Reviewed By Dr. Huma Ameer
سردویوں کا موسم اپنی خوبصورتی لانے کے ساتھ اپنے ساتھ ایسی بے شمار بیماریاں بھی لاتا ہے جو ہمارا ایمیون سسٹم کم کر دیتا ہے۔ سردی کے موسم میں لوگ زیادہ تر نزلہ، زکام، کھانسی اور بخار جیسے بیماری میں ہر وقت مبتلا رہتے ہیں۔
لیکن ان بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے اگر ہم اپنی خوراک کا دھیان رکھیں۔ ہمیں اپنی خوراک میں کچھ ایسے کھانے شامل کرنے کی ضرورت ہوتی ہے جو ہمیں اندر سے مضبوط کر کے ہمیں جسم کو اس قابل بنائے جو متعدد بیماریوں سے لڑ سکے۔ سردی کے موسم میں لوگوں کا وذن معمول سے کہیں زیادہ بڑھ جاتا ہے۔
سردیوں کے موسم کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ موسم کھانے پینے اور پہننے اڑھنے کے لحاظ سے بہترین موسم ہے۔ اس موسم میں جو عام سی بیماریاں ہوتی ہیں ان سے نمٹنے کے لیے ضروری ہے اپنے کھانے پینے کی عادات کا خاص خیال رکھا جائے۔ سردیوں کے موسم میں ہی نہیں بلکہ سارا سال صحت مند، چست اور چاق و چوبند رہنا بہت ضروری ہے۔ سردیوں کی لمبی اور ٹھنڈی راتوں میں اچھی اور راحت بخش غذائیں کھانا بہت مفید ہے۔ تاہم اس بات کو اچھی طرح سے سمجھ لینا چاہیے کہ ہمیں کب اور کس وقت کیا کھانا چاہیے۔
موسم سرما ایک ایسا وقت ہوتا ہے جس میں آپ کو یہ یقینی بنانا چاہیے کہ آپ اپنی صحت مند کھانے کی عادات پر قائم رہیں اور اپنے آپ کو چاق و چوبند رکھیں۔ ذیل میں کچھ ایسی کارآمد غذائوں کے بارے میں بتایا گیا ہے جو سردیوں کے موسم میں ہمارے امیون سسٹم کو بڑھانے میں مدد کریں گی۔ ویسے بھی یہ موسم زیادہ تر کھانوں کے لیے بہتر سمجھا جاتا ہے۔
Table of Contents
یوں تو پائے ہر موسم میں ہی کھائے جاتے ہیں تاہ ہم ان کا استعمال سردیوں میں کئی گنا زیادہ بڑھ جاتا ہے۔ سردیوں میں سری پائے کھانے کی بڑی وجہ یہ ہے کہ وہ جسم کو گرمائش میں رکھتے ہیں۔
پائے میں بھی وافر مقدار میں کیلوریز، فیٹس، پوٹاشیم، کیلشیم، اور پروٹین پائی جاتی ہے۔ کوں کہ ان میں چکنائی زیادہ ہوتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ان کو کھانے کے بعد واک یا دیگر جسمانی سرگرمیاں ضرور کرنی چاہیے۔ بڑھتی عمر کے بچوں، ہڈیوں اور جوڑوں کے مریضوں کے لیے ان کا استعمال خاص طور پر مفید ہے۔ تاہم اس میں اعتدال بہت ضروری ہے۔
ماہرین اس موسم میں خشک میوہ جات، گریاں اور سبز پتوں والی سبزیوں سمیت اس موسم کے مخصوص پھلوں کو زیادہ کھانا بہتر تصور کرتے ہیں۔ اس موسم میں سب سے پہلے جو کام آپ کر سکتے ہیں وہ یہ ہے کہ اس موسم میں خود کو صحت مند اور توانا رکھنے کے لیے آپ پھل اور سبزیاں کھائیں۔
کیوں کی پھلوں اور سبزیوں میں وٹامنز اور غذائیت کی بڑی مقدار موجود ہوتی ہے، جو اپ کے بدن میں موسم کے اثرات سے لڑنے کے لیے قوت مدافعت پیدا کرتی ہیں۔ پھل اور سبزیوں کا استعمال آپ کے لیے فقط صحت بخش ہی نہیں ہے بلکہ سردیوں کی سبزیاں اور پھل اپنے زائقوں میں بھی شاندار ہیں۔ لہذا سردیوں کا موسم مزے مزے کے پھل اور سبزیاں کھانے کے لیے مفید ہے۔
پھلوں کے علاوہ اگر ہم صرف سبزیوں کی بات کریں تو سبزیاں غذائیت سے بھرپور ہوتی ہیں۔ سبزیوں میں صحت مند غذا بڑی مقدار میں پائے جاتے ہیں جو انسانی جسم کے لیے ہر طرح سے فائدے مند ثابت ہوتے ہیں۔ اپ چاہیں تو پھلوں کی مکس چاٹ بنا کر کھا سکتے ہیں سبزیوں کو ابال کر ان کا گرم گرم سوپ پی سکتے ہیں۔
دل چاہے تو سبزیوں کو یکجا کر کے ان کو صلاد میں کھا سکتے ہیں۔ سردیوں کے موسم میں گریپ فروٹ، کیوی، لیمو، کینو، انار، امرود، بروکلی، گاجر اور اس موسم میں دستیاب دیگر پھلوں اور سبزیوں سے بھرپور فائدہ اٹھائیں اور انہیں اپنی ونٹر ڈائٹ میں ضرور شامل کریں۔
سردیوں کے موسم میں آئرن سے بھرپور کھانے کھانا انسانی صحت کے لیے بہت ضروری ہے۔ اپنے جسم میں آئرن کی مقدار کو اپنے لیول پر رکھنے کے لیے ضروری ہے کہ آپ سریوں کے موسم میں آئرن سے بھری غذائیں کھائیں۔ دالیں سرخ گوشت، ہری سبزیاں، بیج، چنے اور ڈرائی فروٹس یعنی میوہ جات میں آئرن کی بے انتہا مقدار پائی جاتی ہے۔
سردیوں کے موسم میں چونکہ سورج نہ نکلنے کی وجہ سے آپ کو وٹامن ڈی نہیں مل پاتی جو کہ نہ صرف موسم سرما میں بلکہ سارا سال ہی بہت ضروری ہے۔ موسم سرما میں ہڈیوں کو وٹامن ڈی کی اشد ضرورت ہوتی ہے۔ سردیوں کے موسم میں جسم کو اور خاص طور پے ہڈیوں کو وٹامن ڈی کی شکایت ہوتی ہے جس کی بڑی وجہ وٹامن ڈی کی کمی ہوتی ہے۔ سورج کی براہ راست دھوپ وٹامن ڈی کی فراہمی کا سب سے بڑا اور قدرتی ذریعہ ہے۔
سردیوں کی دھوپ تو ویسے بھی بہت مزے کی دھوپ ہوتی ہے۔ سردیوں کے موسم میں صبح کے وقت نکلنے والی دھوپ میں سردیوں کے موسم کے پھل کھانا بے حد مفید ہے ان پھلوں میں خاص طور پر کینو، امرود، انار، کیلے یا سیب کھانے کا اپنا ہی مزہ ہے۔ پھلوں اور سبزیوں کے علاوہ بھی بہت ساری ایسی قدرتی غذائیں ہیں جن میں وٹامن ڈی موجود ہے اگر آپ چاہیں تو آپ ان کو سے بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ انڈے کی ذردی کو وٹامن ڈی کے حصول کے لیے سردیوں کے موسم میں خوب استعمال کریں۔ وٹامن ڈی سے بھرپور اشیاء ذیل میں موجود ہیں۔
ہم سب اس بات سے باخوبی واقف ہیں کہ سردیوں کا موسم خشک میوہ جات سے لطف اندوز ہونے کا موسم ہوتا ہے۔ سردیوں کے اس ٹھنڈے موسم میں ان میوہ جات سے بھرپور فائدہ اٹھانے کا وقت صبح کا وقت ہوتا ہے۔ یوں تو آپ ان مزے دار میوہ جات سے کسی بھی وقت لطف اندوز ہو سکتے ہیں، چلتے پھرتے، ٹی وی دیکھتے، میوزک سنتے ہوئے یا کوئی بھی کتاب پڑھتے ہوئے آپ خشک میوہ جات کو اپنی خوراک کا حصہ بنا سکتے ہیں۔ آپ خشک میوہ جات کا کسی بھی وقت مٹھی بھر کا مزہ اٹھا سکتے ہیں۔
قدرت کا یہ انمول تحفہ اپنے اندر توںائی کی بھرپور مقدار رکھتا ہے۔ خشک میوہ جات آپ کے لیے نهایت صحت بخش اور ذائقے میں لاجواب ہیں جو آپ کو خوب سکون بخشتے ہیں۔ دن رات میں جب بھی آپ بھوک محسوس کر رہے ہوں جو کہ اکثر چھوٹی موٹی بھوک لگتی رہتی ہیں ان کے دوران آپ اپنے چھوٹے سنیکس میں خشک میوہ جات کا انتخاب کریں جو ایک اچھی چوائس ہے کیوں کہ ایسا کرنے سے آپ بے وجہ کے فضول موٹاپے سے بچ سکتے ہیں۔
شہد میں بہت سے منرل اور وٹامنز کے ساتھ اینٹی آکسیڈینٹ کی خوبیاں شامل ہیں۔ شہد کی یہ اینٹی آکسیڈینٹ خوبیاں آپ کے جسم میں موسمی بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت پیدا کرتی ہیں اور سردی کے موسم میں عام طور پر ہونے والی بیماریوں سے بچا کر رکھتی ہیں۔ ان عام بیماریوں میں نزلہ زکام اور بخار شامل ہیں۔ اگر آپ چائے پینے کے شوقین ہیں تو آپ چائے میں چینی کی جگہ شہد کو استعمال کریں جو کہ آپ کے گلے کے لیے بھی بہترین ہے۔ شہد کو ام الشفا بھی کہا جاتا ہے۔
دیسی گھی کے متعلق عام طور پر یہ خیال کیا جاتا ہے کہ یہ چربی کی وجہ سے نقصان دہ ہے۔ دیسی گھی پر جب بہت ساری بطی تحقیقات کی گئیں تو پتا چلا کہ دیسی گھی تو خود جسم میں موجود اضافی چربی کو ختم کرنے میں مدد کرتا ہے۔ دیسی گھی کا ایک چمچ روزانہ صبح کو اپنی خوراک کا حصہ بنائیں تاکہ آپ سردی کی خشکی سے متاثر نہ ہوں سکیں۔
گڑ اور شکر آپ کے نظام انہضام کو بہتر بناتے ہیں اور جسم کی قوت مدافعت کو مضبوط بناتے ہیں۔ سردی کے موسم میں اپنے قہوے اور میٹھے کے کھانے میں چینی کی بجائے گڑ اور شکر کا استعمال کریں ۔
کالی مرچ اور اجواین کو اپنی خوراک میں لازمی شامل کریں، خاص طور پر اپنی چائے اور قہوے میں ان کا استعمال بڑھائیں تا کہ آپ سردی سے بچ سکیں۔ کالی مرچ اور اجواین آپ کے جسم کی گرمائش کو برقرار رکھتے ہیں یہان تک کہ باریک کپڑے پہننے پر بھی آپ کو سردی نہیں لگنے دیتے۔
لہسن میں اینٹی بیکٹیریا اور اینٹی وائرل خوبیاں پائی جاتی ہیں جس کی بنا پر لہسن سردیوں میں سب سے زیادہ زبردست خوراک تصورکی جاتی ہے۔ لہسن اپنی بے شمار خوبیوں کے ساتھ ہمارے قوت مدافعت کو مضبوط بناتا ہے اور ہمیں سردی کے اثرات سے محفوظ رکھتا ہے۔ کھانے میں لہسن کا استعمال زیادہ کریں پر اس کے ساتھ دودھ، مچھلی اور پانی کا استعمال بھی زیادہ کریں۔
سردیوں کے موسم میں مچھلی کھانا صحت کے لیے بہت مفید ہے۔ یہ ہڈیوں میں کیلشیم کی فراہمی کا ایک ذریعہ ہے۔ ماہرین کے مطابق مچھلی بطور غذا استعمال کرنے والوں کی عمریں دراز ہوتی ہیں۔ مچھلی کے گوشت میں اسیے قدرتی اجزا موجود ہیں جو کسی اور گوشت میں کم ہی پائے جاتے ہیں۔ مثلا اس میں آئیوڈین موجود ہوتا ہے جو صحت کے لیے نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ ہارٹ اٹیک کی روک تھام کے لیے بھی اسے مفید مانا گیا ہے۔
مچھلی تاثیر میں بے حد گرم ہوتی ہے جو سردیوں میں آپ کو بہت ساری بیماریوں سے محفوظ رکھ سکتی ہے۔ سردیوں میں مچھلی کا استعمال زیادہ کر دیں۔ مچھلی میں اومیگا 3 فیٹی ایسڈز موجود ہیں جو جسم میں بڑھے کولیسٹرول کو کم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ مچھلی میں موجود آئرن خون کی کمی والی افراد کے لیے بہت فائدم مند ہے۔ سردیوں میں مچھلی زیادہ کھانی چاہیے اس لیے کہ یہ سردی کے اثرات کو کم کرتی ہے اور انفیکشن سے بچاتی ہے۔ مچھلی میں کالا رہواور ماشیر بہت مقبول ہیں۔
سردی سے بچنے کے لیے گرم انڈوں کا استعمال کریں۔ اس میں پروٹین، پوٹاشیم، منرلز، وٹامن اے، بی، سی اور ڈی کی میگنیشیم کی وافر مقدار پائی جاتی ہے۔ لہذا یہ سردیوں میں کھانے والی ایک مکلمل غذا ہے۔ انڈوں اگر ابال کر کھایا جائے تو زیادہ اچھا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ انڈوں کو فرائی کر کے کھانے سے ان کے اندر چکنائی اور کیلوریز مزید بڑھ جاتی ہیں۔
سردیوں کے موسم میں صحت مند رہنے کے لیے یہ کچھ ترکیب ہیں جن پر آپ عمل کر کے اپنی زندگی بہتر سے بہترین بنا سکتے ہیں۔ ان کے ساتھ آپ کو ان غذائوں میں احتیاط بھی رکھنی چاہیے جو درج میں موجود ہیں۔
A sweet and creamy dairy product, yogurt is both delicious and packed with important nutrients…
In this blog, we will share complete and updated information regarding Tretinoin cream price in…
Pait dard means stomach pain. It is a common health condition that causes pain and…
ایک دوا ہے جو پیٹ کے امراض اور کچھ نفسیاتی حالات کے علاج کے لیے…
It’s a routine these days that young mom's walk into the clinic and want their…
HMPV, a respiratory virus has gripped China with widespread concerns over it transforming into a…