Beauty and Skin Care

موسم سرما میں خشک جلد سے جلد چھٹکارا پانے کے آسان طریقے

سردیوں کے موسم کے آغاز سے ہی جلد خشک ہونا شروع ہو جاتی ہے جو کہ ایک بہت ہی عام سا مسلہ سمجھا جاتا ہے۔ سردیوں میں جلد کو خشک ہونے سے بچانے کے لیے لازمی ہے کہ اسی کی حفاظت سردیوں کے موسم کے آغاز میں ہی کر دی جائے۔

سردیوں کے موسم میں جلد کی حفاظت کے لیے مختلف تدابیر اپنانی چاہیے جن میں سے بہت سارے گھریلو ٹوٹکے بھی موجود ہیں۔ جلد کی حفاظت کے لیے طب سے مشورہ لینا چاہیے لیکن اس کے ساتھ ساتھ گھریلو ٹوٹکے کو آزمانا بھی ضروری ہیں۔

جلد کو کیسے برقرار رکھا جائے اس کی نمی کو کس سطح پر رکھا جائے ان سب چیزوں کے لیے بہت سارے گھریلو ٹوٹکے موجود ہیں جو کہ آپکی جلد کو تروتازه ور جاذب نظر آنے میں بے انتہا مدد کرتے ہیں۔ سردیوں کے موسم میں جو جلد کو خراب کھردری کر دیتی ہے آئیے کچھ گھریلو ٹوٹکوں پر نظر ڈالتے ہیں جو ہماری جلد کی یقینا حفاظت کرینگے۔

گھریلو مویسچرایزر

ہم گھر میں ہے بہت سارے مویسچرایزرز بنا کر استعمال کرسکتے جو ہماری جلد کو قدرتی نکھار کے ساتھ ساتھ صحت مند بھی بناتے ہیں۔ گھریلو مویسچرایزر بنانے کے لیے آپکو کچھ چیزیں درکار ہیں جن میں سے سب سے پہلے ایک خالی بوتل لینی ہوگی جس میں یہ مواد بنا کر رکھا جاسکے جیسا کہ ایک سپرے والی بوتل، گھریلو موئسچرایزر بنانے کے لیے آپکو گلیسیرین چاہیے اور لیمو ان کے ساتھ عرق گلاب بھی لے لیں ان سب کا چیزوں کو حسب ضرورت لے کر سپرے کی بوتل میں ڈال لیں اور اس میں روغن بادام بھی ڈال لیں جو کہ جلد کی نمی کو برقرار رکھے گا پھر اس سپرے کی بوتل کو روم ٹمپریچر پر رکھ لیں اور چہرہ اچھے سے صاف کر لیں چہرہ صاف کرنے کے بعد اس سپرے کی بوتل سے چہرے پر سپرے کریں اور یہ تب تب کریں جب تک آپکی جلد کی خشکی کم نہ ہو جائے۔

گھر میں تیل بنائیں اور سردیوں میں اس سے فائدہ اٹھائیں

سردیوں میں خشک جلد سے بچنے کے لیے ضروری ہے کہ روز ایک ایسے تیل کو لگایا جائے جو جلد کو نرم و ملایم بنانے سے ساتھ ساتھ جلد کے نمی کے لیول کو بھی ٹھیک رکھے۔ روغن بادام، ٹی ٹری آئل یا ارںڈی کا تیل بہت فائدے مند ہے۔ اگر رات کو ہاتھ پائوں اور چہرے کی اچھی طرح تیل سے مالش کی جائے تو یہ رات بھر جلد میں جذب رہے گا اور جلد کی نمی کو پورا کر کے رکھے گا اس طرح جلد کو بھی خشکی کا سامنا نہیں کرنا پرے گا۔ جلد خشک رہنے کی وجہ سے جلد میں دراڑیں پر جاتی ہیں، جلد پھٹنے لگتی ہے اور اسکی وجہ سے جھڑیاں اور جھایاں بھی آنے لگتی ہیں۔ ان سب مسائل سے بچنے کے لیے ضروری ہے کہ جلد کی نمی کو برقرار رکھا جائے۔

دہی اور شہد کا ماسک

دہی میں قدرتی طور پر بھرپور چکنائی ہوتی ہے اگر ہم ایک چائے کا چمچ شہد اور دو کھانے کے چمچ دہی لے کر اچھی طرح مکس کر کے اسکا ایک پیسٹ بنا لیں اور اسکے پیسٹ کو چہرے ہاتھوں پائوں اور گردن پر لگایا جائے تو یہ جل کی نمی کو پورا کر کے اسے چمکدار بنا دے گا اور رنگت میں نکھار بھی لائے گا۔

جلد کو اسٹیم دینا

 سردیوں میں جلد کی نمی کو برقرار رکھنے کے لیے بھی ضروری ہے کہ جلد کو اسٹیم دی جائے۔ جلد کو نمی پہنچانے کا ایک اور طریقہ یہ ہے کہ نہانے سے پہلے نہانے والے پانی میں روغن بادام کا تیل شامل کر کے نہایا جائے۔ اس تیل کے پانی سے نہا لینے سے نہ صرف پورے جسم کی نمی اپنی سطح پر رہتی ہے بلکہ یہ ٹوٹکا جلد کو داغ دھبوں اور بیکٹیریا سے بھی بچاتا ہے۔

سردیوں میں پیٹرولیم جیلی کا استعمال

پیٹرولیم جیلی جلد کے لیے بہترین ہے اسکا استعمال جلد کو نرم و ملائم بنانے کے لیے بہترین ہے۔ ایک طرح سے یہ قدرت کا ایک تحفہ ہے جس سے ہمیں جتنا ہوسکے فائدہ اٹھانا چاہیے۔ ہر روز منہ ہاتھ دھو کر پیٹرولیم جیلی کا استعمال لازمی کریں اس سے کوں کہ یہ ایک ڈیپ مویسچرائیزر ہے جو جلد کو لمبے عرصے تک ایک نمی مہیا کرتا ہے۔

خشکی سے بچنے کے لیے نیم کے پتوں کا استعمال کریں

 نیم کے پتے خشکے کے خلاف لڑنے میں بہترین ثابت ہوتے ہیں کیونکہ یہ اینٹی بیکٹریل ہوتے ہیں جو جلد کی حفاظت کرتے ہیں اسے خشک ہونے سے بچاتے ہیں. نیم کے پتوں کو لے کر ان کا ایک پیسٹ بنا لیں اور اسے صرف سر کی جلد میں لگائیں کیونکہ یہ ٹوٹکا صرف سر کی جلد کی خشکی دور کرنے کے لیے ہی موئثر ہے۔

بال خشک نہ ہوں

ناریل کا تیل، زیتون اور بادام کا تیل ملا کر لگانے سے بھی سر کے بال خشک نہ ہونگے۔ ناریل کا تیل سردیوں میں اکثر جم جاتا ہے۔ ناریل کے تیل کو گرم کر کے اس میں چوتھائی حصہ زیتون اور بادام کا تیل ملا کر بالوں کی جڑوں میں ایک آدھ گھنٹے تک لگائیں۔ ایسے بالوں کو سرد موسم میں مطلوبہ غذا ملتی اور بال روکھے نہیں ہونگے۔ سردیوں میں بالوں میں شیمپو کم کرنا چاہیے کیوںکہ یہ بالوں کو خشک کرتا ہے۔

پانی کا استعمال زیادہ کریں

گرمیوں میں ہم پانی کا استعمال زیادہ کرتے ہیں لیکن ہم سردیوں کا استعمال کم کر دیتے ہیں اور پھر ہمیں یہ شکایت رہتی ہے کہ ہمارے ہونٹ خشک ہورہے ہیں اس لیے ان مسائل سے بچنے کے لیے ضروری ہے کہ سردیوں میں بھی پانی کا جتنا ہوسکے استعمال کیا جائے۔ سردی ہو یا گرمی ہمیں زیادہ سے زیادہ پانی کا استعمال کرنا چاہیئے۔ پانی ہمارے جسم کو ہائیڈریٹ کرتا ہے اور ہمارے جسم کی نشونما کرتا ہے۔

ناریل کا استعمال

جلد کی خشکی کو کم کرنے کے لیے ناریل کے تیل کا استعمال ایک بہترین ٹوٹکوں میں سے ایک ٹوٹکا ہے۔ یہ آپکی جلد کی ساخت کو بہتر بناتا ہے۔ ناریل کا تیل چہرے پر لگائیں تو اس سے چہرے پر ایک قدرتی چمک آتی ہے اور جلد میں بھی ایک رونق سی آجاتی ہے۔ 

پھٹے ہوئے ہونٹوں کے لیے

پھٹے ہوئے ہونٹوں کے لیے آدھا چائے کا چمچ چینی  اور شہد کا پیسٹ بنا لیں اور اس پیسٹ کو ہونٹوں پر پندرہ منٹ تک لگائیں۔ پھٹے ہوئے ہانٹوں کے لیے یہ ایک بہترین ٹوٹکا ہے جسے آپ لازمی آزمائیں کیونکہ یہ جلد کو نہ صرف نرم و ملایم بناے گا بلکہ ہونٹوں کو گلابی بھی بنا دے گا۔

سردیوں میں پیروں کی حفاظت

ہمارے سارے جسم کا بوجھ پیر ہی تو اتھاتے ہیں جبکہ آپکو تھکن کا احساس ہو تو فریش ہونے کے لیے مساج کروانا لازم ہے۔ یہ مساج آپکے زہنی دبائو کو بھی کم کرتا ہے اور جسم کو بھی پر سکون رکھتا ہے۔ سردیوں میں پیروں کی حفاظت کے لیے ضروری ہے کہ آپ ٰک ٹب میں گرم پانی لیں اور اس میں شیمپو ڈال کر اپنے پائوں اس میں کچھ دیر تک ڈبو کر رکھیں پھر کسی ماربل یا پتھر سے پائوں کی ایڑیوں کو رگڑریں جس سے پائوں کی تھکاوٹ دور ہو جائے گی اور تھکن کا احساس بھی نہ ہوگا۔ روزانہ پائوں کو دھونے کے بعد اس پر پیٹرولیم جیلی لگانے سے پائوں کی جلد بہت نرم و ملائم ہو جائے گی اوور پائوں کو کھردرا بننے نہیں دے گی۔

دودھ کی بالائی

دودھ کی بالائی میں قدرتی چکنائی موجود ہوتی ہے جو جلد کو خشکی سے محفوظ رکھتے ہیں۔ اگر روزانہ دودھ کی بالائی ہونٹوں پر لگانے سے ہونٹ گلابی ہونے لگتے ہیں اور اس قدرتی ٹوٹکے سے ہونٹ کبھی پھٹینگے بھی نہیں۔ اثر لوگ ہونٹ خشک ہونے پر ہونٹوں کے اردگر زبان پھیرنا شروع کر دیتے ہیں ایسا کرنے سے گریز کریں اس سے ہونٹ مزید خراب ہو جاتے ہیں اور ان کی قدرتی نمی ختم ہو جاتی ہے۔

سردیوں میں ہونٹوں کا خیال کیسے رکھا جائے؟

جس طرح ہمارے جسم کو ایکسفولیشن کی ضرورت ہوتی ہے بلکل اسی طرح ہمارے ہونٹوں کو بھی سکرب کی ضرورت ہوتی ہے۔ سردی کے موسم میں میں ہونٹوں پر چاولوں کے آٹے میں شہد ملا کر لگانے سے اسکا اسکرب کریں کہ اس سے ہونٹ کبھی پھٹینگے نہیں اور ان کی قدرتی چمک برقرار رہے گی اور ہونٹ قدرتی گلابی ہونگے۔

Disclaimer: The contents of this article are intended to raise awareness about common health issues and should not be viewed as sound medical advice for your specific condition. You should always consult with a licensed medical practitioner prior to following any suggestions outlined in this article or adopting any treatment protocol based on the contents of this article.
Share

Recent Articles

Tretinoin Cream Price in Pakistan, Uses, Side Effects & More

In this blog, we will share complete and updated information regarding Tretinoin cream price in…

Published On January 16, 2025

8 Best Medicine for Stomach Pain in Pakistan (Pait Dard Ki Medicine)

Pait dard means stomach pain. It is a common health condition that causes pain and…

Published On January 15, 2025

کیا ہے اور کیوں استعمال کیا جاتا ہے؟ Sulvorid Tablet Uses in Urdu

ایک دوا ہے جو پیٹ کے امراض اور کچھ نفسیاتی حالات کے علاج کے لیے…

Published On January 13, 2025

Rise in Diagnosis or Awareness: Myths and Realities of Autism Spectrum Disorders

It’s a routine these days that young mom's walk into the clinic and want their…

Published On January 9, 2025

What Is HMPV, the Virus Surging in China? – Symptoms and More

HMPV, a respiratory virus has gripped China with widespread concerns over it transforming into a…

Published On January 9, 2025

Betawis G Cream Uses, Side Effects, Dosage, Price & More

Betawis G cream is a popular medication prescribed to treat various skin conditions such as…

Published On January 8, 2025
Find & Book the best "Dermatologist" near you
Book Appointment