We have detected Lahore as your city

لیچی کے 12 حیران کن فوائد

Dr. Ayesha Abbas

5 min read

Find & Book the best "Nutritionists" near you

گرمیاں شروع ہوتے ہی ہمارا دل ٹھنڈے اور مزے دار پھل کھانے کے لئیے زیادہ چاہتا ہے اور ہم تلی ہوئی اور گرم چیزیں کھانے کو کم ترجیح دیتے ہیں۔ یہی تو گرمیاں کے موسم کی سوغات ہے کہ یہ اپنے ساتھ طرح طرح کے مزےدار پھل  پھل بھی لے کر آتا ہے۔ دن میں تازے پھلوں کی ایک پیالی ہماری جسم کے ضرورت کے مطابق تمام غذائیت بخشتی ہے اور ہمارے جسم میں پانی کی کمی کو اور طاقت کو بھی پورا کرتی ہے۔ 

خربوزے اور تربوز وغیرہ تو ویسے ہی ہر گرمیوں کے موسم میں  گھر مین مقبول ہوتے ہیں لیکن اب لیچی کا موسم ہے اور یہ گرمیوں میں صرف تھوڑے سے وقت کے لئیے ہی آتی ہے اس لئیے اس وقت کا بھرپور فائدہ اٹھا کے آپ لیچی سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔ لیکن صرف یہ ہی نہیں، لیچی اپنی مٹھاس کے ساتھ ساتھ بہت سے حیران کن صحت کے فوائد کے ساتھ آتی ہے جن کے بارے میں آپ پہلے نہیں جانتے ہوں گے۔

آپ کے مدافعتی نظام کو بہتر بنانے سے لے کر آپ کے جسم میں خون کی گردش کو بڑھانے تک، یہ چھوٹا اور مزیدار پھل آپ کو بہت سے فوائد دیتا ہے۔ جیسے کہ لیچی میں کافی مقدار میں وٹامن سی موجود ہوتا ہے جو آپ کی قوت مدافعیت کو طاقت بخشتا ہے اور آپ کی جلد کی حفاظت کرتا ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ لیچی وٹامن ڈی کا بھی ایک اچھا ذریعہ ہے۔ لیچی کے بارے میں سب سے بہترین بات یہ ہے کہ یہ پانی سے پھرپور ہوتی ہے اور یہ بات اس پھل کو گرمیوں کے لحاظ سے بہترین بناتی ہے۔ آپ یہ سب پڑھ کر یقینا حیران ہوں گے لیکن   جی ہاں، یہ چھوٹا سا پھل آپ کی صحت کو بہت سے طریقوں سے بہتر بناتا ہے۔

اس کے علاوہ  لیچی نہ صرف تپتی گرمیوں میں آپ کو ہائڈریٹڈ رہنے میں مدد کرتی ہے بلکہ یہ آپ کے ہاضمے کو بھی بہتر بناتی ہے، وزن کم کرنے میں مدد کرتی ہے اور آپ کی جلد کے لئیے بھی مفید ہے۔ لیچی کے مزید دلچسپ اور حیران کن فوائد جاننے کے لئیے یہ آرٹیکل آخر تک ضرور پڑھیں۔

لیچی کے فوائد

:لیچی کے چند اہم فوائد درج ذیل ہیں

۔1 لیچی اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتی ہے

لیچی میں باقی پھلوں کی نسبت کافی مقدار میں پولی فینول پائے جاتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ پھل ایپی کیٹیچن سے بھرپور ہوتا ہے جو آپ کے دل کی صحت کو بہتر بنانے میں مدد کر سکتی ہے اور کینسر اور ذیابیطس جیسی بیماریوں کے ہونے کے خطرے کو کم کر سکتی ہے۔ اس کے علاوہ لیچی فلئوینول سے بھرپور ہونے کی وجہ سے جسم میں سوجن کی وجہ سے ہونے والی طوڑ پھوڑ کا علاج کرنے میں مدد کرتی ہے۔

۔2 جگر کی صحت

آپ کا جگر آپ کے جسم کا ایک بہت اہم عضو ہوتا ہے۔ اور یہ آپ کے جسم کے ضروری نظام کو چلانے میں مدد کرتا ہے جیسے کہ آپ کے جسم میں غزائی اجزا کو ایسے اجزا میں تبدیل کرنا جو جو آپ کے خون میں شامل ہو سکیں اور آپ کے جسم اور خون کی صفائی وغیرہ۔ لیچی کھانے سے یہ آپ کو جگر کی مختلف بیماریوں کے خطرے سے بچاتی ہے۔  اس کے ساتھ ساتھ لیچی کے عرق میں جگر کے کینسر سے لڑنے کی خصوصیات بھی پائی جاتی ہیں۔

۔3 لیچی میں کافی مقدار میں وٹامن ای موجود ہوتا ہے

لیچی میں بہت زیادہ مقدار میں وٹامن ای پایا جاتا ہے۔ یہ دھوپ کی وجہ سے آپ کی جلد جو جل جاتی ہے اور اس کی وجہ سے ہونے والا درد اور بیچینی کو ٹھیک کرنے میں مدد کرتا ہے اور آپ کی جلد کو صحت مند اور چمکدار بناتا ہے۔  اس کے علاوہ سورج کی وجہ سے جل جانے والی اور تکلیف دہ جلد پر وٹامن ای سے بھرپور لیچی لگانے سے بھی آپ کی جلد کو آرام آ سکتا ہے۔

۔4 لیچی سوجن کو کم کر سکتی ہے

لیچی میں موجود فلیوی نول میں اینٹی سوزش خصوصیات پائی جاتی ہیں۔ اس سے گرمیوں کے موسم میں ہونے والے زکام اور انفیکشن سے بچنے میں مدد ملتی ہے۔

۔5 لیچی آپ کے مدافعتی نظام کو بہتر بناتی ہے

وٹامن سی سے بھرپور ہونے کے ساتھ ساتھ لیچی کی ایک سرونگ  میں روزانہ کی ضرورت سے 100 ٪ زیادہ مقدار میں ایسکوربک ایسڈ پایا جاتا ہے۔ یہ ایسکوربک ایسڈ آپ کے مدافعتی نظام کو مظبوط اور بہتر بنانے میں حیران کن ظور پر مدد کرتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ وٹامن سی آپ کے جسم میں سفید خلیات جو آپ کے جسم کو کسی بھی بیرونی بیماری سے محفوز رکھتے ہیں، جسم میں ان کی سرگرمی کو بڑھاتا ہے۔

۔6 لیچی جسم میں خون کی گردش کو بہتر بناتی ہے

لیچی میں موجود وافر مقدار میں کاپر ہمارے جسم میں خون کی گردش کو بڑھانے مین مدد کرتا ہے۔ بالکل آئرن کی طرح کاپر بھی ہمارے جسم میں خون کے لال خلیات کی پیداوار کے لئیے ضروری ہوتا ہے۔ اس طرح جسم میں جتنے لال خون کے خلیات ہوں گے اس کا مطلب یہ ہے کہ اتنی ہی جسم میں خون کی گردش بہتر ہوگی اور خون کے ساتھ  ہمارے جسم کے اعضاء اور خلیات تک اتنی ہی آکسیجن بھی پہنچے گی۔

۔7 لیچی ہاضمے کو بہتر بناتی ہے

لیچی ڈائٹری فائبر سے بھرپور ہوتی ہے۔ یہ فاائبر آپ کی آنتوں میں حرکت کو تیز کرتے ہیں اور یقینی بناتے ہیں کہ کھانا ہمارے نضام انہضام سے آسانی سے گزر رہا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ آپ کے پاخانے کو بھی جسم سے خارج ہونے میں مدد کرتے ہیں اور اس طرھ آپ کو قبض اور اس طرح کی اور پیٹ کی بیماریوں سے دور رکھتی ہیں۔ اس کے علاوہ یہ معدے اور ہاضمے کے سیال کو بھی متحرک کرواتی ہیں جس کی وجہ سے  کھانے میں موجود غذائی اجزاء جسم میں اچھے سے جزب ہو پاتے ہیں۔

۔8 لیچی بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں مدد کرتی ہے

لیچی جسم میں موجود سیال کی مدقار میں توازن برقرار رکھتی ہے جس کے نتیجے میں ہائی بلڈ پریشر کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ لیچی لیچی پوٹاشیم سے بھرپور ہوتی ہے اور اس میں سوڈیم بہت کم ہوتا ہے جس کی وجہ سے بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں مدد ملتی ہے کیوں کہ پوٹاقشیم دل کی صحت کے لئیے اچھا ہوتا ہے۔ یہ آپ کی شریانوں اور خون کی نالیوں کو پتلا ہونے سے روکتا ہے اور اس طرح یہ آپ کے قلبی نظام پر پڑنے والے دبائو کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔

۔9 مظبوط ہڈیاں

لیچی تقریبا تمام ضروری غذائی اجزاء سے بھرپور ہوتی ہے جیسے کہ میگنیشیم، آئرن، فاسفورس، کاپر اور مینگنیز۔ یہ متمام معدنیات ہماری ہڈیوں میں زیادہ سے زیادہ کیلشیم کو جزب کروانے کے لئیے ضروری ہوتی ہیں۔ اور طرح لیچی کھانے سے آپ کی ہڈیاں مظبوط اور طاقتور ہو سکتی ہیں۔

۔10 لیچی وزن کم کرنے میں مدد کرتی ہے

لیچی ڈائٹری فائبر سے بھرپور ہوتی ہے اور یہ آپ کے قسن کو کم کرنے میں ایک بہہت اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اس کے علاوہ لیچی میں پانی کی کافی مقدار موجود ہوتی ہے اور میں چربی بالکل نہ ہونے کے برابر ہوتی ہے اور یہ بات لیچی کو وزن کم کرنے کے لئیے ایک بہترین پھل بناتی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ لیچی میں کیلوریز کی مقدار بھی بہت کم ہوتی ہے۔ لیچی کے چھلکوں اور سبز چائے سے بنا ہوا ایک محلول جس کو اولیگونول کہا جاتا ہے ، اس سے پیٹ کی چربی تھکاوٹ اور ورزش کے بعد ہونے والی سوزش کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔

۔11 لیچی دل کی صحت کو بہتر بناتی ہے

لیچی میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس دل کی صحت کو بہتر بنانے مین مدد کرتے ہیں۔ لیچی مین ہلیگونول نامی ایک کمپائونڈ موجود ہوتا ہے جو نائٹرک آکسائڈ کی پئداوار کو فروغ دیتا ہے۔ نائٹرک آکسائڈ ایک ویزو ڈائلیٹر ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ یہ آپ کی خون کی نالیوں کو کھول دیتا ہے تاکہ ان مین سے خون آسانی کے ساتھ بہ سکے۔ اس کے نتیجہ میں اپ کے دل  کے اوپر خون پمپ کرنے کی وجہ سے پڑنے والا دبائو کم ہو جاتا ہے ، آپ کے دل پر ہونے والی توڑ پھوڑ میں کمی آتی ہے اور آپ کے دل کی مجموعی صحت بہتر ہو جاتی ہے۔

۔12 لیچی اینیمیا کو ہونے سے روکتی ہے

جب جسم میں خون کی کمی کی بات ہوتی ہے تو لیچی ایک اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ کیوں کہ اس پھل میں اچھی مقدار میں کاپر موجود ہوتا ہے جو خون میں لال خون کے خلیات کی مقدار کو بڑھاتا ہے۔ ہم سب کو یہ بات معلوم ہے کہ کون کی کمی تب ہوتی ہے جب خون مین ہیموگلوبن کی مقدار کم ہو جاتی ہے۔ لیچی کھانے سے اس سے بچا جا سکتا ہے۔

Disclaimer: The contents of this article are intended to raise awareness about common health issues and should not be viewed as sound medical advice for your specific condition. You should always consult with a licensed medical practitioner prior to following any suggestions outlined in this article or adopting any treatment protocol based on the contents of this article.

Dr. Ayesha Abbas
Dr. Ayesha Abbas - Author Dr. Ayesha Abbas is a highly qualified Nutritionist in Karachi. You can consult her through oladoc.com

Book Appointment with the best "Nutritionists"