Reviewed By Dr. Huma Ameer
ماہ رمضان میں اکثر پیٹ کی گیس، قبض اور پیٹ پھول جانے کی شکایت ہو جاتی ہے۔ اس کی حقیقت یہ ہے کہ یہ مسائل ہماری روزمرہ کی غذاؤں میں شامل ایسی چیزیں ہیں جو پیٹ میں پیدا ہونے والے ان تمام مسائل کا سبب بنتی ہیں۔ پیٹ میں گیس اور قبض بننے والی ان غذاؤں کے بارے میں اس آرٹیکل میں جانیں گے۔
Table of Contents
:کچھ چیزیں آپ کو رمضان المبارک میں پیٹ کی گیس اور جلن جیسے مسائل سے بچنے میں مدد دیتی ہیں جیسے
ماہرین طب کا کہنا ہے کہ اگر آپ کو معدے میں تیزابیت یا سینے میں جلن وغیرہ محسوس ہو تو آپ کو اپنی خوراک کی مقدار کو کم کرنا ہے اور کھانا آپ کو دیر تک چبا چبا کر اچھی طرح سے کھانا چاہیے۔
ضرورت سے زیادہ کھانے سے گریز کرنا چاہیے کہ یہ بھی معدے میں گیس اور جلن کی وجہ بنتا ہے۔ اس لیے ہمیں چاہیے کہ ہمیں معتدل تعداد میں خوراک کھانی چاہیے اور اس کے ساتھ ورزش کو بھی اپنا معمول بنانا چاہیے۔
ادرک کو نظام هضم کے لیے بہترین سمجھا جاتا ہے، ادرک کا استعمال معدے کی تیزابیت ختم کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔ روزانہ ایک کپ پانی میں ادرک کا ٹکڑا ڈالنے کے بعد اس میں لیمو کے چند قطرے اور شہد ملا کر پینے سے معدے کی تیزابیت، بد ہضمی، اور سینے میں جلن بھی اچھی خاصی ہو جاتی ہے۔
لیمو سینے کی جلن اور اور معدے کی تیزابیت کو کم کرنے میں بے حد فائدے مند ثابت ہوتا ہے۔ روزانہ ایک گلاس گرم پانی میں لیمو نچور کر پینا معدے کے لیے معاون ہے۔
اگر آپ کو سینے میں جلن اور تیزابیت رہتی ہے تو اس کے لیے سونف کا پانی استعمال کرنا نہایت مفید ہے۔ سحری و افطار میں اگر کھانے کے بعد سونف کا اگر اچھی طرح سے چبا کر کھایا جایا تو یہ پیٹ کے دیگر مسائل سے متعلق مددگار ثابت ہوگا۔ کھانے کے بعد سونف کے چند دانے چبانا بھی ٹھیک ہے۔
جب بھی سینے میں جلن اور ایسیڈیٹی کی شکایت ہو تو سحری و افطار میں ایک پیالہ دہی کا استعمال کریں۔ دہی کھانے کے بعد آپ خود حیران رہ جائیں گے کہ کتنی جلدی آپ کی طبعیت میں بہتری آئی ہے۔ دہی میں کیلا یا خربوزہ شامل کر کے آپ دہی کی افادیت میں مزید اضافہ کر سکتے ہیں۔ دہی کا استعمال آپ کے پیٹ کے مسائل کو دور کر کے جسم کو توانائی بھی فراہم کرتی ہے۔
اولا ڈاک کی مدد سے کسی بھی معدہ کے ماہر کے ساتھ اب آپ کی اپائینٹمنٹ صرف ایک کلک کی دوری پر ہے۔ آپ یہاں کلک کرکے گھر بیٹھے ہی اپنے موبائل سے ایک ورچوئل یا ان-آفس اپائینٹمنٹ بک کروا سکتے ہیں۔ آپ اپنی اپائینٹمنٹ بک کروانے کے لئے صبح 9 بجے سے 11 بجے تک اولا ڈاک کی ہیلپ لائن 04238900939 پر بھی کال کرسکتے ہیں۔
Chiropractic techniques in spinal mobilization are gentle, manual techniques that chiropractors use to restore motion…
There’s a lot of chatter happening in the nutrition and fitness world right now about…
چھاتی کا کینسر کینسر کی ایک قسم ہے جو چھاتی کے ٹشو کو متاثر کرتی…
What is an anomaly scan? An anomaly scan, also known as an anatomy scan, is…
Cognitive behavioral therapy (CBT) proves to be the most effective and efficient therapy to treat…
Dealing with lice can be truly agonizing and sometimes embarrassing. However, anti-lice shampoos can be…