COVID-19

کرونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لیے کیا کرنا چاہیے؟

کورونا وائرس کا خطرہ ابھی ختم نہیں ہوا ہے۔ پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہزاروں نئے کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں اور اومیکرون جیسے نئے ویریئنٹس کی آمد کے بعد اب پہلے سے کہیں زیادہ ضروری ہو گیا ہے کہ مناسب احتیاطی تدابیر پر عمل کر کے خود کو محفوظ رکھیں۔

ماہرین نے کئی ایسی تدابیر بتا رکھیں ہیں جن پر عمل کرکے خود کو کورونا وائرس سے حتی الامکان محفوظ رکھا جا سکتا ہے۔ آئیے ان پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔

کرونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لیے حفاظتی اقدامات

  • اگر آپ کہیں باہر جا رہے ہیں تو ماسک پہننا نہ بھولیں۔
  • ہینڈ سینیٹائزر کا باقاعدگی سے استعمال کریں۔
  • ہر شخص پر لازم ہے کہ وہ صابن سے ہاتھوں کو اچھی طرح دھوتا رہے۔ ایک وقت میں کم از کم 20 سیکنڈ تک ہاتھوں کو دھوئیں۔
  • کھانسی اور چھینک کی صورت میں ٹشو پیپر، رومال یا کوئی کپڑا منہ پر رکھیں تاکہ جراثیم ہوا میں نہ جائیں۔
  • اگر ہاتھ دھلے ہوئے نہیں ہیں تو اپنے ہاتھوں کو منہ، ناک، آنکھ اور چہرے کو نہ لگائیں۔ کرونا وائرس منہ، ناک اور آنکھ کے راستے سے جسم میں داخل ہوتا ہے۔
  • اگر نزلہ،  فلو، بخار ہے تو کسی دوسرے کو ٹچ نہ کریں، گھر میں رہیں، اس دوران مصافحہ بھی نہ کریں، کسی کو گلے بھی نہ ملیں۔
  • اجتماعات میں جانے سے پرہیز کریں۔ اس کا اطلاق نماز جمعہ کے اجتماعات، سیاسی، سماجی، سوشل میٹنگز پر بھی کریں یہاں تک کہ خاندان اور گھر کے اندر بھی اس پر عمل پیرا رہیں۔
  • موجودہ ہنگامی صورتحال کے پیش نظر بڑے یا محدود پیمانے پر باڈی کا انٹرایکشن ختم کر دیں۔
  • غیر ضروری سفر ختم کر دیں اور گھروں میں رہیں۔ اگر ناگزیر نہ ہو تو سفر اختیار نہ کریں۔ اگر آپ سفر کریں گے تو لامحالہ جس ٹرین، بس، رکشے، ٹیکسی میں آپ سفر کریں گے اس میں آپ کے بیٹھنے سے قبل کوئی اور بھی بیٹھا ہو گا۔
  • کرونا وائرس کی یہ خاصیت ہے کہ وہ لکڑی پر بھی منتقل ہو جائے تو ایک مخصوص مدت تک کسی دوسرے نفس میں منتقل ہونے کی طاقت رکھتا ہے۔ کرونا وائرس لکڑی، کرسی، ٹیبل اور زیر استعمال رہنے والی اشیاء کے ذریعے دوسروں تک منتقل ہوسکتا ہے۔ یہ وائرس نہ صرف بلاواسطہ منتقل ہونے کی طاقت رکھتا ہے بلکہ بلواسطہ بھی منتقل ہو سکتا ہے۔ جس جگہ بھی آپ بیٹھیں، اسے اچھی طرح صاف کریں اور اپنے زیر استعمال اشیاء کی صفائی کا بھی پوری طرح خیال رکھیں۔ سب سے اہم چیز ہاتھوں کی صفائی ہے۔
  • جو دوست باہر سے آئے اس سے مصافحہ کرنے، گلے ملنے یا بوسہ دینے سے گریز کریں۔ کوشش کریں کہ وہ آپ کے پاس جب آئے تو پہلے اس کے ہاتھ دھلوائیں اور یہ مشاہدہ کریں کہ اس میں کھانسی یا دیگر ایسی علامات تو نہیں جن سے کورونا وائرس کا شائبہ ہوتا ہو۔ ماہرین نے تو یہاں تک نصیحت کی ہے کہ کورونا وائرس کے خطرے کے دنوں میں اگر آپ دوستوں سے دور سے ہیلو ہائے پر ہی اکتفا کریں تو سب سے اچھا ہے۔
  • ماہرین کے مطابق اپنے کپڑوں، تولیے اور دیگر چیزوں کو 40 سے 60 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرم پانی سے دھوئیں۔ اس سے کپڑوں وغیرہ پر لگے وائرس اور جراثیم مر جائیں گے۔ اگر آپ ہائی ہیٹ پر 28منٹ کے لیے ڈرائیر استعمال کرتے ہیں تو بھی وائرس کا خاتمہ ہو جائے گا۔

Coronavirus Prevention – Video

How to Stay Safe from COVID
Disclaimer: The contents of this article are intended to raise awareness about common health issues and should not be viewed as sound medical advice for your specific condition. You should always consult with a licensed medical practitioner prior to following any suggestions outlined in this article or adopting any treatment protocol based on the contents of this article.

Recent Articles

Vitamin D Deficiency Symptoms, Causes, and Treatment

Vitamin D deficiency is far more common than most people expect. A large portion of…

Published On May 12, 2026

7 Surprising Ways Stress Can Affect Your Weight Loss

You are eating well. You are skipping junk food. You are trying. But the weight…

Published On May 11, 2026

When a Network Goes Beyond the Signal: PTCL & Ufone Partner with Oladoc to Bring Free Mental Health Support to Pakistan’s New Mothers

On Mother’s Day 2026, PTCL & Ufone move beyond connectivity, offering Pakistani mothers free, certified…

Published On May 11, 2026

Uric Acid Symptoms in Men and Women

Many people in Pakistan wake up at night with sudden pain in their toes or…

Published On May 8, 2026

HPV Screening and Preventing Cervical Cancer

Cervical cancer is one of the most preventable cancers that exists. Yet thousands of women…

Published On May 6, 2026

کیا ہے اور کیوں استعمال کی جاتی ہے؟ Concor Tablet Uses in Urdu

ایک دوا ہے جو بیٹا بلاکر (بیٹا اڈرینرجک انتیگونسٹ) کے طبقے سے تعلق رکھتی ہے۔…

Published On April 30, 2026
Find & Book the best "" near you
Book Appointment