Digestive Health

گیس کے مسائل کا حل

آپ کے ہاضمے کے نظام میں گیس کا موجود ہونا ہاضمے کے عمل کا ایک نارمل حصہ ہے۔ اسی طرح زائد گیس کا ڈکار یا مقعد سے خارج ہونا بھی ایک نارمل کیفیت ہے۔ پیٹ میںگیس کے مسائل اسی صورت میں جنم لیتے ہیں جب نطامِ ہضم میں جنم لینی والی گیس کے عمومی طور پر خارج ہونے میں کوئی رکاوٹ پیدا ہو جائے۔ 

پیٹ میں گیس کے مسائل پیٹ کے اپھارے یا اس میں درد کی صورت میں ظاہر ہوتے ہیں۔ اور عام طور پر انکی وجہ کھانے کے معمولات یا غذا کی تبدیلی بنتی ہے۔ 

:علامات

پیٹ میں گیس کے مسائل کی علامات مندرجہ ذیل ہوتی ہیں: 

  • ڈکار؛
  • مقعد سے گیس کا اخراج،
  • پیٹ درد اور گرہ پڑنے کا احساس؛
  • پیٹ کے بھرے ہوئے ہونے اور دباؤ کا احساس (اپھارہ) اور
  • پیٹ کےسائز میں صاف نظر آنے والا اضافہ۔

ڈکار خاص طور پر کھانے کے دوران یا فوری بعد ایک نارمل بات ہے۔ بہت سے افراد تو دن میں بیس بار تک بھی گیس خارج کرتے ہیں۔ اس لیے گیس کا اخراج گو زرا سی بے آرامی اور ہلکی سی خفگی کا باعث تو ہو سکتا ہے لیکن ان کا شمار پیٹ میں گیس کے مسائل میں نہیں ہوتا اور انکے علاج کی اس وققت تک کوئی ضرورت نہیں ہوتیی جبتک کہ مندرجہ بالا علامات ناقابلِ برداشت نہ ہو جائیں۔ 

وجوہات:

معدے میں گیس کی وجہ اس ہوا کا وہاں اکھٹے ہونا ہوتا ہے جو کھانے یا پینے کو نگلنے کے دوران اس کھانے یا مشروب کے ہمراہ معدے میں چلی جاتی ہے۔ معدے میں موجود یہی گیس عام طور پر ڈکار کی صورت میں خارج ہو جاتی ہے۔ 

بڑی آنت میں گیس کے اکٹھا ہونے کی وجہ وہ گیس ہوتی ہے جو کھانے میں موجود نشاستہ دار غذاؤں یا کاربو ہائڈریٹ (carbohydrate) کے تخمیری عمل (fermentation) کے ذریعے ہضم ہونے کے دوران پیدا ہوتی ہیں۔ ہماری انتڑیوں میں موجود بیکٹیریا ایسی گیسوں کو جذب بھی کرتے ہیں پھر بھی باقی بچی گیس مقعد کے راستے خارج ہو جاتی ہے۔ 

:پیٹ میں گیس کے مسائل کا باعث بننے والی غذائیں

  • زیادہ ریشے دار غذائیں یا ہائی فائبر فوڈز (High fiber foods) جیسے کہ ثابت دالیں، پھلیاں، پھل، سبزیاں اور چھلکے سمیت اناج وغیرہ

گو زیادہ ریشے دار غذائیں یا ہائی فائبر فوڈز (High fiber foods) ہاضمے کے نظام کو زیادہ فعال اور تندرست رکھنے میں ایک اہم کردار کی حامل ہوتی ہیں اور انکے استعمال سے خون میں شکر اور کولیسٹرول کی مقدار کو ایک متوازن سطح پر رکھنے میں مدد ملتی ہے لیکن ان کا زیادہ اور مسلسل استعمال ہاضمے کے نظام میں سستی لانے اور انتڑیوں میں زیادہ گیس کے جمع ہونے کا سبب بھی بن سکتا ہے۔ 

  • نظام انہضام میں زیادہ گیس کے بننے میں مندرجہ ذیل دیگر غذائی عوامل بھی اپنا کردار ادا کرتے ہیں:
    • کاربونیٹڈ مشروبات جیسے کہ سیون اپ اور پیپسی یا کوکا کولا وغیرہ، اور بیکری مصنوعات جن میں خمیر اور سوڈا شامل ہو؛
    • کھانا کھانے کی عادات جیسے کہ:
      • جلدی جلدی کھانا؛
      • سٹرا کے ذریعے کھینچ کر کسی مشروب کو پینا؛
      • چیونگم؛
      • چوسنے والی گولیاں؛ اور
      • کھانے کے دوران باتیں کرنا؛
  • ایسی اضافی طور پر لی جانے والی غذائی مصنوعات جو فائبر پر مشتمل ہوتی ہیں جیسے کہ اسپغول کا چھلکا وغیرہ۔
  • چینی کے متبادل کے طور پر مستعمل مصنوعات جیسے کہ سکرین، سوربیٹول، مینیٹول اور زائلیٹول وغیرہ۔

:پیٹ میں گیس کے مسائل کا باعث بننے والی ہاضمے کی خرابیاں

  • انتڑیوں کا کوئی دائمی مرض؛
  • انتڑیوں میں قدرتی طور پر موجود بیکٹیریا کی تعداد میں اضافہ یا کمی یا کسی قسم کی نوعی تبدیلی؛
  • کسی غذائی جز جیسے کہ دودھ کی شکر لیکٹوز (lactose) یا گندم اور دوسرے اناج کے آٹے میں موجود پروٹین گلوٹین (gluten) کی عدم برداشت (intolerance)؛ اور
  • قبض۔

پیٹ میں گیس کے مسائل کا علاج:

  • خوراک میں تبدیلی: اپنی روزمرہ خوراک میں تبدیلی لاکر جہاں انتڑیوں او معدے میں زیادہ گیس کی پیداوار میں کمی لائی جا سکتی ہے وہاں اس کے جلد اور باآسانی اخراج کو بھی ممکن بنایا جا سکتا ہے۔ اپنی خوراک اور ان کی وجہ سے پیدا ہونے والے پیٹ میں گیس کے مسائل کا ایک تقابلی چارٹ مرتب کرنے سے آپ اپنے لیے ایسی غذاؤں کا انتخاب کر سکتے ہیں جو پیٹ میں گیس کے مسائل سے نجات میں مددگار ہوں۔ مندرجہ ذیل قسم کی غذاؤں سے اجتناب پیٹ میں گیس کے مسائل سے نپٹنے میں خاصا مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔
    • ڈیری مصنوعات؛
    • چینی کے متبادل مستعمل مرکبات؛
    • تلی ہوئی اور چکنائی سے بھرپور غذائیں؛
    • کاربونیٹڈ مشروبات؛
    • فائبر سے بھرپور اضافی خوراکیں اور
    • پانی کا بکثرت استعمال

بغیر ڈاکٹری نسخہ کے دستیاب دوائیں:

پیٹ میں گیس کے مسائل سے نجات کے لیے بعض ڈاکٹر کے نسخہ کے بغیر ملنے والی دوائیں بھی خاصی موثر ثابت ہوتی ہیں، جیسے کہ: 

  • الفا گلیکٹوسیڈیز (Alpha-galactosidase)؛
  • لیکٹیز سپلیمینٹ ((Lactase Supplement؛
  • سائیمیتھیکون (Simethicone)؛
  • ایکٹیویٹڈ چارکول (Activated charcoal) وغیرہ۔
Disclaimer: The contents of this article are intended to raise awareness about common health issues and should not be viewed as sound medical advice for your specific condition. You should always consult with a licensed medical practitioner prior to following any suggestions outlined in this article or adopting any treatment protocol based on the contents of this article.
Share

Recent Articles

Physiotherapists, Their Role and Treatment

Whether you’ve experienced an injury, have a chronic condition, or just want to improve your…

Published On December 6, 2024

The Importance of Regular Dental Check-Ups for Children

Good oral health is essential to a child's overall well-being. Among other aspects, regular dental…

Published On December 5, 2024

Debunking gum health myths

Healthy gums are essential for your overall oral and dental health. However, a few commonly…

Published On December 5, 2024

Temporomandibular Disorder Syndrome (TMD): What Every Patient Should Know

Have you ever experienced jaw pain, clicking, or difficulty opening your mouth? These symptoms might…

Published On December 4, 2024

Benefits of Hijama Therapy for Musculoskeletal Disorders

Hijama, also known as cupping therapy or wet cupping is a technique used to suction…

Published On December 3, 2024

The Consequences of Poor Dental Hygiene

Good dental hygiene is critical to overall health and something that seems to always be…

Published On December 2, 2024
Find & Book the best "Gastroenterologist" near you
Book Appointment