عورت ہونا بیشک ایک آسان بات نہیں ہے۔ اگر آپ بھی ایک عورت ہیں تو آپ اس بات سے با خوبی با خبر ہوں گی۔ وہ کہتے ہیں نا کہ وجود زن سے ہے تصویر کائنات میں رنگ ۔ تو اس رنگ کو برقرار رکھنے کے لئیے بے شک خواتین کو بہت سی پریشانیوں سے گزرنا پڑتا ہے۔ لیکن ان پریشانیوں کو حل کرنا نا ممکن بالکل بھی نہیں ہے۔ آج کے دور میں ہر عورت خوبصورت دکھنا چاہتی ہے۔ اور یہ بالکل ہر عورت کا حق ہے اور ایک جائز خواہش ہے۔
پرانے وقتوں سے ہی خواتین اپنے آپ کو خوبصورت ، دل کش اور جازب نظر بنانے کے لئیے مصروف رہتی تھیں۔ اس کے لئیے وہ کبھی تو خوبصورت لباس کا انتخاب کرتی تھی تو کبھی اپنی جلد کو نرم ملائم بنانے کے لئیے مختلف جڑی بوٹیوں کا استعمال کرتی تھیں۔
کبھی اپنے بالوں کو سیاہ اور گھنا اور خوبصورت بنانے کے لئیے مختلف ٹوٹکے استعمال کرتی تھیں تو کبھی زیورات سے خود کو سجاتی تھیں۔ تو یہ ایک فطری عمل ہے کہ اپنے آپ کو خوبصورت اور پر کشش بنانے کا خیال آپ کبھی بھی ایک عورت کے دل سے نہیں نکال سکتے۔
آج کے دور میں یہ خوبصورتی کے طریقے آپ کی جسم کی ڈمانڈ کے مطابق بہت تبدیل اور وسیع ہو گئے ہیں۔ اب خوبصورت دکھنا بھی ایک بہت مشکل کام لگتا ہے۔
خاص طور پر خواتین کے لئیے جن کو اپنی روز مرہ زندگی میں بہت سی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے جیسے کہ کام کاج، ہارمونز کی تبدیلیاں جو آپ کے اوپر بہت سے تریقوں سے اثر انداز ہوتے ہیں، اس کے علاوہ گھریلو پریشانیاں اور اس طرح کی کافی باتیں آپ کی خوبصورتی میں مخل انداازی کر سکتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ آج کے دور میں ہر لڑکی کو جلد کی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
کسی کی اسکن آئلی ہے تو کسی کو خشکی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ کسی کو ایکنی ہے تو کوئی بلیک ہیڈز کی وجہ سے پریشانی ہے۔ کچھ کے بال بہت زیادہ جھڑ رہے ہوتے ہیں تو کچھ لڑکیاں گورے رنگ کے پیچھے بھاگ رہی ہوتی ہیں۔ کچھ کو وزن زیادہ ہونے کی وجہ سے پریشانی ہے تو کوئی وزن بڑھانے کے لئیے مختلف طریقے آزما رہا ہے۔
ایسے میں اس سب کے ساتھ ساتھ ایسی مصروف زندگی میں میں خود کے لئیے وقت نکالنا بھی ایک بہت مشکل کام محسوس ہوتا ہے۔ تو پھر اس سب کا حل کیا ہے؟ یہ جاننے کے لئیے ہم آپ کے لئیے آساان بیوٹی ٹپس لے کر آئے ہیں جن کو اگر آپ اپنی روز مرہ زندگی کا معمول بنا لیں تو کچھ ہی دنوں میں آپ کو ان کا بہت اچھا اثر نظر آنا شروع ہو جائے گا۔
اس طرح آپ میں خود اعتمادی کا جزبہ بھی پیدہ ہوگا اور آپ پہلے سے زیادہ خوبصورت محسوس کریں گے۔ ان بیوٹی ٹپس کے بارے میں تفصیل سے جاننے کے لئیے یہ آرٹیکل آخر تک ضرور پڑھیں۔
Table of Contents
ہونٹوں کا کالا ہو جانا یا گہرے رنگ کا ہو جانا آج کل ہر عمر کی لڑکی یا عورت کا مسئلہ ہے۔ اپنے ہونٹوں کی قدرتی لالی اور گلابی رنگ کو واپس لانے کے لئیے اب آپ کو کسی بھی قسم کی مہنگی پراڈکٹس خریدنے کا یا کسی قسم کے مھنگے لیزر یا کیمیکل والے علاج کروانے کی ضرورت نہیں۔ اب آپ گھر بیٹھے ہی صرف کچھ دیر میں اپنے ہونٹوں کو خکوبصورت بنا سکتے ہیں۔ اس کے لئیے آُ کو اپنے ہونٹوں کو گھر میں سکرب کرنا ہوگا ۔
ٹوتھ پیسٹ اور شہد کو ایک جتنی مقدار میں مکس کر کے ایک پیسٹ بنا لیں۔ پھر اس پیسٹ کو اپنے ہونٹوں پر لگائےں اور 5 منٹ تک برش سے اس پیسٹ کو اپنے ہونٹوں پر ملیں۔ پھر اس پیسٹ کو ہونٹوں پر سے صاف کر لیں۔ بہترین اور فوری نتائج کے لئیے روز دن میں ایک بار اس عمل جو دہرائیں۔
جیسے آُ اپنے جسم کے باقی حصوں کا خیال رکھتے ہیں ویسے ہی ہمیں اپنے ہونٹوں کی خوبصورتی اور گلابی رنگت کو برقرار رکھنے کے لئیے ان کی کئیر کرنا ضروری ہے۔ اس کام کے لئیے سب سے بہترین آپشن یہ ہے کہ آپ لپ بام کا استعمال کریں۔ اس کے لئیے بھی اب آپ کو کیمیکل شدہ پراڈکٹس خریدنے کی ضرورت نہیں ہے کیوں کہ اب آپ قدرتی لب بام گھر میں مبھی تیار کر سکتے ہیں۔
پہلے چقندر کو پیس لیں اور اس کا رس نکال کر الگ کر لیں۔ تھوڑٰی سی ویزلین لے کر اس کو گرم کر لیں اور پگھلا کر چقندر کے رس میں ملا لیں۔ پھر اس میں تھوڑی سی گلیسرین اور وٹامن ای کا ایک کیپسول شامل کر دیں۔ ان سب کو اچھی طرح آپس میں مشس کر لیں اور فریز کر لیں۔
سونے سے پہلے اس پیسٹ کو اپنے ہونٹوں پر لگا لیں اور سبح اٹھ کر دھو لیں۔ آپ کو ایک رات میں ہی بہت زیادہ فرق محسوس ہو گا۔ بہتر نتائج کے لئیے روز رات کو استعمال کریں۔
بلیک ہییڈز جو کہ در اصل آپ کی جلد کے مسام میں گرد پھنس جانے کی وجہ سے کالے ہو جاتے ہیں۔ یا پھر وائٹ ہیڈز ایک بہت عام مسئلہ ہے جس کا سامنا تقریبا ہر کسی کو کرنا پڑتا ہے۔ ان سے چھٹکارا حاصل کرنا اکر کافی مشکل ہو جاتا ہے اور آپ بہت سی منگی پراڈکٹس پر پیسے ضائع کر دیتے ہیں۔ لیکن ہمارے پاس اس کا بھی ہل ہے۔ اور یہ ٹوٹکا بالکل قدرتی ہے اور اس سے آپ کو فوری نتائج دیکھنے کو ملتے ہیں۔
تھوڑا سا جیلاٹن پائوڈر اور دودھ لے کر اس کا پیسٹ بنا لیں۔ پیسٹ کم سے کم اتنا گاڑھا ہونا چاہئیے جیسے ویسلین ہو۔
اس پیسٹ کو اپنے جلد کے اس حصے پر لگائیں جہاں پر بلیک ہیڈز ہیں یا پھر وائٹ ہیڈز ہیں اور اچھی طرح اس پیسٹ کو ملیں۔ پھر اس کو 15 منٹ کے لئیے چھوڑ دیں۔ جب یہ خشک ہو جائے تو پھر اس کو اتار لیں۔ اپنے ساتھ ساتھ یہ آپ کے بلیک ہیڈز کو بھی صاف کر دے گا اور آپ کو صاف اور شفاف جلد ملے گی۔ زیادہ اچھے نتائج کے لئیے اس ترکیب کو روز استعمال کریں۔
لمبی اور گھنی پلکیں ہونا تو ہر لڑکی کا خواب ہے کیوں کہ یہ آُ کے چہرے اور آپ کی آنکھوں کو مزید خوبصورت بنا دیتی ہیں۔ اب آپ کو لمبی اور گھنی پلکیں حاصل کرنے کے لئیے مصنوعی پلکوں کا استعمال کرنے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ اب آپ گھر بیٹھے صرف ایک ٹوٹکے کو آزما کر لمبی اور گھنی پلکیں حاصل کر کہ خوبصورت دکھنے کے اس خواب کو پورا کر سکتے ہیں۔
وٹامن ای اور دوسرے منرلز آپ کی پلکوں کے لئیے بہت ضروری ہوتے ہیں اور ناریل کے تیل میں یہ منرلز موجود ہوتے ہیں۔ ایلو ویرا اور ناریل کے تیل کو آپس میں مکس کر لیں اور ایک پیسٹ بنا لیں۔
سونے سے پہلے روز اس پیسٹ کو اپنی پلکوں پر لگا لیں۔ روز استعمال کرنے پر آُ کچھ ہی دنوں میں اس کا اثر ضرور محسوس کریں گے۔
خوبصورت پائوں آپکی خوبصورتی کی نشاندہی کرتے ہیں اور اس بات کا پتا دیتے ہیں کہ آپ اپنی شخصیت کو نکھارنے کے لئیے کتنی محنت کرتے ہیں۔ ایسے میں اگر آپ کی ایڑھیاں پھٹی یا خراب ہوں تو آپ کے پائوں کی خوبصورتی کم کہو سکتی ہے۔ خراب ایڑھیاں تقریبن ہر ہورت کا مسئلہ ہیں اور آج کل کی روز مرہ کی مصروف زندگی میں اس سے چھٹکارا حاصل کرنا ایک مشکل کام محسوس ہو سکتا ہے۔ اس کے لئیے بھی ہمارے پاس ایک گھریلو ترکیب ہے جس کو استعمال کر کہ آپ خوبصورت اور نرم ملائم ایڑھیاں حاصل کر سکتے ہیں۔
لیموں کو دو ٹکڑوں میں کاٹ لیں اور اپنی دونوں پوروں کی ایڑھیوں کو لیموں کے ایک ایک ٹکڑے کے اندر رکھ لیں۔ کچھ دیر بعد جب آپ کی ایڑھیاں لیموں کہ اندر سے سارا رس اپنے اندر جزب کر لیں ۔ تو آپ پھر اپنی ایڑھیوں کے اوپر ماسچورائزنگ کریم لگا لیں ۔ یہ عمل روز سونے سے پہلے دہرائیں اور کچھ ہی دنوں میں آُ کی پھٹی ہوئی ایڑہیاں ٹھیک ہو جائیں گی۔
لمبے اور گھنے بال حاصل کرنا ہر لڑکی کی خواہش ہوتی ہے۔ آج کے دور میں بالوں کا گرنا ایک عام بات ہے ۔ ہر لڑکے اور لڑکے کو اس مسئلے کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور اس کو روکنے کے لئیے ہم مھنگے شیمپو اور کنڈیشنر پر کافی پیسے خرچ کر دیتے ہیں لیکن اس کا کوئی خاص نتیجہ سامنے نہیں آتا۔ ہمارے پاس ایک ایسا ٹوٹکا ہے جس کو استعمال کر کے آپ گرتے بالوں سے چھٹکارا حاصل کر سکتے ہیں اور کچھ ہی دنوں میں آُ کے بال لمبے اور گھنے ہو جائیں گے۔
پیاز کو پیس کر اس کا پانی نکال لیں اور اس پانی کو اپنے بالوں اور کھوپڑی پر لگائیں۔ 2 سے 3 گھنٹے بعد دھو لیں۔ اگر آپ کے بال زیادہ گرتے ہیں تو اس عمل کو روزانہ کریں جب تک بل گرنا بند نہ ہو جائیں ۔ اس کے علاوہ آپ اس عمل کو ہفتے میں مرتبہ بھی کر سکتے ہیں۔
چہرے پر غیر ضروری بال تو سب کو ہی برے لگتے ہیں اور ان سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لئیے اب آپ کو ہر ہفتے ویکس کروانے کی یا پھر مہنگے لیزر ٹریٹمنٹ کروانے کی ضرورت نہیں ہے۔ اب آپ گھر میں ہی قدرتی طریقے سے ان غیر ضروری بالوں سے چھٹکارا حاصل کر سکتے ہیں۔
ہلدی پائوڈر کو پانی میں ملا کر پیسٹ بنا لیں اور اس پیسٹ کو اپنے چہرے کے غیر ضروری بالوں پر لگائیں۔ خشک ہونے کے بعد اس کو رگڑ کر اتار لیں۔ کچھ ہی دن میں چہرے پر سے غیر ضروری بال ختم ہو جائیں گے۔
We have compiled a comprehensive list of the best vomiting tablets in Pakistan. These antiemetic…
Noticing blood coming out of your gums can be a frightening experience. Bleeding gums are…
A perfectly healthy set of teeth and gums is an ultimate desire of many. However,…
Rosemary (روزمیری), known as “Akleel Kohistani” in Urdu, is an aromatic herb used in a…
Misoprostol is a medication that is primarily used to reduce the risk of stomach ulcers…
Paracetamol (also known as acetaminophen) is a widely used analgesic and antipyretic medication used for…