ہمارے جسم کے لیے پُر سکون نیند بے حد ضروری ہے کیونکہ پوری رات کی نیند ہماری صحت اور تندرستی کے لیے اہم ہوتی ہے۔
آج کے دور کی مصروفیات میں ہم اچھی اور مکمل نیند نہیں لے پاتے اس لیے اگلے دن کے کام کاج کے لیے بھی خود کو چاق و چوبند محسوس نہیں کرتے اور سارا دن نیند کے جھولے پڑتے رہتے ہیں جس کی وجہ سے نہ صرف ہمارے روزمرہ کے کام خراب ہوتے ہیں بلکہ ہماری صحت بھی اچھی خاصی متاثر ہونے لگتی ہے اور اس کے ساتھ ہی روز کی روٹین بھی خراب ہو جاتی ہے جس کا اثر اس سے بھی اگلے دن پڑتا ہے اور اس طرح سب خراب ہونے لگتا ہے۔
اللہ نے انسان کے کام کے لیے دن کو مقرر کیا ہے اور سکون کے لیے رات بنائی تا کہ انسان اپنی دن بھر کی تھکاوٹ اور کام کاج کی تھکن کو اتارنے کے لیے آرام کرے تا کہ وہ اگلے دن کے لیے تیار ہو سکے اور وہ بھی ایک اچھی صحت کے ساتھ جو کہ ایک صحت مندانہ سوچ میں سے ایک ہے۔ اپنی نیند کو بہتر اور پُرسکون بنانے کے لیے ذیل میں دیے چند طریقوں کے بارے میں جان کر ہم ایک پُرسکون نیند کو حاصل کر سکتے ہیں۔
Table of Contents
اگر آپ ایک اچھی پُرسکون نیند کی خاطر جدوجہد کر رہے ہیں تو سب سے پہلے آپ کو اپنے آرام کے لیے اپنی زندگی میں بنائی گئی دائمی پریشانی اور تناؤ سے دوری اختیار کرنا ہوگی۔ سونے کے دوران خاص طور پر اپنے زہن سے وہ تمام پریشانیاں نکال کر سوئیں جو آپ کی نیند میں خلل پیدا کرتی ہیں اگر آپ سے ایسا کرنا بہت زیادہ مشکل ہو رہا ہے تو آپ کو شاہیے کہ آپ فوری اپنے طب سے مشورہ کریں۔
اس کے علاوہ ذہنی سکون کے لیے کچھ تھراپی اور زہن کو پُرسکون رکھنے کے لیے مشقیں سکھائی جاتی ہے جو کہ آپ کا طب مشورہ دیتا ہے تو اس کے مطابق اپنے ذہنی تناؤ کو کم کرنے کی کوشش کریں تبھی آپ ایک توازن زندگی کی طرف مائل ہو سکیں گے۔ بے شک اچھی پُرسکون نیند ایک معیاری زنگی کا نام ہے۔
اچھی نیند حاصل کرنے کے اس طریقے کے بارے میں جانتے ہیں کہ کیسے ہم رات کو سونے سے قبل تقریبا 2 یا 3 گھنٹے پہلے غسل لے لیں تو اس سے یہ فائدہ ہوگا کہ آپ کو بستر پر جاتے ہی نیند آجاتی ہے جو کہ نہایت پُر سکون اور آرام دہ نیند ہوتی ہے۔ جن لوگوں کو نیند نا آنے کا مسلہ ہو ڈاکٹرز بھی انہیں سونے سے پہلے غسل کر کے سونے کا مشورہ دیتے ہیں۔ سونے سے پہلے غسل کر لینے سے دن بھر کی تھکان اتر جاتی ہے اور انسان ہلکا پھلکا سا محسوس کرنے لگتا ہے یہاں تک کہ زہنی تھکان بھی کافی حد تک دور ہو جاتی ہے۔
آرام دہ نیند کے حصول کے لیے بستر پر سونے سے پہلے غسل کرنا اچھی نیند کے حصول کے تمام طریقوں میں سے میرا ایک پسندیدہ اور آزمودہ طریقہ ہے۔ گرمیوں میں رات سوتے وقت ہلکے ٹھنڈے پانی سے غسل کرنے سے بدن کو سکون ملتا ہے جبکہ سردیوں میں نیم گرم پانی استعمال کرنے سے بدن کی تھکاوٹ دور ہو جاتی ہے اور آپ کو ایک پُر سکون نیند ملتی ہے جو کہ آپ کے ذہن اور جسم کی تندرستی کے لیے نہایت ضروری ہے۔
پُرسکون نیند حاصل کرنے کے تمام طریقوں میں سے ایک طریقہ کمرے کا درجہ حرارت بھی ہے جسا کا تعلق آپ کی نیند کے ساتھ بڑا گہرا ہے، اپنے کمرے کے درجہ حرارت کو نارمل رکھیں اگر گرمیاں ہیں تو اپنے سونے کے کمرے میں 26 ڈگری پر اے سی لگا رہنے دیں جو کہ آپ کے تسکین کا باعث بنے گا۔
ایسے ہی اگر سردیاں ہیں تو سردیوں میں اپنے سونے کے کمرے میں 2 تا 3 گھنٹے پہلے ہییٹر کو چلا دیں تا کہ کمرہ گرم ہو جائے اور آپ سکون سے سو سکیں مگر یاد رکھیں رات ساری ہیٹر جلال کر نہیں سونا چاہیے کیونکہ اس کا بے جا استعمال جانی نقصان کا باعث بھی بن سکتا ہے، اس لیے جتنی پُر سکون نیند ضروری ہے اس سے کہیں زیادہ ضروری یہ ہے کہ کسی بھی چیز کو صحیح استعمال میں نہ لا کر آپ کوئی جانی نقصان نہ اٹھا بیٹھیں۔ لہذا تقریباً 20 ڈگری سیلسیس کا کمرے کا درجہ حرارت زیادہ تر لوگوں کے لیے اچھی رات کی نیند لینے کے لیے ایک اچھا درجہ حرارت معلوم ہوتا ہے۔
بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ سونے کے کمرے کا ماحول اور اس کی ترتیب اچھی رات کی نیند لینے کے اہم عوامل میں سے ایک ہیں۔ ان عوامل میں درجہ حرارت، شور، بیرونی روشنی اور فرنیچر کا انتظام شامل ہے۔ متعدد مطالعات سے مزید یہ پتہ چلتا ہے کہ باہر کا شور جس میں اکثر ٹریفک کا شور بھی شامل ہے، خراب نیند اور طویل مدتی صحت کے مسائل کا سبب بن سکتا ہے۔
خواتین کے سونے کے کمرے کے ماحول کے بارے میں ایک اور تحقیق سے پتا چلا ہے کہ تقریباً 50 فیصد شرکاء نے شور اور روشنی کم ہونے پر نیند کے معیار میں بہتری پائی ہے۔ اس لیے اپنے سونے کے کمرے کو پہلے تو ارد گرد کے شور سے بچائیں دوسرا اپنے کمرے میں رات سونے سے قبل بڑی لائیٹوں کو استعمال کرنے کی بجائے کوئی چھوٹی سی لائٹ کا استعمال کریں اور سکون کی نیند حاصل کرنے کو یقینی بنائیں۔
پُرسکون نیند کے حصول کے لیے ایک اچھے ناشتے کے بعد دن بھر میں باقی کھانوں کے وقت زیادہ پیٹ بھر کر کھانا نا کھائیں اور رات کا کھانے کا وقت زیادہ سے زیادہ شام 6 بجے تک رکھیں اس کے بے شمار فائدے ہیں ایک تو رات کا کھانا جلدی کھا لیے سے آپ کے معدے کو کھانا ہضم کرنے کے لیے زیادہ مشقت نہیں کرنی پڑتی اور جب تک آپ سوتے ہیں تب تک کھانا بھی کافی حد تک ہضم ہو چکا ہوتا ہے۔ اس سے نہ صرف آپ کی نیند بہتر ہوگی بلکہ آپ کو ایک اچھی صحت بھی ملے گی آپ بے شمار معدے اور اس سے متعلق بیماریوں سے بچ سکیں گے۔
معدے کی بیماریاں شروع ہوتے ہی جسم کے تمام اعضاء کی بیماریاں پیدا ہونا شروع ہو جاتی ہیں۔ اس لیے جہاں تک ممکن ہو سکے صبح کے ایک اچھے ناشتے کے بعد دن میں کم مقدار میں کھائیں اور اپنے پیٹ اور معدے کو مختلف تکالیف سے محفوظ رکھیں اور سب سے بڑھ کر اپنی پُرسکون نیند کو با قاعدگی سے حاصل کریں۔
دن کے وقت بہت زیادہ نیند لینا رات کو سوتے وقت آپ کی نیند میں خلل کا باعث بن سکتا ہے۔ دن کے وقت سونے سے بیماریاں بھی لاحق ہو سکتی ہیں جیسے کہ ذیابطیس کی بیماری ہو سکتی ہے۔
البتہ اگر آپ کو دن میں نیند لینا ضروری ہے اور آپ کو نیند آ ہی گئی ہے تو زیادہ سے زیادہ ایک گھنٹے کے لیے لیٹ جائیں اس سے زیادہ مت سوئیں کیونکہ اس کا نتیجہ یہ ہوگا کہ آپ کو رات میں سوتے وقت مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جس میں پہلا اور بڑا مسلہ یہی ہے کہ آپ کو ایک تو نیند نہیں آئے گی اور دوسرا پُر سکون نیند نہیں آئے گی۔ اگر آپ رات کو اچھی نیند میں سونا چاہتے ہیں تو دن کے وقت اپنی نیند کا دورانیہ بس ایک گھنٹے سے زیادہ نہ رکھیں۔
سونے سے پہلے موبائل ڈیوائس کا استعمال نیند کے لیے نقصان دہ ہو سکتا ہے۔ ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ دن میں 8 گھنٹے سے زیادہ یا سونے سے پہلے کم از کم 30 منٹ تک موبائل کا استعمال نیند پر منفی اثر ڈال سکتا ہے۔ سونے کے دوران موبائل ڈیوائس کو تکیے کے قریب رکھنے کا نیند کے خراب معیار کے ساتھ بھی ایسا ہی تعلق ہے۔
جو لوگ سونے سے پہلے اپنے موبائل آلات کو استعمال نہیں کرتے بلکہ سانے سے قبل مسنون دعائیں پڑھ کر سوتے ہیں وہ یقینا ایک پُر سکون اور مزے کی نیند سوتے ہیں۔ سوتے وقت موبائل کا استعمال آنکھوں پر اپنی شعاعوں سے منفی اثرات چھوڑتا ہے جس سے نیند میں خلل پیدا ہوتا ہے اور آُپ بے سکونی محسوس کرنے لگتے ہیں۔ اس لیے سونے سے پہلے موبائل کا استعمال ہر گز نہ کریں۔
Masturbation is a highly polarizing and sensitive topic shrouded in contrasting views, myths, and misconceptions.…
ایک قسم کا وٹامن سپلیمنٹ ہے جو وٹامن ای کی کمی کو پورا کرنے میں…
Aging is a natural process, but the quest to maintain youthful skin and vitality continues…
ایک ملٹی وٹامن سپلیمنٹ ہے۔ یہ وٹامن کی کمی کو دور کرنے کے لیے استعمال…
Breeky ایک نسخہ کی دوا ہے جو آپ کا ڈاکٹر آپ کو دے سکتا ہے۔…
Nuberol Forte (نیوبرول فورٹ) is a medicine that is used to treat problems with back…