ایک مکمل اور خوبصورت دلہن کیلئے نہ صرف بہترین لباس، خوبصورت جیولری اور دلکش انداز لازمی تصور کیا جاتا ہے بلکہ ایک آئیڈیل ویٹ (وزن ) بھی ضروری ہے اور اس خواہش کی تکمیل کیلئے شادی سے پہلے ہر دلہن کے سر پر وزن کم کرنے کی دھن سوار ہوجاتی ہے۔ اگر آپ کو بھی اسی صورتحال کا سامنا ہےتو شادی سے کم ازکم 6سے 8ہفتے پہلے ایکٹو ہوجائیے۔
ہر دلہن کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ اپنےبناؤ سنگھار کے حوالے سے ایسے بہترین لباس اور میک اَپ لُک کا انتخاب کرے، جو اس کو خوبصورت و پرکشش روپ عطا کرے لیکن اس خوبصورتی سے قبل جو چیز زیادہ اہم ہے وہ آپ کا باڈی پوسچر ہے۔ اگر آپ کا باڈی پوسچر خوبصورت اور متوازن نہیں ہے تو ذیل میں دیے گئے اسٹیپس پر باقاعدگی سے عمل کرکے آپ شادی والے دن لمبی، دبلی اور مزید جاذبِ نظر لگ سکتی ہیں۔ کن عوامل کے ذریعے وزن میں کمی کی جاسکتی ہے، یہ ہم آپ کو بتائیں گے۔
Table of Contents
شادی والے دن دبلا پتلا اور سلم نظر آنے کے لیے ورزش بے حد ضروری ہے ۔ اس سے نہ صرف وزن کم کیا جاسکتا ہے بلکہ فٹنس اور فعالیت بھی برقرار رکھی جاسکتی ہے۔ ساتھ ہی اس جسمانی سرگرمی کے ذریعے جسم میں توانائی کی سطح بھی بڑھ جاتی ہے۔
شادی سے کم از کم ایک سے دو ماہ پہلے ورزش کرنا شروع کردیں۔ کچھ ایسی ورزش ہوتی ہیں جن کو صرف 14منٹ درکار ہوتے ہیں اور ان چند منٹوں کے دوران کی گئی ورزش ایک مہینے میں ہی آپ کے وزن میں خاصی کمی کا باعث بنے گی۔
ہر ورزش کے لیے دو منٹ مختص کریں۔ وزن کم کرنے کے لیے جسمانی ورزش بہت مددگار ثابت ہوتی ہے مگر اس کو بھی حد سے زیادہ کرنا چہرے کے لیے زیادہ مناسب نہیں ہوتی ہے- اس کے علاوہ شادی کی مصروفیات میں اس کے لیے وقت نکالنا بھی دشوار ہو سکتا ہے مگر اس ایک مہینے میں صبح یا شام کسی ایک وقت تیز واک ضرور کریں آدھے گھنٹے کی واک آپ کے جسم اور صحت پر بہت مثبت اثرات مرتب کر سکتی۔
وزن کو کم کرنے کے لیے ایک ایسا ڈائٹ پلان تشکیل دیں جس کو تشکیل دیتے ہوئے اپنے پیش نظر صرف وزن کی کمی نہ رکھیں بلکہ اس کے ساتھ ساتھ اپنی صحت کا بھی خیال رکھیں اور اس پلان پر شادی سے ایک مہینہ قبل سے عمل پیرا ہونا شروع کر دیں تاکہ ڈائٹ کے مثبت اثرات حاصل کر سکیں۔ ایکسرسائز کے علاوہ جو ایک اور چیز اہم ہے، وہ آپ کا ڈائٹ پلان ہے۔ وزن کم کرنے کا مطلب یہ نہیں کہ کھانا پینا چھوڑ دیا جائے اور جسم کو درکار لازمی غذائیت بھی فراہم نہ کی جائے۔ اسی لیے شادی کی ویڈیو یا تصاویر میں دبلی پتلی نظر آنے سے بہتر ہے کہ صحت مند نظر آئیں۔
آپ ڈاکٹر کے مشورے سے بھرپور ڈائٹ کے ساتھ کچھ ایکسرسائز کرسکتی ہیں تاکہ آپ کے چہرے کی دلکشی اور بالوں کی مضبوطی ور گھنے پن میں کسی قسم کی کمی نہ پائے۔ علاوہ ازیں دوران ڈائٹ جن باتوں کا خیال رکھنا چاہیے وہ ذیل میں درج ہیں۔
شادی سے ایک مہینے قبل شروع کیے جانے والے اس ڈائٹ پلان کو سادہ سے سادہ رکھیں اور اس میں کسی ایسے جز کا استعمال نہ کریں جس کے بارے میں آپ نے لوگوں سے تو سنا ہو مگر خود اس کا استعمال کبھی نہ کیا ہو- اس میں سبزیاں ، پھل اور پروٹین کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں مگر ان کی تیاری میں آئل کے استعمال اور فالتو نمک اور چینی کے استعمال سے پرہیز کریں-
یک عام صحت مند لڑکی کو دن بھر میں 2200 کیلوریز کی ضرورت ہوتی ہے اس وجہ سے اپنے ڈائٹ پلان کی تیاری میں اس بات کا خیال رکھیں کہ دن بھر میں اتنی کیلوریز کسی نہ کسی صورت میں ضرور استعمال کریں اور کوشش کریں کہ جسم کو اتنی توانائی لازمی طور پر میسر ہو کیلوریز کی کمی کا براہ راست اثر آپ کے چہرے پر پڑتا ہے اور اس کی تازگی متاثر ہو سکتی ہے-
وزن کے بڑھنے میں کیلوریز کا براہِ راست کردار ہوتا ہے، مثلاً آپ کتنی کیلوریز کھاتےہیں، اس میں سے کتنی کیلوریز آپ جسمانی مشقت کے ذریعے استعمال کرتے ہیں اور کتنی آپ کے جسم میں بچ جاتی ہیں۔ آپ کو استعمال ہونے والی کیلوریز میں سے جسم میں بچ جانے والی کیلوریز میں توازن پیدا کرنا ہے۔ اگر آپ اپنے جسم میں ضرورت سے زیادہ کیلوریز بچا رہے ہیں اور انھیں جسمانی مشقت کے ذریعے استعمال نہیں کررہے تو یقیناً آپ کا وزن بڑھنا شروع ہوجائے گا۔ اپنا غذائی چارٹ بنائیں، جس میں ہر چیز کے سامنے اس کی کیلوریز درج ہوں۔ مثلاً، چینی، سوفٹ ڈرنکس اورپروسیسڈ ویجیٹیبل گھی میں بہت زیادہ کیلوریز ہوتی ہیں۔ اپنی غذا میں تازہ پھل اور سبزیاں شامل کریں، پروسیسڈ گھی اور چینی کا استعمال کم کریں اور جتنی کیلوریز کھائیں، انھیں جلانے کا انتظام بھی کریں۔
شادی جس کے لغوی معنی خوشی کے ہیں اور اپنی خوشی کے اس دن کو بھرپور طریقے سے منانے کے لیے اور اس کی تیاری کے لیے ضروری ہے کہ آپ ہر طرح کے ذہنی دباؤ سے خود کو بچائیں کیوں کہ ایک جانب تو اس کے سبب انسان کے وزن میں تیزی سے اضافہ ہو جاتا ہے جب کہ دوسری جانب اس سے چہرے کی چمک دمک بھی ماند پڑ سکتی ہے- ذہنی دبائو کو کم کرنے کے لیے ورزش کریں کیوں کہ ورزش کرنے سے تناؤ کی سطح کو کنٹرول کرنے میں مدد ملتی ہے۔ خاص طور پر یوگا، مراقبہ، یا تازہ ہوا میں چلنا۔
شادی سے قبل ہونے والے فانکشن اکثر جگ راتوں کا باعث ہوتے ہیں مگر اس کے سبب ایک جانب تو دلہن کی نیند پوری نہیں ہو پاتی تھکن کے سبب آنکھوں کے نیچے حلقے پڑ جاتے ہیں اور کم خوابی کے باعث وزن میں بھی اضافہ ہو سکتا ہے اس وجہ سے کوشش یہ کی جائے کہ نیند کے معاملے میں کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے-
کسی بھی کھانے پینے کی چیز میں اضافی مٹھاس کے لیے چینی کا استعمال ترک کر دینا چاہیے۔ اپنی چائے یا کافی میں بھی چینی کا استعمال ہر گز نہ کریں۔
زیادہ باریک آٹا استعمال نہ کریں۔ اس کی بجائے بغیر چھنا ہوا آٹا وزن کم کرنے کے لیے استعمال کریں۔
کافی کے بہت سے فوائد ھیں ایک اس کا ایک فائدہ یہ بھی ھے کہ موٹاپا کم کرتی ھے بشرطیکہ اسے بہت کم مٹھاس کے ساتھ یا اس کے بغیر لیا جائے۔
وزن کم کرنے کے لیے پانی کھانے سے آدھ گھنٹہ پہلے پینا موٹاپا کم کرنے کے طریقوں میں سے مؤثّر ترین طریقہ ہے اور یہ بات ایک تحقیق سے ثابت ھوئی ہے کہ کھانے سے پہلے پانی پینے والے افراد ایسا نہ کرنے والوں کے مقابلے میں اپنا وزن 44 فیصد تک زیادہ کم کر سکتے ہیں۔ بہت سادہ یا لیموں پانی پینا نہ بھولیں ، اس سے آپ کو ہائیڈریٹ رہتا ہے اور آپ اپنے جسم سے نمک نکال سکتے ہیں تاکہ آپ کی شادی کے دن پھول نہ پڑے ۔
تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ ناشتے میں اناج سے بنی اشیا کی جگہ انڈے یا کوئی بھی پروٹین اور کیلشیم سے بھرپور غذا کھانا زیادہ فائدہ مند ھے یہ جسم میں اگلے کئی گھنٹے تک غذائی حرارے لینے کی ضرورت کو کم کردیتا ہے جسکی وجہ سے جسم میں پہلے سے موجود چربی استعمال میں لا کر موٹاپا کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔
پیٹ بھرنے اور بھوک کے احساس کو کم کرنے کےلیے پروٹین کھائیں یہ بھوک کے ہارمونز کو منظم کرتا ہے۔ پروٹین سے بھرپور ناشتے کے لیے اچھے انتخاب میں انڈے، جو، خشک میوه جات، بیجوں کا رس، دلیہ اور چیا بیج کا حلوہ شامل ہیں۔
چھوٹی پلیٹ کا استعمال کھانا کم کھانے کا ایک طریقہ ہے۔ اور جب کھانا تھوڑا کھایا جائے تو جسم موجود چربی استعمال ہو کر موٹاپا کم کرنے میں مدد کرتی ھے۔
اپنی غذا میں بہت سارے فائبر کو شامل کرنا وزن کم کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔ ان ان کھانوں میں فائبر کی زیادہ مقدار ہوتی ہے۔ اناج، گندم کا پاستا، اناج کی روٹی، جو، پھل اور سبزیاں جیسے مٹر، پھلیاں، گری دار میوے اور بیج وغیرہ کا استعمال فائدہ مند ہے۔
کچھ اچھے بیکٹیریا کی افزائش اور سرگرمیوں کو بڑھاتے ہیں، جو وزن پر قابو پانے میں مدد دیتے ہیں۔ بہت سے پھلوں اور سبزیوں میں خاص طور پر ڈینڈیلیون جڑیں، آرٹچیکس، پیاز، لہسن، کیلے اور ایواکاڈ میں پائے جاتے ہیں۔ نیز کچھ اناج میں بھی ہوتے ہیں جیسے جو وغیرہ میں۔
کاربوہائیڈریٹ انتہائی پروسس شدہ کھانوں میں ہوتا ہے جس میں ریشہ اور غذائی اجزا کی کمی ہوتی ہے۔ ان میں سفید چاول، روٹی اور پاستا شامل ہیں۔ پروسس شدہ اور شکر دار کھانوں کی جگہ صحت بخش کھانوں کی سفارش کی جاتی ہے جن میں چاول، روٹی اور پاستا سارا اناج سے بنایا گیا۔ سفید چاول کی جگہ پھل، گری دار میوے اور بیج۔ چینی یانمکین اشیاء کی جگہ جڑی بوٹیوں کی چائے اور پانی ستعمال کریں۔
Braces are widely used dental devices in orthodontics to correct a vast range of issues…
Momos are popular and delicious dumplings, which are originally from Tibet. They have become famous…
Whether you’ve experienced an injury, have a chronic condition, or just want to improve your…
Good oral health is essential to a child's overall well-being. Among other aspects, regular dental…
Healthy gums are essential for your overall oral and dental health. However, a few commonly…
Have you ever experienced jaw pain, clicking, or difficulty opening your mouth? These symptoms might…