سردیاں ہوں اور مولی کا ذکر نا ہو؟ ایسا تو ہو ہی نہیں سکتا۔ یقینا آپ نے مولی کا نام تو سنا ہی ہوگا۔ یہ سردیوں کے موسم میں آنے والی ایک سبزی ہے جو زمیں کے نیچے اگتی ہے۔ ویسے تو یہ بہت عام سی مل جانے والی سبزی ہے لیکن آپ کو شائد اب تک یہ معلوم نہیں ہوگا کہ یہ عام سی سبزی جس کے بارے میں ہم اپنی روز مرہ کی زندگی میں بہت زیادہ سنتے ہیں در اصل کتنی خاص ہے۔
مولی کی بہت سی قسمیں دیکھنے کو پائی جاتی ہیں جیسے کے لال مولی، کالی مولی، سفید مولی وغیرہ اور یہ سب آپ کو با آسانی ہر جگہ دستیاب ہوتی ہیں۔ مولی میں بہت سے غزائیت بھرے اجزاء، کافی مقدار میں وٹامن اور معدنیات پئی جاتی ہیں جو کہ آپ کی صحت کے لئیے بہت فائدہ مند ثابت ہو سکتے ہیں۔
یہ سبزی بہت سے طریقوں سے کھائی جا سکتی ہے۔ کچھ لوگ اس کو پکا کر کھانا پسند کرتے ہیں اور دوسرے کھانوں کے ساتھ ملا کر بھی کھاتے ہیں، کچھ لوگ اس کو کچا کھانا پسند کرتے ہیں اور اگر مولی کو سلاد میں شامل کر لیا جائے تو یہ بات تو آپ کے لئیے بہترین ہے۔ مولی کہ اس مزیدار اور تیکھے سے ذائقے کی وجہ اس میں بہت زیادہ مقدار میں موجود گذائی اجزاء ہیں۔
باقی سبزیوں کے مقابلے مولی میں زیادہ غزائیت پائی جاتی ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ مولی کو آیرویدک اور چینی طب میں میں بھی کچھ بیماریوں کا علاج کرنے کے لئیے بھی استعمال کیا جاتا ہے جیسے کہ خراب گلا، پیٹ کے مسائل، اور سوزش کا علاج وغیرہ۔ مولی سے متعلق مزید صحت کے فوائد کو تفصیل سے جاننے کے لئیے آپ یہ آرٹیکل پورا ضرور پڑہیں۔
Table of Contents
مولی میں کافی مقدار میں فائبر اور پوٹاشیم پایا جاتا ہے۔ اس کہ علاوہ اس میں کافی مقدار میں فالک ایسڈ اور فلیوانائڈز بھی پائے جاتے ہیں۔ مولی میں بہت سے وٹامنز جیسے کہ وٹامن سی، وٹامن ای، وٹامن اے، وٹامن بی 6 اور وٹامن کے بھی موجود ہوتے ہیں۔ اس سب کے ساتھ ساتھ مولی میں کافی مقدار میں اینٹی آکسیڈینٹس موجود ہوتے ہیں۔ ان سب چیزوں کی وجہ سے اس بات میں ککوئی شک نہیں رہتا کہ مولی آپ کی صحت کے لئیے کتنی بہترین ثابت ہو سکتی ہے۔
یہ بات تو آپ کو معلوم ہوگی کہ اپنی ڈائٹ میں فائبر کا اضافہ کرنے سے آپ ہاضمے سے متعلق بہت سی بیماریوں سے دور رہ سکتے ہیں جیسے کہ قبض، تیزابیت، گیس وغیرہ۔ مولی میں کافی مقدار میں فائبر پایا جاتا ہے۔ اپنی روزانہ کی خوراک میں مولی کو شامل کرنے سے آپ کے جسم کو اچھی مقدار میں فائبر حاصل ہو جاتا ہے جو آُ کے نظام انہضام کو ٹھیک طریقے سے چلانے کے لئیے کافی ہوتا ہے۔
ایک مطالعے کے مطابق یہ بات سامنے آئی ہے کہ ممولی کے پتے کھانے سے آپ کے نظام انہضام پر مثبت اثر پڑتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ مولی کھانے سے آپ کے معدے اور آنتوں میں موجود السر کو ٹھیک کرنے میں مدد مل سکتی ہے کیوں کہ یہ آپ کے معدے کے اندر بنی پرت کو مظبوط بناتی ہے اور فروغ دیتی اور آپ کی آنتوں میں موجود باقی حصوں کو بھی نقصان پہنچنے سے بچاتی ہے۔
اینتھوسائاننز فلیوانائڈز کی ایک قسم ہیں جو اینٹی آکسیڈنٹ اثر کے ساتھ آتے ہیں اور خاص طور پر آپ کے دل کی صحت کو بہتر بنانے مہیں آُ کے مدد کر سکتے ہیں۔ یہ اینتھوسائننز مولی میں بھی پائے جاتے ہہں اور لال میلی میں لال رنگ بھی انہی کی وجہ سے پایا جاتا ہے۔ ایسی سبزیاں یا کھانے جن میں اینتھوسائننز زیادہ مقدار میں پائی جاتی ہے جیسے کہ مولی آپ کے دل سے متعلق کافی امراز سے دور رکھنے میں مدد کرتی ہیں۔
ان کا اثر آپ کے کالیسٹرال لیول، بلڈ پریشر اور ٹرائگلیسرائڈ لیول پر بھی ہوتا ہے۔ اس کہ علاوہ مولی آُ کے جسم میں نائٹرک آکسائڈ کی پیداوار کو فروغ دیتی ہے۔ نائٹرک آکسائڈ آپ کے خون کے بہائو کو بہتر بناتا ہے اور آُ کے دل کے پٹھوں کو صحت مند رکھتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ آُ کی شریانوں کو بھی صحت مند رکھنے میں مدد کرتا ہی جس کی وجہ سے آُ کی شریانوں میں خون کا بہائو ٹھیک طریقے سے ہوتا ہے۔
اگر آپ کے خون میں شوگر کے مسائل چل رہے ہیں تو مولی کھانے سے آپ کے خون میں موجود شوگر کو ریگولیٹ کرنے میں مدد مل سکتی ہے اور اس طرح آپ ذیابیطس ٹائپ 2 کو ہونے کے خطرے سے بچ سکتے ہیں۔ اس سبزی میں اینٹی ذیابیطس خصوصیات پائی جاتی ہیں جو کہ آپ کی مدافعتی نظام کے فنکشن کو بڑہاتی ہیں، آپ کے جسم میں گلوکوز کو جزب کرنے میں مدد کرتی ہے اور آُ کے خون میں موجود شوگر کو کم کرتی ہے۔
اس سب کے ساتھ ساتھ مولی آپ کے جسم میں موجود اینٹی آکسیڈںٹ ڈیفینس سسٹم کو مضبوط بناتی ہے اور فری ریڈیکلز کو جسم میں جمع ہونے سے روکتی ہے۔ اس سے آپ کے میٹابولزم کو فروغ ملتا ہے اور یہ آپ کی آنتوں میں گلوکوز کو جزب ہونے سے روکتا ہے۔
اس کے علاوہ ایڈینو پیکٹن ایک ہارمعن ہے جو آپ کے خون میں گلوکوز کی مقدار کو کم کرواتا ہے۔ مولی کھانے سے آپ کے جسم میں اس ہارمون کی پیداوار کو فروغ ملتا ہے اور اس طرح کے دوسرے ہارموونز کو بھی جو گلوکوز کو متوازن مقدار میں برقرار رکھنے مین مدد کرتے ہیں۔
پوٹاشیم میں یہ خصوصیات پائی جاتی ہیں کہ یہ آپ کے جسم میں سیال کی مقدار کو متوازن رکھنے میں مدد کرتا ہے۔ پوٹاشیم کا آپ کے بلد پریشر پر بہت مثبت اثر ثابت ہوتا ہے اور یہ بہت موئثر طریقے سے آپ کے گردوں کی مدد سے آپ کا بلڈ پریشر کم کرتا ہے اور نارمل ویلیو تک لے آتا ہے۔ مولی میں اچھی مقدار میں پوٹاشیم پایا جاتا ہے اور یہ ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں میں بلڈ پریشر کو کم کرنے میں ان کی مدد کر سکتا ہے۔
مولی بہت سارے وٹامنز اور معدنیات سے بھرپور ہوتی ہے۔ ان میں شامل ہے
فولیٹ: اس کو وٹامن بی بھی کہا جاتا ہے۔ یہ آپ کے خون میں سفید اور لال خون کے خلیات کی پیداوار کو بڑھاتا ہے اور ڈی این اے اور آر این اے کی پیداوار کے سلسلے میں انتہائی اہم ہے۔
پوٹاشیم: یہ معدنی آپ کے جسم میں سیال کو متوازن مقدار میں برقرار رکھنے میں مدد کرتی ہے۔ یہ آپ کے دل کی صحت کو بھی فروغ دیتا ہے اور آپ کے عصبی نظام ٹھیک طرح سے چلانے میں مدد کرتا ہے۔
وٹامن سی: وٹامن سی آپ کے جسم کے بہت سے ضروری نظاموں کا اہم حصہ ہے اور آپ کے جسم میں کولیجن کو بنانے میں اور آپ کی خون کی شریانوں کو مضبوط بنانے میں مدد کرتا ہے۔
وٹامن بی 6:اس وٹامن کو پائریڈاکسین بھی کہا جاتا ہے۔ یہ آپ کے جسم میں کافی اینزائم ریایکسن خاص طور پر میٹابولسم کے لئیے ضروری ہوتا ہے۔
مولی آپ کے جگر میں موجود ذہریلے معدوں کو ڈی ٹاکسیفائی کرنے میں مدد کرتی ہے۔ اس بات کو کافی مطالعات سے بھی کنفرم کیا گیا ہے۔ مولی میں کافی مقدار میں گلوکوسینولیٹس پائے جاتے ہیں جو آپ کے جگر کی صحت کو فروغ دیتے ہیں۔
اس کے ساتھ ساتھ مولی کو ہدستانی اور عرب و یونانی طب میں یرقان اور دوسرے جگر سے مطعلق امراز کے علاج کے لئیے گھریلو ٹوٹکوں کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا رہا ہے۔ اس کے علاوہ ایک مطالعے کے مطابق مولی میں ایک بائیو ایکٹو کیمیکل پایا گیا ہے جو کہ فیٹی لیور کے علاج میں موئثر ثابت ہوا ہے۔
مولی میں بہت سے ایسے غزائی اجزاء پائے جاتے ہیں جو آپ کی جلد کے لئیے اچھے ثابت ہوتے ہیں جیسے کہ بی کاملیکس وٹامنز، وٹامن سی اور زنک۔ اس کے ساتھ ساتھ مولی میں اچھی مقدار میں پانی بھی موجود ہوتا ہے جو آپ کی جلد مین سے پانی کی کمی دور کرتا ہے اور آپ کی جلد کو چمکدار اور خوبصورت بناتا ہے۔
اس کے علاوہ مولی میں اینٹی بیکٹیریل خصوصیات پائی جاتی ہیں جو آُ کی خشک اور پھٹی ہوئی جلد کو ٹھیک کرتی ہے اور کسی بھی قسم کہ انفیکشن کے ہونے کے خطرے کو بھی روکتی ہیں۔ مولی میں وٹامن سی بھی پایا جاتا ہے جو آپ کی جلد کی خوبصورتی کے لئیے جانا جاتا ہے کیوں کہ اس کی وجہ سے آپ کی جلد میں کولیجن کی پیداوار کو فروغ ملتا ہے اور یہ آپ کی جلد میں لچک کو بڑہاتا ہے۔
In this blog, we will share complete and updated information regarding Tretinoin cream price in…
Pait dard means stomach pain. It is a common health condition that causes pain and…
ایک دوا ہے جو پیٹ کے امراض اور کچھ نفسیاتی حالات کے علاج کے لیے…
It’s a routine these days that young mom's walk into the clinic and want their…
HMPV, a respiratory virus has gripped China with widespread concerns over it transforming into a…
Betawis G cream is a popular medication prescribed to treat various skin conditions such as…