ایک صحت مند سحری کا بنیادی اصول یہ ہے کہ سحری کے وقت بہت زیادہ کھانے سے گریز کریں اور نہ اتنا زیادہ پانی پینا چاہیے کہ معدے پر بوجھ پڑے اور آپ دن بھر پریشان رہیں بلکہ صحت مند سحری کا مطلب ایسی غذا لینا ہے جو روزے کی حالت میں آپ کو دن بھر توانائی اور طاقت فراہم کرے تا کہ آپ اپنے روز مرہ کے کاموں کو توانائی اور قوت کے ساتھ انجام دے سکیں۔
آپ سحری میں جو کچھ کھاتے ہیں وہ آپ کو باقی دن کے لیے تیار کرتا ہے اور صبح کا اچھا کھانا انتخاب کرنے سے آپ کی توانائی کی سطح پر اچھا فرق ڈالتی ہے جس سے خون میں شوگر کے گرنے، توانائی کے پسماندگی، موڈ میں تبدیلیاں اور سر درد سے بچنے میں مدد مل سکتی ہے۔ سحری میں متعدد کھانے استعمال کرنے چاہیے جو آپ کو دن بھر کی توانائی دے سکے۔
Table of Contents
پروٹین ہضم ہونے میں وقت لیتا ہے جب کہ اس کے استعمال سے تا دیر بھوک نہیں لگتی، پروٹین سے بھرپور غذاؤں کو رمضان میں بہترین غذائیں سمجھا جاتا ہے۔
غذائی ماہرین کے مطابق بہت زیادہ پروٹین کی مقدار بھی صحت کے لیے مضر صحت ہےاس لیے پروٹین والی غذاؤں کے ساتھ ساتھ کاربوہائیڈریٹس اور فایبر کی مقدار لینا بہت ضروری ہے۔ پروٹین سے بھرپور غذاؤں میں انڈے، دلیا، چکن اور مچھلی شامل ہیں۔
سحری ومیں دہی کا استعمال کرنے سے معدے کو فائدہ پہنچتا ہے، اس کے علاوہ گرمی کے روزوں میں دہی کا استعمال صحت کے لیے نہایت مفید ہے۔
سحری کے دوران ایک یا دو گلاس پانی پی لیں اور جب آپ اپنا کھانا ختم کر چکیں تو اس کے کم از کم دس منٹ بعد ایک یا آدھا گلاس دودھ پی لیں اور اس بات کو بھی یقینی بنائیں کہ دودھ کو روزانہ پینا ہے، کیونکہ ایک گلاس دودھ میں کیلشیم اور وٹامن ڈی کا بہت بڑا ذخیرہ ہوتا ہے جو دن بھر آپ کو چست اور توانا رکھنے میں مدد دیتا ہے۔
ہم آپ کو ایک ایسے پھل کے بارے میں بتاتے ہیں جو دنیا کے ہر خطے میں پایا جاتا ہے وہ سیب ہے۔ سیب توانائی اور صحت بخش اجزا سے بھرپور ہے اور یہ بازار میں باآسانی سے دستیاب بھی ہے۔ ایک سیب کے اندر بڑی مقدار میں فائبر، وٹامن سی، پوٹاشیم، وٹامن ای اور آئرن پایا جاتا ہے۔
سحری میں سیب کھانا بہت مفید ہے۔ اس کے علاوہ کیلا ایک زود ہضم پھل ہے جو بے پناہ توانائی سے بھرا ہوا ہے۔ سحری میں کیلا کھانے سے آپ دن بھر صحت مند اور توانا بھی رہیں گے۔ اگر آپ کیا نہ کھانا چاہیں تو اسے بلینڈ کر کے اسکا پیسٹ بنا لیں اور اسے ٹوسٹ پر لگا کر کھائیں۔
اس کے علاوہ انار بھی ایک بہترین پھل ہے جسے آپ سحری میں کھا سکتے ہیں۔ ایک انار میں بڑی مقدار میں وٹامن اے، سی اور ای بڑی مقدار میں پایا جاتا ہے۔ رمضان المبارک میں سب سے زیادہ سحری و افطار میں استعمال ہونے والا پھل خربوزہ ہے۔ خربوزے میں نوے فیصد پانی ہوتا ہے جو روزے کی حالت میں انسان کے جسم کو پانی کی کمی کا شکار ہونے سے بچاتا ہے۔
اس کے علاوہ تربوز بھی ایک ایسا پھل ہے جو آپ کے معدے کو درد اور تکلیف سے محفوظ رکھتا ہے اور گیس سے ہونے والے مسائل سے جنات دلاتا ہے۔ آپ چاہیں تو ان پھلوں کو الگ بھی کھا سکتے ہیں اور ان کو یکجا کر کے ان کی فروٹ سلاد بنا کر سحری میں کھا سکتے ہیں۔
چاولوں میں چونکہ کاربوہائیڈریٹس کا بڑا ذخیرہ ہوتا ہے اور وہ جلدی اور آسانی سے ہضم بھی ہو جاتے ہیں، اس لیے کوشیش کریں کہ سحری میں پلاؤ بنا لیں اور ان کے ساتھ چکن یا گوشت کا استعمال کریں ۔چاول کے علاوہ آپ سحری میں ڈبل روٹی، چپاتی یا پراٹھے بھی کھا سکتے ہیں۔
دالیں اپنے اندر توانائی کا بہت بڑا ذخیرہ رکھتی ہیں۔ کسی بھی دال میں ذرا سا مصالہ ملا کر پکا لیں تا کہ وہ کچھ لذیز بن جائے اور اسے ایک سادہ سی روٹی کے ساتھ کھائیں جو گھی کے بغیر بنی ہو۔
اگر آپ گھی استعمال کرنا چاہیں تو دیسی گھی کا استعمال بہتر رہے گا۔ دالوں میں پروٹین، وٹامنز اور فائیبر بڑی مقدار میں پایا جاتا ہے اور روزے میں آپ کو اتوانائی کی ضرورت پڑتی ہے جنہیں آپ دالوں سے بھی حاصل کر سکتے ہیں۔
خشک میوہ جات جیسے کھجور، بادام، کاجو اور اخروٹ کھانا صحت کے لیے فائدہ مند ہے۔
کھجور صحت کے لیے نہایت مفید ہے۔ اس میں آئرن، کیلشیم، شوگر اور کئی طرح کے دیگر وٹامنز پائے جاتے ہیں۔
آپ کھجور کو ایسے بھی کھا سکتے ہیں اور اس کو دیگر مشروبات میں ڈال کر بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ آپ چاہیں تو سحری کے لیے کھجور اور کیلے کا مشروب بھی بنا سکتے ہیں، اس کے علاوہ چاکلیٹ اور کھجور کا مشروب بھی بنایا جاسکتا ہے، اس کے علاوہ اگر آپ فروٹ سلاد بھی بنائیں تو اس میں بھی کھجور کو ڈال کر ایک عمدہ ذائقہ حاصل کر سکتے ہیں۔
کھجور ایک ایسی غیر معمولی چیز ہے جس کے بغیر رمضان المبارک کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا۔ کھجور کا آپ کے دستر خواں پر ہونے سے نہ صرف آپ کے دستر خواں کی رونق بڑھتی ہے بلکہ اس سے آپ کے دستر خواں میں برکت بھی بڑھتی ہے۔ ایک کھجور میں 6 طرح کے وٹامنز اور 15 اقسام کے منرلز پائے جاتے ہیں۔
طبی ماہرین کے مطابق 8 سے 10 بادام روزانہ بھگو کر کھائیں تو زہنی صحت اچھی ہوتی ہے۔ اس میں پروٹین، فایبر، کیلشیم، آئرن، سلنیوم، زینک، وٹامن بی اور فولٹ پائے جاتے ہیں۔ بادام افسردگی اور تناؤ کو کم کرنے اور خلیوں کو نقصان سے بچانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ سحری کے وقت بہت زیادہ نہیں کھانا چاہیے تا کہ آپ کے بدن کو توانائی ملے اور بھوک کا احساس بھی نہ ستائے۔
اگر آپ سحری میں مٹھی بھر بادام کھا لیں تو یہ آپ کو توانائی کا ایک بڑا ذخیرہ فراہم کریں گے اور آپ کا روزہ بہت اچھا گزرے گا۔
سحری میں پانی پینا بہت ضروری ہے کیونکہ آپ پورا دن روزہ رکھیں گے۔ اگر آپ تھیک مقدار میں پانی پیتے ہیں تو آپ کو روزے کے دوران اتنی زیادہ پیاس، کمزوری یا پانی کی کمی محسوس نہیں ہوگی۔ تاہم آپ کو ضرورت سے زیادہ پانی پینے سے بھی گریز کرنا چاہیے۔ سحری میں 2 گلاس پانی آپ کے جسم کے لیے کافی ہے۔
پانی کے علاوہ آپ ملک شیک، لسی یا لیموں پانی بھی پی سکتے ہیں۔ تاہم کوشش کریں کہ چائے اور کافی پینے سے گریز کریں یا ان کا استعمال کم کریں کیونکہ ان میں کیفین کی مقدار زیادہ ہوتی ہے جو آپ کو روزے کے دوران پیاس کا احساس دلاتی ہے۔
سحری کے دوران کیا کھانا چاہئیے اور کن چیزوں سے پرہیز کرنا چاہئیے اس کے بارے میں مزید جاننے کے لیے آپ اولا ڈاک کی مدد سے پاکستان میں کسی بھی ماہر غذائیت سے مشورہ کر سکتے ہیں۔ اپوائنٹمنٹ بک کرنے کے لیے اولا ڈاک ویب سائٹ یا موبائل ایپ استعمال کریں۔ آپ ہماری ہیلپ لائن 04238900939 پر بھی کال کرسکتے ہیں۔۔
Femto LASIK, or femtosecond laser-assisted in situ keratomileusis, is a cutting-edge refractive eye surgery that…
Diagnosis, particularly with mental health conditions, is one of the great challenges we face as…
What Is Heel Pain? Heel pain is a physical discomfort located at the heel or…
Peptic acid disease, commonly known as peptic ulcer disease, is a condition marked by the…
Did you know your child’s teeth are as important as their adult teeth? Oral care…
Iron deficiency anemia (IDA) is a common condition that occurs when the body lacks sufficient…