Healthy Lifestyle

!کیا آپ کو روزا لگ رہا ہے؟ پھر یہ ٹپس ازما کر دیکھیں

رمضان میں صبح صادق سے شام کو افطار کے وقت تک بغیر کچھ کھائے پیے رہنا ایک ہمت کا کام ہے اور روزمرہ کی زندی کے ساتھ یہ ایک تھکا دینے والا عمل ہو سکتا ہے۔  مسلمانوں کے لئیے، رمضان کا مقدس مہینہ سال کا ایک ایسا وقت ہے جس میں آپ کے صبر اور شکر کا امتحان ہوتا ہے ۔

روزانہ کی کھانے پینے کی عادات کو چھوڑ کر ایک دم سے ماہ رمضان کے روزے رکھنا کسی بھی عام انسان کے لئیے مشکل ہو سکتا ہے۔

ویسے تو روزے رکھنا اچھی صحت کی طرف اشارہ کرتا ہے لیکن جب روز مرہ زندگی کے ساتھ کم نیند اور مصروف زندگی شامل ہو جائے تو آپ کو روزے کے دوران کمزور محسوس ہو سکتا ہے اور نتیجے میں آپ کو روزہ لگ سکتا ہے۔

عام طور پر، صبح کے وقت اور دن بھر کمزور اور تھکا ہوا محسوس کرنے کی ایک بڑی وجہ نیند کی کمی اور جسم میں کافی مقدار میں سحت مند نیوٹرینٹس نا ہونا شمار کی جا سکتی ہے جس کی وجہ سے ہمیں روزے کے دوران ایک دم سے شدید بھوک کا احساس ہوتا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ سر میں درد بھی ہو سکتا ہے

روزے کے دوران دو سب سے عام مسائل جن کا ہمیں دن بھر سامنا کرنا پڑتا ہے بھوک اور تھکاوٹ ہے۔ جس کو ہم عام زبان میں روزہ لگنا کہ سکتتے ہیں۔ ایک اچھا مسلمان ہونے کے لئے یہ بہت ضروری ہے کہ ہم اس طرح کے حالات کا سامنا کرنے کی وجہ سے رمضان کے مقدس مہینے میں روزہ نہ چھوڑیں اور اللہ تعالہ کے تمام فرائض کو اچھے طریقے سے پورا کرنے کے قابل بنیں۔

جیسے جیسے آپ کا جسم رمضان کی روٹین کا عادی ہوتا ہے، اس  کے ساتھ ساتھ کچھ ایسے ٹپس ہیں جن کی مدد سے آپ کو دن میں روزے کے دوران توانائی مل سکتی ہے اور ان کو استعمال کر کے آپ روزے کے دوران بھوک اور تھکاوٹ سے بچ سکتے ہیں۔

۔1 سحری کے وقت صحت مند غذا کا انتخاب کریں

سحری کے دوران ایک متوازن غزا آپ کے جسم کو دن بھر کا روزہ گزارنے کے لئیے تیار کرتی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ آپ کے حاضمے کو بھی بہتر بناتی ہے۔ وقت پر اٹھیں اور اپنے روزے کا آغاز اچھی غزا سے کریں۔ بغیر کچھ کھائے روزہ رکھنا ایک اچھا خیال نہیں ہے کیوں کہ آپ کو آگے پورا دن اس طرح گزارنا ہوگا۔ اس کے علاوہ، یہ یقینی بنائیں کہ آپ اپنے جسم کی غزائی ضرورت کے مطابق پانی یا سیال پئیں جو آپ کو دن بھر کے تنائو سے بچا سکے۔

سحری میں دہی کھانا اور لسی پینا بھی پیاس کے لحاض سے ایک اچھی ٹپ ہے کیوں کہ اس سے آپ کو دن بھر روزے کے دوران پیاس کم لگنے کے امکانات ہوتے ہیں۔

۔2 اپنی روٹین میں تھوڑی بہت سرگرمی اور ورزش شامل کریں

جیسے جیسے آپ کا جسم رمضان میں روزے رکھنے کا عادی ہو رہا ہوتا ہے، شروع کے دنوں میں آپ کے جسم کے اینرجی لیول کم ہو سکتے ہیں۔ اس کو ٹھیک کرنے کے لئیے، اپنے دن بھر کی روٹین میں تھوڑی بہت کسی قسم کی سرگرمی یا ورزش شامل کرنے کی تجویز کی جاتی ہے۔

اگر ورزش ٹھیک طریقے سے کی جائے، چاہے پھر وہ صرف چہل قدمی ہی کیوں نہ ہو، آپ کو تھکانے کی بجائے آپ کے جسم میں توانائی کو بڑھاتی ہے۔

اپنی رمضان روٹین میں تھوڑی سی ورزش لازمی شامل کریں، جیسے کہ سحری کے بعد تھوڑی سی واک ، تاکہ آپ کے جسم کو دن بھر کے لئیے توانائی مل سکے۔

۔3 اپنی نیند کو اچھے طریقے سے پورا کریں

بہت زیادہ، اور بہت کم نیند، دونوں آپ کے جسم میں تھکاوٹ کا باعث بن سکتی ہیں۔ اپنے رمضان کی روٹین میں اپنی نیند پوری کرنے کی ایک اچھی روٹین برقرار رکھیں۔  

روایتی طور پر جب گھر والے اکٹھے ہوتے ہیں تو افطار، تراویح اور عبادت میں تقریبن ساری رات گزر جاتی ہے۔ اگر ممکن ہو تو ہفتے میں کچھ راتیں جلدی سونے کی کوشش کریں تاکہ آپ کی نیند پوری ہو سکے۔ ضہر کی نماز کے بعد تھوڑی سی دیر سونا بھی ایک اچھا خیال ہے۔ اس سے آپ کو بعد میں دن بھر افطار کے وقت تک اچھی توانائی ملے گی۔

۔4 اپنی توجہ اور ذہن  کو بھوک اور تھکاوٹ سے ہٹائیں

ہمارا دماغ بہت دلچسپ طریقے سے کام کرتا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ یہ آپ کا فوکس مکمل طور پر صرف ایک چھیز پر قائم کر سکتا ہے اور ساتھ ہی باقی ہر چیز کو مکمل طور پر نظر انداز بھی کر سکتا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ اپنے آپ کو ایسے کاموں میں مشغول کریں کے آپ کا دھیان بھوک اور پیاس کی طرف ہی نہ جائے۔

اگر آپ کو روزہ لگ رہا ہے، تو اپنی توجہ مرکوز کرنے کا کوئی طریقہ ڈھونڈیں نہ کہ افطار کے وقت کو پہنچھنے کے گھنٹے گننے بیٹھیں ۔ اس طرح اگر آپ بھوک اور پیاس کے بارے میں سوچیں گے ہی نہیں تو جلد ہی آپ کا دماغ آپ کو روزہ لگنے کے خیال سے دور کر دے گا۔

۔5 گرمی سے خود کو بچائیں

چونکہ پاکستان میں رمضان کا مقدس مہینہ پچھلے کچھ سالوں سے گرمیوں میں ہی آرہا ہے، اس سال بھی ہمیں رمضان کے روزے گرمیوں میں ہی رکھنے پڑ رہے ہیںجس کی وجہ سے بہت سے لوگ پیاس اور روزہ لگنے کی شکایت کرتے ہیں۔ لیکن ایک اچھا مسلمان ہونے کے طور پر گرمی ایک ایسی وجہ نہین ہونی چھاہئیے جو ہمارے روزے قضا ہونے کا باعث بنے۔

اس لئیے، گرمیوں کے گرم دنوں کے دوران روزہ رکھنے کے ساتھ ساتھ ، اس چیز کا اچھی طرح خیال رکھین کہ جتنا ہو سکے اپنے آپ کو گرمی سے بچھائیں اور اپنے جسم کو ٹھنڈا رکھنے کی کوشش کریں۔ پنکھے اور اے سی کا استعمال کریں۔ اور اگر آپ کو گھر سے باہر نکلنا ہے تو جتنا ممکن ہو سکے ہو سکے اپنے آپ کو سورج کی تپتی دھوپ سے بچائیں۔ اس سے آپ کو بہت حد تک مدد ملے گی اور روزہ بہت کم لگنے کا امکان ہو گا۔

اس کے ساتھ ساتھ بہت زیادہ خطرناک حد تک پانی کی کمی کے لئیے اپنے پیاروں پر خاص نطر رکھیں اور خاص خیال رکھیں اور اگر شدید بخار، سر چکرانا اور تیز سانس لینے جیسی علامات دیکھنی پر فوری طبی امداد حاصل کریں۔

۔6 چائے اور کیفین کے اوپر پانی کو ترجیح دیں

اگر آپ کو عمومن دن بھر جاگے رہنے کے لئیے مصنوعی اینرجی ڈرنکس یا کیفین جیسے چائے یا کافی کی عادت پڑ چکی ہے تو، آپ کو یہ جاننے کی ضرورت ہے کہ آپ نے اپنے آپ کو ایک ایسی عادت سے جوڑنے کا بھی انتخاب کیا ہے جو طویل مدت میں آپ کی صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہو گی اور درحقیقت آپ کے دل کے فنکشن پر دباؤ ڈالے گی۔

اس لئیے، اپنے جسم کو پانی پینے کا عادی بنائیں ، اپنے پانی پینے کی مقدار کو زیادہ کریں، اور کافی یا چائے کے کپ کی بجائے ہر بار پانی پینے کو ترجیح دیں۔ اس طرح پانی آپ کے جسم کو ہائی ڈریٹ کرے گا اور آپ کے زہن کو چست و تر و تازہ رکھے گا۔

۔7 اپنی غذا میں فائبر شامل کریں

سحور اور افطار کے وقت اور ان کے درمیان جب آپ روزے سے نہیں ہوتے، اپنی غذا میں جتنا ہو سکے فائبر شامل کرنا ایک بہت اچھا اور صھت مند خیال ہے  کیوں کہ فائبر آپ کے جسم میں بھوک کو کم کرتا ہے۔

اس لئیے زیادہ سے زیادہ فائبر والے کھانوں کا استعمال کریں جیسے پھل، سبزیاں، ہول گرین، لوبیا وغیرہ۔ ان کھانوں میں عمومن پانی کا جزو بھی زیادہ پایا جاتا ہے جس کی وجہ سے آپ کو پھرپور محسوس ہوتا ہے۔ اس طرح آپ بعد میں روزے کے دوران بھوک اور پیاس کے احساس سے اور روزہ لگنے سے بچ سکتے ہیں۔

۔8 ایسی غذا کھائیں جو ہضم ہونے میں زیادہ وقت لے

دن بھر روزے کے دوران  بھوک سے بچنے کا ایک آسان طریقہ یہ ہے کہ سحری کے دوران ایسی غذا کھائیں جو ہضم ہونے میں زیادہ وقت لے۔ اس طرح آپ کے جسم کو سستی محسوس کیے بغیر دن بھر توانائی فراہم ہوتی رہے گی۔ آہستہ ہضم ہونے والی غذا میں پھلیاں، جئی، سیریل، ٹوسٹ، دال، اناج وغیرہ شامل ہیں۔

اولا ڈاک کی مدد سے کسی بھی ماہرِ غذانیات کے ساتھ اب آپ کی اپائینٹمنٹ صرف ایک کلک کی دوری پر ہے۔ آپ یہاں کلک کرکے گھر بیٹھے ہی اپنے موبائل سے ایک آن لائن یا ان-پرسن اپائینٹمنٹ بک کروا سکتے ہیں۔ آپ اپنی اپائینٹمنٹ بک کروانے کے لئے صبح 9 بجے سے 11 بجے تک اولا ڈاک کی ہیلپ لائن 04238900939 پر بھی کال کرسکتے ہیں۔

Disclaimer: The contents of this article are intended to raise awareness about common health issues and should not be viewed as sound medical advice for your specific condition. You should always consult with a licensed medical practitioner prior to following any suggestions outlined in this article or adopting any treatment protocol based on the contents of this article.
Share

Recent Articles

Can Homeopathy Help With Weight Loss?

If you wish to lose weight naturally, homeopathy may indeed be something worth looking into.…

Updated On November 12, 2024

Cavities in Children and How to Prevent Them

Dental caries or cavities are one of the most common childhood health issues. Acid produced…

Published On November 4, 2024

12 Reasons Why Your Stomach Hurts When You Wake Up

Does your stomach hurt when you wake up in the morning? It can be pretty…

Updated On November 3, 2024

Teeth Whitening: How It Works And Its Benefits

The color of your teeth can significantly impact your appearance and confidence. While everyone wants…

Published On October 30, 2024

Sensitive Teeth Diet: Best and Worst Foods for Pain Relief

Sensitive teeth can be very painful. You may experience pain and discomfort after eating hot,…

Published On October 28, 2024

Irritable Bowel Syndrome (IBS): A Comprehensive Overview

Definition According to ROME IV Criteria Irritable bowel syndrome (IBS) is a common functional gastrointestinal…

Published On October 25, 2024
Find & Book the best "General Physician" near you
Book Appointment