Digestive Health

فوڈ پوائزننگ کیا ہے؟ فوڈ پوائزننگ کی علامات، وجوہات اور بچاؤ

فوڈ پوائزننگ ایک ایسی عام حالت ہے جو تقریبا ہر گھر میں کبھی نہ کبھی کسی نہ کسی کو ہو چکی ہوگی۔  فوڈ پوائزننگ آپ کی گٹ کی لائننگ میں سوجن کا باعث بننتی ہے، خاص طور پر آپ کے معدے اور آنتوں میں۔

اگر آپ کو فوڈ پوائزننگ ہے تو عام تور پر یہ خود ہی کچھ دنوں بعد بغیر کسی دوا اور علاج کے ٹھیک ہوجاتی ہے۔ لیکن، چند مخصوص حالات میں اس میں کچھ پیچیدگیاں شامل ہو سکتی ہیں۔

Food Poisoning Meaning in Urdu

Food poisoning is an illness caused by consuming contaminated water or food. Food poisoning meaning in Urdu is کھانے کی وینکتتا and it can be written as فوڈ پوائزننگ in Urdu script. Food poisoning is especially common in summers as the warm weather is the perfect breeding ground for bacteria, and promotes their growth.

فوڈ پوائزننگ کیا ہے؟

فوڈ پوائزننگ کی وجہ سے آپ کو الٹی، ڈائریا اور پیٹ میں درد ہو سکتا ہے۔ اس کی علامات عام طور پر چند دنوں میں ختم ہو جاتی ہیں، لیکن کچھ خطرناک حالات میں فوڈ پوایزننگ کی وجہ سے آپ کی صحت پر بہت برا اثر پڑ سکتا ہے، خاص طور پر حاملہ خواتین میں، بوڑھے لوگوں میں اور چھوٹے بچوں میں۔

:فوڈ پوایزننگ تب ہوتی ہے جب آپ کے جسم میں ایسا کھانا یا پانی جاتا ہے جس میں شامل ہوں

  • وائرس
  • پیراسائٹ
  • بیکٹیریا
  • زہر آلود اشیا
  • کیمیکل
  • آلودہ کھانا
  • سڑی ہوئی یا خراب کھانے پینے کی اشیاء

فوڈ پوائزننگ کی علامات کیا ہیں؟

:فوڈ پوائزننگ کی بہت عام اور روائیتی علامات میں شامل ہیں

  • ڈائریا یا لوز موشن
  • دل خراب ہونا
  • الٹی
  • پیٹ میں درد
  • پٹھوں میں درد
  • کمزوری

یہ چار علامات کسی بھی طریقے سے سامنے آ سکتی ہیں، عام طور پر یہ ایک دم شروع ہوتی ہیں لیکن علامات کس سنجیدگی کی ہیں ، یہ ہر انسان میں مختلف ہوتا ہے۔

یہ علامات خراب یہ آلودہ کھانا کھانے کے کچھ گھنٹوں بعد ہی ظاہر ہونا شروع ہو جاتی ہیں۔ عام طور پر سب سے پہلے الٹیاں آنا شروع ہوتی ہیں۔ ڈائریا بھی کچھ دن تک ہی رہتا ہے، لیکن کبھی کبھار زیادہ دنوں تک بھی چل سکتا ہے اور اس کا انحسار اس بات پر ہوتا ہے کہ فوڈ پوائزننگ کی وجہ کیا ہے۔

ان عام علامات کے علاوہ، فوڈ پوائزننگ میں آپ کو کبھی کبھار تیز بخار اور ٹھنڈ لگنے کا احساس اور اس کے علاوہ بھوک میں کمی بھی محسوس ہو سکتی ہے۔

خاص طور پر بچوں، بوڑھون اور کمزور مدافعتی نزام والے لوگوں میں فوڈ پوائزننگ میں پیدا ہونے واالی پیچیدگیوں میں سب سے بڑا خطرہ جسم میں موشن اور الٹیوں کی واجہ سے ہونے والی پانی کی کمی کا ہوتا ہے۔ جس کی وجہ سے جسم میں ڈی ہائی ڈریشن ہو سکتی ہے۔

اگر آپ کو فوڈ پوائزننگ ہے تو آپ کو کیا کرنا چاہئیے؟

بہت سے لوگ جن کو فوڈ پوائزننگ ہوتی ہے وہ بغیر کسی خاص علاج کے کچھ دنوں میں گھر پر ہی خود سے ٹھیک ہو جاتے ہیں۔

لیکن جب تک آپ مکمل طریقے سے ٹھیک محسوس نہیں کرتے، اور آپ کی علامات جب تک جاری رہتی ہیں، آپ کے لئیے یہ بہت ضروری ہے کہ ڈی ہائی ڈریشن کی خطرے کو کم کرنے کے لئیے آپ خوب سارا پانی اور سیال پئیں۔

بہتر یہ ہے کہ جب تک آپ کی الٹیاں اور ڈائریا ختم نہیں ہو جاتا تب تک ٹھوس غزا کھانے سے پرہیز کریں۔ لیکن اگر آپ کا بہت دل چاہ رہا ہو ہیا بھوک لگ رہی ہو تو ہلکی اور نرم غزا لین جیسے ڈبل روٹی، کیلے، دلیا، چاول، ابلے ہوئے آلو، دلیا، ابلی ہوئی سبزیا، اابلی ہوئی مرغی، یخنی، پھلوں کے جوس وغیرہ۔

اس کے علاوہ کمزور لوگون میں، بچوں میں اور بوڑھوں میں او آر ایس کا پانی پینا بھی بہت فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے اور یہ کسی بھی میڈیکل سٹور سے بہوت آسانی سے دستیاب ہوتا ہے۔ ڈی ہائی ڈریشن کی وجہ سے جسم میں ہونے والی نمک، گلوکوس اور معدنیات کی کمی او آر ایس سے پوری کی جا سکتی ہے۔

فوڈ پوائزننگ سے پیدا ہونے والی پیچیدگیاں

فوڈ پوائزننگ سے ہونے والی سب سے عام اور سنجیدہ حالت ڈی ہائیڈریشن ہے۔ جس میں آپ کے جسم میں پانی، ضروری نمکیات اور معدنیات کی شدید کمی ہو جاتی ہے۔

اگر آپ صھت مند اور جوان ہین تو آپ الٹیون اور موشن کی وجہ سے ہونے والی پانی کی کمی کو خود سے پانی پی کر پورا کر سکتے ہیں اور ڈی ہائی ڈریشن آپ کے لئیےکوئی بڑا مسئلہ نہیں ہے۔

بوڑھے لوگوں میں، جیسے جیسے عمر بڑھتی ہے ، آپ کا مدافعتی نظام کمزور ہوتا جاتا ہے اور اینفیکشن ہونے پر جسم میں بہت تیزی سے رددعمل ظاہر نہیں کرتا۔

حاملہ خواتین میں حمل کے دوران جسم میں ہونےبوالے میٹابولک اور دوسری تبدیلیوں کی سجہ سے فوڈ پوائزننگ کا خطرہ زیادہ بڑھ جااتا ہے۔ اس طرح ان کے اندر ہونے والا رییکشن زیادہ خطرناک ہو سکتا ہے اور کبھی کبھار اس کا اثر آپ کے بچے پر بھی پڑ سکتا ہے۔

اس کے علاوہ چھوٹے بچوں میں بھی ان کا مدافعتی نظام پورے طریقے سے نہیں بنا ہوتا اس لئے انہیں فوری علاج کی جرورت پڑھ سکتی ہے اور فوری طبی امداد نہ ملنے پر ان کی حالت بگڑ سکتی ہے۔

آپ کو اپنے ڈاکٹر سے کب ملاقات کرنی چاہئیے؟

:آپ کو فورن طبی امداد حاصل کرنی چھاہئیے اگر

  • آپ کو بہت تیز بخار ہے
  • آپ کی حالت زیادہ خراب ہے، مثال کے طور پر آپ کے جسم میں پانی نہیں ٹھر رہا کیوں کے آپ کو بار بار الٹی آرہی ہے یا اسہال ہو رہا ہے
  • آپ کے پاخانے یا الٹی میں خون آرہا ہے
  • کچھ دنوں بعد بھی آپ کی علامات بہتر نہین ہو رہی ہیں
  • آپ کے جسم میں بہت زیادہ پانی کی کمی ہو گئی ہے اور آپ کو پیشاب نہیں آرہا
  • آپ حاملہ ہیں
  • آپ کی عمر 60 سال سے اوپر ہے
  • آپ کو لگتا ہے کہ آپ کے چھوٹے بچے کو فوڈ پوائزننگ ہوئی ہے
  • آپ کو پٹھوں کی کمزوری محسوس ہو رہی ہے اور نظر دھندھلا رہی ہے
  • آپ کا سر ٹھنڈا اور ہلکا محسوس ہو رہا ہے اور آپ کو چکر آ رہے ہیں
  • آپ کو ساتھ میں دوسری قسم کی بیماریاں بھی ہیں جیسے ذیابیطس، دل کی بیماری یا گردوں کی بیماری
  • آپ کا پہلے سے دوائیں کھانے کی وجہ سے یا کینسر یا ایچ آئی وی کی وجہ سے مدافعاتی نظام کمزور ہے

ایسے حالات میں آپ کا ڈاکٹر آپ کے پاخانے کو معائنے کے لئیے بھوج سکتا ہے اور آپ کو اینٹی بائیوٹکس سجویز کر سکتا ہے۔ یا آپ کا داکٹر آُ کو ہسپتال مین داخل بھی کر سکتا ہے تا کہ آپ کا قریب سے معائنہ کیا جا سکے۔

آپ فوڈ پوائزننگ ہونے سے خود کو کیسے بچا سکتے ہیں؟

فوڈ پوائزننگ کا ویسے تو کوئی علاج نہیں لیکن کچھ احطیاطی تدابیر کے ساتھ ہم خود کو فوڈ پوائزننگ کے خطرے سے بچا سکتے ہیں۔ ان میں سب سے پہلے کھانے کی صفائی آتی ہے۔ ایسے لوگ جن کو فوڈ پوائزننگ کا زیادہ خطرہ ہوتا ہے، حاملہ خواتین اور بچوں کو خاص طور پر اپنے کھانے کے ساتھ محتاط رہنا چاہئیے۔

اس کے علاوہ، کھانے کی صفائی میں شامل ہو سکتی ہیں؛

۔1 خود کو صاف رکھنا

بے شک صفائی نصف ایمان ہے۔ یہ بات ایسے بھی ثابت ہوتی ہے کہ اب سائنس بھی ہمیں بتاتی ہے کہ صرف صاف ستھرا رہنے سے ہی انسان بہت سی بیماریوں سے بچ سکتا ہے۔ اپنے ہاتھ، کھانے کے برتن، وغیرہ اچھی طرح بار بار دھوئیں۔ اس کے علاوہ سبزیاں اور بھل کھانے سےے پہلے پانی سے اچھی طرح دھو لیں

۔2 کھانے کو اچھے طریقے سے پکائیں

اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کھانا ٹھیک آنچ پر اچھی طرح پکا رہے ہیں۔ بعض اوقات جب کھانا ٹھیک طریقے سے نہییں پکا ہوتا مچال کے طور پر کچا گوشت تو اس سے فوڈ پوائزننگ ہونے کا خطرح بڑھ سکتا ہے۔

کچا کھانا کھانے سے ہر حال میں پرہیز کریں مثال کے طور پر دودھ کو بغیر ابالیں استعمال مت کریں۔

۔3 کھانے کو ٹھیک طریقے سے فریز کرنا

 اپنے ریفریجیریٹر کو 40 ڈگری فیرینہائیٹ کے درجہ حرارت سے نیچے رکھیں۔ اور یہ یقینی بنائیں کہ پکے ہوئے کھانے کو دو گھنٹے کے اندر اندر فریج یا فریزر میں رکھ دیں۔ عام طور پر جب کھانا زیادہ دیر تک باہر پڑا رہتا ہے تو کھانے کے قابل نہیں رہتا اور پھر اس سے فوڈ پوائزننگ کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

۔4 ایکسپائر شدہ کھانے کی اشیاء سے گریز کریں

جب آپ باہر سے کا کہین سے بھی کسی بھی کسی کی بند یا کھلی کھانے کی اشیاء خریدتے ہیں تو اس چیز کا خاص خیال رکھیں کہ استعمال کرنے سے پہلے اس کی ایکسپائری ڈیٹ ضرور پڑھ لیں۔ اگر ان اشیاء کی ایکپائری ڈیٹ گزر چکی ہو تو ان کو نہ خریدیں یا اگر خرید چکے ہیں تو ان کو واپس کروا دیں۔

اس کے علوہ گھر میں کافی دیر سے پڑی کسی بھی کھانے کی چیز کو استعمال کرنے سے پہلے بھی اس کی ایکسپائری ڈیٹ ضرور پڑھ لیں اور اگر اس کی ایکسپائری ڈیٹ گزر چکی ہے تو اس کو استعمال نہ کریں اور ضائع کر دیں۔

۔5 کھانے کو آلودہ ہونے سے بچائیں

بیماری اور جراثیم آلودہ کھانے سے صاف کھانے میں بہت جلدی پھیلتی ہے۔ اس لئیے اپنی سبزیوں کو کاٹنے واالی ڈش کو اس ڈش سے علیدہ کر لیں جس پر آپ کچا گوشت بناتعے ہیں۔

اس کے علاوہ کچا گوشت، کچی مچھلی، کچے انڈے اور کچے دودھ کو باقی کھانے کی اشیاء سے علیحدہ کر کہ رکھیں یا سٹور کریں۔

Disclaimer: The contents of this article are intended to raise awareness about common health issues and should not be viewed as sound medical advice for your specific condition. You should always consult with a licensed medical practitioner prior to following any suggestions outlined in this article or adopting any treatment protocol based on the contents of this article.
Share

Recent Articles

Physiotherapists, Their Role and Treatment

Whether you’ve experienced an injury, have a chronic condition, or just want to improve your…

Published On December 6, 2024

The Importance of Regular Dental Check-Ups for Children

Good oral health is essential to a child's overall well-being. Among other aspects, regular dental…

Published On December 5, 2024

Debunking gum health myths

Healthy gums are essential for your overall oral and dental health. However, a few commonly…

Published On December 5, 2024

Temporomandibular Disorder Syndrome (TMD): What Every Patient Should Know

Have you ever experienced jaw pain, clicking, or difficulty opening your mouth? These symptoms might…

Published On December 4, 2024

Benefits of Hijama Therapy for Musculoskeletal Disorders

Hijama, also known as cupping therapy or wet cupping is a technique used to suction…

Published On December 3, 2024

The Consequences of Poor Dental Hygiene

Good dental hygiene is critical to overall health and something that seems to always be…

Published On December 2, 2024
Find & Book the best "Gastroenterologist" near you
Book Appointment