Diet and Nutrition

خشخاش کے 15 حیرت انگیز فوائد

خشخاش میگنیشیم کا ایک اچھا ذریعہ ہے جس کی ہمارے جسم کو بہت سے سیلولر عمل کے لیے ضرورت ہوتی ہے۔ اس میں پائے جانے والے غذائی ریشہ، معدنیات جیسے کیلشیم اور آئرن، وٹامنز اور اس کے ساتھ ہی  اومیگا 6 فیٹی ایسڈز جیسے متعدد خصوصیات پائے جاتے ہیں۔ اس جڑی بوٹی میں دواؤں کی خصوصیات شامل  ہیں اور اس طرح اسے  بیرونی استعمال کے ساتھ ساتھ اندرنی  استعمال میں بھی لایا جاتا ہے۔

 خشخاش میں پائی جانے والی غذائیت  (فی 100 گرام)

  • پروٹین – 21.7 گرام
  • چربی – 19.3 گرام
  • معدنیات – 9.9 گرام
  • غذائی ریشہ – 8 گرام
  • کاربوہائیڈریٹس – 36.8 گرام
  • توانائی – 408 kcal
  • کیلشیم – 154 ملی گرام
  • فاسفورس – 432 ملی گرام
  • آئرن – 15.9 ملی گرام

۔1 قبض سے نجات ملتی ہے

موجودہ نسل فاسٹ فوڈز سے محبت کرتی ہے جن میں غذائیت کی کمی ہوتی ہے لیکن ان میں کیلوریز، سوڈیم اور غیر صحت بخش چربی بھی ہوتی ہے۔ یہ عناصر ہاضمے کو متاثر کرتے ہیں اور زیادہ تر صورتوں میں جسم کے پھولنے کا باعث بنتے ہیں۔ خشخاش ناقابل حل فائبر کا بھرپور ذریعہ ہیں۔ اس غذائی شے کا روزانہ استعمال قبض جیسے مسائل کو دور رکھتا ہے اور یہ کھانے کی نالیوں کے ذریعے خوراک کا گزر آسان بناتا ہے اور نظام ہاضمہ کو بھی تقویت دیتا ہے۔ یہی نہیں بلکہ خشخاش جسم میں غذائی اجزاء کے جذب کو بھی بڑھاتے ہیں۔

مزید برآں ایسے کھانے جو فائبر سے بھرپور ہوتے ہیں پیٹ کو بھرا ہوا محسوس کرواتے ہیں اور ساتھ میں ایسے کھانے وزن کم کرنے میں بھی مدد کرتے ہیں۔ خشخاش چونکہ فائبر سے بھرا ہوتا ہے جو کہ قبض جیسے مرض کا علاج بھی ہے اس لیے آپ اسے اپنے کھانوں میں شامل کر کے کھا سکتے ہیں تا کہ قبض سے چھٹکارا حاصل کیا جا سکے۔

۔2 سانس کے مسائل کو روکتا ہے

خشخاش کا با قاعدگی سے استعمال سانس کی بیماریوں جیسے دمہ کا موثر علاج کرتا ہے۔  خشخاش کا استعمال ناک کے راستے ٹھیک کرتی ہے اور گلے کو صاف رکھتی ہے جس سے سانس کے پیدا ہونے والے مسائل سے انسان بچا رہتا ہے۔ اپنی سانس کو بہتر کرنے کے لیے خشخاش کو بادام کے ساتھ ملا کر کھائیں۔

۔3 اچھی نیند سونے میں مدد ملتی ہے

ہم اچھی نیند سونے کے لیے کئی طریقوں سے جدوجہد کرتے ہیں بہت سارے ایسے طریقے اپناتے ہیں جن پر عمل کر کے ہمیں اچھی نیند آجائے لیکن پھر بھی اس کوشش کے باوجود کچھ راتیں ایسی ہوتیں ہیں جن میں ہماری نیند خراب ہونا ہی ہوتی ہے اس مسلے کے حل کے لیے آپ کو خشخاش سے فائدہ اٹھانا چاہیے بس ایک چمچ خشخاش اور ایک چمچ چینی ملا کر پھکی مار لیں اس سے آپ کو بہت اچھی پُر سکون نیند آئے گی اور آپ بے خوابی اور تھکاوٹ سے بھی بچ جائیں گے اور اگلے دن کے لیے تروتازه محسوس کریں گے۔

۔4 دل کی صحت کے لیے

 خشخاش ضروری فیٹی ایسڈز کا ایک بہترین ذریعہ ہے جیسا کہ اس میں پایا جانے والا لینولک ایسڈ جو جسم میں کولیسٹرول کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے بس خشخاش کو اپنے رات کے کھانے پر چھڑکیں آپ خود ہی محسوس کریں گے کہ اس کے ساتھ کھانا کھانے سے آپ کے دل کی صحت بہتر ہو رہی ہے اور ساتھ ہی یہ آپ کے دل کی صحت کو پہلے سے زیادہ جوان بنائے گا اور دل سے متعلق بہت ساری بیماریوں کے  بچاؤ میں مدد مل سکتی ہے۔

کھانے کی خراب عادات اور بیٹھے رہنے والے طرز زندگی نے ہم میں سے بہت سے لوگوں کو غیر صحت مند اور متعدد بیماریوں کا شکار بنا دیا ہے۔ ایک ایسا عضو جس کو اس طرز زندگی کے بدترین اثرات کا سامنا ہے وہ ہمارا دل ہوتا ہے۔ کولیسٹرول کی بڑھتی ہوئی مقدار اور دوران خون میں مسائل دل کی بیماریوں کا باعث بنتے ہیں۔ خشخاش غذائی ریشوں کی بے تحاشہ مقدار سے بھرا ہوتا ہے۔ یہ خراب کولیسٹرول کی سطح کو کم کرتا ہے اور اچھے کولیسٹرول کو برقرار رکھتا ہے۔ صرف یہی نہیں بلکہ اس میں موجود آئرن خون کو صاف کرنے اور ساتھ ہی  ہیموگلوبن کی سطح کو بڑھانے میں بھی انتہائی موثر ہے۔

۔5 ہڈیوں کے نقصان کو روکتا ہے

خشخاش میں موجود کیلشیم اور فاسفورس ہڈیوں کے نقصان کو روکنے میں بڑا کردار ادا کر سکتا ہے۔ اس کے علاوہ خشخاش میں موجود مینگنیج کولجین کی پیداوار میں مدد کرتا ہے جو کہ ایک پروٹین ہے جو ہڈیوں کے نقصان کو بھی روک سکتا ہے۔ خشخاش سے پیسٹ بنانا آسان ہے اور آپ اسے براہ راست اپنے خراب جوڑوں پر لگا سکتے ہیں اور اپنی درد اور سوجن کو کم کرنے میں مدد کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ  اگر آپ روزانہ 3 چمچ خشخاش کھاتے ہیں تو آپ کے جسم کی کیلشیم کی 35 فیصد ضرورت پوری ہو جائے گی۔ کیلشیم انسانی جسم کے لیے ضروری ہے کیونکہ یہ ہڈیوں اور دانتوں کی صحت کو برقرار رکھنے میں مدد کرتا ہے۔

۔6 جلد کی الرجی کا علاج کرتا ہے

خشخاش جلد کی حالتوں جیسے اگزما کے علاج میں استعمال ہوتا ہے۔ یہ حقیقت ہے کہ خشخاش میں لینولینک ایسڈ ہوتا ہے جس میں سوزش کی خاصیت ہوتی ہے اور اس طرح جلد کی مختلف اقسام کے علاج میں استعمال ہوتا ہے۔ خشخاش کو پانی یا دودھ میں پیس کر گاڑھا پیسٹ بنایا جاتا ہے اور متاثر جگہ پر بیرونی طور پر لگایا جاتا ہے تاکہ اہم عناصر جلد کو ٹھیک کرنے میں بہترین طریقے سے کام کر سکے۔

۔7 منہ کے چھالوں کا علاج کرتا ہے

اگرچہ اس پر محدود تحقیق موجود ہے لیکن تاریخی شواہد بتاتے ہیں کہ خشخاش کا استعمال منہ کے چھالوں کو ٹھیک کرنے میں مدد کر سکتا ہے۔ خشخاش کا استعمال ہمارے جسم پر ٹھنڈک کا اثر ڈالتا ہے جو منہ کے السر کے علاج میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ بس کچھ پسے ہوئے خشک ناریل، پاؤڈر چینی اور پسی ہوئی خشخاش کو ملا دیں اور اس کا ایک چمچ صبح شام لیں۔ منہ کے چھالوں سے فوری نجات کے لیے اسے گولی کی شکل دیں اور اسے چوسیں چند دنوں میں ہی اس کا مثبت اثر نظر آنے لگے گا۔

۔8 خشخاش توانائی کو فروغ  دیتا ہے

خشخاش کواسکی خاصیت کی وجہ سے  پیچیدہ کاربوہائیڈریٹس کے اعلیٰ مواد سے منسوب کیا جا سکتا ہے۔ خشخاش میں وہ میکرو نیوٹرینٹ پائے جاتے ہیں جو آپ کے جسم کو توانائی کے لیے درکار ہوتے ہیں۔ خشخاش کیلشیم کو جذب کرنے میں بھی مدد کرتے ہیں کیونکہ بعض اوقات کلشیم  کی زیادتی ہمارے جسم  میں تھکاوٹ کا باعث بن سکتی ہے۔

۔9 ذیابیطس کے علاج میں مدد کرتا ہے

یہ جانتے  ہوئے کہ خشخاش میں فائبر کی مقدار زیادہ ہوتی ہے اس لیے یہ ذیابیطس کے مریضوں کی غذا میں ایک ترجیحی اضافہ سمجھا جاتا ہے اور خشخاش کا اپنے کھانوں میں استعمال کرنا ضروری ہے کیونکہ اس میں موجود مینگنیج ذیابیطس کے علاج میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

۔10 خشخاش سے جلد کو موئسچرائز کریں

خشخاش سے بنا پیسٹ ایک اچھے موئسچرائزر کا کام کرتا ہے جو آپ کو ہموار اور نرم جلد فراہم کرتا ہے۔ آپ کو صرف کھانے کے بلینڈر میں خشخاش ڈال کر اس میں تھوڑا سا دودھ ڈالنا ہے اگر آپ کی جلد خشک ہے تو آپ اس میں کچھ شہد بھی ڈال سکتے ہیں۔ خشخاش کے پیسٹ کو پورے چہرے پر لگائیں۔ 10 منٹ آرام کریں اور پھر دھو لیں۔ ہفتے میں ایک بار ایسا کرنے سے آپ کی جلد کو نہ صرف مطلوبہ نمی ملے گی بلکہ آپ کی جلد میں ایک الگ ہی عمدہ چمک آجائے گی۔

۔11 خشکی کے علاج میں مدد کرتا ہے

خشکی ایک عام مسئلہ ہے جس کا اگر علاج نہ کیا جائے تو بالوں کے جھڑنے کا سبب بن سکتا ہے۔ خشکی کے علاج کے لیے آپ خشخاش کو بھگو کر رکھ دیں پھر اس میں دہی اور ایک چائے کا چمچ سفید مرچ کا مکسچر سر کی جلد پر لگانے سے سر کی خشکی دور ہونے لگے گی اور ساتھ ہی سر میں موجود جوئوں کے لیے بھی کافی حد تک موئثر ہے۔ مکسچر کو آدھے گھنٹے کے لیے لگا رہنے دیں اور پھر اسے دھولیں۔ اس پیک کے باقاعدہ استعمال سے خشکی کے دوبارہ ہونے میں کافی حد تک کمی آئے گی۔

۔12 گردے کی پتھری کے علاج میں مدد کرتا ہے

خشخاش میں پوٹاشیم موجود ہوتا ہے جو کہ ایک ایسا معدنیات ہے جو گردے کی پتھری سے تحفظ فراہم کرتا ہے اور یہاں تک کہ گردے کی پتھری کا علاج کرتا ہے۔ تاہم ہائپر آکسالوریا آکسالیٹ کا زیادہ پیشاب سے اخراج جو کیلشیم آکسالیٹ گردے کی پتھری کا خطرہ بڑھاتا ہے اس مرض کے شکار افراد کو اپنی خوراک میں خشخاش  کی مقدار کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔ 

۔13 خشخاش کا استعمال نظر کو بہتر بناتا ہے

خشخاش کی خصوصیات زنک کا ایک اچھا ذریعہ ہیں اور بعض مطالعات کے مطابق اس میں موجود یہ معدنیات بصارت کی صحت میں مدد دے سکتی ہے اور یہاں تک کہ آنکھوں کی سنگین بیماریوں کو بڑھنے سے روک سکتی ہے۔ خشخاش میں اینٹی آکسیڈنٹس بھی موجود ہیں جو آنکھوں کو فائدہ پہنچاتے ہیں۔

۔14  خشخاش کا استعمال حمل میں فائدہ مند ہے

خشخاس حاملہ خواتین کے لیے فائدہ مند ہے کیونکہ یہ پروٹین اور اومیگا تھری فیٹی ایسڈز سے بھرا ہوتا ہے جو بچے کی دماغی نشوونما کے لیے بے حد  ضروری ہے۔  اس کے علاوہ خشخاش  کا تیل خواتین کی زرخیزی کو بڑھاتا ہے۔

۔15 خشخاش اعصابی نظام کو بہتر بناتا ہے

خشخاش میں کیلشیم، آیوڈین، میگن یشیم اور کاپر کی اعلیٰ سطح ہوتی ہے جو کہ صحت مند اعصابی نظام کو برقرار رکھنے میں مدد دیتی ہے۔ خشخاش میں صحیح توازن میں دیگر معدنیات کے ساتھ کیلشیم اعصابی نظام کی نشوونما اور صحت میں معاون ثابت ہوا ہے۔

Disclaimer: The contents of this article are intended to raise awareness about common health issues and should not be viewed as sound medical advice for your specific condition. You should always consult with a licensed medical practitioner prior to following any suggestions outlined in this article or adopting any treatment protocol based on the contents of this article.
Share

Recent Articles

Can Homeopathy Help With Weight Loss?

If you wish to lose weight naturally, homeopathy may indeed be something worth looking into.…

Updated On November 12, 2024

Cavities in Children and How to Prevent Them

Dental caries or cavities are one of the most common childhood health issues. Acid produced…

Published On November 4, 2024

12 Reasons Why Your Stomach Hurts When You Wake Up

Does your stomach hurt when you wake up in the morning? It can be pretty…

Updated On November 3, 2024

Teeth Whitening: How It Works And Its Benefits

The color of your teeth can significantly impact your appearance and confidence. While everyone wants…

Published On October 30, 2024

Sensitive Teeth Diet: Best and Worst Foods for Pain Relief

Sensitive teeth can be very painful. You may experience pain and discomfort after eating hot,…

Published On October 28, 2024

Irritable Bowel Syndrome (IBS): A Comprehensive Overview

Definition According to ROME IV Criteria Irritable bowel syndrome (IBS) is a common functional gastrointestinal…

Published On October 25, 2024
Find & Book the best "Nutritionist" near you
Book Appointment