سردیوں کا موسم ہو اور یہ اپنے ساتھ خشک مہوے کی سوغات نہ لائے؟ ایسا تو کبھی ہو ہی نہیں سکتا۔ آپ بھی اس بات سے کبھی انکار نہیں کر پائیں گے کہ ہم سب کو سردیوں کا انتظار ہوتا ہے تا کہ ہم ان خشک مہواجات کی لزت سے بھرپور لطف اندوز ہو سکیں۔ اسی سردیوں کی سوغات میں سے ایک سوغات خشک خوبانی ہے۔ بے شک آپ نے بھی اس کا نام سنا ہو گا اور ایسا نا ممکن ہے کہ آپ اس سے لطف اندوز ہونے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے دیتے ہوں گے۔
لیکن کیا آپ کو پتا ہے کہ خشک خوبانی صرف اپنے ذائقے کے لئیے ہی نہیں پسند کی جاتی بلکہ اس سے بڑھ کر اس کے آپ کی صحت کے لئیے بہت سے فوائد ہیں جن کے بارے میں آپ کو بھی شائد پہلے ممعلوم نہ ہو۔ یہ غزائی اجزا سے بھرپور مزیدار پھل جب خشک کر کے کھایا جاتا ہے تو یہ آپ کی صحت کے لئیے بہت مفید ثابت ہوتا ہے۔
خشک خوبانی کے فوائد کافی مطالعات میں دیکھنے کو ملتے ہیں جن میں ذیابیطس کو کنٹرول کرنے سے لے کر سوزش کو ٹھیک کرنے تک کافی مسائل کا حل موجود ہے۔ خوشک خوبانی میں تازہ خوبانی کتنی ہی غزائیت موجود ہوتی ہے سواے پانی کی مقدار کے کیوں کہ اس کو تازہ پھل کی نسبت خشک کر کے استعمال کیا جاتا ہے۔
اس میں ائرن، پوٹاشیم، فائبر اور وٹامن اے، بی اور سی بھی پائے جاتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ طاقت کا ایک اچھا ذخیرہ ہے۔ خشک خوبانی میں بھرپور مقدار میں موجود فائبر آپ کے قبض کو ٹھیک کرنے میں مدد کرتا ہے۔ اس کے علاوہ اس کو کھانے سے آپ کی آنکھوں کو بھی کافی فائدہ ملتا ہے جو کہ اس میں کافی مقدار میں موجود اینٹی آکسیڈینٹس جیسے کہ زیاکزینتھن اور لوتٹین کا کمال ہے۔
خشک خوبانی تمام ضروری غزائی اجزاء سے بھرپور ہوتی ہے۔ اگر اس کو معتدل مقدار میں استعمال کیا جائے تو ئیئ باقی خشک مہواجات کی طرح آپ کے وزن کم کرنے میں بھی مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔
Table of Contents
گرام 100 خوبانی میں مندرجہ ذیل مقدار میں غزائی اجزاء موجود ہوتے ہیں
خوبانی میں ائرم موجود ہوتا ہے جس سے آپ کا خون بہتر ہوتا ہے۔ عورت جب حاملہ ہوتی ہے تو اس کے جسم مین خون کی مقدار 50 فیصد زیادہ ہو جاتی ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ اس کو حمل کے دوران اپنی غزا میں زیادہ آئرن کی ضرورت ہوتی ہے۔
خشک خوبانی ائرن حاصل کرنے کا ایک اچھا ذریعہ ہے اور اس معاملے میں آپ کی مدد کر سکتی ہے۔ حمل اور بچے کو دودھ پلانا آپ کے جسم میں کافی تبدیلیوں کا سبب بنتے ہیں۔ بہت کم ورزش یا پھر غیر متوازن غزا کی وجہ سے ایسے میں آپ کو قبض جیسی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ پانی کا زیادہ استعمال اور فائبر سے بھرپور غزا جیسے کہ خشک خوبانی کے استعمال سے آپ کی ہاضمے سے متعلق پریشانیاں دور کی جا سکتی ہے۔
خشک خوبانی وٹامن ای اور وتامن اے حاصل کرنے کا ایک قدرتی ذریعہ ہے۔ ان دونو وٹامن کے آپ کی صحت پر بہت سے فوائد ہیں۔ خوبانی میں بیٹا کیروٹن موجود ہوتا ہے جو آُ کے جسم میں جا کر وٹامن اے میں تبدیل ہو جاتا ہے جو کہ آپ کے نظر کو بہتر بنانے میں بہت مفید ہوتا ہے۔
اس کے لئیے یہ موتیے سے متعلق بیماریوں کو بھی ہونے سے روکتا ہے جن کی وجہ سے آپ کی بینائی جانے کا خطرہ ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ خوبانی میں پائے جانے والی کیروٹینائڈ آپ کی آینکھ میں موجود ریٹینا اور لینز پر پڑنے والے آکسیڈیٹو تنائو کو کم کرتے ہیں۔ اس کے نتیجے بڑھتی عمر کے با وجود آپ کی بینائی بہترین ہوتی ہے۔
رجونورتی سے گزرنے والی خواتیں اور بڑھتی عمر کے تمام لوگوں کو ہڈیوں کی کمزوری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ یہ ہڈٰوں کی بیماریوں کی ایک سب سے عام وجہ ہے۔ خشک خوبانی میں بورون موجود ہوتا ہے۔ یہ ایک قدرتی معدنی ہے جو بہت سے صحت کے فوائد کے ساتھ آتا ہے۔ بہت سے مطالعات سے یہ سامنے آیا ہے کہ بورون آپ کی ہڈیوں کی صحت کو فروغ دینے میں بہت زیادہ کردار ادا کرتا ہے۔
یہ بھی سامنے آیا ہے بورون مجموعی طور پر آپ کی ہڈیوں کی صحت، ان کے میٹابولزم اور ان کی نشانمائی کو فروغ دیتا ہے۔ اس طرح خوبانی کے استعمال سے آپ کے جسم کو بورون ملتا ہے جو آپ کی ہڈیوں کی صحت کو برقرار رکھنے میں مدد کرتا ہے اور ان کو مضبوط بناتا ہے۔ اس کے علاوہ خشک خوبانی میں کیلشیم بھی موجود ہوتا ہے۔
کیلشیم آپ کی ہڈیوں کی صحت کو برقرار رکھنے کے لئیے بہت اہم سمجھا جاتا ہے۔ ایک کپ خوبانی میں آپ کی روززانی کی مقدار کے مطابق 10 ٪ کیلشیم موجود ہوتا ہے۔ یہ آپ کی ہڈیوں کی صحت مند رکھنے میں مدد کرتا ہے
خشک پھل اور مہواجات جیسے خشک خوبانی کے اندر کم گلائسیمک انڈیکس پائی جاتی ہے۔ مطالعات کے مطابق اس کو کھانے سے آپ کے خون میں سوگر کی مقدار نہیں بڑھتی۔ متوازن مقدار میں خشک پھل کھانے سے آپ کے خون میں گلوکوز کی مقدار کو کنٹرول کرنے میں مدد ملتی ہے۔ اس کے علاوہ خشک خوبانی کو کھانے سے آپ کے آنسولین کے لیول پر بھی اچھا اثر پڑتا ہے۔
پوٹاشیم ایک ایسا غزائی اجزاء ہے جس کی آپ کے جسم کو ضرورت ہوتی ہے تاکہ آپ کا بلڈ پریشر کنٹرول میں رکھا جا سکے۔ یہ آپ کو دل کی بیماریوں اور فالج کے ہونے کے خطرے سے بھی دور رکھتا ہے۔ اچھی خبر یہ ہے کہ خشک خوبانی میں کافی مقدار میں پوٹاشیم پایا جاتا ہے اور یہ پوٹآشیم حاصل کرنے کا ایک اچھا ذریعہ ہے۔ اس کو متوزن مقدار میں کھانے سے آپ کا بلڈ پریشر کنٹرول میں رہ سکتا ہے۔
خوبانی میں بہت سے اینٹی آکسیڈینٹس پائے جاتے ہیں ۔ ان میں بیٹا کیرووٹن اور اور دوسرے وٹامن شامل ہیں جن مین اینٹی آکسیڈینٹ خصوصیات پائی جاتی ہین۔ خوبانی میں فلیوانائڈز بھی پائے جاتے ہیں۔ جو کہ اینٹی آیکسیڈینٹس کی ایک قسم ہے جو کہ ذیابیطس اور اور دل کے مسائل جیسی بیماریوں کے لئیے فائدہ مند ثابت ہوتے ہیں۔
ہمارے جسم مین موجود فری ریڈیکلز آکسیڈیٹو تنائو کا سبب بنتے ہیں اور ہمارے خلیات کو نقصان پہنچاتے ہیں، فلیونائڈ ان فری ریڈیکلز کو بے اثر کر دیتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ فلیونائڈ کے استعمال سے آپ کے جسم میں سوزش میں کمی آتی ہے کیوں کی ان میں اینٹی سوزش خصوصیات پائی جاتی ہیں۔
خشک خوبانی میں موجود فائبر آپ کے جسم میں موجود کولیسٹرول کو کم کرنے مین مدد کرتا ہے۔ فائبر ہمارے جسم میں جا کر کولیسٹرول کے ساتھ جڑ جاتا ہے اور اس طرح یہ کولیسٹرول آپ کے خون میں جزب نہیں ہو پاتا۔ ایک کب خشک خوبانی میں تقریبا 6 گرام فائبر موجود ہوتا ہے۔
ایک دوا ہے جو پیٹ کے امراض اور کچھ نفسیاتی حالات کے علاج کے لیے…
It’s a routine these days that young mom's walk into the clinic and want their…
HMPV, a respiratory virus has gripped China with widespread concerns over it transforming into a…
Betawis G cream is a popular medication prescribed to treat various skin conditions such as…
Masturbation is a highly polarizing and sensitive topic shrouded in contrasting views, myths, and misconceptions.…
ایک قسم کا وٹامن سپلیمنٹ ہے جو وٹامن ای کی کمی کو پورا کرنے میں…