Pregnancy

بڑے آپریشن کے بعد احتیاطی تدابیر

سی سیکشن، یا بڑا آپریشن، ایک سرجری ہے جو اس وقت کی جاتی ہے جب اندام نہانی کے راستے بچے کی پیدائش غیر محفوظ ہو یا ممکن نہ ہو۔ اس میں بچے کو احتیاط سے نکالنے کے لیے ماں کے پیٹ میں چیرا لگانا شامل ہے۔ سی سیکشن مختلف وجوہات کی بناء پر کیے جاتے ہیں، جیسے کہ جب بچہ غیر معمولی حالت میں ہوتا ہے، ماں یا بچے کے لیے صحت کی پیچیدگیاں ہوتی ہیں، یا جب ماں کو پہلے سی سیکشن ہوا ہوتا ہے۔ سی سیکشن کا بنیادی مقصد ماں اور بچے دونوں کی حفاظت اور بہبود کو یقینی بنانا ہے جب اندام نہانی کی پیدائش ایک قابل عمل آپشن نہیں ہے۔

سی سیکشن کے بعد، احتیاطی تدابیر اختیار کرنا کئی وجوہات کی بنا پر بہت ضروری ہے۔ سب سے پہلے، سی سیکشن جسم میں سرجیکل زخم پیدا کرتا ہے، جس کی مناسب دیکھ بھال کی ضرورت ہوتی ہے۔ یہ احتیاطی تدابیر چیرا کی جگہ پر انفیکشن کے خطرے کو کم کرنے اور ٹشوز کی صحت مند بحالی کو فروغ دینے میں مدد کرتی ہیں۔ آپریشن کے بعد درد بھی عام ہے، اور تکلیف کو دور کرنے کے لیے احتیاطی تدابیر ضروری ہیں، جس سے ماں اپنے بچے کی زیادہ آسانی سے دیکھ بھال کر سکتی ہے۔ یہ جلد صحت یاب ہونے میں مدد کرتا ہے، پیچیدگیوں کے امکانات کو کم کرتا ہے، اور ماں اور بچے دونوں کی مجموعی بہبود میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ لہذا، ان احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا بڑے آپریشن کی بحالی کے عمل کا ایک لازمی حصہ ہے۔

اگر آپ کو یا آپ کے رشتہ دار کا بڑا آپریشن ہو اہے تو ضروری ہےکہ وہ کچھ احتیاطی تدابیر اختیار
کریں۔ تاکہ زخم اچھی طرح بھر سکے اور وہ جلد صحت مند ہو جائیں۔

بڑے آپریشن کے بعد احتیاطی تدابیر

  • آپریشن کے بعد جتنا ہو سکتاہے آرام کریں کیونکہ جسم کو اس وقت زخم کو بھرنے کے لئے اضافی توانائی کی ضرورت ہے اس لئے آرام کرنا بہت ضروری ہے ۔
  • آرام کے ساتھ ساتھ یہ بھی کوشش کریں کہ اپنی ہمت کے مطابق تھوڑا چلیں۔لیکن زیادہ کام نہ کریں ۔
  • وزن نہ اٹھائیں اور اگر ضروری ہو تو بھی احتیاط کریں کہ یہ وزن آپکے بچے کے وزن سے زیادہ نہ ہو(تقریباً 3کلو) گھر کی اشیاء فرنیچر وغیرہ نہ کھنچیں اور نہ ہی ان کو دھکیلیں اس سے آپکے ٹانکوں پر دباؤ آئے گا۔
  • بستر پر لیٹے لیٹے آرام سے لمبے اور گہرے سانس لیں۔
  • اسی طرح آپ لیٹے ہوئے ٹانگوں اور پاؤں کی ہلکی پھلکی ورزش کریں تاکہ ٹانگوں میں خون نہ جمنے پائے مثلاًٹانگوں کو اکٹھا کریں اور سیدھا کریں ،پاؤں کو ایڑی سے کھمائیں۔
  • جو دوائی آپکی ڈاکٹر نے تجویز کی ہیں وہ باقاعدگی سے لیں۔
  • بستر سے نیچےاترنے کے لئے پہلے بیڈکی سائیڈپر کرول لیں ۔ ٹایں ن نیچے کریں اور ارےرے سے اتریں۔
  • پیشاب کو نہ روکیں بلکہ ہر 3 4 گھنٹےبعد پیشاب کریں۔
  • روزانہ ڈیڑھ سے دو لیٹر پانی پینا ضروری ہے ۔پانی کی کمی سے صرف پیشاب کا انفیکشن ہو سکتاہے بلکہ جسم میں خون بھی جم سکتا ہے ۔
  • اپنی خوراک میں گوشت یخنی ،انڈہ،دالیں،پھل،ڈرائی فرول،دودھ،دہی زیادہ استعمال کریں یہ سب آپ کی جسم کی اضافی توانائی کی ضرورت کو پوراکردیں گے ۔
  • اپنےزخم کا معائنہ کرتی رہیں اگر آپکو محسوس ہو کہ زخم کےاردگرد کی جلد میں سوج آگئی ہے یا سرخی مائل ہو گیا ہے،ہاتھ لگانے پر گرم محسوس ہورہا ہےیا زخم سے پانی آرہا ہے تو ڈاکٹر سے رجوع کریں۔
  • اگر آپکو بخار ہورہا ہے پیشاب میں جلن یا تکلیف ہے ،پیٹ میں بہت زیادہ درد ہے،آپریشن والی جگہ پر سوج آگئی ہے،اردگر کی جلد گرم اور سرخ ہوگئی ہے ، یا زخم سے پانی آرہا ہے ، سانس لینے میں دشواری ہو رہی ہے ،ٹانگ میں سوج آگئی ہے، سرخ ہوگئی ہے اور درد کررہی ہے تو فوراًڈاکٹر سےمشورہ کریں۔

اگر آپ کو بڑے آپریشن کے بعد صحت یاب ہونے میں مدد کی ضرورت ہو تو آج ہی گائناکالوجسٹ سے ملاقات کریں۔ آپ پاکستان کے بہترین گائناکالوجسٹ کے ساتھ اپوائنٹمنٹ بُک کرنے کے لیے اولا ڈاک استعمال کر سکتے ہیں۔

Disclaimer: The contents of this article are intended to raise awareness about common health issues and should not be viewed as sound medical advice for your specific condition. You should always consult with a licensed medical practitioner prior to following any suggestions outlined in this article or adopting any treatment protocol based on the contents of this article.
Share

Recent Articles

Why Is the Need for Braces Increasing in This Generation?

Braces are widely used dental devices in orthodontics to correct a vast range of issues…

Published On December 9, 2024

Are Momos Healthy? Benefits and Risks

Momos are popular and delicious dumplings, which are originally from Tibet. They have become famous…

Published On December 9, 2024

Physiotherapists, Their Role and Treatment

Whether you’ve experienced an injury, have a chronic condition, or just want to improve your…

Published On December 6, 2024

The Importance of Regular Dental Check-Ups for Children

Good oral health is essential to a child's overall well-being. Among other aspects, regular dental…

Published On December 5, 2024

Debunking gum health myths

Healthy gums are essential for your overall oral and dental health. However, a few commonly…

Published On December 5, 2024

Temporomandibular Disorder Syndrome (TMD): What Every Patient Should Know

Have you ever experienced jaw pain, clicking, or difficulty opening your mouth? These symptoms might…

Published On December 4, 2024
Find & Book the best "Gynecologist" near you
Book Appointment