Table of Contents
سردی کے آغاز سے ہی جلد اپنی قدرتی نمی کھونے لگتی ہے اوراس میں پیدا ہونے والا کھچاو، ایڑھی کا ڈھیلی پڑنا اور جھریوں کے علاوہ سخت کھردری، پھٹی ایڑیوں کے مسائل بھی سامنے آتے ہیں۔ دراصل ہمارے جسم کی سب سے سخت جلد ایڑیوں کی ہوتی ہے اور جسم کے اس حصے میں نمی کی مقدار کم ہوتی ہے۔ اس وقت اگر لاپرواہی سے کام لیا جائے تو دن بدن جلد کھنچنے لگتی ہے جس سے کریکس یعنی دراڑیں پڑ جاتی ہیں۔
اس کے علاوہ کارپٹ پر ننگے پاؤں چلنے سے بھی پاؤں کی نچلی جلد روکھی اور خشک ہو جاتی ہے۔ اکثر اوقات خواتین موسمِ گرما میں بھی پھٹی ایڑیوں کی شکایت کرتی کیونکہ ان کے ہاتھ اور پاؤں زیادہ دیر تک پانی میں رہتے ہیں جس سے جلد خشک ہو جاتی ہے۔ ایڑیوں کا پھٹنا وراثتی بھی ہو سکتا ہے، اس کے علاوہ کیراٹوڈرما بھی ایسی بیماری ہے جس سے ہاتھوں اور پاؤں کی نچلی جلد کے ساتھ ساتھ ایڑیاں بھی بری طرح سے متاثر ہوتی ہیں۔
جسمانی صحت و خوبصورتی کیلئے اقدامات کرتے ہوئے ہم اکثر ایڑیوں کو بھول بیٹھتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ پھٹی ایڑیاں ناصرف بدصورتی کا باعث بنتی ہیں بلکہ ان کی وجہ سے تکلیف بھی اٹھانا پڑتی ہے۔
اس مسئلے سے نجات کیلئے بہت ہی آسان گھریلو ٹوٹکے پیش خدمت ہیں۔
ایک چوتھائی سفید سرکے کو نیم گرم پانی میں مکس کرکے اس میں پاﺅں ڈبوئیں۔ یہ عمل ہفتے میں تین مرتبہ کریں۔ اس عمل کو کرنے سے آپ کی ایڑھی کی جلد بہت جلد نرم و ملائم ہو سکتی ہے۔
زیتون کے تیل میں سفید سرکے کے چند قطرے یا لیموں کے چند قطرے ملا کر ایڑیوں کی مالش کریں اور رات بھر کیلئے اونی جرابیں پہنیں صبح ایڑیاں دھولیں۔
کیلے کو مسل کر 10 منٹ کیلئے ایڑیوں پر لگائیں اس پیسٹ میں ناریل پیس کر بھی مکس کیا جاسکتا ہے۔
میں سرسوں کا تیل اچھی طرح ملا کر ایڑیوں پر مالش کریں اور رات بھر لگائے رکھنے کے بعد صبح دھولیں، یہ عمل 10 سے 15 دن تک جاری رکھیں۔
ایڑیوں کو نم رکھنے کیلئے زیتون کے تیل میں لیموں کا رس یا لوینڈر کے تیل کے چند قطرے شامل کریں اور اسے وقتاً فوقتاً لگاتے رہیں۔
ہلدی میں تیل کو ملا کر متاثرہ حصے میں مالش کرنا پھٹی ہوئی ایڑیوں میں نمی بحال کرتا ہے، جبکہ سوجن یا درد میں کمی بھی لاتا ہے۔ اس کو معمول بنا لینا پیروں میں خون کی گردش بڑھا کر جلد کو مسائل سے دور رکھتا ہے۔
ننگے پیر چلنا پیروں کو بیکٹریا اور مٹی کا آسان شکار بنا سکتا ہے، اسے آلودگی اور مٹی سے تحفظ دینے کے لیے کاٹن کی جرابوں کا استعمال اچھا خیال ہے۔
سب سے پہلے ایک بڑے سائز کے لیموں کو دو ٹکڑوں میں کاٹ لیں اور پھر اس کا عرق نکال لیں۔ آپ کو تمام عرق نکالنا ہوگا تاہم اس کے اندرونی گودے کا تھوڑا بہت حصہ دونوں ٹکڑوں میں چھوڑ دیجیئے گا۔ اب دونوں ٹکڑوں کو ایڑیوں کے نیچے رکھ دیں اور دب جانے پر فکر مت کریں۔ اب ان ٹکڑوں سمیت پیروں پر موزے چڑھالیں اور آدھے گھنٹے تک لیموں کے ٹکڑوں کو ایڑیوں سے چپکے رہنے دیں۔
سینڈل یا ایسے جوتے جن میں بیک اوپن ہو، وہ بھی ایڑیاں پھٹنے کا باعث بنتے ہیں بلکہ اسے بدترین بناسکتے ہیں، تو بند جوتوں کا استعمال اس سے بچانے میں مدد دے سکتا ہے۔
خشک جلد کے لیے بہترین دوا ہے۔ یہ جلد میں نمی برقرار رکھتا ہے۔ جن خواتین یا حضرات کی ایڑیاں پھٹی ہوئی ہوں، وہ ان کو پانی میں بھگونے کے بعد ناریل کا تیل ضرور لگائیں۔ اس کے حوالہ سے کتابوں میں درج ہے کہ یہ ورم کش ہے۔
اگر آپ باقاعدہ طور پر اپنی پھٹی ہوئی ایڑیوں کو پومائس پتھر سے صاف کرتے ہیں، اور پھر پیٹرولیم جیلی لگاتے ہیں تو، اس سے آپکو سوکھے پن سے نجات مل جائے گی۔ اگر آپ کسی پومیس پتھر سے اپنے پیروں کو صاف کرتے ہیں تو، سونے سے پہلے ان پر پیٹرولیم جیلی لگائیں۔ آپ نرم اور زیادہ تر کریک فری هیلز کے ساتھ جاگیں گے۔
برابر مقدار میں عرق گلاب اور گلیسیرین مکس کریں اور اس مکسچر کو اپنی پھٹی ہوئی ایڑیوں کے اوپر رگڑیں۔ اگر کوئی کھچ کھلی ہوئی ہے یا خون بہہ رہا ہے تو، یہ گلیسرین (جس میں الکحل ہوتا ہے) کے نتیجے میں ڈنک پڑ سکتا ہے۔ اس سے آپ کی جلد کو گھنٹوں نرم رہنا چاہئے، اور آپ سینڈل لگانے یا ننگے پاؤں باہر گھومنے سے پہلے مرکب آسانی سے لگا سکتے ہیں۔
جب ایڑیاں پھٹتی ہیں تو یہ اچانک نہیں ہوتا درحقیقت یہ جسم میں پانی کی کمی کا نتیجہ بھی ہوتا ہے، تو مناسب مقدار میں پانی پینا یقینی بنانا بھی اس مسئلے کو جلد حل کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔ خشک موسم میں جلد زیادہ متاثر ہوتی ہے اور پانی پینے کی عادت جلد پھٹنے نہیں دیتی۔ آپ کے جسم کو ہائیڈریٹ رکھنا ضروری ہے، کیونکہ اس سے آپ کے پیر خشک ہونے سے بچیں گے۔ ضروری ہے کہ آپ دن میں 12-15 گلاس پانی پئیں۔
اگر یہ گھریلو ٹوٹکے آپ کو آرام نہیں دیتے تو آپ کو ماہر امراض جلد سے رجوع کرنا چاہیے۔ ڈرمیٹولوجسٹ کے ساتھ اپائینٹمنٹ بُک کرنے کے لیے آپ اولا ڈاک استعمال کر سکتے ہیں یا 04238900939 پر کال کر سکتے ہیں۔
A perfectly healthy set of teeth and gums is an ultimate desire of many. However,…
Rosemary (روزمیری), known as “Akleel Kohistani” in Urdu, is an aromatic herb used in a…
Misoprostol is a medication that is primarily used to reduce the risk of stomach ulcers…
Paracetamol (also known as acetaminophen) is a widely used analgesic and antipyretic medication used for…
Turmeric is a popular ingredient in Pakistan and India due to its numerous uses in…
Braces are widely used dental devices in orthodontics to correct a vast range of issues…