Table of Contents
حجامہ ایک ایسا علاج ہے جس میں مریض کے جسم پر مختلف حصوں پر گول گول اور کپ کی طرح کے آلات لگا دئیے جاتے ہیں ۔جس کی وجہ سے انگریزی میں اسے کپنگ تھراپی بھی کہا جاتا ہے ۔اس سے پہلے مذکوره جگہ پر زیتون یا کلونجی کا تیل لگا دیا جاتا ہے۔ اس طرح کرنے سے ہماری جلد پرسکون رہتی ہے اور بعد میں کپ (ایک سے زیادہ کپ بھی لگائے جاسکتے ہیں) اٹھانے پر تکلیف نہیں ہوتی۔ اس کے بعد خون ان حصوں میں اکٹھا ہونا شروع ہوجاتا ہے اور 10سے 20 منٹ کے بعد ویکیوم کے ذریعے خون کو باہر نکال لیا جاتا ہے۔ اب آپ کا جسم گندے خون سے پاک ہوچکا ہے اور آپ کی بیماریاں کم ہونا شروع ہوجائیں گی۔
تقریبا تمام ہی بڑے اور موذی امراض کا علاج اس کے ذریعے کیا جاتا ہے۔ ذیل میں ان امراض کی ایک فہرست پڑھ کا آپ کو اس کا بہتر اندازہ ہوجائے گا۔ دل کے اَمراض کینسر ہیپاٹائٹس بی اور سی ہائی اور لو بلڈ پریشر شوگر کی بیماری ،موٹاپا، سر گنجا پن، جگر کی تمام بیماریاں، گردے کی پتھری، پتہ کی پتھری، کولیسٹرول کابڑھ جانا،قبض، جوڑوں کا درد، کمر کا درد، بواسیر، مرد انہ بانجھ پن، سگریٹ نوشی چھڑانے کے لئے، ہچکی، ہاتھوں ، پیروں کا درد وغیرہ حجامہ کروانے سے دور ہو جاتی ہیں۔
:ان سب بیماریوں کا علاج حجامہ میں چھپا ہے
درد سے چھٹکارہ ایک اہم وجہ ہے جس کے لئے لوگ حجامہ کراتے ہیں۔’’شہادت پر مبنی خراجی اور متبادل ادویات‘‘نامی رسالہ میں شائع متعدد مطبی تحقیقات کے تجزیہ میں بتایا گیا ہے کہ علاج کے رواجی طریقوں کے مقابلہ میں درد سے چھٹکارے کے معاملہ میں حجامہ زیادہ کارگر ہوتا ہے،حتیٰ کہ انالجیسکس جیسی مسکن دواؤں سے بھی زیادہ مفید ہوتا ہے۔
گھٹیا نما ورم مفاصل، رعشه دار عضلاتی درد اور جوڑوں کا درد وغیرہ وہ حالات ہیں جو مریض کو نا صرف شدید درد سے دو چار کرتے ہیں بلکہ اس کے بدن اور جوڑوں میں سختی پیدا کرکے اسے غیر محرک بنا دیتے ہیں۔ وقت گزرتے یہ حالات معذوری اور اخترتی کا سبب بھی بن سکتے ہیں اور ہو سکتا ہے کہ اس صورت حال کو درست کرنے کے لئے جراحی کی ضرورت پڑ جائے۔عام طور پر یہ حالات بدن کے متاثرہ حصوں میں ورم اور سوزش وغیرہ کی وجہ سے پیدا ہوتے ہیں۔
حجامہ کے طریقہ علاج میں سوزش کو کم کرنے کے ذریعہ متاثرہ مقام کو راحت پہنچائی جاسکتی ہے۔اس طرح کا غیر جراحی طریقہ علاج علامات کو کم کرنے اور حرکت کو بحال کرنے میں مدد فراہم کرنے کے سلسلہ میں کارگر ثابت ہوسکتا ہے۔ حجامہ ورم زدہ حصوں اور درد کے مقامات پر دباؤ پیدا کرتے ہوئے ملائم نسیج کو ہدف بناتا ہے، اس کی وجہ سے خون کے بہاؤ میں اضافہ ہوتا ہے اور نسیج کو ضروری و اهم تغذیه اور آکسیجن حاصل ہوتا ہے۔
یہ بھی مانا جاتا ہے کہ یہ عمل جسم کے اندرونی حصوں میں نسیج کو رہائی دلانے میں مدد کرتا ہے، اس کے ذریعہ گردن اور پیٹھ کا درد، درد شقیقہ اور درد مفاصل و گھٹیا وغیرہ سے منسلک سختی اور عضلاتی تناؤ کو راحت حاصل ہوتی ہے۔
حجامہ ایک غیر جراحی طریقہ علاج ہے جو نظام تنفس(سانس) کی نالی میں پیدا ہونے والی بہت سی خرابیوں اور بیماریوں، بشمول سینے اور پھیپھڑوں میں پیدا ہونے والی تنگی سے راحت فراہم کرتا ہے۔ حجامہ پھیپھڑوں (اور دوسرے اہم اعضاء) کو تحریک دینے میں مد د کرتا ہے تاکہ بلغم کو خارج کرنے میں مدد مل سکے۔
پھیپھڑوں میں بلغم کی زیادتی کی وجہ سے کھانسی ہوتی ہے تاکہ اسے بدن سے خارج کیا جا سکے،اگر اس بلغم کو خارج نہیں کیا گیا تویہ بیماریاں پیدا کرنے والے جراثیم کے لئے مقناطیس کی طرح کام کرتا ہے جو آگے چل کر جسم کے دوسرے حصوں تک بھی پھیل جاتے ہیں اور ان میں امراض پیدا کرتے ہیں۔اسی لئے یہ بات ضروری ہے کہ پھیپھڑوں کو تحریک دی جائے تاکہ ان کے اندر سے بلغم کو خارج کیا جاسکے۔ حجامت کی عادت، الرجی یا حساسیت کی علامات اور کھانسی سے راحت حاصل کرنے کے عمل میں سرعت پیدا کرتی ہے۔یہ بدن کے تمام حصوں میں خون کے دوران اور غدودی سیال کو پہنچانے کے ذریعہ قوت مدافعت کے عمل کو بھی ترقی دیتا ہے۔
سوزش بدن کے دفاعی نظام کا ایک حصہ ہے جو بیماری کے علاج اور زخموں کے بھرنے کے عمل کو تحریک دینے میں مدد کرتا ہے۔ اگر آپ کے پٹھوں میں کوئی زخم ہو جائے تو غالباً آپ جو سب سے پہلا عمل کرتے ہیں وہ یہ ہے کہ فوری طور پر برف کی تھیلی لینے کے لئے دوڑیں، لیکن آپ اسے اگر سوزش زدہ بننے کے لئے چھوڑ دیں تو اس کی وجہ سے زخمی حصہ میں خون بڑی مقدار میں پہنچتا ہے جس کے ذریعہ تغذیہ ، دموی لجین، خون کے سفید خلیات اور لیفی نهوض متاثرہ مقام پر پہنچ کر جلد شفایابی کا سبب بنتے ہیں۔
حجامہ بھی تقریباً اسی طرح عمل کرتا ہے، یعنی متاثرہ مقام پر زیادہ مقدار میں خون کو کھینچتا ہے تاکہ نئی خون کی رگیں پیدا کی جا سکیں۔ اس کی وجہ سے گانٹھ اور ورم کی وجہ سے بدن کے مختلف حصوں کے جڑ جانے کی شکایات سے شفایابی میں بھی مدد حاصل ہوتی ہے، یہی وجہ ہے کہ زیادہ تر کھلاڑی اسی طریقہ علاج کی طرف رجوع کرتے جا رہے ہیں، اس کی وجہ سے سخت ورزش کی نشستوں کے بعد ان کی جسمانی قوت کی جلد بحالی میں مدد حاصل ہوتی ہے۔
خون کے بہاؤ میں خرابی بدن کے نسیج میں زہریلے مادوں کی پیداوار کو بڑھا سکتی ہے۔ اس طرح پیدا ہونے والی سمیت بے شمار اور مختلف صحت سے متعلق مسائل کے لئے بنیادی سبب ہو سکتی ہے۔ اگر خون کا بہاؤ صحیح انداز میں نہیں ہو پا رہا ہے تو جسم کے اندر فضلات جمع ہونا شروع ہو جاتے ہیں، ان فضلات میں بیماریاں پیدا کرنے والے عنصر، زہریلے مادے، مردہ یا مر رہے خلیات اور غدود شامل ہو سکتے ہیں۔
جسم انسانی کو اس قابل بنانے کے لئے کہ وہ ازخود اپنا علاج کر سکے، ان فضلات کو بدن سے نکالنا ضروری ہوتا ہے۔ دوسرے الفاظ میں جسم کے لئے ازالہ سمیت یا سم ربائی یعنی زہریلے مادوں سے بدن کو پاک کئے جانے کی ضرورت ہوتی ہے۔ حجامہ جسم کو صاف کر سکتا ہے اور نقصان دہ زہریلے مادوں کو خارج کر سکتا ہے۔
چونکہ آپ کے گردے اور بڑی آنتوں سے فضلات اور زہریلے مادے خارج ہوجاتے ہیں، آپ خود کو ہلکا پھلکا محسوس کریں گے، چونکہ آپ کی قوت مدافعت میں اضافہ ہو جاتا ہے، لہٰذا آپ کو بیماریوں کے لگنے کے خطرات کم ہو جاتے ہیں۔ آپ کا وزن تیزی کے ساتھ گھٹنے لگتا ہے۔
خوف مت کھائیے! کئی افراد کو جلد پر چیره لگا کر خون خارج کرنے کا تصور ہی خوف ناک ہو سکتا ہے، بالخصوص اگر خون کو دیکھ کر آپ کو بے چینی محسوس ہوتی ہے تو!حجامہ کا طریقہ کار سب لوگوں کے لئے تکلیف دہ نہیں ہوتا، اس لئے ڈرنے کی کوئی بات نہیں ہے۔
جلد پر لگایا جانے والا چیرا بالکل ہلکا ہوتا ہے اور اکثر اوقات آپ اس کو محسوس بھی نہیں کرپاتے۔ اکثر مریض اس چیرا لگائے جانے کے احساس کو گدگدی یا خراش کے طور پر بیان کرتے ہیں۔ علاوہ ازیں اللہ سبحانہ و تعالیٰ اور اس کے پیغمبر ؐ نے اس طریقہ علاج کو سب سے عمدہ علاج قرار دیا ہے لہٰذا ہمیں اس کے بارے میں ڈرنا نہیں چاہئے۔
حجامہ کروانے کے نتیجے میں جسم کے اعضاء میں موجود درد میں آرام سے لے کر صاف جِلد تک کا علاج ممکن ہے، جدید سائنس میں حجامہ پر کی جانے والی تحقیق کے مطابق حجامہ کروانے سے جسم میں خون کی روانی بہتر ہوتی ہے، جمنے والا فاسد خون خارج ہو جاتا ہے، جسم سے زہریلا مواد نکل جاتا ہے، حجامہ کی تعلیمات چین کی قدیم کتابوں میں بھی ملتی ہیں۔
اولا ڈاک کی مدد سے کسی بھی حجامہ کے ڈاکٹر کے ساتھ اب آپ کی اپائینٹمنٹ صرف ایک کلک کی دوری پر ہے۔ آپ یہاں کلک کرکے گھر بیٹھے ہی اپنے موبائل سے ایک ورچوئل یا ان-آفس اپائینٹمنٹ بک کروا سکتے ہیں۔ آپ اپنی اپائینٹمنٹ بک کروانے کے لئے صبح 9 بجے سے 11 بجے تک اولا ڈاک کی ہیلپ لائن 04238900939 پر بھی کال کرسکتے ہیں۔
Does your stomach hurt when you wake up in the morning? It can be pretty…
The color of your teeth can significantly impact your appearance and confidence. While everyone wants…
Sensitive teeth can be very painful. You may experience pain and discomfort after eating hot,…
Definition According to ROME IV Criteria Irritable bowel syndrome (IBS) is a common functional gastrointestinal…
When it comes to oral health, many people focus only on their teeth. While having…
📌 احادیث کی روشنی میں حجامہ کی اہمیت 📌 معراج کی رات نبی کریم ﷺ فرشتوں کی…