قدرت کے بنائے تمام پھل انسان کو بیماریوں سے نجات کا باعث بنتے ہیں۔ دوسرے پھلوں کی طرح لوکاٹ پھل کے بھی بے شمار فوائد ہیں جیسا کہ لوکاٹ کے فوائد بلڈ پریشر کو کم کرتے ہیں، کینسر کے خطرے کو کم کر سکتے ہے، نظام انہضام کو پرسکون کرنے میں مدد کرتے ہیں اور اس کے علاوہ یہ پھل ایک قوت مدافعت بڑھانے والا پھل ہے جو آپ کو وزن کم کرنے میں مدد دیتا ہے اور آپ کے ہاضمے کو ٹھیک طرح سے کام کرنے میں مدد کرتا ہے، دماغ کا تحافظ کرتا ہے، کولیسٹرول کو صحت مند سطح پر رکھتا ہے، ہڈیوں کی صحت کو فروغ دیتا ہے اور اس کے ساتھ ہی یہ پھل دوران خون کے لیے ایک بہترین پھل ہے۔
نظام، ذیابیطس کے مریضوں کی مدد کرتا ہے، بینائی کے لیے بہترین ہے، سوزش کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے اور صحت مند رہنے کے لیے ایک مکمل غذا سمجھی جاتی ہے۔ لوکاٹ کے پھل میں پائی جانے والی غذائیت ہماری صحت کے لیے بہت اہمیت کی حامل ہے۔ لوکاٹ میں فلیوونائڈز اور کیروٹینائڈز ہوتے ہیں جو اینٹی آکسیڈنٹ کے طور پر کام کرتے ہیں دل کی بیماری جیسی سنگین بیماریوں کے خطرے کو کم کرنے میں مدد کرتے ہیں۔
:لوکاٹ میں پائی جانے والی غذائیت میں شامل ہے
Table of Contents
لوکاٹ پھل میں بہت زیادہ پوٹاشیم ہوتا ہے جو قلبی نظام میں خون کی شریانوں کو پھیلانے میں مدد کرتا ہے۔ اس طریقے سے آپ خون کی نالیوں اور شریانوں پر پڑنے والے تناؤ کو کم کر سکتے ہیں۔
پوٹاشیم آپ کے بلڈ پریشر کو کم کرنے کے لیے بھی کام کرتا ہے اور آپ کے دل کو محفوظ رکھنے میں بھی مدد کرتا ہے۔ لوکاٹ پھل میں پایا جانے والا پوٹاشیشم اور میگنینشیم ہڈیوں، جلد اور دل کی بیماری سے لڑنے کے لیے کافی مفید سمجھا جاتا ہے۔
جیسے جیسے آپ کی عمر بڑھتی ہے ہڈیوں کی اچھی صحت کو برقرار رکھنا مشکل ہوتا ہے خاص طور پر پوسٹ مینوپاسل ہڈیوں کی ایک ایسی حالت ہے جس میں خواتین کو بہت مشکلات کا سامنا کرنا بڑتا ہے۔ ہڈیوں کا کمزور ہونا ہمارے لیے پیدل چلنے، کام کاج کرنے اور ساتھ ساتھ ہماری اٹھے بیٹھنے کی پوزیشنز کو بھی بدل دیتا ہے۔
ہماری ریڑھ کی ہڈی میں موجود ڈسکیں جو کہ ہمارے فقرے کے بیچ میں واقع ہوتی ہیں اپنا معدنی مواد بھی کھو دیتی ہیں۔ لوکاٹ پھل ہڈیوں کی اچھی صحت کو برقرار رکھنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے کیونکہ یہ جسم کے مختلف حصوں میں ہڈیوں کے نقصان کو روکنے میں مدد کرنے کی اپنی صلاحیت کو ظاہر کرتا ہے۔ اس پھل میں وٹامنز اور ضروری غذائی اجزاء پائے جاتے ہیں جو انسانی ہڈیوں کو ٹھیک طرح سے کام کرنے میں مدد کرتے ہیں۔
لوکاٹ پھل اینٹی آکسیڈنٹ جیسے وٹامن سی، وٹامن اے اور ہینولک فلاوونائڈ اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتے ہیں جیسے کہ کلوروجینک ایسڈ، نیو کلوروجینک ایسڈ، ہائیڈروکسی بینزوک ایسڈ، فیرولوئل کوئینک ایسڈ، پروٹوکیچوک ایسڈ، ایپیکیٹیچن، کومرک ایسڈ اور فیرولک ایسڈ اینٹی آکسیڈینٹس ہمارے جسم کو بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے۔
اس پھل میں پائے جانے والے اینٹی آکسیڈینٹس مختلف اقسام کے کینسر کو روکنے کے لیے فائدہ مند ہیں کیونکہ اینٹی آکسیڈنٹ ہمارے جسم میں فری ریڈیکل کے خلاف لڑتے ہیں اور انہیں مستحکم کرتے ہیں تاکہ وہ ہمارے جسم کے خلیوں کو کسی قسم کا آکسیڈیٹیو نقصان نہ پہنچائیں۔ ہمارے جسم میں فری ریڈیکلز مختلف قسم کے کینسر کی بیماری کی بنیادی وجہ ہیں۔ تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ لوکاٹ پھل کا باقاعدگی سے استعمال ہمارے جسم میں کینسر کے خلیوں کی افزائش کو روک سکتا ہے۔
جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ خون کی کمی ہمارے جسم میں آئرن کی کمی کی بیماری ہے۔ تاہم، لوکاٹ پھل کا باقاعدگی سے استعمال ہمارے جسم میں آئرن کی سطح کو بہتر بنا سکتا ہے اور خون کی کمی کو روک سکتا ہے کیونکہ لوکاٹ میں آئرن بہت زیادہ ہوتا ہے۔
مختلف مطالعات سے ثابت ہوا ہے کہ لوکاٹ پھل کا باقاعدہ استعمال خون کی کمی کی مختلف علامات جیسے کہ کمزوری، تھکاوٹ، سانس کی بے قاعدگی وغیرہ کو کم کر سکتا ہے۔
لوکاٹ میں پایا جانے والا وٹامن سی ایک وہ ممکنہ غذائیت ہے جو آپ کے مدافعتی نظام کو تیز کر سکتا ہے۔ یہ دائمی بیماریوں سے وابستہ خطرات سے بچنے کے لیے ایک اینٹی آکسیڈنٹ کے طور پر کام کرتا ہے۔
یہ پھل نہ صرف وٹامن سی کی کافی مقدار فراہم کرے گا بلکہ یہ آپ کی قوت مدافعت کو بھی مضبوط کرنے کے لیے کام کرے گا۔ لہذا لوکاٹ پھل کو شامل کرنا ایک ابہترین انتخاب ہے جو آپ کے مدافعتی نظام کو کمزور کرنے والے عوامل کا شکار ہونے سے روکے گا۔
مناسب خون کی گردش کہ وجہ سے جسم کے اعضاء اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں اور یہ تبھی ممکن ہو سکتا ہے اگر آپ کے جسم میں آئرن کی مطلوبہ مقدار موجود ہوتی ہے۔ لوکاٹ کھانا خون کے سرخ خلیوں کی نشوونما کو فروغ دے گا کیونکہ آئرن آپ کے ہیموگلوبن کا ایک لازمی حصہ ہے۔
یہ آپ کے جسم میں خون کے سرخ خلیات کی منتقلی میں بھی مدد کرے گا جس کی وجہ سے خون کی گردش میں اضافہ ہوگا۔ آپ کو لوکاٹ پھل میں ضروری معدنیات وافر مقدار میں مل سکتے ہیں۔ جب آپ کا جسم آئرن سے بھرپور ہوتا ہے تو یہ خون میں گردش کو یقینی بنائے گا اور آپ کی توانائی کی سطح کو بھی بڑھائے گا۔
لوکاٹ میں ینالجیسک اور سوزش کو روکنے والی خصوصیات ہوتی ہیں جو جسم کی مختلف سوزشوں کو کم کرنے میں اپنا اہم کردار ادا کرنے والے عوامل کا مقابلہ کرنے کے لیے ضروری ہیں۔ مسلسل کھانسی کی وجہ سے سینے کی سوزش کی صورت میں آپ کو کچھ تازہ لوکاٹ کھانی چاہئیں۔ کہا جاتا ہے کہ یہ پھل جوڑوں کی سوزش کے علاج کے لیے بھی موثر ہے۔
وٹامن سی آپ کی جلد کو خوبصورت بنانے کے لیے مشہور ہیں کیونکہ یہ ایسے اینٹی آکسیڈینٹس ہیں جو آپ کی جلد کے خلیوں کو نقصان پہنچانے والے ممکنہ عوامل سے لڑتے ہیں۔ لوکاٹ کے استعمال کا مطلب اینٹی آکسیڈنٹ حاصل کرنا ہے جس کے نتیجے میں جلد ہموار اور چمکدار رہتی ہے۔
بدہضمی درحقیقت صحت کو خراب کرنے والی ایک حالت ہے۔ یہ زیادہ تر معاملات میں قے اور متلی لاتا ہے۔ ماہرین غذائیت تجویز کرتے ہیں کہ غذائی ریشہ معدے کے مسائل میں معاون عوامل کو ختم کرنے کے لیے ایک محفوظ آپشن ہے اور لوکاٹ پھل میں موجود غذائی ریشہ ہمارے معدے کے لیے فائدے مند ہے ۔ لوکاٹ پھل بد ہضمی کو دور کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔ لوکاٹ کو دہی میں ڈال کر کھانے سے سے پیٹ سے متعلق بہت سارے دوسرے مسائل بھی ٹھیک ہونے لگتے ہیں
ذیابیطس کے شکار لوگ تازہ پکی ہوئی لوکاٹ کھا کر لوکاٹ کے صحت سے متعلق فوائد حاصل کر سکتے ہیں۔ لوکاٹ کا باقاعدگی سے استعمال خون کے دھارے میں شوگر اور گلوکز کی سطح کو کنٹرول کرنے کے لیے کیا جاتا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ اچانک کولیسٹرول کے ڑھنے کو روکتا ہے۔ کچی لوکاٹ سے بنی چائے ان عوامل کو روک سکتی ہے جو ٹائپ II
ذیابیطس کے آغاز میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ذیابیطس کے شکار افراد کو لوکاٹ سے بنی چائے کو اپنے روزمرہ کے معمولات میں شامل کرنے سے پہلے اپنے اڈاکٹر سے مشورہ کرنا چاہیے۔
لوکاٹ پھل میں وٹامن اے ہوتا ہے۔ یہ آپ کی آنکھوں کو صحت مند رکھنے میں مدد کرتا ہے۔ وٹامن اے موتیابند اور گلوکوما کے خلاف حفاظتی رکاوٹ ہے۔ وٹامن اے کو بعض اوقات خشک آنکھوں کے علاج کے لیے استعمال کیا جاتا ہے اور یہ وٹامن ایک قسم کی سوزش کے علاج میں بھی مفید ہے جسے اپر لیمبل کیراٹائٹس کہتے ہیں۔
وٹامن اے کی ناکافی غذائیت کارنیا کو خشک کر سکتی ہے، آنکھ کے سامنے سیاہ پر سکتے ہیں اور اسی دوران آپ بینائی کی کمی یا قرنیہ کے السر کا بھی تجربہ کر سکتے ہیں۔ وٹامن اے کی کمی ریٹینا کو بھی نقصان پہنچاتی ہے۔ دیگر اچھی غذائیں جو آپ وٹامن اے کی روزانہ خوراک کے ساتھ کھا سکتے ہیں ان میں گاجر اور شکر قندی بھی شامل کریں تا کہ آپ کی بینائی کو اچھا ہونے میں مزید مدد مل سکے۔
ہمارے جسم میں دو قسم کا کولیسٹرول پایا جاتا ہے ایک اچھا اور دوسرا برا کولیسٹرول۔ بُری قسم کے کولیسٹرول کا بڑھ جانا صحت کے لیے ایک بڑا خطرہ بن سکتا ہے اور اس چیز کا بہت زیادہ ہونا آپ کو فالج اور دل کی بیماری کے بڑھتے ہوئے خطرے میں ڈال سکتا ہے۔ اچھا کولیسٹرول، یا ایچ ڈی ایل کولیسٹرول کو جذب کرتا ہے اور اسے آپ کے جگر میں واپس لے جاتا ہے جو پھر آپ کے جسم سے اسے نکال دیتا ہے۔
ایچ ڈی ایل کولیسٹرول کی اعلی سطح کا ہونا اچھا ہوتا ہے کیونکہ اس طرح کے کولیسٹرول میں آپ کو فالج اور دل کی بیماری کا خطرہ کم ہوتا ہے۔ لوکاٹ پھل کا تعلق اچھے کولیسٹرول سے ہے جو بیماریوں کو دور رکھنے میں مدد کرتا ہے۔
Paracetamol (also known as acetaminophen) is a widely used analgesic and antipyretic medication used for…
Turmeric is a popular ingredient in Pakistan and India due to its numerous uses in…
Braces are widely used dental devices in orthodontics to correct a vast range of issues…
Momos are popular and delicious dumplings, which are originally from Tibet. They have become famous…
Whether you’ve experienced an injury, have a chronic condition, or just want to improve your…
Good oral health is essential to a child's overall well-being. Among other aspects, regular dental…