Urogenital Health

مثانے کی کمزوری کی وجوہات اور علاج

مثانہ کیا ہے؟

مثانہ پیٹ کے اندر تھیلی نما ایک عضو ہے جس میں پیشاب جمع رہتا ہے۔ مثانے کی کمزوری میں مبتلا لوگوں کو بار بار پیشاب آتا ہے۔

Masana in English

Masana in English is known as “bladder”. It is written as مثانہ in Urdu language. It is a triangle-shaped organ that lies in the lower abdomen at the base of the pelvis. The main function of the bladder is to store urine and control urination.

مثانے کی کمزوری کی وجوہات

مثانے کی کمزوری کی بہت ساری وجوہات ہو سکتی ہیں جن میں سے چند مندرجہ ذیل ہیں۔

  • نیکوٹین اور کیفین کے حامل مشروبات کا استعمال زیادہ کرنا جیسا کہ چائے اور کافی وغیرہ۔
  • اتنی شدت سے پیشاب کا آنا جس کو روکنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑے۔
  • جو لوگ سگریٹ کا استعمال زیادہ کرتے ہیں ان میں مثانے کی بیماری پائی جاتی ہے۔
  • تیز پتی اور تیز چینی کا استعمال عام روٹین سے ہٹ کر کم کر دیں۔
  • مثانے کی کمزوری کی بڑی وجہ پٹھے کمزور ہونا ہیں۔
  • رات میں پیشاب کی حاجت کے لیے بار بار آنکھ کا کھل جانا۔
  • دن میں تقیبا 8 سے زیادہ بار پیشاب کا آنا۔
  • کولڈرنکس کا بہت زیادہ استعمال کرنا۔
  • سفید چینی کا استعمال زیادہ کرنا۔
  • میٹابولزم کی خرابیاں پیدا ہونا۔
  • مسلسل قبض کا رہنا۔

جسم کے اندر گردے پیشاب کو بناتے ہیں۔ اس کے بعد اس کو مثانے یا بلیڈر میں جمع کر دیتے ہیں۔ اس کے بعد پیلوک میں موجود مسلز دماغ کو ایک پیغام ببھیجتے ہیں جس سے پھر دماغ جسم سے پیشاب کو خارج کرنے کا حکم دیتا ہے۔

اس دورانیہ میں پیلوک کے مسلز کمزور پڑنے لگتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ پیلوک کے مسلز کا کمزور پڑںے کی وجہ سے دماغ کو بار بار پیغام جاتا ہے کہ پیشاب کرنے کی حاجت ہو رہی ہے۔

مثانے کی کمزوری کی وجوہات میں کچھ یہ بھی ہو سکتی ہیں جن میں سے بار بار پانی کا پانی، ضرورت سے زیادہ پانی کا پینا بھی اس کی وجہ ہو سکتا ہے۔ ایسی ادویات کا استعمال کرنا جو زیادہ پیشاب کی وجہ بن سکتی ہیں، مثانے میں پتھر وغیرہ کا ہونا بھی مثانے کی کمزوری کا باعث بن سکتا ہے۔ 

مثانے کی کمزوری کا علاج – Masana Ki Kamzori Ka Ilaj

ادویات کا استعمال

مثانے کی کمزوری کو دور کرنے کے لیے ڈاکٹرز کچھ دوائیاں بھی تجویز کرتے ہیں۔ ان ادویات میں ٹولٹیروڈائن بھی موجود ہوتی ہے۔ ان ادویات کا استعمال کرنے سے پیشاب کی حاجت میں کمی محسوس ہوتی ہے۔ یہ ادویات مثانے کے اعضلات کو وہ طاقت فراہم کرتے ہیں جس سے بار بار پیشاب کی حاجت کم ہوتی ہے۔

بوٹوکس

بوٹوکس اصل میں علاج کا وہ طریقہ ہے جس کے ذریعے سے بہت ساری ادویات کو انجیکٹ کیا جاتا ہے جو مثانے تک جاتی ہیں۔ اس طریقے میں چھوٹی سی تار کمر کے ساتھ منسلک کی جاتی ہے اور الیکٹرک شاک دیا جاتا ہے۔ تاہم یہ طریقہ کار مثانے کی کمزوری کو دور کرنے میں کچھ خاص فائدے مند ثابت نہیں ہوا ہے۔ مگر اس طریقہ علاج پر ابھی تک تحقیق جاری ہے۔

سرجری

مثانے کی کمزوری اس قدر بڑھ جاتی ہے کہ مریض سے اس کی درد برداشت نہیں ہوتی اور پھر ڈاکٹر کو اس مثانے کا سائیز بڑھانے کے لیے اس کی سرجری کرنی پڑتی ہے۔ اس سرجری کی وجہ سے مثانے میں پیشاب کو جمع کرنے کی صلاحیت بڑھ جاتی ہے، اور بار بار پیشاب کرنے کی حاجت میں کمی واقع ہوتی ہے۔

پیلوک فلور کی تهراپی

اکژ معالج کچھ ایسی ورزشیں کرنےکو کہتے ہیں جن کو کرنے سے جسم کے نچلے حصے یعنے پیلوک کو طاقت ملتی ہے۔ پیلوک کو طاقت ملنے کی وجہ سے مثانہ بھی مضبوط ہو جاتا ہے۔ اسی طرح اس مثانے میں پھر پیشاب کو اپنے اندر زیادہ سٹور کرنے کی قوت بھی مل جاتی ہے۔

چند گھریلو ٹوٹکے

  • مثانے والی جگہ پر کسی بھی تیل سے مساج کرنے سے اس کے اعصاب طاقت پکڑتے ہیں۔ اس سے بھی مثانے کی کمزوری پر قابو پانے کا ایک بہترین ذریعہ ہے۔
  • میگنیشیم سے بھرپور سپلیمنٹس کو استعمال کرنا چاہیے جن میں وٹامن بھی شامل ہوں۔ اس ٹوٹکے کو اپنانے س مثانے کی کمزوری کو دورد کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔
  • پنی خوراک میں دیسی گھی کا استعمال کریں اگر آپ کا معدہ دیسی گھی کو برداشت کرنے کے قابل ہے تو، اس کے استعمال سے مثانے کی کمزوری کچھ ہی دنوں میں ٹھیک ہو جائے گی۔

نسخہ نمبر 1

:اجزا

500 گرام جامن کے بیج لیں اور اسی کے ہم وزن میں 500 گرام تل لے لیں۔ یہ دونوں چیزیں کسی بھی منساری والی دکان سے آسانی سے مل جائیں گی۔

:ترکیب

تل اور جامن کو دونوں کا ہم وزن لے کر ان کا سفوف بنا لیں۔ اس سفوف کو مہینے میں ایک چائے کا چمچ صبح و شام کھائیں۔ اس نسخے کو استعمال کرنے سے مثانے کی کمزوری دور ہا جائے گی۔ یہ نسخہ ان مرد و حضرات کے لیے بہت مفید ہے جن کے پیشاب کے قطرے نکلتے ہیں، ان سب کے لیے یہ نسخہ بہت مفید ہے۔

نسخہ نمبر 2

:اجزا

اجوئن، گڑ، کالے تل

ترکیب

سب سے پہلے آپ شیشے یا پلاسٹ کی ایک بوتللے لیں پھر اس میں ایک چمچ کالے تل ڈالیں۔ کالے تلوں کی تاثیر گرم ہوتی ہے اور یہ بار بار پیشاب آنے کا بہترین علاج ہے۔ اجوئن اور کالے تلوں کو پیس لیں پھر انہیں شیشے کی بوتل میں ڈال کر رکھیں پھر اس میں گڑ ڈال کر صبح و شام کھائیں۔ یہ مثانے کی کمزوری کو طاقت دینے میں بہت مفید ہیں۔

نسخہ نمبر 3

اجزا

انار کے چھلکے،شہد

ترکیب

انار کے چھلکوں کو اتنا خشک کریں کہ ان میں نمی بلکل ختم ہو جائے اس کے بعد انار کے چھلکوں کو پیس کر ان کا پائوڈر بنا لیں۔ اس کے بعد اس میں شہد ملائیں۔ اس میں آپ اپنی مرضی کی مقدار رکھ سکتے ہیں جتنی آپ کو ضرورت ہو۔ اب اس کا سفوف بنا کر رکھ لیں، اگر آپ اس کا ایک چمچ سفوف استعمال کرنا چاہیے ہیں تو اس میں ایک چمچ ہی شہد ڈال کر اسے اچھی طرح سے مکس کر لیں۔ اس نسخے کے مسلسل استعمال سے مثانہ مضبوط ہو جائے گا۔ اس کو کھانے کے لیے پانی کا استعمال کریں۔

نسخہ نمبر 4

اجزا

کشتہ سکہ 10 گرام، کشتہ فولاد 10 گرام، کشتہ قشر بیضہ 20 گرام

ترکیب

تینوں کشتوں کواچھی طرح سے ملا کر مکس کر لیں اور ان سے 50 ملی گرام والے کیپسول بھر کر رکھ لیں۔ یہ کیپسول مکھن اور یا دودھ کے ساتھ کھائیں، مثانے کی کمزوری میں 15 دن میں فرق نظر آنے لگے گا۔ 

Disclaimer: The contents of this article are intended to raise awareness about common health issues and should not be viewed as sound medical advice for your specific condition. You should always consult with a licensed medical practitioner prior to following any suggestions outlined in this article or adopting any treatment protocol based on the contents of this article.

Recent Articles

10 Pregnancy Symptoms in Urdu – حمل کی علامات

حمل کے دوران عورت کے جسم میں ہونے والی تبدیلیاں مختلف علامات کا باعث بنتی…

Published On April 24, 2025

12 Best Summer Season Vegetables in Pakistan (2025)

Most people have a "love–hate relationship" when it comes to their veggies. Whether you like…

Published On April 22, 2025

Diet in Lactation: What Should Breastfeeding Mothers Eat & Avoid?

Women during lactation need to consume more calories than usual to meet their own nutritional…

Published On April 21, 2025

10 Incredible Paneer Dodi Benefits and Its Side Effects

In this article we will discuss the health benefits of paneer dodi, a plant known…

Published On April 17, 2025

Metabolic Syndrome: Causes and Treatments

Metabolic syndrome is a collection of 5 conditions that can increase your risk of cardiovascular…

Published On April 16, 2025

5 Best Medicines For Flu in Pakistan With Prices & Other Details

Catching a flu can be frustrating and stressful to deal with. This article shares the…

Published On April 14, 2025
Find & Book the best "Urologist" near you
Book Appointment