سردیوں میں مچھلی کھانے کے بے شمار فائدے ہیں اس کا اندازہ اسی بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ جیسے ہی سردیاں شروع ہوتی ہیں لوگ مچھلی کو گھر میں لا کر مختلف طریقوں سے پکا کر سردیوں میں مچھلی کھانے کی روایت کو برقرار رکھتے ہیں۔ سردیوں میں مچھلی کو کھانا موسم سرما کی آمد کی نشاندہی کرتا ہے۔
موسم سرما میں مچھلی کو کھانے سے نہ صر جسم کو حرارت ملتی ہے بلکہ اسکے بے حد قدرتی غذائی اجزا جسم کو بے تحاشا بیماریوں سے لڑںے کی کی طاقت بھی فراہم کرتے ہیں۔ سردیوں میں کئی قسم کی مچھلیاں کھائی جاتی ہیں۔ اللہ کی زات نے مچھلی میں ب شمار فائدے چھپا رکھے ہیں جن سے ہمیں لازمی فائدہ اٹھانا چاہیے۔ مچھلی کی چند مشہور اقسام درج زیل ہیں۔
Table of Contents
ہم سب جانتے ہیں کہ انسانی جسم کو وٹامن ڈی کی بہت ضرورت ہوتی ہے لیکن ہم یہ بھی جانتے ہیں کہ سردیوں میں دھوپ کم نکلنے کی وجہ سے جسم میں وٹامن ڈی کی کمی ہو جاتی ہے۔ وٹامن ڈی کی کمی کو پورا کرنے کے لیے بہت سارے پلیمینٹس بھی دستیاب ہیں لیکن انسانی جسم مچھلی سے کہیں زیادہ وٹامن ڈی کو جذب کرتا ہے جس میں وٹامن ڈی کے ساتھ اومیگا تھری اور فیٹی ایسڈ بھی زیادہ ہوتے ہیں اور جو جذباتی صحت کے ساتھ ساتھ قلبی صحت کو بھی بہتر بناتے ہیں۔
سردی کے موسم میں جلد سب سے زیادہ اثر انداز ہوتی ہے، بعض اوقات گرم بستر سے اٹھ کر باہر جانا پرتا ہے یا ہیٹر کے پاس سے اٹھ کر باہر جائیں تو جسم سرد یا گرم ہو جاتا ہے جو ہماری جلد پر بہت اثر انداز ہوتے ہیں۔
سردیوں میں جلد کھردری ہونے لگتی ہے، ہونٹ خشک ہونے لگتے ہیں سردی کا موسم بالواسطه یا بلا واسطہ انسانی جلد پر اثر انداز ہوتا ہے جسم کی وجہ کم زیادہ درجہ حرارت ہے جو کھبی سرد اور کبھی گرم احساس دلاتا ہے۔ مچھلی میں موجود اومیگا 3 اور اومیگا 6 موجود ہوتا ہے اور یہ فیٹی ایسیڈ پر بھی مشتمل ہوتی ہے۔
یہ جلد کی اوپری تہ میں موجود ہوتے ہیں تا کہ آپکی جلد کو خشک ہونے سے بچا سکے۔ مچھلی کا استعمال خشک جلد کو بہتر بناتے ہیں خشک ہونے سے بچاتے ہیں کیونکہ مچھلی میں تیل موجود ہے جو جلد کو خشک نہیں ہونے دیتا۔
جن لوگوں کو جوڑوں کا درد رہتا ہے یا وہ ہڈیوں کی کسی بھی بیماری میں مبتلا ہوتے ہیں تو اس درد کی شدت گرمی کے موسم میں اتنی محسوس نہیں ہوتی جتنی سردیوں میں ہوتی ہے۔ بہت سارے لوگ گرمیوں کی نسبت سردیوں کے موسم میں جوڑوں کے درد سے متاثر ہوتے ہیں۔ مچھلی میں موجود اومیگا 3 اور فیٹی ٰایسیڈ ہوتا ہے جو سردیوں میں گھٹنوں کے درد کو کم کرتا ہے اور ہڈیوں کو مضبوط بناتا ہے اس لیے سردیوں میں مچھلی کے استعمال کو لازمی بنائیں۔
اگر آپ سالمن، میکریل، ٹونا اور دیگر اومیگا تھری سے بھرپور مچھلی زیادہ کھاتے ہیں تو آپ کے درد اور سوزش کے خلاف بہتردفاع حاصل ہوتا ہے۔ مچھلی میں آئرن، زنک، میگنیشیم، کیلشیم، نیاسین، سیلینیم اور وٹامن اے 12 اور ڈی جیسے معدنیات حاصل کرنے کے لیے مچھلی کھانا بھی ایک بہترین طریقہ ہے۔ گرمیوں میں مچھلی کا استعمال کرنے سے پرہیز کریں کیونکہ گرمیوں میں کا استعمال اسهال اور دیگر بیماریوں کا باعث بن سکتی ہے۔
سردیوں میں آپکے پھیپھڑے بہت جلد متاثر ہوتے ہیں اور کھانسی، نزلہ، زکام پھیپھڑوں کو کمزور کر دیتے ہیں۔ اگر آپ ان سب بیماریوں کا علاج چاہتے ہیں تو سردیوں میں مچھلی کا استعمال لازمی کریں۔ مچھلی میں موجود فیٹی ایسیڈ پھیپھڑوں میں ہوا کے بہائو کو تیز بناتے ہیں اور سانس لینے میں آسانی ہوتی ہے۔ نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کو اپنے پھیپڑوں کو مضبوط بنانے کے لیے مچھلی کا استعمال کرنا ضروری ہے۔
تازہ مچھلی کھانی ہے تو ان باتوں کی پہچان کر کے خریدیں۔ تازہ مچھلی کی پہچان آپ ان باتوں سے کر سکتے ہیں، سب سے پہلے مچھلی کی آنکھیں دیکھیں اگر ان میں چمک ہوگی تو یہ مچھلی تازہ ہے اس کے علاوہ اس کے جسم کو انگوٹھے سے دبائیں اگر جسم میں گڑھا پر جائے تو یہ تازہ مچھلی نہیں ہے۔ اسی طرح مچھلی کے پڑوں کو کھینچ کر دیکھیں اگر آسانی سے الگ ہوجائیں تو یہ بھی مچھلی تازہ نہیں ہے۔
تازہ مچھلی کی پہچان یہ کہ مچھلی کو گلپھڑے سے دیکھیں کہ وہ سرخ ہے تو تازہ ہے اور اگر کالا ہے تو پرانی مچھلی کی نشاندہی ہے۔ مچھلی خریدنے کے بعد آپ اس کو نمک، لیمو اور اجواین لگا کر تھوڑی دیر کے لیے رکھ دیں اور تب تک رکھا رہنے دیں جب تک اس میں سے پانی نہ نکل جائے پھر اس مچھلی کو 24 گھنٹے مصالہ لگا کر اسے پریزر میں رکھ دیں اور اسکے بعد مچھلی کو پکائیں اس سے مچھلی کا ذائقہ دوبالا ہوگا۔ اپنے بچوں کو مچھلی لازمی کھیلائیں کہ اس سے انکی یادداشت تیز ہوگی اور وہ مستقبل میں ایک کامیاب انسان بن سکیں گے۔
We have compiled a comprehensive list of the best vomiting tablets in Pakistan. These antiemetic…
Noticing blood coming out of your gums can be a frightening experience. Bleeding gums are…
A perfectly healthy set of teeth and gums is an ultimate desire of many. However,…
Rosemary (روزمیری), known as “Akleel Kohistani” in Urdu, is an aromatic herb used in a…
Misoprostol is a medication that is primarily used to reduce the risk of stomach ulcers…
Paracetamol (also known as acetaminophen) is a widely used analgesic and antipyretic medication used for…