Digestive Health

رمضان میں پیٹ کی گیس اور جلن کے مسائل اور ان کا حل

ماہ رمضان میں اکثر پیٹ کی گیس، قبض اور پیٹ پھول جانے کی شکایت ہو جاتی ہے۔ اس کی حقیقت یہ ہے کہ یہ مسائل ہماری روزمرہ کی غذاؤں میں شامل ایسی چیزیں ہیں جو پیٹ میں پیدا ہونے والے ان تمام مسائل کا سبب بنتی ہیں۔ پیٹ میں گیس اور قبض بننے والی ان غذاؤں کے بارے میں اس آرٹیکل میں جانیں گے۔

رمضان میں پیٹ کی گیس اور جلن کے مسائل کی وجوہات

  • رمضان میں تلی ہوئی اشیا کھانے سے ہمارے معدے میں خرابیاں ہونے لگتی ہیں جس میں پیٹ میں گیس اور جلن شامل ہے
  • زیادہ تر لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ بد ہضمی، معدے کی گیس اور سینے کی جلن کا بہترین علاج سوڈے والے مشروبات ہیں، لیکن یہ ایک خام خیال ہے ان ﮐﻮﻟﮉ ﮈﺭﻧﮑﺲ میں موجود سوڈا پیٹ میں پہلے سے ہی موجود تیزابیت سے مل کر مزید اور تیزابیت کو بڑھانے کی وجہ بنتا ہے جو آپ کی صحت کے لیے خطرناک ہے
  • چائے یا کافی میں کیفین پائی جاتی ہے۔ کچھ لوگوں کو چائے یا کافی کی ایسی لت لگی ہوتی ہے کہ جب تک وہ چائے یا کافی نہ پی لیں ان کے سر میں درد ہونے لگتا ہے۔ کیفین کے اندر یہ خصوصیت موجود ہوتی ہے کہ وہ معدے میں جا کر اس کے افعال کو سست کر دیتا ہے۔ افطار کے فوری بعد ان مشروبات کو پینے سے ہاضمے کا پروسس سست ہو جاتا ہے اور اسی وجہ سے معدے کی جلن کی شکایت روزے کے بعد بھی ہونے لگتی ہے
  • رمضان میں زیادہ تر بننے والے کھانے مصالحے دار ہوتے ہیں ان میں مرچوں کی تعداد بہت زیادہ ہوتی ہے۔ سحری و افطاری میں زیادہ تر کھانے مرچوں والے ہی بنائے جاتے ہیں جو کے پیٹ میں ہونے والی گیس اور سینے میں ہونے والی جلن کی بدترین وجہ بنتے ہیں۔ روزے کی حالت میں انسان کا معدہ کافی دیر تک خالی رہتا ہے۔ اس دوران معدے کی دیواریں مکمل طور پر تیزاب خارج کرتی ہیں جس کی وجہ سے معدے کی تیزابیت کی شرح میں اضافہ ہوتا ہے۔

رمضان میں پیٹ کی گیس اور جلن کے مسائل کا حل

:کچھ چیزیں آپ کو رمضان المبارک میں پیٹ کی گیس اور جلن جیسے مسائل سے بچنے میں مدد دیتی ہیں جیسے

۔1 خوراک کی مقدار اور اس کا طریقہ کار

ماہرین طب کا کہنا ہے کہ اگر آپ کو معدے میں تیزابیت یا سینے میں جلن وغیرہ محسوس ہو تو آپ کو اپنی خوراک کی مقدار کو کم کرنا ہے اور کھانا آپ کو دیر تک چبا چبا کر اچھی  طرح سے کھانا چاہیے۔

۔2 ضرورت سے زیادہ کھانا کھانے سے گریز کریں

ضرورت سے زیادہ کھانے سے گریز کرنا چاہیے کہ یہ بھی معدے میں گیس اور جلن کی وجہ بنتا ہے۔ اس لیے ہمیں چاہیے کہ ہمیں معتدل تعداد میں خوراک کھانی چاہیے اور اس کے ساتھ ورزش کو بھی اپنا معمول بنانا چاہیے۔

۔3 ادرک کی چائے بنا کر پئیں

ادرک کو نظام هضم کے لیے بہترین سمجھا جاتا ہے، ادرک کا استعمال معدے کی تیزابیت ختم کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔ روزانہ ایک کپ پانی میں ادرک کا ٹکڑا ڈالنے کے بعد اس میں لیمو کے چند قطرے اور شہد ملا کر پینے سے معدے کی تیزابیت، بد ہضمی، اور سینے میں جلن بھی اچھی خاصی ہو جاتی ہے۔

۔4 نیم گرم پانی میں لیمو ملا کر پئیں

لیمو سینے کی جلن اور اور معدے کی تیزابیت کو کم کرنے میں بے حد فائدے مند ثابت ہوتا ہے۔ روزانہ ایک گلاس گرم پانی میں لیمو نچور کر پینا معدے کے لیے معاون ہے۔

۔5 سونف کا پانی پیٹ کے مسائل کے لیے معاون ہے

اگر آپ کو سینے میں جلن اور تیزابیت رہتی ہے تو اس کے لیے سونف کا پانی استعمال کرنا نہایت مفید ہے۔ سحری و افطار میں اگر کھانے کے بعد سونف کا اگر اچھی طرح سے چبا کر کھایا جایا تو یہ پیٹ کے دیگر مسائل سے متعلق مددگار ثابت ہوگا۔ کھانے کے بعد سونف کے چند دانے چبانا بھی ٹھیک ہے۔

۔6  پیٹ کے مسائل سے بچنے کے لیے دہی کھائیں

جب بھی سینے میں جلن اور ایسیڈیٹی کی شکایت ہو تو سحری و افطار میں ایک پیالہ دہی کا استعمال کریں۔ دہی کھانے کے بعد آپ خود حیران رہ جائیں گے کہ کتنی جلدی آپ کی طبعیت میں بہتری آئی ہے۔ دہی میں کیلا یا خربوزہ شامل کر کے آپ دہی کی افادیت میں مزید اضافہ کر سکتے ہیں۔ دہی کا استعمال آپ کے پیٹ کے مسائل کو دور کر کے جسم کو توانائی بھی فراہم کرتی ہے۔

اولا ڈاک کی مدد سے کسی بھی معدہ کے ماہر کے ساتھ اب آپ کی اپائینٹمنٹ صرف ایک کلک کی دوری پر ہے۔ آپ یہاں کلک کرکے گھر بیٹھے ہی اپنے موبائل سے ایک ورچوئل یا ان-آفس اپائینٹمنٹ بک کروا سکتے ہیں۔ آپ اپنی اپائینٹمنٹ بک کروانے کے لئے صبح 9 بجے سے 11 بجے تک اولا ڈاک کی ہیلپ لائن 04238900939 پر بھی کال کرسکتے ہیں۔

Disclaimer: The contents of this article are intended to raise awareness about common health issues and should not be viewed as sound medical advice for your specific condition. You should always consult with a licensed medical practitioner prior to following any suggestions outlined in this article or adopting any treatment protocol based on the contents of this article.

Recent Articles

کیا ہے اور کیوں استعمال کی جاتی ہے؟ Rivotril Tablet Uses in Urdu

ٹیبلٹ ایک بینزوڈیازپائن دوا ہے۔ Rivotril یہ دوا مرگی کے دوروں، پینک ڈس آرڈر اور بعض…

Published On August 18, 2026

Anjeer (Figs) Benefits for Men and Women

Wondering why anjeer shows up in almost every list of healthy dry fruits? This small,…

Published On August 13, 2026

Watermelon Seeds Benefits: What They Really Do for You

You probably spit them out without a second thought while eating a slice. But watermelon…

Published On August 12, 2026

Dental Pain Management Through Digital RCT

A toothache that will not settle down often points to trouble deep inside the tooth.…

Published On August 12, 2026

Best Pain Killer Tablets in Pakistan for Quick Relief: 2026 Guide

Headache, toothache, body ache, period cramps. Pakistan's medicine cabinets tend to have the same five…

Published On August 12, 2026

کیا ہے اور کیوں استعمال کی جاتی ہے؟ Cremaffin Syrup Uses in Urdu

سیرپ ایک لیکسیٹو دوا ہے۔ Cremaffin یہ دوا قبض دور کرنے، پاخانہ نرم بنانے اور بواسیر…

Published On August 12, 2026
Find & Book the best "Gastroenterologist" near you
Book Appointment