Diet and Nutrition

کیا آپ دیسی گھی کے شاندار فوائد سے واقف ہیں؟

دیسی گھی زمانے قدیم سے استعمال ہوتا آرہا ہے اور یہ ہر گھر کی ضرورت ہے۔ ہمارے آباؤ اجداد دیسی گھی کا ہی استعمال کرتے تھے اور وہ لوگ صحت کے لحاظ سے بھی کافی طاقت ور اور دلکش نظر آتے تھے۔

تب دیسی گھی کی قیمت بھی بہت کم ہوا کرتی تھی لیکن آج کل کے زمانے میں دیسی گھی کی قیمت آسمان کو چھو رہی ہے اور اس کے علاوہ خالص گھی کا بھی فقدان ہے۔ آج کل کے وقت میں بکنے والا دیسی گھی فائدہ دینے کی بجائے نقصان پہنچاتا ہے، اس لیے دیسی گھی استعمال کرنے سے پہلے دیکھ لیں اچھے سے اس کی تسلی کرلیں آیا کہ یہ دیسی گھی اصلی بھی ہے کہ نہیں۔

اگر آپ خالص دودھ لے کر گھر میں ہی خود دیسی گھی تیار کریں تو یہ آپ کے لیے فائدے مند ہوگا۔ آپ آسانی سے گھر میں دیسی گھی بنا سکتے ہیں۔ 

گھر میں خالص دیسی گھی تیار کرنے کا طریقہ

جو آپ کے گھر میں روزانہ خالص دودھ آتا ہے آپ اسے اچھے سے ابال لیں اور کچھ دیر تک اسے چھوڑ دیں جب دودھ نیم گرم رہ جائے تب اس پر بالائی جمنا شروع ہو جائے گا، اس طرح روزانه کی بنیاد پر آپ بالائی اکھٹی کرتے جائیں اور اسے فریزر میں جمع کرتے جائیں۔

جب ایک ہفتے کی بالائی جمع ہوجائے تو اس کو بلینڈر میں ڈال کر بلینڈ کر لیں اور اس میں پانی ڈالیں اگر گرمی ہے تو ٹھنڈا برف کا پانی ڈالیں اور اگر سردی ہے تو گرم پانی شامل کریں اور بلینڈر کو کچھ دیر چلنے دیں، کچھ دیر بعد مکھن اوپر آجائے گا اس کو علیحدہ کرلیں۔

اب اس مکھن کو دھیمی آنچ پر چڑھا دیں اور اس کے اوپر جو بھی میل آئے اسے ہٹھا دیں۔ کچھ دیر میں خالص دیسی گھی تیار ہو جائے گا۔ اس خالص دیسی گھی کو اپنے کھانوں میں استعمال کریں اور پراٹھے وغیرہ پر بھی لگا کر استعمال کر سکتے ہیں۔

دیسی گھی میں پکے کھانے لذیز اور صحت سے بھرپور ہوتے ہیں۔ دیسی گھی کو اچھے سے جانچ کر خریدنا پڑتا ہے کیوں کہ آج کل کے زمانے میں زیادہ تر ناقص گھی مارکیٹ میں دستیاب ہے۔

مارکیٹ میں ناقص دیسی گھی کا استعمال کرنے سے ہماری صحت ٹھیک ہونے کی بجائے مزید خراب ہونے لگتی ہے۔ دیسی گھی جسم کو توانا اور طاقت ور بناتا ہے۔ دیسی گھی میں موجود فیٹی ایسڈ جسم میں توانائی پیدا کرنے کا ایک اہم ذریعہ ہیں۔ اصل دیسی گھی کا استعمال ہمارے جسم میں اچھے کولیسٹرول کو بڑھاتا ہے اور ہمارے دل کو مختلف بیماریوں سے دور رکھنے میں ہماری مدد کرتا ہے۔  

دیسی گھی کے فوائد

  • دیسی گھی کا استعمال چھوٹوں بچوں کے دانت نکلتے وقت کرنا چاہیے اس سے دانت نکالتے بچوں کے دانت آسانی سے نکلنا شروع ہو جاتے ہیں۔
  • دیسی گھی میں موجود صحت بخش فیٹس پیٹ کو زیادہ دیر تک بھرنے کے لیے مفید ہے اس کے علاوہ یہ نیند کو پورا کرنے، جسمانی وزن میں کمی لانے اور کولیسٹرول کی سطح کو بھی لیول پر رکھنے کے لیے بے حد فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔
  • دیسی گھی میں موجود وٹامن اور معدنیات جسم میں جذب ہو کر ہمارے جسم میں قوت مدافعت کو بڑھاتے ہیں۔ دیسی گھی میں سیچریٹید چربی پیٹ بھرنے کا احساس طویل وقت تک برقرار رکھتی ہے۔
  • دیسی گھی کھانا جلدی ہضم کرنے میں مدد دیتا ہے اور نظام ہضم کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ دیسی گھی میں ایسا فیٹی ایسڈ موجود ہوتا ہے جو غذائی نالی کا ورم کم کرتا ہے۔
  • دیسی گھی میں وٹامن اے کی بے جا مقدار شامل ہوتی ہے جو ہماری آنکھوں کے لیے اہم ہوتا ہے۔ ہم میں سے زیادہ تر لوگ کمپیوٹر یا موبائل پر کام کرنے میں گزار دیتے ہیں، جس کی وجہ سے ہمارے لیکریمل گلینڈ جہاں ہمارے آنسو بنتے ہیں وہ صحیح طرح سے اپنا کام کرنا بند کر دیتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ آنکھوں میں روکھا، سوکھا پن اور جلن جیسی بیماریاں پیدا ہونے لگتی ہیں۔ اگر آپ کو آنکھوں سے متعلق کوئی مسلہ درپیش ہے تو اپنی خوراک میں دیسی گھی کا استعمال لازمی کریں۔
  • دیسی گھی کو جلنے کے زخم یا سوجن وغیرہ کے لیے ایک قدرتی دوا کے طور پر بھی استعمال میں لایا جاسکتا ہے۔ دیسی گھی کیوں کہ ورم میں کمی لانے کا کام سر انجام دیتا ہے اس لیے اسے جلن یا زخم کے متاثرہ حصے پر لگانے سے ایک مرہم کا کام کرتا ہے۔
  • دیسی گھی میں وٹامن ڈی موجود ہوتا ہے اس کی خاص بات یہ ہے کہ یہ کیلشیم، فاسفورس جذب ہو جاتا ہے، جسم میں ان کی مقدار بڑھانے کے لیے ایک تو صبح کی تازہ ہوا میں چہل قدمی کریں دوسرا یہ کہ دیسی گھی کو اپنی خوراک میں شامل کرنے کی ایک روٹین بنائیں۔
  • اگر آپ قبض کے مسلے سے دوچار ہیں تو دیسی گھی اس مسلے کے حل میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ سونے سے پہلے ایک یا دو چائے کے چمچ دیسی گھی کو گرم دودھ میں ملا کر پی لینے سے قبض سے نجات مل جاتی ہے۔ بچوں کے اکثر پیٹ سخت ہو جاتے ہیں بچوں کو دودھ میں ملا دیسی گھی ملا کر دینے سے ان کے پیٹ کے مسائل ٹھیک ہونے لگتے ہیں۔
  • دیسی گھی کا طویل استعمال نہ صرف آپ کے جسم میں موجود چربی کو کم کرتا ہے بلکہ یہ پٹھوں کو بھی مضبوط بنانے کے لیے ساتھ ساتھ ہڈیوں اور جوڑوں میں درد کا شکار افراد کے لیے بھی موئثر ہے۔
  • زیادہ درجہ حرارت میں پکنے والے کھانے اگر دیسی گھی میں پکائے جائیں تو ان میں پیدا ہونے والے مضر صحت اجزا کی فکر کیے بغیر اپنے کھانوں میں ایک عمدہ ذائقہ لا سکتے ہیں۔
  • دیسی گھی میں موجود قدرتی معدنیات دماغ کے خلیوں کو صحت بخشتا ہے اور یادداشت کو تیز بناتا ہے۔ انسان کا دماغ 60 فیصد فیٹس سے مل کر بنتا ہے اور جس طرح کے فیٹس سے مل کر انسانی دماغ بنتا ہے وہ تمام فیٹس انسانی جسم خود سے نہیں بنا سکتا  بلکہ وہ فیٹس وہ ہوتے ہیں جو ہمارے جسم میں پہنیچنے والی خوراک سے بنتے ہیں۔ جیسے جیسے انسان کی عمر بڑھتی ہےانسانی دماغ کے فیٹ سیلز بھی کم ہونے لگتے ہیں۔ دیسی گھی میں اومیگا 3 فیٹی ایسڈ موجود ہیں جو دماغ کو قوت دے کر صحت مند رکھتا ہے۔
  • دیسی گھی کے استعمال سے خشکی کو دور کیا جا سکتا ہے، دیسی گھی کو پگھلا کر سر پر لگانے سے نہ سر سر کی خشکی دور ہو جائے گی بلکہ بال بھی گھنے، لمے اور خوبصورت ہونے لگتے ہیں۔
  • دیسی گھی ذیابیطس ہونے کے عمل کو کم کر دیتا ہے، اس کے علاوہ انسولین اور بلڈ گلوکوز کی سطح بھی لیول پر رکھتا ہے۔
  • جو لوگ دیسی گھی استعمال کرنے کے عادی ہوتے ہیں انہیں وٹامنز سپلیمنٹس لینے کی ضرورت نہیں پڑتی کیوں کہ ایک چمچ دیسی گھی میں وٹامن اے ہڈیوں، جلد اور جسمانی دفاعی نظام کو بہتر طریقے سے کام سر انجام دینے کے لیے ضروری ہے۔
  • دیسی گھی ایسے اہم امینوایسڈز سے بھرپور ہوتا ہے جو کہ چربی اور فیٹ سیلز کو سکڑنے میں مدد دیتا ہے۔ جب آپ کو یہ لگے کہ آپ کا جسم بہت تیزی سے چربی اکٹھی کر رہا ہے تو اس دوران دیسی گھی کا زیادہ استعمال آپ کے لیے بہتر ہوگا۔
  • اگر آپ کو اکثر سردی، نزلہ، زکام اور کھانسی جیسے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے تو پھر دیسی گھی کے چند قطرے آپ کے لیے حیرت کا باعث بن سکتے ہیں۔ تھوڑا سا دیسی گھی گرم کریں اور پھر اس کے چند قطرے ناک کے اندر ڈال دیں۔ اس طرح سے دیسی گھی ناک کی رکاوٹ کو ختم کر کے سانس بحال کرنے میں مدد کرے گا اور یہ نزلے کی وجہ سے ہونے والے سر درد کو بھی دور کرنے میں بھی معاون ثابت ہو گا۔
  • دیسی گھی گلے کی سوجن کو ختم کرنے میں بھی معاون ثابت ہوتا ہے۔ گلے کی سوجن کو دور کرنے کے لیے دیسی گھی سے بنا ایک نسخہ بنا لیں جس میں ایک چمچ دیسی گھی میں ایک چمچ شہد ڈال کر اس میں ادرک کو شامل کریں پھر اس میں ایک چٹکی کالی مرچ اور نمک شامل کر لیں پھر ایک گلاس پانی میں ایک آمیزہ شامل کر کے اس پانی کو پی لیں۔ دن میں روزانہ اس آمیزے کو کم از کم ایک بار استعمال کریں، اس سے صرف چند ہی دنوں میں گلے کی سوزش ختم ہو جائے گی۔
  • دیسی گھی بیٹرک ایسڈ کا ایک اچھا ذریعہ ہے جو آنتوں کی دیواروں کو مضبوط بنانے میں مدد کرتا ہے۔ دیسی گھی میں موجود ایسڈ میٹابولز اور آنتوں کی صحت کو بہتر بنانے میں مدد کرتا ہے۔ آپ کی روزانہ کی غذا میں دیسی گھی کا استعمال معدے پر پڑے سوجن کو کم کرنے میں بھی معاون ثابت ہوتا ہے۔
Disclaimer: The contents of this article are intended to raise awareness about common health issues and should not be viewed as sound medical advice for your specific condition. You should always consult with a licensed medical practitioner prior to following any suggestions outlined in this article or adopting any treatment protocol based on the contents of this article.
Share

Recent Articles

Why Is the Need for Braces Increasing in This Generation?

Braces are widely used dental devices in orthodontics to correct a vast range of issues…

Published On December 9, 2024

Are Momos Healthy? Benefits and Risks

Momos are popular and delicious dumplings, which are originally from Tibet. They have become famous…

Published On December 9, 2024

Physiotherapists, Their Role and Treatment

Whether you’ve experienced an injury, have a chronic condition, or just want to improve your…

Published On December 6, 2024

The Importance of Regular Dental Check-Ups for Children

Good oral health is essential to a child's overall well-being. Among other aspects, regular dental…

Published On December 5, 2024

Debunking gum health myths

Healthy gums are essential for your overall oral and dental health. However, a few commonly…

Published On December 5, 2024

Temporomandibular Disorder Syndrome (TMD): What Every Patient Should Know

Have you ever experienced jaw pain, clicking, or difficulty opening your mouth? These symptoms might…

Published On December 4, 2024
Find & Book the best "Nutritionist" near you
Book Appointment