گرمیاں شروع ہوتے ہی ہمارا دل ٹھنڈے اور مزے دار پھل کھانے کے لئیے زیادہ چاہتا ہے اور ہم تلی ہوئی اور گرم چیزیں کھانے کو کم ترجیح دیتے ہیں۔ یہی تو گرمیاں کے موسم کی سوغات ہے کہ یہ اپنے ساتھ طرح طرح کے مزےدار پھل پھل بھی لے کر آتا ہے۔ دن میں تازے پھلوں کی ایک پیالی ہماری جسم کے ضرورت کے مطابق تمام غذائیت بخشتی ہے اور ہمارے جسم میں پانی کی کمی کو اور طاقت کو بھی پورا کرتی ہے۔
خربوزے اور تربوز وغیرہ تو ویسے ہی ہر گرمیوں کے موسم میں گھر مین مقبول ہوتے ہیں لیکن اب لیچی کا موسم ہے اور یہ گرمیوں میں صرف تھوڑے سے وقت کے لئیے ہی آتی ہے اس لئیے اس وقت کا بھرپور فائدہ اٹھا کے آپ لیچی سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔ لیکن صرف یہ ہی نہیں، لیچی اپنی مٹھاس کے ساتھ ساتھ بہت سے حیران کن صحت کے فوائد کے ساتھ آتی ہے جن کے بارے میں آپ پہلے نہیں جانتے ہوں گے۔
آپ کے مدافعتی نظام کو بہتر بنانے سے لے کر آپ کے جسم میں خون کی گردش کو بڑھانے تک، یہ چھوٹا اور مزیدار پھل آپ کو بہت سے فوائد دیتا ہے۔ جیسے کہ لیچی میں کافی مقدار میں وٹامن سی موجود ہوتا ہے جو آپ کی قوت مدافعیت کو طاقت بخشتا ہے اور آپ کی جلد کی حفاظت کرتا ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ لیچی وٹامن ڈی کا بھی ایک اچھا ذریعہ ہے۔ لیچی کے بارے میں سب سے بہترین بات یہ ہے کہ یہ پانی سے پھرپور ہوتی ہے اور یہ بات اس پھل کو گرمیوں کے لحاظ سے بہترین بناتی ہے۔ آپ یہ سب پڑھ کر یقینا حیران ہوں گے لیکن جی ہاں، یہ چھوٹا سا پھل آپ کی صحت کو بہت سے طریقوں سے بہتر بناتا ہے۔
اس کے علاوہ لیچی نہ صرف تپتی گرمیوں میں آپ کو ہائڈریٹڈ رہنے میں مدد کرتی ہے بلکہ یہ آپ کے ہاضمے کو بھی بہتر بناتی ہے، وزن کم کرنے میں مدد کرتی ہے اور آپ کی جلد کے لئیے بھی مفید ہے۔ لیچی کے مزید دلچسپ اور حیران کن فوائد جاننے کے لئیے یہ آرٹیکل آخر تک ضرور پڑھیں۔
Table of Contents
:لیچی کے چند اہم فوائد درج ذیل ہیں
لیچی میں باقی پھلوں کی نسبت کافی مقدار میں پولی فینول پائے جاتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ پھل ایپی کیٹیچن سے بھرپور ہوتا ہے جو آپ کے دل کی صحت کو بہتر بنانے میں مدد کر سکتی ہے اور کینسر اور ذیابیطس جیسی بیماریوں کے ہونے کے خطرے کو کم کر سکتی ہے۔ اس کے علاوہ لیچی فلئوینول سے بھرپور ہونے کی وجہ سے جسم میں سوجن کی وجہ سے ہونے والی طوڑ پھوڑ کا علاج کرنے میں مدد کرتی ہے۔
آپ کا جگر آپ کے جسم کا ایک بہت اہم عضو ہوتا ہے۔ اور یہ آپ کے جسم کے ضروری نظام کو چلانے میں مدد کرتا ہے جیسے کہ آپ کے جسم میں غزائی اجزا کو ایسے اجزا میں تبدیل کرنا جو جو آپ کے خون میں شامل ہو سکیں اور آپ کے جسم اور خون کی صفائی وغیرہ۔ لیچی کھانے سے یہ آپ کو جگر کی مختلف بیماریوں کے خطرے سے بچاتی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ لیچی کے عرق میں جگر کے کینسر سے لڑنے کی خصوصیات بھی پائی جاتی ہیں۔
لیچی میں بہت زیادہ مقدار میں وٹامن ای پایا جاتا ہے۔ یہ دھوپ کی وجہ سے آپ کی جلد جو جل جاتی ہے اور اس کی وجہ سے ہونے والا درد اور بیچینی کو ٹھیک کرنے میں مدد کرتا ہے اور آپ کی جلد کو صحت مند اور چمکدار بناتا ہے۔ اس کے علاوہ سورج کی وجہ سے جل جانے والی اور تکلیف دہ جلد پر وٹامن ای سے بھرپور لیچی لگانے سے بھی آپ کی جلد کو آرام آ سکتا ہے۔
لیچی میں موجود فلیوی نول میں اینٹی سوزش خصوصیات پائی جاتی ہیں۔ اس سے گرمیوں کے موسم میں ہونے والے زکام اور انفیکشن سے بچنے میں مدد ملتی ہے۔
وٹامن سی سے بھرپور ہونے کے ساتھ ساتھ لیچی کی ایک سرونگ میں روزانہ کی ضرورت سے 100 ٪ زیادہ مقدار میں ایسکوربک ایسڈ پایا جاتا ہے۔ یہ ایسکوربک ایسڈ آپ کے مدافعتی نظام کو مظبوط اور بہتر بنانے میں حیران کن ظور پر مدد کرتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ وٹامن سی آپ کے جسم میں سفید خلیات جو آپ کے جسم کو کسی بھی بیرونی بیماری سے محفوز رکھتے ہیں، جسم میں ان کی سرگرمی کو بڑھاتا ہے۔
لیچی میں موجود وافر مقدار میں کاپر ہمارے جسم میں خون کی گردش کو بڑھانے مین مدد کرتا ہے۔ بالکل آئرن کی طرح کاپر بھی ہمارے جسم میں خون کے لال خلیات کی پیداوار کے لئیے ضروری ہوتا ہے۔ اس طرح جسم میں جتنے لال خون کے خلیات ہوں گے اس کا مطلب یہ ہے کہ اتنی ہی جسم میں خون کی گردش بہتر ہوگی اور خون کے ساتھ ہمارے جسم کے اعضاء اور خلیات تک اتنی ہی آکسیجن بھی پہنچے گی۔
لیچی ڈائٹری فائبر سے بھرپور ہوتی ہے۔ یہ فاائبر آپ کی آنتوں میں حرکت کو تیز کرتے ہیں اور یقینی بناتے ہیں کہ کھانا ہمارے نضام انہضام سے آسانی سے گزر رہا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ آپ کے پاخانے کو بھی جسم سے خارج ہونے میں مدد کرتے ہیں اور اس طرھ آپ کو قبض اور اس طرح کی اور پیٹ کی بیماریوں سے دور رکھتی ہیں۔ اس کے علاوہ یہ معدے اور ہاضمے کے سیال کو بھی متحرک کرواتی ہیں جس کی وجہ سے کھانے میں موجود غذائی اجزاء جسم میں اچھے سے جزب ہو پاتے ہیں۔
لیچی جسم میں موجود سیال کی مدقار میں توازن برقرار رکھتی ہے جس کے نتیجے میں ہائی بلڈ پریشر کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ لیچی لیچی پوٹاشیم سے بھرپور ہوتی ہے اور اس میں سوڈیم بہت کم ہوتا ہے جس کی وجہ سے بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں مدد ملتی ہے کیوں کہ پوٹاقشیم دل کی صحت کے لئیے اچھا ہوتا ہے۔ یہ آپ کی شریانوں اور خون کی نالیوں کو پتلا ہونے سے روکتا ہے اور اس طرح یہ آپ کے قلبی نظام پر پڑنے والے دبائو کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔
لیچی تقریبا تمام ضروری غذائی اجزاء سے بھرپور ہوتی ہے جیسے کہ میگنیشیم، آئرن، فاسفورس، کاپر اور مینگنیز۔ یہ متمام معدنیات ہماری ہڈیوں میں زیادہ سے زیادہ کیلشیم کو جزب کروانے کے لئیے ضروری ہوتی ہیں۔ اور طرح لیچی کھانے سے آپ کی ہڈیاں مظبوط اور طاقتور ہو سکتی ہیں۔
لیچی ڈائٹری فائبر سے بھرپور ہوتی ہے اور یہ آپ کے قسن کو کم کرنے میں ایک بہہت اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اس کے علاوہ لیچی میں پانی کی کافی مقدار موجود ہوتی ہے اور میں چربی بالکل نہ ہونے کے برابر ہوتی ہے اور یہ بات لیچی کو وزن کم کرنے کے لئیے ایک بہترین پھل بناتی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ لیچی میں کیلوریز کی مقدار بھی بہت کم ہوتی ہے۔ لیچی کے چھلکوں اور سبز چائے سے بنا ہوا ایک محلول جس کو اولیگونول کہا جاتا ہے ، اس سے پیٹ کی چربی تھکاوٹ اور ورزش کے بعد ہونے والی سوزش کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔
لیچی میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس دل کی صحت کو بہتر بنانے مین مدد کرتے ہیں۔ لیچی مین ہلیگونول نامی ایک کمپائونڈ موجود ہوتا ہے جو نائٹرک آکسائڈ کی پئداوار کو فروغ دیتا ہے۔ نائٹرک آکسائڈ ایک ویزو ڈائلیٹر ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ یہ آپ کی خون کی نالیوں کو کھول دیتا ہے تاکہ ان مین سے خون آسانی کے ساتھ بہ سکے۔ اس کے نتیجہ میں اپ کے دل کے اوپر خون پمپ کرنے کی وجہ سے پڑنے والا دبائو کم ہو جاتا ہے ، آپ کے دل پر ہونے والی توڑ پھوڑ میں کمی آتی ہے اور آپ کے دل کی مجموعی صحت بہتر ہو جاتی ہے۔
جب جسم میں خون کی کمی کی بات ہوتی ہے تو لیچی ایک اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ کیوں کہ اس پھل میں اچھی مقدار میں کاپر موجود ہوتا ہے جو خون میں لال خون کے خلیات کی مقدار کو بڑھاتا ہے۔ ہم سب کو یہ بات معلوم ہے کہ کون کی کمی تب ہوتی ہے جب خون مین ہیموگلوبن کی مقدار کم ہو جاتی ہے۔ لیچی کھانے سے اس سے بچا جا سکتا ہے۔
Rosemary (روزمیری), known as “Akleel Kohistani” in Urdu, is an aromatic herb used in a…
Misoprostol is a medication that is primarily used to reduce the risk of stomach ulcers…
Paracetamol (also known as acetaminophen) is a widely used analgesic and antipyretic medication used for…
Turmeric is a popular ingredient in Pakistan and India due to its numerous uses in…
Braces are widely used dental devices in orthodontics to correct a vast range of issues…
Momos are popular and delicious dumplings, which are originally from Tibet. They have become famous…