Diet and Nutrition

ہلدی کے بے شماراور حیرت انگیز فوائد

ہلدی ہیمیشہ سے ہر گھر کی ضرورت رہی ہے۔ ہلدی کو سب سے تا قتور مصالحے کے طور پے استعمال کیا گیا ہے۔

ایک صحت مند زندگی گُزارنے کے لیے ہلدی کا استعمال ایک بہترین انتخابات میں سے ایک ہے۔

ہلدی کے فائدے کیا ہیں؟ آئیے معلوم کریں۔

ہلدی کے فوائد

۔1 ہلدی گٹھنے کے درد کے لیے بہت مُفید ہے

ہلدی کی خصوصیات گٹھنوں کی درد اوسیو ارتھرائٹس اور ریمیٹائڈ جوڑوں کے لیے اہم کردار ادا کرتی ہے۔ اس میں موجود اینٹی آکسیڈینٹ جسم میں موجود فری ریڈیکلز کو بھی تباہ کرتے ہیں جو خلیوں کو نقصان پہنچاتے ہیں۔ جو کوئ بھی اس مرض میں مُبتلا ہے وہ روزانہ کی بُنیاد پر ہلدی کو ایک دوا کے طور پر استعمال کرے تا کہ جوڑوں کے ہلکے درد اور سوزش سے نجات مل سکے۔

۔2 ہلدی اور کچے دودھ کا استعمال

تھورے سے کچے دودھ کا مکسچر چہرے پر لگانے سے یہ چحرے کے داغ دھبے ختم کرتا ہے۔ ہلدی اور دودھ ایک قُدرتی کلنزر کا کام کرتا ہے اور خُشک اور پھٹے ہوئے ہونٹوں کو نرم و مُلائم اور گُلابی بنادے گا۔

۔3 پیٹ کے نشانات کے لیے

حاملہ خواتین ہلدی اور دہی کے پیسٹ کو ہر روز پیٹ پر لگانے سے پیٹ پر پرے نشانات ختم ہو جائینگے۔ اس عمل کے با قاعده استعمال سے حمل کے دوران پیٹ پڑنے والی خراشوں کے سفید نشانات ختم ہو جاتے ہیں۔

۔4 ہلدی پھٹی ہوئی ایڑیوں کے لیے

ہلدی پھٹی ہوئی ایڑیوں کے لیے بہت فائدہ مند ثابت ہوتی ہے ۔

پھٹی ہوئی ایڑھییوں کے لے تین کھانے کے چمچ ہلدی میں ایک چمچ ناریل کا تیل یا کیسٹرائل ڈال کراس کا پییسٹ بنایئں اور اسے ایڑھیوں پر لگائیں اس سے نہ صرف ایڑھیاں صحت مند ہوں گی بلکہ ان کے پھٹنے کی وجہ سے ایڑھیوں میں ہونی والی درد کو بھی فوری آرام ملے گا۔

اس کے علاوہ اس قدرتی نُسخے کا استعمال اُنگلیوں کے درمیان پیدا ہونے والے انفیکشن کو بھی روکنے میں مدد دیتا ہے۔ اس نُسخے کو اُس وقت تک استعمال کریں جب تک ایڑھیاں اچھی حالت میں نہ آجائیں۔ ہلدی آنکھوں کی بینائ کے لیے بہترین کام کرتی ہے۔

آج کل کے زمانے میں زیادہ تر کام کمپیوٹر پر کیا جاتا ہے جس سے بینائ پر فرق آتا ہے آنکھیں کمزور ہو جاتی ہیں۔ مائوں کو چا ہئیے کہ کھانے میں ہلدی کا استعمال با قاعده بنائیں تا کہ بچوں میں ہونے والی اس طرح کی کمزوریوں کو کم کیا جائے اور ایک کامیاب نسل کو فروغ دیا جائے۔

۔5 ہلدی کی چائے

ہلدی کی چائے گلے کے لیے بہت بہترین چیز ہے جو گلے کو نہ صرف صاف ستھرا رکھتی ہے بلکہ جب کبھی زُکام بُخار ہوتا ہے تو گلے کو جلدی ٹھیک ہونے میں مدد کرتی ہے۔ ہلدی کی چائے بنانے کے اجزاء مندرجہ زیل ہیں

  • ایک کپ پانی
  • آدھا چمچ ہلدی
  • اپنی پسند کا میٹھا
  • چائے بنانے کا طریقہ

ایک کپ چائے کے پانی کو اچھی طرح سے اُبالیں جب پانی اچھی طرح سے اُبل جائے اُس میں آدھا چمچ ہلدی کا ملائیں اب دس منٹ تک اُسے اُبلنے دیں پھر اس چائے کو پینے سے پہلے چھان لیں اور آخر میں شہد ڈال کر یا چینی ڈال کر ہلدی کی چائے کا مزه لیں اور مستقبل میں ہونے والیں چھوٹی موٹی بیماریوں سے خُود کو اپنے عزیزوں اور پیاروں کو بیماریوں سے محفوظ رکھیں۔

۔6 ہلدی کا سو جن یا خارش والی جگہ پر استعمال


ہلدی کی تهوری سی مقدار کو کسی ایسے تیل میں ملائیں جسکی کی تاثیر ٹھنڈی ہو مثلا ناریل کا تیل ،بادام کا تیل اور تلوں کا تیل وغیره اس پیسٹ کو سوزش یا جلن والی جلد پر لگائیں اور جلد ہی جلد کی سوزش اور جلن سے چُٹھکارا پائیں ۔

ہلدی جسم کے زہریلے کیمیکلز کو جسم سے پاک کرتی ہے یہ ایک بہترین اینٹی سیپٹک کے طور پر عُمدہ کام کرتی ہے۔

برسات کے موسم میں یا اسکے علاوہ کبھی بھی کوئ کیڑا کاٹ لے تو جلدی سے ہلدی اور چونے کے لیپ کو کیڑے کی کاٹی ہوئی جگہ پر لگانے سے اُس جگہ پر پیدا ہونے والی تکلیف اور سوجن سے بچا جا سکتا ہے ہلدی کا استعمال زہر کو بہت ہی کم وقت میں چوس لیتا ہے اور زہر کو مزید بھرنے میں روکتا ہے۔

گرم دودھ اور ہلدی کا استعمال نزلہ زُکام کو بہت جلد ٹھیک کرنے میں بے حد فائدہ مند ثابت ہوا ہے۔

ہلدی کا استعمال دل کی مضبوطی کے لیے برسوں سے آزمایا ہوا نُسخہ ہے یہ بلڈپریشر کو کنٹرول کرتا ہے ہلدی کے صرف تین ماہ استعمال سے دل کی تنگ شریانیں کُھل جاتی ہیں اور دل کا مریض اپنی صحت میں بہتری محسوس کرتا ہے۔

ہلدی اور لیمو کا جلد پر استعمال نہ صرف جلد کو صاف سُتھرا رکھتا ہے بلکہ اسکے استعمال سے چہرے پر اسکا لیپ لگانے سے چہرے پر بے حد رونک رونُما ہوگی اور آپکا چہرہ چاند کی طرح کھل اُٹھے گا۔

۔7 کچی ہلدی کے حلوے کے استعمال تمام بیماریوں کا علاج

کچی ہلدی کا حلوہ بنانے کا طریقہ

:اجزاء

  • کچی ہلدی
  • آدھ کلو بیسن
  • آدھا کلو کھویا
  • چھوٹی الائچے کے دانے
  • سو گرام بادام
  • سو گرام کمرکس
  • دودھ ایک پائو
  • پچاس گرام پسته
  • سو گرام چاروں گوند

:حلوہ بنانے کا طریقہ


کچی ہلدی کو چھیل کر ایک چاپر میں ڈال کر پیس لیں ایک الگ کراہی میں کچی ہلدی کو اور گھی کو ڈآل کر بھون کر ایک طرف رکھ دیں۔ اس میں چاروں گوند فرائ کر کے نکال لیں اور اسے ٹھنڈا ہونے پر ایک گرائنڈر میں ڈال کر اسکا میکسچر بنا لین۔

پھر ایک الگ کڑاہی میں بیسن اور گھی ڈال کر بھون لیں جیسے ہم اکژ بیسن کے حلوے کو بھونتے ہیں۔ پھر اس میں بھونے ہوئے پستہ اور بادام ڈالیں دودھ، چینی، اور ،الائچی ڈال کر ہلکی آنچ پر پکائیں اور مُستقل چمچے کو چلاتے جائیں اور آخر میں کمر کس اور سونف ڈال کراچھی طرح مکس کر لیں۔ آپکا ہلدی کا حلوہ بن کر تیار ہے۔ ایک اچھے سے سرونگ ڈش میں نکال کر پیش کریں۔

۔8 فالج کے مابعد نقصانات کم کرنے میں ہلدی مددگار

ہلدی سے تیار شدہ دوا دماغ کے خلیوں تک پہنچ کے مسائل کو کم کرتی ہے، ماہرین امریکی تحقیق کے مطابق فالج کے بعد انسانی جسم کو ہونے والے نقصان کا ٹھیک کرنے میں مدد گار ثابت ہوسکتی ہے ۔ لاس اینجلس میں ایک میڈیکل سینٹر میں تحقیق کاروں نے خرگوشوں پر ریسرچ کے بعد اب انسانوں پر اس کے استعمال کی تیاری شروع کردی ہے۔

ہلدی سے تیار کی جانے والی دوا دماغ کے خلیوں تک پہنچتی ہے اور دماغی عمل کے مسائلوں کو کم کرنے میں بے حد مددگار ثابت ہوئی ہے۔ فالج کے لیے کام کرنے والی تنظیم کا کہنا ہے کہ یہ پہلی اہم تحقیق ہے جس سے یہ ثابت ہوا ہے کہ ہلدی فالج کے مریضوں کے لے لیے مُفید ثابت ہو سکتی ہے۔

کیا آپکو معلوم ہے؟

  • ہلدی خون کو صاف کرتی ہے
  • ہلدی جگر کی پیداہانے والی بیماریوں سے جسم کو محفوظ رکھتی ہے
  • ہلدی بڑھتے ہوئے وزن کو کم کرنے میں بہت اہم کردار ادا کرتی ہے
  • ہلدی کا پابندی سے استعمال کالیسٹرول کو کم کرتا ہے
  • ہلدی میں کورکومین پایا جاتا ہے جو کہ کینسر جیسی ہونے والی امراض سے بچا سکتا ہے
  • ہلدی بلغم کو صاف کرتی ہے اور جگر اور سینے کو صاف کرتی ہے۔

چہرے کے داغ دھبوں کو دور کرنے کے لیے ہلدی میں سرسوں کے تیل میں ہلدی کو ملا کر استعمال کرنے سے چہرے کے تمام داغ دھبوں سے بہت جلد چُھٹکارا پایا جاسکتا ہے ۔ پُرانے وقتوں میں اس نُسخے کو عورتیں اپنی خوبصورتی کو بڑھانے کے لیے اپنے معمول میں اس ٹوٹکے کو استعمال میں لایا کرتی تھیں۔

ایک کیمیا تجربے کے مطابق ہلدی میں پائے جانے والی خصوصیات مندرجہ زیل ہیں۔

ہلدی میں بڑی تعداد میں پوٹاشیم پایا جاتا ہے،کیلشیم، فاسفورس، سوڈیم، آئرن اور وٹامن “اے،بی،سی بڑی مقدار میں پائے جاتے ہیں۔

بھارت میں صدیوں سے ہلدی کا استعمال آیورویدک دوائوں میں کیا جاتا رہا ہے اور متعدد تجربوں سے یہ بات سامنے آئ ہے کہ ہلدی کے کئ فائدے ہیں ۔ خرگوشوں پر کیے جانے والے تجربے سے یہ ثابت ہوا ہے کہ انسانوں میں فالج کا اثر ہونے کے تین گھنٹوں بعد انسانوں پر اس دوا کا اثر ہونا شروع ہو جاتا ہے۔

ایسے علاج کے لیے اس وقت موجود ابھی اتنا ہی وقت لیتی ہے۔ تحقییق کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اس دوا سے فالج کے بعد دماغی خلیوں کو ذندہ رکھنے میں مدد ملتی ہے۔

ہلدی 100 سال تک جسم میں پیدا ہونے والی کمزوری ،جسم میں درد ،کمر درد ،خون کی کمی ، مردانہ کمزوری نہیں ہونی دے گا اگر ایک گلاس دودھ میں ہلدی کو ڈال کر اپنی روزمرہ زندگی میں اسے استعمال کیا جائے۔ ہلدی اور دودھ کا ساتھ ہمیشہ سے ایک اعلی جوڑ رہا ہے جو جسم میں پیدا ہونے والی تمام کی تمام بیماریوں کی ایک عمدہ دوا کے طور پر ثابت ہے۔

ہلدی مانع سوزش ،مصفی خون، جلد کی حالت میں بہتری لاتی ہے کھانسے میں مُفید ہے الزاہیمر کی بیماریوں سے بچاتی ہے کولیسٹرول کو گھٹاتی ہے۔۔۔۔ کیموتھراپی کے ما بعد اثرات سے بچاتی ہے زخموں کو بہت جلدی مندمل کرتی ہے۔

ہلدی کو ایک دافع امراض کے طور پر باآسانی استعمال کیا جاتا ہے کیونکہ یہ بیماریوں کے خلاف لرنے میں ایک طاقتور دوا کے طور پر ہر گھر میں استعمال ہوا ہے۔ پہلے وقتوں میں لوگ اپنے زخموں کو تھیک کرنے کے لیے ہلدی کو ایک مرہم کے طور پر استعمال کرتے تھے۔

جسم کے اندر یا جسم کے باہر کوئ زخم ہو تو ہلدی اُس زخم کو ٹھیک ہونے میں اہم کردار ادا کرتی ہے کیونکہ ہلدی ایک اینٹی بیکٹیریل ہے اسکے علاوہ جسم میں موجود زہریلے مواد کو بھی جسم سے باہر نکلنے میں بے حد مددگار ثابت ہوتی ہے اس چیز کے اثر کو دیکھنے کے لیے آپ روز رات کو ایک چمچ ہلدی کا ایک گلاس دودھ میں ملا کر اس کا روزانہ استعمال ایک ہفتے تک مُسلسل کریں جس سے جسم میں موجود تمام کیمکلز مواد خارج ہو جائیں گے۔

ہلدی کا استعمال چھوٹے بڑے ہر انسان کے لیے بہترین ہے ہلدی کے فوائد اور اسکا استعمال اورگینیک ایکسپرٹ ہمیشہ ہلدی کے روزانہ استعمال کا مشورہ دیتے ہیں ۔ ہلدی نہ صرف معدے کے امراض کے لیے بہت مُفید ہے بلکہ ہلدی جگر کے مریضوں کے علاج میں ایک بہترین اینٹی آکسیڈینٹ کی طرح خون کو صاف کرتا ہے۔

جلد کی جھوریوں کے لیے اُسکی فاین لاینز کے لیے ہلدی کو ایک ایسے ایجنٹ کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے جو عورتوں میں ہونے والے تمام مسائل کا حل دیتی ہے .

اضافی بال چہرے کو بد نُما بناتے ہیں ۔ یہ اضافی بال اکثر پیشانی آنکھوں کے ارد گرد ، ہونٹوں کے اُوپر والے حصے ٹھوڑی اور چہرے کے اطراف میں موجود ہوتے ہیں۔ چہرے پر غیر ضروری بالوں کا اُگنا فطری خوبصورتی کو ماند کر دیتا ہے جن سے چُٹکارا پانے کے لیے خواتین بلییچ ،تھریڈینگ ،کریم ،لوشن اور کیمیائ مصنوعات کا سہارا لیتی ہیں جو صرف عارضی نتائج مُرتب کرتے ہیں۔

ان کیمیکز کے بے جا استعمال سے جلد جل جاتی ہے اور جلد کے مسائل ٹھیک ہونے کی بجائے مزید خراب ہونا شرع ہو جاتے ہیں۔ ہلدی کے استعمال سے جلد کے یہ مسائل پیدا نئ ہوتے بلکہ ہلدی ایک ایسا قدرتی پروڈکٹ کی طرح مدد کرتا ہے جس سے عورتوں کی جلد کے متعلق سب مسائل حل کرنے میں بہترین ایجیٹ ہے۔

Disclaimer: The contents of this article are intended to raise awareness about common health issues and should not be viewed as sound medical advice for your specific condition. You should always consult with a licensed medical practitioner prior to following any suggestions outlined in this article or adopting any treatment protocol based on the contents of this article.
Share

Recent Articles

10 Best Vomiting Tablets in Pakistan

We have compiled a comprehensive list of the best vomiting tablets in Pakistan. These antiemetic…

Published On December 20, 2024

10 Common Reasons Your Gums Might Be Bleeding

Noticing blood coming out of your gums can be a frightening experience. Bleeding gums are…

Published On December 20, 2024

7 Dental Health Suggestions For Bright And Healthy Teeth

A perfectly healthy set of teeth and gums is an ultimate desire of many. However,…

Published On December 17, 2024

Rosemary in Urdu – 10 Incredible Rosemary Benefits (روزمیری)

Rosemary (روزمیری), known as “Akleel Kohistani” in Urdu, is an aromatic herb used in a…

Updated On December 18, 2024

Everything you need to know about Misoprostol

Misoprostol is a medication that is primarily used to reduce the risk of stomach ulcers…

Published On December 16, 2024

Paracetamol: Uses, Side Effects, Dosage, Top Brands in Pakistan

Paracetamol (also known as acetaminophen) is a widely used analgesic and antipyretic medication used for…

Published On December 14, 2024
Find & Book the best "Nutritionist" near you
Book Appointment