دمہ ہوا کی نالیوں میں تنگی سے ہوتا ہے جس کے سبب سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے۔ بچوں کے دمے کی وجوہات،علامات، اور بچوں میں دمے کے علاج کے بارے میں پڑھیں۔
Table of Contents
دمہ ایک کیفیت کا نام ہے جو آپ کے پھیپھڑوں پر اثر انداز ہوتی ہے۔ دمہ کی سب سے عام علامت سانس سے سیٹی کی آوازں کا نکلنا ،کھانسی ہونا اور سانس لینے میں دشواری پیش آنا ہے، یہ علامیتیں صحت کے کسی اور مسلے کے باعث بھی ہو سکتی ہیں۔ اس لیے پہلی مرتبہ آپکے ڈاکٹر کے لیے اس مرض کی تشخیص تھوڑی مشکل ہو گی، بلخصوص شیر خوار اور بہت چھوٹے بچوں میں۔ دمہ آپ کے بچے کے پھیپھڑے ہمیشہ کے لیے متاثر ہوکر سکتا ہے۔
بچوں میں دمہ کا علاج دو حصول پر مشتمل ہے۔
یہ maintenance medications بھی کہلاتے ہیں۔ یہ ادویات دمے پر مستقل اور طویل مدتی کنٹرول کرنے کے لیے روزانہ کی بنیاد پر بچے کو دی جاتی ہیں۔ اگر بچے کے دمے کی علامات سال کے کسی مخصوص موسم میں یہ دوائیاں دی جاتی ہیں۔ ان میں کورٹیکو سٹیرائیڈ اینہلیر،لیوکوٹرین موڈی فایر، طویل عرصے تک کام کرنے والابیٹ ایگنسٹ،تھیوفیلین، حیاتیاتی دوائی ہے۔ نوکالا، ایک انجیکشن کے ذریعے کی جانے والی دوا، ہر چار ہفتوں میں بچوں کو دی جاتی ہے تا کہ شدید دمہ پر قابو پانے میں مدد مل سکے۔
یہ ادویات جنہیں مختصر وقفے کے لیے اثر کرنے والی دوا یا شارٹ ایکٹنگ برونکوڈیلیٹرز کہا جاتا ہے۔ دمہ کی علامات سے فوری طور پر نجات فراہم کرتی ہیں اور چار سے چھ گھنٹے تک فعال تک رہتی ہیں۔ البوٹیرول، وینٹولین دمہ کے لیے سب سے زیادہ استعمال ہونے شارت ایکٹنگ برونکوڈایلیٹر ہے۔
اگرچه یہ ادویات تیزی کام کرتی ہیں۔ لیکن یہ ادوایات آپکے بچے کے علامات کو واپس آنے سے نہیں روک سکتیں۔ اگر آپ کے بچے میں بار بار یا شدید علامات ہیں، تو اسے طویل مدتی کنڑول کی دواجیسے کورٹیکو سٹیرائیڈ انہیلر لینے کی ضرورت ہو گی۔
اگر آپ کے بچے کو اکثر اور بار بار فوری ریلیف انہیلر استعمال کرنے کی ضرورت ہوتی ہے تو آپ کے بچے کا دمہ قابو میں نہیں ہے۔
علامات پر قابو پانے کے لیے فوریریلیف انہیلر پر انحصار کرنے سے آپ کے بچے کو دمه کے شدید دورے کا خطرہ لاحق ہوتا اور یہ اس بات کی علامت ہے کہ آپ کے بچے کو علاج میں تبدیلیاں کرنے کے بارے میں ڈاکٹر سے ملنے کی ضرورت ہے۔
ادرک اور سبز دھنیا ہم وزن کا لے لیں پھر اس میں دیسی گھی اور کالی مرچ ڈال کر اسکا سالن بنا لیں اور اسے ہفتے میں دمے کے علاج میں کافی حد تک مفید ہو سکتا ہے۔
پانچ عدد انجیر کو آدھا کلو پانی میں ابال لیں۔ جب پانی ایک کپ رہ جائے تو انجیر کھا لر وہ پانی پی لیں۔ دس پندرہ دن تک مسلسل استعمال سے بلغم اور دمہ کا مکمل خآتمہ ہو جائے گا۔
آدھا کلو کریلے لے کر اس کو بمعہ بیج اور چھلکا کاٹ کر خشک کر لیں پھر سفوف بنا لیں۔ کھانا کھاتے وقت جو بھی گھر میں سالن پکا ہو اپنی کھانے والی پلیٹ میں ایک بڑی چٹکی کریلے کا سفوف ڈال کر روٹی کے ساتھ کھائیں۔ اس سفوف میں اور کوئی چیز شامل نہ کریں۔
یہ بھی ایک موثر گھریلو ٹوٹکا ہے، اس کے لیے ایک چائے کا چمچ شہد، آدھا چائے کا چمچ بیکنگ سوڈا، دو سے تین قطرے لیموں کے عرق اور ایک گلاس پانی کی ضرورت ہوگی، ان تمام اجزاء کو پانی میں مکس کریں اور اسے پی لیں۔
لونگ 10 گرام ،فلفل سیاه 10 گرام، بہڑہ 10 گرام، کتھ سرخ 30 گرام، جوشانده پوست کوکنار کو لیں پھر جوشاندہ کا کنار میں تمام ادویہ ڈال کر کالے چنے کے برابر گولیاں بنا لیں پھر ان گولیوں کو ایک ایک صبح، دوپہر، شام ،رات ایک ایک گولی منہ میں رکھ کر چوسیں پندرہ دن تک مسلسل با قاعدگی کے ساتھ استعمال کریں۔
We have compiled a comprehensive list of the best vomiting tablets in Pakistan. These antiemetic…
Noticing blood coming out of your gums can be a frightening experience. Bleeding gums are…
A perfectly healthy set of teeth and gums is an ultimate desire of many. However,…
Rosemary (روزمیری), known as “Akleel Kohistani” in Urdu, is an aromatic herb used in a…
Misoprostol is a medication that is primarily used to reduce the risk of stomach ulcers…
Paracetamol (also known as acetaminophen) is a widely used analgesic and antipyretic medication used for…