Table of Contents
جاپانی پھل کو مختلف ناموں سے پکارا جاتا ہے جیسا کہ املوک جاپانی پھل اور انگریزی میں اسے پرسیمون جاتا پے۔ جاپانی پھل دیکھنے میں بہت خوبصورت اور خوش نما سا نظرآتا پے۔ اس کی شکل ٹماٹر سے ملتی جلتی ہے لیکن فرق صرف اتنا ہے کہ اس ٹماٹر کا رنگ سرخ اور جاپانی پھل کا رنگ نارنگی ہوتا ہے۔
جاہانی پھل کھانے میں بہت ہی لزیز ہوتا ہے اسکا ذائقہ میٹھا ہوتا ہے اور گودا نهایت نرم ہوتا ہے۔ جاپانی پھل اپنی خوبیوں کے لحاظ سے پورے پاکستان بھر میں مشہور ہے۔
کچھ لوگوں کے غلط کھان پان کے وجہ سے یا جسم میں ہونے والی کئی بیماریوں کی وجہ سے عمر سے پہلے ہے بوڑھے ہوجاتے ہیں۔ اس پھل میں موجود ایسے وٹامنز اور اینٹی آکسیڈینٹ موجود ہوتے ہیں جو ہماری صحت کے ساتھ ساتھ ہماری خوبصورتی میں بھی اضافہ کرتا ہے اور ہماری عمر میں وقت سے پہلے اضافے کو روکتا ہے۔
اچھی صحت اچھے دماغ اور ایک صحت مند جسم کا ضامن ہوتی ہیں۔ اس پھل میں بے پناہ غذائت موجود ہے جیسا کہ پروٹین، کیلشیم،فاسفورس اور پوٹاشیم و غیره۔ جاپانی پھل کا چھلکا بھی قدرتی غذایت بھرپور رکھتا ہے۔
پاکستانی آب و ہوا کے لحاظ سے اس پھل کی یہاں کاشت کاری بہتر ہے اور بہت زیادہ پیمانے پر اسکی کاشت ہوتی ہے۔ اس لیے اس پھل کی کاشت کاری دن بہ دن بھڑتی ہی جاتی ہے۔ یہ پھل پاکستان میں کچھ دیہائیوں سے ہے سب سے پہلے اس کی کاشت چین میں کی گئی پھر اس کی کاشت جاپان میں ہوئی اور پاکستاں میں اسے جاپان سے برآمد کیا گیا یہی وجہ ہے کہ اس پھل کو جاپانی پھل کہیتے ہیں۔ یہ پھل موسم سرما کا پھل ہے۔
جاپانی پھل کی کاشت پاکستان کے علاقوں میں کشمیر اور سوات میں بھی ہوتی ہے۔ جاپانی پھل کا اثر مزاج میں گرم ہوتا ہے اس لیے اس پھل کو اعتدال میں ہی کھانا چاہیے۔ یہ پھل ہمیشہ پکا ہوا کھائیں کیوں کہ کچا پھل نقصان دہ ہوسکتا۔ کشمیر میں پھل بہت پایا جاتا ہے۔ یہ پھل مختلف ڈشز اور پڈنگ بنانے میں بھی کام آتے ہیں۔
Japani phal is known as “persimmon” in English. It is an edible, sweet, and delicious fruit eaten all over the world that resembles a tomato in appearance. The fruit is also referred to as “amlok” by locals. They are in season from October to January.
اس پھل کو کھانے سے کمر درد میں کمی آتی ہے۔ خواتین میں کمر درد کی شکایت زیادہ دیکھی گئی ہے اس لیے انہیں چاہیے کہ دوسروں پھلوں کی طرح جاپانی پھل کو بھی کھائیں تا کہ وہ آسانی سے کمر درد سے چھٹکارا پا سکیں۔
خاص طور جب عورت بچہ پیدا کرتی ہے تو اس کی کمر میں اکثر درد رہتی ہے کیونکہ کمر میں انجیکشنز لگے ہوتے ہیں اور کم میں درد بے پناہ رہتی ہے جس کی وجہ سے خواتین اپنے روزمرہ کے کاموں کو بھی اچھے طریقے سے سر انجام نہیں دے پاتیں۔ درد چھوٹی ہو یا بڑی طبی علاج سے ساتھ ساتھ گھریلو علاج سے ان دردوں سے بچا جا سکتا ہے۔
گلے کے درد اور اسکی خراش میں دائدے مند ہے۔ اکثر نزلہ زکام کی وجہ سے ہمارا گلہ خشک ہو جاتا ہے اور خشک کھانسی آتی رہتی ہے جو کافی تکلیف دہ بھی ثابت ہوتی ہے۔ نزلہ زکام کی صورت میں بچوں، بڑوں کو جاپانی پھل کھلائیں، اس کے استعمال سے گلے میں پیدا ہونے والی خراشوں سے چھٹکارا پایا جاسکتا ہے۔
اپنڈکس کے مریض اس پھل کو کھائیں یہ اس بیماری میں کمی کا باعث بنتا ہے۔بہت سے لوگ جو اپنڈکس جیسی شدید درد ناک بیماری میں مبتلا ہیں ان لوگوں کو بہت ساری چیزوں سے پریز کرنا پڑتا ہے کیوں کہ اس درد کی شدت نہایت ناقابل برداشت ہوتی ہے۔
اس لیے جتنا ہو سکے اپنی خوراک کا خیال رکھیں اور اپنی خوراک میں پھلوں میں اس پھل کا استمعال لازمی کریں یہ نہ صرف ایک بیماری میں لڑںے کی مدد کرتا ہے بلکہ جسم میں پیدا ہونے والی بہت ساری بیماریوں سے بھی بچا کر رکھتا یے۔
ہر وہ انسان جو سارا دن کام کاج میں مصروف رہتے ہیں ان سب لوگوں کے لیے یہ بہت مفید ہے۔ آجکل کے مصروف وقت میں ہر انسان پر کام کا بوجھ ہے اس لیے ہر کوئی کام کرنے کے بعد تھکا ہوا رہتا ہے اور اگلے کام کے لیے خود کو تیار نہیں کر پاتا لیکن اس پھل میں ایسے منرلز پائے جاتے ہیں جو ہمارے جسم کو مضبوط بناتے ہیں اور ہر دن کام کے لیۓ چستی عطا کرتے ہیں۔
ہماری قوت مدافعت میں اضافے کا سبب بنتا ہے۔ کمزوری کو دور کرنے کا باعث بنتا ہے۔ جسم میں پیدا ہونے والی کمزوری کو دور کرتا ہے، بہت ساری خطرناک بیماریوں سے جسم کو لڑنے میں قوت دیتا ہے۔ اس پھل کو مردانہ قوت کے لیے بھی خاص سمجھا جاتا ہے اور وہ اسے بڑۓ شوق سے کھاتے ہیں۔
جاپانی پھل یعنی املوک میں موجود شکر اور فرکٹوس کی وافر مقدار موجود ہے جو جسم کو توانائی بخشتے ہیں اور ذہنی دبائو اور اور سستی کے اثرات کو بھی کم کرتے ہیں۔ کھیل کود میں حصہ لینے والے بچوں اور بڑوں کے لیے بہت مفید ہے۔
اس پھل میں پائے جانے والے مرکب ہماری آنکھوں کو مضبوطی عطا کرتے ہیں خاص طور پر یہ پھل ان لوگوں کے لیۓ بہت مفید ہے جن کی آنکھیں پہلے سے ہی خراب ہو چکی ہوں لیکن وہ چاہتے ہیں ہماری آنکھیں مزید خراب نہ ہوں ایسے لوگوں کے لیے اس پھل کی افادیت ایک قدرتی تحفہ ہے۔
جاپانی پھل میں پوٹاشیم وافر مقدار میں پایا جاتا ہے جو ہائی بلڈ پریشر جیسے مریضوں کے لیۓ مفید ہے۔ اس کا استعمال ہائی بلڈ پریشر کو کنٹرول میں رکھتا یے۔ پھلوں میں اس پھل کا استعمال خون کو جسم کے ہر حصے میں پہنچانے کا مکمل کام کرتا ہے۔ یہ بات ایک تحقیق سے ثابت ہو چکی ہے کہ جاپانی پھل کے استعمال سے ہائی بلڈ پریشر جیسی بیماری سے با آسانی چھٹکارا پایا جاسکتا ہے۔
کیسنر سے بچنے کے لیے اینٹی آکسیڈینٹ کا بہترین ذریعہ ہونے کی وجہ سے یہ پھل فری ریڈیکلز کو ختم کرتا ہے جو ہمارے صحت مند سیلز کو ختم کر کے کینسر جیسی بڑی بیماری کی وجہ بنتے ہیں۔ یہ سلز کو پہلے نقصان پہنچاتے ہیں پھر کچھ عرصہ تک کینسر کا باعث بنتے ہیں۔ لیکن جاپانی پھل میں موجود وٹامن اے اور بیٹولنگ ایسڈ کینسے سے مقابلہ کرنے کی صلاحیت کو بڑھا دیتے ہیں۔
سخت جسمانی مشقت سے پٹھوں کی اکڑن اور درد میں مفید ہے۔ جسم کی ہڈیوں میں پیدا ہونے والی کمزوری کو دور کرتا ہے۔ خاص طور پر ہمارے کندھے جو سارا دن کام کا بوجھ اٹھاتے ہیں۔ جوڑوں کی درد کے لیے مفید ہے۔ جسم کے تمام جوڑوں کو طاقت دیتا ہے اور ہمارے جسم کو اس قابل بناتا ہے کہ ہم اپنے کام اچھے سے سر انجام سے سکیں.
جلد کو صحت مند رکھنے کے لیے پرسیمن کا ماسک جلد کو چمکدار بنانے کے لیے بہت مفید ہے۔ اس پھل میں موجود قدرتی وٹامن اے اور ای موجود ہے اس کے ساتھ اس میں کیروٹین کی موجودگی ہماری جلد کو ایک قدرتی نکھار اور چمک دیتی ہے۔
گھر میں چمکدار جلد کو پانا چایتے ہیں تو جاپانی پھل کو کھانے سے ساتھ ساتھ اس کا ماسک بنا کر بھی چہرے پر لگائیں اور 20 منٹ تک لگا رہنے دیں اور ہفتے میں اس ماسک کا استعمال 2 یا 3 بار لازمی کریں اس سے آپکی جلد کی بہت ساری بیماریاں دور ہو جائیںگی۔
اس پھل کا استعمال چہرے کی زائد چکنائی ختم ہو جاتی ہے۔ جلد میں سیبم کی مقدار مساموں کو بند کرتی ہے جس کی وجہ سے مہادے پھوٹ پڑتے ہیں۔ اسکا گودا کھیرے کے ساتھ ملا کر لگانے سے جلد سے داغ دھبے دور ہو جائیں گے اور چہرہ صاف ستھرا ہوجائے گا۔
ہمارے نظام انہضام کو بہتر کرتا ہے۔ معدے کی تکلیف ایک بہت عام سی چیز ہے جو کہ نہ صرف یہ پھل بلکہ تمام پھلوں کا استعمال ہمارے معدے کو صحت مند رکھنے میں کافی مدد گار ثابت ہوتے ہیں۔ اس پھل کا استعمال معدے کے السر ہونے جیسی بیماری کو دور کرتا ہے.
قبض کشا خصوصیات کی وجہ سے یہ ان لوگوں کے لیے بہترین ہے جوقبض جیسی گندی بیماری میں مبتلا رہتے ہیں یا جگر جیسے مسائل میں گھیرے رہتے ہیں۔ دوسری اسکی وجہ یہ ہے کہ یہ پھل پیشاب آور ہونے کی وجہ سے یہ پانی کی کمی کو دور کرتا ہے اور پیشاب کی مقدار کو بڑھتا ہے۔ اس پھل میں موجود پوٹاشیم کی موجودگی جسم کے اہم معدنیات کو ئع نہیں ہونے دیتے۔
بڑی آنت میں خرابیوں کو دور کرتا ہے۔ یہ پھل چھوٹی بڑی آنتوں کے زخم کو کم کرتے ہیں۔ جاپانی پھل جسم کے آگنز کو ٹھیک طرح سے کام کرنے میں بے حد مدد کرتا ہے. بعض اوقات ہمیں آنتوں میں خرابیاں پیدا ہونے لگتی ہیں جو بہت سی بیماروں کی وجہ بن سکتی ہیں۔ کبھی آنتیں خشک ہو جاتی ہیں تو انہیں چکنائی کی بہت ضرورت ہوتی ہے جو جاپانی پھل میں بھرپور موجود ہے۔
بڑھتی عمر کے اثرات کو روکتا ہے۔ جاپانی پھل میں اینٹی ایجنگ خصوصیات موجود ہیں، اسکا با قاعده استمال جلد کو صدا جوان اور خوبصورت رکھتا ہے۔ جلد میں فری ریڈیککلز کی افزائش کو روکتا ہے اور جلد پر بھڑتی عمر کے اثرات کو نظر آنے سے روکتا ہے۔ جھڑیوں سے بچاتا ہے۔ اس میں موجود اینٹی آکسیڈینٹ بائیوپین قدرتی سکن اسکرین کا کام کرتا ہے اور الٹراوائیلٹ شعاعوں سے بچاتا ہے۔ 16 گرام بائیوپین کا روزانہ استعمال جلد کو دھوپ سے ہونے والے نقصان سے بچا کر جھریاں اور لکیریں نہیں پڑنے دیتا۔
صحت مند بالوں کے لیے املوک کا استعمال ایک نہایت آپشنز میں سے ایک آپشن ہے جو بالوں کی جلد کو صاف رکھتا ہے اسکو گندگی یا خشکی سے ہونے والی تمام بالوں کی جلد سے منسلک خرابیوں کو دور کر کے بالوں کو قدرتی طور پر لمبا کرتا ہے، قدرتی چمک مهیا کرتا ہے.
بڑھتے ہوئے وزن میں کمی کرتا ہے۔ موٹاپے جیسی بیماری کو کم کرنے میں بے حد فائدے مند ہے۔ اس میں موجود وٹامنز جسم میں موجود ٖفیٹ کو کم کر کے جسم کو اپنی اصل حالت میں رکھتا ہے۔ موٹاپے کی شکایت اکثر عورتیں کرتی رہتی ہیں، اگر وہ اپنے ڈاٹ پلان میں جاپانی پھل کا استعمال کریں تو یہ انکے وزن میں واضع کمی لائے گا۔ کیوں کہ 128 گرام اس پھل میں 31 گرام کاربوہائیڈریٹ موجود ہوتا ہے جو کہ نہ ہونے کے برابر ہوتا ہے۔
Femto LASIK, or femtosecond laser-assisted in situ keratomileusis, is a cutting-edge refractive eye surgery that…
Diagnosis, particularly with mental health conditions, is one of the great challenges we face as…
What Is Heel Pain? Heel pain is a physical discomfort located at the heel or…
Peptic acid disease, commonly known as peptic ulcer disease, is a condition marked by the…
Did you know your child’s teeth are as important as their adult teeth? Oral care…
Iron deficiency anemia (IDA) is a common condition that occurs when the body lacks sufficient…