Reviewed By Dr. Huma Ameer
Table of Contents
اگر آپکو حمل میں باربار پیشاب آرہاہے۔ جلن کےساتھ آرہا ہے ۔آپکو رات کو حاجت ہورہی
ہے پیشاب میں خون آرہا ہے یا پیٹ کے نچلے حصے میں درد ہو رہا ہےتو یہ پیشاب میں انفیکشن کی علامات
ہیں۔ اگر انفیکشن پھیل جائے تو یہ گردوں تک بھی پہنچ سکتا ہے۔ جس میں تیز بخار ،کمر اور پیٹ میں درد ٹھنڈلگنا
جسم کانپنا اور الٹی آنا جیسی علامات ہو سکتی ہے۔ بعض اوقات حمل میں بغیر کسی علامت کے بھی انفیکشن ہو سکتا
ہے اس لئے وقفےوقفے سے پیشاب کا ٹیسٹ کروانا ضروری ہوتا ہے۔
پیشاب کے انفیکشن کی تشخیص کے لئے پیشاب ٹیسٹ اور ایک خصوصی پیشاب میں موجود خصوصی
جراثیم کا ٹیسٹ کروایا جاتا ہے ۔ جس سے یہ بھی معلوم ہو سکتاہے کہ کون سی دوائی اس جراثیم کے لئے بہتر ہے۔
اگر انفیکشن زیادہ نہیں ہے اور دوائی لی جاسکتی ہے تو عام طور پر ڈاکٹر آپکو اینٹی بائیوٹک یا جراثیم کش
گولیاں یا کیپسول تجویز کریں گی ۔ جس کی مدت 7دن تک ہوسکتی ہے اس کے علاوہ اگر آپکو درد محسوس ہو رہا ہے تو درد کی دوا دی جاسکتی ہے اکثر اوقات پیشاب کی تیزابیت کم کرنے کی دوا بھی دی جاتی ہے۔ اگر خدشہ ہو کہ
انفیکشن گردے تک پہنچ گیا ہے تو اس صورت میں فوراًہسپتال جانے کی ضرورت ہیں ڈرپ اور انجکشن دینے
پڑسکتے ہیں اور کچھ خون کے اور پیشاب کے ٹیسٹ بھی تجویز کیئے جاسکتے ہیں۔یہ سب کروانا بہت ضروری
ہےتاکہ کسی پیچیدگی سے بچاجاسکے۔
کا فوری اور مکمل علاج بہت ضروری ہےکیونکہ ایسا نہ کرنے سے خطرہ ہےکہ یہ سارے جسم UTI
میں نہ پھیل جائے کیونکہ حمل میں قوت مدافعت کم ہوتی ہے اور انفیکشن پھیلنے کا چانس زیادہ ہوتا ہے اور اس
کے علاوہ قبل ازوقت بچے کی پیدائش کا خطرہ بڑھ جاتا ہے جو کہ بچے کی صحت کےلئے نقصان دہ ہے۔
اگر حمل میں تین یا اس سے زیادہ بار انفیکشن ہو تو اس کے لئے دوا کی کچھ مقدار کا استعمال روزانہ
باقاعدگی سے کرنا ضروری ہوتا ہے جو کہ ولادت کے وقت تک ہوتا ہے۔
اگر پیشاب میں انفیکشن کی وجہ ایک جراثیم جسے ہم جی۔بی۔ایس کہتے ہیں تو اس صورت میں روایتی
علاج کے علاوہ کچھ اور حفاظتی اقدمات بھی کرتے ہوئے ہیں۔ جو کہ بچے کی ولادت کے وقت ہوتے ہیں۔
جراثیم کش یا اینٹی بائیوٹک ادویات کی وجہ سے بعض اوقات بدہضمی ، متلی الٹی یایٹی جراثیم کش یا ان پیٹ خراب
ہوسکتا ہے اگر طبیعت زیادہ خراب ہو تو ڈاکٹر سے مشورہ کریں تاکہ دوا تبدیل کی جا سکے۔
A sweet and creamy dairy product, yogurt is both delicious and packed with important nutrients…
In this blog, we will share complete and updated information regarding Tretinoin cream price in…
Pait dard means stomach pain. It is a common health condition that causes pain and…
ایک دوا ہے جو پیٹ کے امراض اور کچھ نفسیاتی حالات کے علاج کے لیے…
It’s a routine these days that young mom's walk into the clinic and want their…
HMPV, a respiratory virus has gripped China with widespread concerns over it transforming into a…