خاتمے کے لیے آسپرین کے استعمال کے نتائج حیران کن ثابت ہوتے ہیں۔
املہ بالوں کے لیے بہت مفید ہوتا ہے۔ خشکی کی وجہ سے سر میں بہت زیادہ خارش ہوتی ہے۔ اس خارش سے نجات پانے کے لیے آملہ اپنے سر پر لگائیں اور اس سے بھی زیادہ اچھا یہ ہوگا کہ بالوں کو شیمپو کی بجائے آملہ کا پائوڈر بنا لیں اور اس پائوڈر سے سر کی جلد کو دھوئیں۔ اس نسخے کو آزمانے سے نہ صرف سر کی خشکی دور ہوگی بلکہ خشکی کی وجہ سے بال جھڑنے کا عمل بھی رک جائے گا.
لہسن میں اینٹی فنگل، اینٹی بیکٹریل اور اینٹی بائیوٹک کی خصوصیات موجود ہوتی ہیں۔ لہسن کے ذریعے سے سر کی خشکی سے چھٹکارا حاصل کیا جاسکتا ہے۔ لہسن کو پیس کر اس کا پیسٹ بنا لیں اب اسکو سر کی جلد پر لگائیں اور پھر کچھ دیر کے بعد سر کو ٹھنڈے پانی سے دھو لیں۔ اس ٹوٹکے سے خشکی سے نجات مل جائے گی۔
نیم کے تیل میں قدرتی طور پر اینٹی بیکٹیریل خصوصیات موجود ہیں۔ نیم کا تیل سر سے خشکی ختم کرنے میں بہت معاون ثابت ہوتا ہے۔ جن لوگوں کو خشکی ہوتی ہے ان کو چاہیے کہ نیم کے تیل کا مساج کریں س سے خشکی سے چھٹکارا پایا جا سکتا ہے۔
ماہرین کے مطابق سیب کا سرکہ سر کی خشکی سے بچنےکی لیے ایک بہترین ٹوٹکہ ہے۔ سیب کے سرکہ میں پائے جانی والی تیزابیت سر کی چکنائی کا خاتمہ کرتی ہے۔ اگر آپ اس ٹوٹکے کو اپناتے ہیں تو سر میں دوبارہ خشکی پیدا ہونا مشکل ہے۔
ایک چوتھائی کپ سرکہ اور اسی کی مقدار کا پانی لیں اس میں سرکہ مکس کریں اور ایک شیشے کی بوتل میں ڈال لیں اور اس کا اپنے سر پر چھڑکائو کریں۔ اس کے بعد اپنے سر پر تولیہ لپیٹ لیں۔ اسے کے بعد 15 منٹ سے ایک گھنٹے تک اس محلول کو سر پر لگا رہنے دیں، اس کے بعد سر کو دھو لیں۔ یہ عمل ہفتے میں دو بار دھرانے سے خشکی کا ہمیشہ کے لیے خاتمہ کیا جاسکتا ہے۔
اگر آپ بہت زیادہ خشکی کا علاج چاہتے ہیں تو پہلے اپنے بالوں کو معمول کے شیمپو سے دھوئیں اس کے بعد ہئیر کنڈشنر کا بھی استعمال کریں، اس کے بعد انہیں مائوتھ واش سے بھی دھوئیں۔ مائوتھ واش میں پھپھوندی کو دور بھگانے والی خوبی خشکی کی روک تھام کے لیے مفید ہے۔
شیمپو سے پہلے عام نمک کو سر پر رگڑنا یا مالش کرنا خشکی کا خاتمہ کرنے میں زبردست کردار ادا کر سکتا ہے۔ آپ نمک دانی کو لیں اور اسے اپنے سر کی جلد پر چھڑکیں اور پھر اسے بالوں میں بھی پھلائیں پھر اس کے بعد کچھ دیر مالش کریں۔ اس عمل کے بعد سر کو شیمپو سے دھو کر حیرت انگیز نتائج پائیں۔
یہ آئل عام طور پر کیل مہاسے اور چنبل کی بیماری کے لیے استعمال ہوتا رہا ہے۔ یہ تیل سائینسی طور پر ورم کش اور جراثیم کش خصوصیات رکھتا ہے۔ اس تیل کے استعمال سے خشکی سے نجات مل سکتی ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق یہ بات سامنے آئی ہے کہ ٹی ٹری آئل فنگس کی مخصوص اقسام سے لڑنے کے لیے زیادہ مفید ثابت ہوتا ہے۔
ایک اور تحقیق کے مطابق خشکی کے شکار 126 افراد پر اس تیل کو آزمایہ گیا اور اس کی شدت میں نمایاں کمی کو ریکارڈ کیا گیا۔ اس تیل کے استعمال کے بعد خارش اور چکنائی کا مسئلہ بھی حل ہو گیا۔ یہ تیل حساس جلد والے افراد میں خارش کا باعث بن سکتا ہے، اس لیے اس تیل کو ناریل کے تیل کے ساتھ مکس کر کے لگانا بہتر ہے۔
اومیگا 3 فیٹی ایسڈز جسم کی حفاظت کے لیے بہت اہم ہوتے ہیں۔ یہ ہماری خلیات کے لیے ہی ضروری نہیں ہیں بلکہ ہمارے آرگنز جیسا کہ دل، مدافعتی نظام اور پھیپھڑوں کے افعال کے لیے بھی مدد دیتے ہیں۔ اومیگا تھری فیٹی ایسڈز جلد کی صحت کے لیے بھی بے انتہا ضروری ہیں جو آئل بننے کے عمل اور ہائڈریشن کو کنٹرول کرتے ہیں۔
جسم میں اومیگا تھری کی کمی بہت ساری علامات کی وجہ بن سکتی ہیں جن میں بالوں کا خشک ہونا، جلد اور بالوں کا خشک پڑنا وغیرہ شامل ہیں۔ ان سب کے علاوہ اومیگا تھری ورم میں کمی لانے والا ایک اہم جز ہے۔ امیگا تھری ہم ان قدرتی غذائوں سے با آسانی حاصل کر سکتے ہیں۔ ان میں شامل ہیں مچھلی ،السی کے بیج، اخروٹ۔ اس کے علاہ بھی بہت سی غذائیں ہیں جن میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈس پائے جاتے ہیں جو کہ ہماری جلد اور ہماری صحت کے لیے بے حد ضروری ہیں۔
خشکی کو دور کرنے کے لیے ایک تولیے کی مدد سے اپنے سر پر لپیٹیں تا کہ جلد کے مسام کھل جائیں۔ اس کے بعد نیم گرم زیتون کا تیل سر کی جلد پر انگلیوں کی مدد سے لگائیں اور اسے اچھے سے جذب کرنے کی کوشش کریں۔ اس عمل کے بعد ایک ہربل شیمپو سے بالوں کو اچھی طرح سے دھو لیں۔ اس سے خشکی میں کمی آئے گی۔
سر کی خشکی سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے دہی بہت کارآمد ثابت ہوتی ہے۔ دہی میں تھوڑا سا میٹھا تیل لگا کر اسے آدھے گھنٹے کے لیے سر پر لگا رہنے دیں۔ ادھے گھنٹے کے بعد کسی اچھے شیمپو سے سر کو دھو لیں۔ اس کے استعمال سے بہت جلد سر کی خشکی سے چھٹکارا پایا جا سکتا ہے۔
اگر آپ صحت مند رہنا چاہتے ہیں تو آپ کو سب سے پہلے ذہنی تنائو کو کم کرنا پڑے گا۔ ذہنی تنائو صحت کے متعدد پہلوئووں پر اثر انداز ہوتا ہے۔ یہ عام جسمانی امراض سے لے کر ذہنی صحت کو متاثر کرتا ہے۔ ذہنی تنائو کے نتیجے میں طویل بنیادوں پر جسمانی مدافعتی نظام بھی متاثر ہوتا ہے۔ مدافعتی نظام جسم کے مختلف فنگل انفیکشن سے لڑنے کی صلاحیت کو کم کر دیتا ہے جو بالوں میں خشکی کا باعث بنتا ہے۔ ذہنی تنائو کو کنٹرول میں رکھنے کے لیے ورزش، یوگا، گہری صبح کی تازہ ہوا میں سانس لینا وغیرہ مدد دے سکتے ہیں۔
Does your stomach hurt when you wake up in the morning? It can be pretty…
The color of your teeth can significantly impact your appearance and confidence. While everyone wants…
Sensitive teeth can be very painful. You may experience pain and discomfort after eating hot,…
Definition According to ROME IV Criteria Irritable bowel syndrome (IBS) is a common functional gastrointestinal…
When it comes to oral health, many people focus only on their teeth. While having…
📌 احادیث کی روشنی میں حجامہ کی اہمیت 📌 معراج کی رات نبی کریم ﷺ فرشتوں کی…