Diet and Nutrition

اسٹرابیری کے 10 حیرت انگیز فوائد

آج کل گرمی کا موسم ہے، جس کا مطلب یہ ہے کہ سال کا وہ وقت شروع ہوگیا ہے جس میں ہمارے پاس مزید تازہ پھل خاص طور پر گرمیوں کی سوغات، سٹرا بیری سے لطف اندوز ہونے کا بھر پور موقع ہے۔

بچپن سے ہم سنتے آئے ہیں کہ پھل کھانا ہماری صحت کے لیے بہت فائدہ مند ہے۔ اسٹرابیری، موسم بہار اور موسم گرما میں ایک پسندیدہ پھل اپنی مزیدار میٹھی خوشبو اور ذائقے کی بدولت سب کا پسندیدہ بھل ہے اور اسکے ساتھ ساتھ، وٹامن اے، پوٹاشیم، کیلشیم، میگنیشیم اور فولیٹ سمیت غذائی اجزاء کا ایک شاندار ذریعہ ہیں۔ مزید برآں ان کا شمار وٹامن سی اور مینگنیز سے بھرپور پھلوں میں بھی ہوتا ہے

اسٹرابیری اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتی ہے، جو دل کی صحت اور بلڈ شوگر کو کنٹرول کرنے کے لیے فوائد رکھتی ہیں

عام طور پر  سٹرابیری کچی اور تازہ کھائی جاتی ہیں، مگر اس کی علاوہ ان کو مختلف قسم کے جیمز، جیلیوں اور میٹھوں میں بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

اسٹرابیری میں موجود غذائیت

اسٹرابیری بنیادی طور پر %91 پانی اور %7.7  کاربوہائیڈریٹ  پر مشتمل ہوتی ہے۔ ان میں  معمولی مقدار میں چربی (0.3%) اور پروٹین (0.7%)  بھی موجود  ہوتی ہے۔

:۔1 کپ کٹی ہوئی، تازہ اسٹرابیری، یا 166 گرام میں درج ذیل غذائی اجزاء موجود  ہوتے ہیں

  • کیلوری: 53 کیلوری
  • کاربوہائیڈریٹ: 12.7 گرام
  • پروٹین: 1.11 گرام
  • غذائی فائبر: 3.30 گرام
  • آئرن: 0.68 ملی گرام
  • کیلشیم: 27 ملی گرام
  • فاسفورس: 40 ملی گرام
  • میگنیشیم: 22 ملی گرام
  • پوٹاشیم: 254 ملی گرام
  • فولیٹ: 40 مائیکروگرام
  • وٹامن سی: 97.60 ملی گرام
  • وٹامن اے: 20  یونٹس

وٹامنز اور معدنیات کے علاوہ، اسٹرابیری فائٹو کیمیکلز سے بھی بھرپور ہوتی ہے، جو کہ پودوں کے مرکبات ہیں جو تندرستی کو فروغ دیتے ہیں۔ ممکنہ طور پر اینٹی آکسیڈینٹ سے بھرپور اسٹرابیری دل کی صحت کو بہتر بنانے اور آپ کے بلڈ پریشر کو کم کرنے میں مدد کر سکتی ہے۔

یہ آپ کے دماغ کے کام کو بہتر بنانے اور آنکھ اور جلد کی صحت، گٹھیا اور گاؤٹ کو بہتر بنانے میں بھی مدد کر سکتے ہیں۔ اسٹرابیری میں ممکنہ پولی فینولک مواد انہیں مدافعتی نظام کو بہتر بنانے کے لیے فائدہ مند بنا سکتا ہے، اور قبل از وقت بڑھاپے کی علامات کو کم کر سکتا ہے۔

اسٹرابیری کے فوائد

اگر آپ پہلے سے  اسٹرابیری کے شوقین نہیں ہیں، تو آپ کو ہونا چاہیے۔ کیوں کہ اسٹرابیری نہ صرف میٹھی اور لذیذ ہوتی  ہیں، بلکہ یہ ایک بہترین سپر فوڈ بھی ہیں۔ غذائیت سے بھرپور اور اینٹی آکسیڈنٹس (جیسے وٹامن سی) سے بھرپور، اسٹرابیری کے لا تعداد فوائد ہیں، جن میں سے  کچھ آپ کو حیران بھی کر دیں گے۔

اسٹرابیری میں موجود غذائی اجزاء درج ذیل حالات کے خلاف جسم کے دفاع میں مدد کر سکتے ہیں۔     

۔1 اسٹرابیری جسم میں خون کی کمی کو پورا کرتی ہے

اسٹرابیری ایک ایسا پھل ہے جس میں فولیٹ یعنی وٹامن بی 9 کی کافی مقدار پائی جاتی ہے۔ اسٹرابیری میں موجود فولیٹ کی وجہ سے، اسٹرابیری خون کے صحت مند  سرخ خلیات کی پیداوار کو بڑھاتی ہیں۔

خون کی کمی کی سب سے بڑی وجہ فولیٹ کی کمی ہے اور اس کی سجہ سے جسم میں  خلیات کی تشکیل اور نئے خلیات کی پیداوار  کو بھی متاثر کرتی ہے۔  اس چھیز کا خاص خیال رکھنا چھاہئیے کہ خواتین اپنے بچے پیدا کرنے کے سالوں کے دوران، روزانہ کافی مقدار میں فولیٹ استعمال کریں۔

۔2 اسٹرابیری دل کے صحت کو بہتر بنا سکتی ہے

فلاوونائڈز اسٹرابیری میں موجود فینولک مرکبات کا بنیادی گروپ ہیں، یعنی فائٹو کیمیکل جو اپنی حیاتیاتی خصوصیات کی وجہ سے صحت کے لیے بہت سے فوائد رکھتے ہیں۔ یہ مرکبات آزاد ریڈیکلز سے لڑتے ہیں اور آکسیڈیٹیو تناؤ کی تشکیل کو کم کرتے ہیں، ایتھروسکلروسیس یعنی خون کی شریانوں کی سختی کو روکتے ہیں اور بلڈ پریشر کو نارمل سطح پر رکھنے میں مدد کرتے ہیں۔

اسٹرابیری میں ممکنہ طور پر اینتھوسیاننز کی زیادہ سطح خون کی نالیوں کو آرام دیتی ہے، بلڈ پریشر کو کم کرنے میں مدد دیتی ہے اور قلبی مسائل کو روکتی ہے۔ سٹرابیری میں فائبر کی زیادہ مقدار، وٹامن سی اور فولیٹ ، تینوں ایک مثالی کارڈیک ہیلتھ  کی تشکیل کرتے ہیں۔ اور یہ شریانوں میں کولیسٹرول کو کم کرنے میں مدد کر سکتے ہیں۔

۔3 اسٹرابیری آپ کے دماغ کے فنکشن کو بہتر بنا سکتی ہیں

اسٹرابیری میں موجود بھرپور وٹامن سی ، آئوڈین، اور فائٹو کیمیکلز اعصابی نظام کے درست کام کو برقرار رکھنے میں مدد کرتے ہیں۔ پوٹاشیم، اسٹرابیری میں بھی، دماغ میں خون کے بہاؤ کو بڑھا کر بہتر علمی فعل سے منسلک ہونے کے لیے جانا جاتا ہے۔

. اسٹرابیری، اپنے اینٹی آکسیڈنٹس کے اعلیٰ مواد کے ساتھ دماغی خلیات کو فری ریڈیکلز کی وجہ سے ہونے والے نقصان سے بچاتی ہے۔ یہ دماغ میں نیوران کے ایک دوسرے کے ساتھ کنیکٹ کرنے کا طریقہ بھی تبدیل کرتے ہیں ۔ یہ بالآخر دماغ کی صحت کو بہتر بنانے کی طرف جاتا ہے۔

۔4 اسٹرابیری قوت مدافعت کو بڑھا سکتی ہے

وٹامن سی سب سے اہم وٹامنز میں سے ایک ہے جو مدافعتی نظام کی حمایت کرتا ہے۔ اسٹرابیری وٹامن سی کا بہترین ذرایعہ ہیں۔ درحقیقت، اسٹرابیری کی ایک سرونگ میں سنتری سے زیادہ وٹامن سی ہوتا ہے۔ وٹامن سی کو قوت مدافعت بڑھانے والے اینٹی باڈیز کو متحرک کرنے کے لیے پایا گیا ہے، جو بالآخر آپ کے جسم کی انفیکشن سے لڑنے کی صلاحیت کو بڑھاتے ہیں

۔5 اسٹرابیری آنکھوں کی سحت کے لئیے اور نظر کو برقرار رکھنے کے لئیے مفید ہیں

اسٹرابیری میں موجود اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات موتیا کو روکنے میں بھی مدد کر سکتی ہیں – ایک ایسی حالت جس میں آنکھوں کے لینز کے آگے ایک جال آجاتا ہے- یہ حالت بڑھاپے میں اندھے پن کا باعث بن سکتی ہے۔

ہماری آنکھوں کو وٹامن سی کی ضرورت ہوتی ہے کیوں کہ یہ ہماری آنکھوں کو سورج کی تیز یو وی شعاعوں سے  آزاد ریڈیکلز  سے بچانے میں مدد کرتی ہے ، جو ہماری آنکھوں کے لینز میں موجود پروٹین کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔ وٹامن سی آنکھ کے کارنیا اور ریٹینا کو مضبوط بنانے میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔

۔6 اسٹرابیری سے آپ کے  بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں مدد کر سکتی ہیں

جیسا کہ پہلے ہی ذکر کیا گیا ہے، اسٹرابیری میں اینتھوسیاننز ہوتے ہیں، جو کہ طاقتور اینٹی آکسیڈنٹس ہیں جو خون کی نالیوں کی پرت کو ریلیکس کرتے ہیں اور انہیں کھولتے ہیں، اس طرح بلڈ پریشر کو کم کرتے ہیں

اسٹرابیری پوٹاشیم سے بھی بھرپور ہوتی ہے، یہ ایک غذائیت ہے جو  بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں مدد کرسکتا ہے اور سوڈیم کے منفی اثرات کے خلاف بفر کے طور پر کام کرکے ہائی بلڈ پریشر کو کم کرنے میں بھی مدد کرسکتا ہے۔

ایل ڈی ایل ، سوزش اور ہائی بلڈ پریشر میں کمی پر ان کے اثرات کی بدولت، اسٹرابیری کے ان فوائد نے اس چھوٹے سے پھل کو دل کے لیے صحت مند پھلوں میں سے ایک کا خطاب دیا ہے جسے آپ کھا سکتے ہیں۔

۔7 اسٹرابیری بلڈ شوگر ریگولیشن میں مدد کرتی ہے

اسٹرابیری کھانے سے ٹائپ 2 ذیابیطس ہونے کا خطرہ کم ہوسکتا ہے کیونکہ اسٹرابیری میں گلیسیمک انڈیکس کم ہوتا ہے۔

جب کاربوہائیڈریٹ ہضم ہوتے ہیں، تو آپ کا جسم انہیں سادہ شوگر میں توڑ دیتا ہے اور انہیں آپ کے خون میں چھوڑ دیتا ہے۔

اس کے بعد آپ کا جسم انسولین کا اخراج شروع کر دیتا ہے، جو آپ کے خلیات سے کہتا ہے کہ آپ کے خون سے شوگر اٹھائیں اور اسے ایندھن یا ذخیرہ کرنے کے لیے استعمال کریں۔

بلڈ شوگر ریگولیشن اور زیادہ شوگر والی خوراک میں عدم توازن موٹاپے، ٹائپ 2 ذیابیطس، اور دل کی بیماری کے بڑھتے ہوئے خطرے سے منسلک ہے

ایسا سمجھا جاتا ہے  کہ اسٹرابیری گلوکوز کے ہاضمے کو سست کرتی ہے اور کاربوہائیڈریٹ سے بھرپور کھانے کے بعد سٹرابیری کے بغیر کاربوہائیڈریٹ سے بھرپور کھانے کے مقابلے ،گلوکوز اور انسولین دونوں میں اسپائکس کو کم کرتی ہے

اس طرح، سٹرابیری میٹابولک سنڈروم اور ٹائپ 2 ذیابیطس کو روکنے کے لیے خاص طور پر مفید ہو سکتی ہے۔

۔8 اسٹرابیری کھانے سے وزن کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے

ایلیجک ایسڈ اور اینٹی آکسیڈنٹس دو ایسے اجزاء  ہیں جو اسٹرابیری کو وزن کم کرنے کے لیے مثالی بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔

دائمی سوزش وزن میں اضافے کی ایک وجہ ہے کیونکہ یہ ان ہارمونز کو روکتی ہے جو آپ کو دبلا بنا دیتے ہیں۔ سٹرابیری، ایک حیرت انگیز اینٹی سوزش  خوراک ہونے کی وجہ سے، وزن کم کرنے والے ہارمونز کی فعالیت کو بحال کرتی ہے ۔

اس کے علاوہ، اینتھوسیانز، ماسٹر اینٹی آکسیڈنٹس، جسم میں اڈیپونیکٹین نامی ہارمون کی پیداوار میں اضافہ کرتے ہیں۔ یہ ہارمون میٹابولزم کو فروغ دیتا ہے اور آپ کی بھوک کو دباتا ہے۔ یہ چربی جلانے کا باعث بھی بن سکتا ہے۔

۔9 صحت مند حمل

اسٹرابیری فولیٹ کا بھرپور ذریعہ ہیں ۔ آپ کو ایک کپ کچی اسٹرابیری سے تقریباً 40 مائیکرو گرام فولیٹ ملتا ہے۔ یہ تجویز کردہ روزانہ کی خوراک کا تقریباً %10 ہے۔ تحقیق کے مطابق حمل کے دوران فولیٹ ضروری ہے کیونکہ یہ نیورل ٹیوب کی خرابیوں کو روک سکتا ہے۔ یہ ماں کی صحت کے لیے بھی اہم ہے ۔

۔10 اسٹرابیری صحت مند دانتوں کو فروغ دیتی ہے

اسٹرابیری میں مالیک ایسڈ ہوتا ہے، جو کہ ایک اسٹرینجنٹ کا کام کرتا ہے اور دانتوں کی بے رنگی کو دور کرتا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ آپ اس پھل کو اپنے دانتوں کو سفید کرنے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔

آپ آسانی سے اسٹرابیری کا ایک پیسٹ بنا سکتے ہیں اور پھر  بیکنگ سوڈا کے ساتھ اس وقت تک مکس کریں جب تک کہ آپ کو ہموار مرکب نہ مل جائے ۔ نرم ٹوتھ برش کا استعمال کرتے ہوئے، اس مرکب کو اپنے دانتوں پر پھیلائیں۔ اسے 5 منٹ تک لگا رہنے دیں، ٹوتھ پیسٹ سے اچھی طرح برش کریں اور دھو لیں۔

Disclaimer: The contents of this article are intended to raise awareness about common health issues and should not be viewed as sound medical advice for your specific condition. You should always consult with a licensed medical practitioner prior to following any suggestions outlined in this article or adopting any treatment protocol based on the contents of this article.
Share

Recent Articles

Can Children Use Adult Toothpastes?

Good oral hygiene is essential, and we all know that toothpaste plays a big part…

Published On November 22, 2024

Understanding Gingivitis: A Comprehensive Guide for Gum Health

Gingivitis is an oral health issue that affects lots of people around the world. While…

Published On November 20, 2024

Can Homeopathy Help With Weight Loss?

If you wish to lose weight naturally, homeopathy may indeed be something worth looking into.…

Updated On November 12, 2024

Cavities in Children and How to Prevent Them

Dental caries or cavities are one of the most common childhood health issues. Acid produced…

Published On November 4, 2024

12 Reasons Why Your Stomach Hurts When You Wake Up

Does your stomach hurt when you wake up in the morning? It can be pretty…

Updated On November 3, 2024

Teeth Whitening: How It Works And Its Benefits

The color of your teeth can significantly impact your appearance and confidence. While everyone wants…

Published On October 30, 2024
Find & Book the best "Nutritionist" near you
Book Appointment