Diet and Nutrition

دودھ سوڈا پینے کے فائدے اور نقصانات

دودھ سوڈا کے فائدے

  • دودھ سوڈا کے بے شمار فائدے ہیں، یہ ایک ایسا مشروب ہے جو بچے ہوں یا بڑے سب میں ہی یکساں پسند کیا جاتا ہے۔
  • اکثر کسی بیماری میں مبتلا رہنے کی وجہ سے بے شمار دوائیاں لینی پڑتی ہیں جن کی وجہ سے منہ کا ذائقہ خراب ہو جاتا ہے تو اس حالت میں دودھ سوڈا پیا جاتا ہے کیوں کہ اس کو پینے سے تازگی بھی آجاتی ہے، ٹھنڈک بھی پڑ جاتی ہے ساتھ ہی زبان کا ذائقہ بھی ٹھیک ہونے لگتا ہے۔
  • ڈپریشن، سٹریس اور زیادہ سوچنے کی بیماری میں مبتلا افراد دیگر مختلف انرجی ڈرنک چھوڑ کر دودھ دودھ سوڈے کو پئیں کیونکہ اس میں ایسا ریلیکسنٹ پایا جاتا ہے جس کی وجہ سے اعصابی خلیوں اور دماغ کے ریشوں کو سکون ملتا ہے۔
  • پیٹ کے مسلے چھوٹے بھی ہوتے ہیں اور بڑے بھی ہوتے ہیں کیونکہ نظام ہاضمہ اور اس کے مسائل اگر مستقل کی بنیاد پر رہنے لگیں تو خطرناک حد تک ہماری صحت کے لیے مضر ثابت ہو سکتے ہیں۔ سوڈا آپ کو ان مسلوں سے بچنے میں مدد کرے گا اور آپ کے ہاضمے کی مقدار بڑھا دے گا۔
  • دودھ سوڈا بہت سی بیماریوں کی علامات کو ختم کر سکتا ہے جیسا کہ کھانسی اور پیٹ درد وغیرہ۔ یہ ایک موثر متبادل دوا ہے جو ایک  صدی سے زیادہ عرصے سے مشہور ہے۔
  • سینے اور معدے میں جلن کا احساس ہونے کے معاملے میں دودھ سوڈا بڑھتی ہوئی تیزابیت کو غیر معمولی موثر بناتا ہے۔ یہ دل کی تال کے خلاف ورزش کے لیے استعمال کیا جاتا ہے یا اس کی تعداد کو ختم کرنے کے لیے یہ آرٹیریل ہائی بلڈ پریشر کے لیے موثر ہے کیوں کہ یہ جسم سے اضافی سیال کو اچھی طرح سے ہٹاتا ہے۔

دودھ سوڈا پینے کے نقصانات

  • کچھ معاملات میں دودھ کے ساتھ سوڈا استعمال کرنا ممنوع ہے، پینے کا یہ مجموعہ ہمیشہ فائدہ مند نہیں ہوتا، اس کو استعمال کرنے کے نتیجے میں آپ کی صحت خراب ہو سکتی ہے۔
  • دودھ اللہ کی انسان کو عطا کردہ نعمتوں میں سے ایک نعمت ہے لیکن جب ہم اس میں کاربونیٹیڈ کیمیل شامل کرتے ہیں تو جسے ہم سوفٹ ڈرنکس کے نام سے جانتے ہیں، کچھ لوگ اسے دودھ میں ڈال کر اسے دودھ سوڈے کا نام دیتے ہیں۔
  • اس کاربونیٹید ڈرنک میں فاسفورس موجود ہے اور اس میں وہ میٹھا موجود ہے جو حقیقت میں سکروس ہے، یہ وہ میٹھا ہے جو آپ کے جسم میں کبھی ہضم نہیں ہوگا بلکہ یہ آپ کے بدن میں رہے گا۔
  • دودھ سوڈے کا میکسچر آپ کے جسم کے  چلنے والے سسٹم کو کمزور کر دیتا ہے، دودھ سوڈا جسم کے اندر چلنے والے تمام آرگنز کو بیمار کر دیتے ہیں۔
  • دودھ سوڈے والے کیمیکلز آپ کے ماؤتھ کیوٹی میں بیماری پیدا کرتے ہیں اور یہ آپ کے دانتوں کے لیے نهایت خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں۔ دودھ سوڈے کا استعمال ہماری خوراک کی نالی کو زخمی کرتا ہے۔ یہ ہمارے معدے میں پیپٹک ایسڈ پہنچاتا ہے جو کہ پھر السر کا سبب بنتا ہے۔
  • ہمارے جسم میں موجود اینڈوکرائن کو ڈسٹرب کرتا ہے جو ہارمونز بنانے کا کام ادا کرتے ہیں، یہ اینڈوکرائن گلینڈز پر اثر انداز ہوتا ہے۔ ہمارے جگر کو نقصان پہنچاتا ہے اور جگر کی بائل کو بھی نقصان پہنچاتا ہے۔
  • دودھ سوڈا انسانی جسم میں موجود چھوٹی اور بڑی انتریوں میں السریٹویو کو لائیٹس کا سبب بنتا ہے۔ دودھ سوڈا ہمارے جسم کے مختلف جوائننٹس پر بُری طرح سے اثرانداز ہوتا ہے۔ یہ جسم کی ہڈیوں کو بھُر بھرا کرتا ہے ان سے کیلشیم ختم کر دیتا ہے اور بون میرو کو بھی نقصان پہنچاتا ہے۔ دودھ سوڈے کا استعمال کرنا ایسا ہے جیسے اپنے ہاتھوں سے اپنے جسم کو ہلاک کرنا۔ دودھ سوڈا پینا انسانی جسم کے لیے مضر صحت ہے۔
  • رمضان المبارک کے مہینے میں لوگ سحری و افطاری میں دودھ سوڈے کے اہتمام کرتے ہیں جو ہماری ہڈیوں کو کمزور اور کھوکھلا بنانا ہے لیکن صرف اس کے برعکس خالی دودھ کا استعمال کیا جائے تو وہ ہماری ہڈیوں کو مضبوط کرتا ہے انہیں نقصان نہیں پہنچاتا لیکن اگر اسی دودھ میں آپ کاربونیٹیڈ ایسڈ کو شامل کریں گے تو یہ آپ کے جسم میں موجود ہڈیوں کو کمزور کر کے ان کی کیلشیم کو ختم کر دے گا اور آپ کے جسم میں ہڈیوں سے متعلق کئی مسائل جنم لے سکتے ہیں، اس کا استعمال آسٹیوپوروسیس بیماری میں مبتلا کر سکتا ہے۔
  • صرف دودھ کا استعمال کرنے سے انسانی جسم میں قوت آتی ہے لیکن اس میں سوفٹ ڈرنک ڈالنے کی وجہ سے یہ ایک زہریلے مادے میں تبدیل ہو سکتا ہے اور جب اس کو دودھ میں ملایا جائے گا تو یہ دودھ کی تمام فائدے مند خصوصیات کو اپنے اندر جذب کر لیتا ہے، دودھ میں کاربونینٹڈ ڈرنک کا ملانا دودھ کے تمام فائدے مند اجزا کو خطرناک اجزا میں تبدیل کر دیتا ہے، انسانی جسم کو ان گنت بیماریوں میں تبدیل کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔
  • اپنے گھروں میں دستر خواں پر دودھ سوڈے کا اہتمام کرنا اس کا معاشرے میں ایک رواج بن گیا ہے جو کہ زبان کے ٹیسٹ کے علاوہ اور کچھ نہیں ہے لیکن یہ ٹیسٹ آپ کی صرف زبان تک ہی ہے یہ خطرناک چیز جیسے ہی حلق سے نیچے اترتی ہے وہ اپنے سارے ذائقے کھو دیتی ہے جو کسی بھی ذائقے میں باقی نہیں رہتی۔ اپنی زبان کے ذائقے کے لیے ایسی چیزوں کا استعمال نہیں کرنا چاہیے جو جسم کو خطرناک بیماریوں میں مبتلا کرنے کے علاوہ اور کوئی بھی فائدہ نہیں پہنچا سکتے۔
  • بہت سے لوگ دودھ سوڈا کو یہ سوچ کر پیتے ہیں دودھ سوڈا ٹھنڈا ہوتا ہے اور یہ اندر کی گرمی یا بھراس کو ختم کرتا ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ یہ آپ کے جسم میں جا کر وقتی طور پر آپ کے سینے کو ایک تسکین پہنچاتا ہے لیکن دودھ سوڈا میں ملایا جانے والا سوڈا جس میں چار چیزیں بے جا پائی جاتی ہیں جیسے کہ کیفین، کاربونیک ایسڈ، فاسفیٹ اور شوگر کی مقدار بہت زیادہ پائی جاتی ہے، اب یہ چاروں چیزیں ہماری صحت کے لیے بہت زیادہ نقصان دہ ہیں خاص طور پر ہمارے گردوں کے لیے ایک بڑا خطرہ ہیں۔ ایک سوٖفٹ ڈرنک میں موجود یہ چار خطرناک چیزیں جب دودھ میں شامل کریں گے تو یہ دودھ میں موجود کیلشیم کو جذب کر نے کے بعد اس کی افادیت کو ختم کر دیتے ہیں اور دودھ کو ہمارے لیے فائدہ مند بنانے کی بجائے اسے ایک ایسے مادے میں تبدیل کر دیتے ہیں جو سوائے نقصان پہنچانے کے اور کوئی کام نہیں آتا۔

گھر میں دودھ سوڈا بنانے کا طریقہ

اگر آپ کوک یا پیپسی پینے کے شوقین ہیں لیکن اس میں موجود چینی اور دیگر زہریلے اجزا کہ وجہ سے دودھ سوڈے کو استعمال کرنے سے گھبراتے ہیں تو اس میں کوئی پریشانی والی بات نہیں ہے۔

آئیے آپکو گھر پر ہی بہترین سوڈا بنانے کا طریقہ بتاتے ہیں۔ اس دودھ سوڈے کی وجہ سے آپ کی صحت کو کوئی نقصان بھی نہیں ہوگا اور آپ کو یہ بھی یقین رہے گا کہ اس مشروب کے اجزا بالکل صاف ہیں۔

مزےدار سوڈا بنانے طریقہ بہت ہی آسان ہے اور اس کو تیار کرنے کے لیے آپ کو زیادہ محنت کی ضرورت بھی نہیں ہوتی اور بہت ہی آسانی سے آپ اس کو تیار کر سکتے ہیں۔ گرمیوں میں یہ ڈرنک گرمی دور کرنے کے لیے بہت فائدہ مند ہے، اس کو تیار کرنے کے لیے جو اجزا چاہیے وہ درج ذیل ہیں۔

دودھ سوڈا بنانے کے اجزا

  • دودھ
  • تخم ملنگا
  • چینی
  • سیون اپ
  • پانی

دودھ سوڈا بنانے کی آسان ترکیب

گھر میں دودھ سوڈا تیار کرنا بہت ہی آسان ہے۔

  • سب سے پہلے آپ ان اجزا کو ایک طرف رکھ لیں جو آپ نے دودھ سوڈا بنانے کے لیے استعمال کرنے ہیں اور ایک پیالہ لیں اس میں تخ ملنگا ڈالیں پھر اس میں پانی شامل کریں، پھر اس تخ ملنگا پانی کو ایک ڈیڑھ گھنٹے کے لیے ایسے ہی چھوڑ دیں۔
  • اب ایک برتن لے لیں اس میں چینی شامل کرلیں پھر اس میں دودھ ڈال کر اس کو  اچھی طرح سے گھول لیں، اس میں تخ ملنگا شامل کر کے ان ساری چیزوں کو اچھی طرح سے مکس کر لیں، اس کے بعد ایک خالی گلاس لیں اس میں کولڈرنک شامل کر لیں پھر اس میں یہ مکس دودھ شامل کرلیں جو کہ اب تیار ہو گیا۔
  • آخر میں ان ساری چیزوں کو مکس کرنے کے بعد اس کو آپ سرو کر سکتے ہیں اوراس مشروب میں اپنے ذائقے کے مطابق آپ برف بھی ڈال سکتے ہیں۔
Disclaimer: The contents of this article are intended to raise awareness about common health issues and should not be viewed as sound medical advice for your specific condition. You should always consult with a licensed medical practitioner prior to following any suggestions outlined in this article or adopting any treatment protocol based on the contents of this article.
Share

Recent Articles

7 Dental Health Suggestions For Bright And Healthy Teeth

A perfectly healthy set of teeth and gums is an ultimate desire of many. However,…

Published On December 17, 2024

10 Evidence-Backed Rosemary Benefits (روزمیری) For Your Health

Rosemary (روزمیری), known as “Akleel Kohistani” in Urdu, is an aromatic herb used in a…

Published On December 16, 2024

Everything you need to know about Misoprostol

Misoprostol is a medication that is primarily used to reduce the risk of stomach ulcers…

Published On December 16, 2024

Paracetamol: Uses, Side Effects, Dosage, Top Brands in Pakistan

Paracetamol (also known as acetaminophen) is a widely used analgesic and antipyretic medication used for…

Published On December 14, 2024

Health Benefits and Side Effects of Turmeric Ginger Tea

Turmeric is a popular ingredient in Pakistan and India due to its numerous uses in…

Published On December 13, 2024

Why Is the Need for Braces Increasing in This Generation?

Braces are widely used dental devices in orthodontics to correct a vast range of issues…

Published On December 9, 2024
Find & Book the best "Nutritionist" near you
Book Appointment