Diet and Nutrition

تربوز کھانے کے 14 حیرت انگیز فوائد – Tarbooz Ke Fayde

تربوز انسانی صحت کے لیے بہت مفید ہے۔ گرمیوں کے موسم میں آںے والا یہ پھل نہ صرف صرف ذائقے میں مزیدار ہوتا ہے بلکہ کئی بیماریوں سے بچاتا ہے۔ گرمی کے موسم میں سب سے بڑا مسلہ ڈی ہائیڈریشن ہے لیکن تربوز اس مسلے سے نمٹنے میں مدد کرتا ہے۔ اس پھل میں 92 فیصد پانی موجود ہوتا ہے، جس می وجہ سے جسم کو مناسب مقدار میں ہائیڈریشن ملتی ہے اور آپ کئی طرح کے جسمانی مسائل سے محفوظ رہتے ہیں۔

یہ پانی سے بھرپور پھل ہے جو اس گرمی کے موسم میں جسم کو پانی فراہم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ تربوز میں وٹامن سی، وٹامن اے، پوٹاشیم، وٹامن من بی 1، وٹامن بی 5، وٹامن بی 6 جیسے غذائی اجزا کے ساتھ اینٹی آکسیڈینٹ خصوصیات بھی یوتی ہیں جو کہ جسم کی ضروریات کے لیے اچھی ہیں۔ تربوز کو پنجابی میں ہندوانہ، انگریزی میں واٹر میلن، حجعربی میں بطیخ، حجازی میں حب اور ترکی زبان میں اسے تاجور کہتے ہیں۔

یہ پھل شک لے اعتبار سے گول اور لمبوترا ہوتا ہےجب کے رنگ کے اعتبار سے سبز اور اس کا چلکا سخت ہوتا ہے۔ یہ پھل انسان کو گرمی کی شدو وحدت کے اثرات سے بے حد محفوظ رکھتا ہے۔  تربوز پھلوں میں سے نہایت عمدہ فائدے انسان کو مہیا کرنا والا پھل ہے۔

تربوز کے فوائد – Tarbooz Ke Fayde

تربوز کے بے شمار فائدے ہیں جن میں چند درج ذیل ہیں۔

۔1 تربوز غذائیت سے بھرپور ہے

توبوز غذایت سے بھرپور ایک ایسا پھل ہے جس میں بہت کم کیلیریز پائی جاتی ہیں۔ تربوز میں وٹامن اسے، وٹامن بی 5 اور اس کے ساتھ وٹامن بی 6 پایا جاتا ہے جو انسانی جسم کے لیے نہایت مفید ہے جو دن بھر ایک انسانی جسم کو متحرک رکھنے میں اپنا اہم کردار ادا کرتا ہے۔ 

۔2 تربوز پٹھوں کے نظام کو مضبوط بناتے ہیں

ایک تحقیق کے مطابق تربوز میں پائے جانے والے سائٹروولین اور ارجینین ایتھلیٹوں میں خون کی گردش کو بہتر بناتے ہیں، اس کے علاوہ اس کو کھانے سے بدن میں درد اور تکلیف ختم ہو جاتا ہے۔ اگر آپ کسی قسم کے کھیل کی مشق کرنا شروع کر رہے ہیں اور مناسب درد اور تکلیف کو کم کرنا چاہتے ہیں تو باقاعدگی سے تربوز کو استعمال کریں، یہ درد تکلیف میں ایک دوا کی طرح کام کرتے ہیں۔

۔3 تربوز جسم کی نمکیات کو کنٹرول کرتا ہے

گرمیوں میں ہم سب کو پانی کی پیاس زیادہ لگتی ہے تاہم سخت گرمی کے باعث زیادہ مقدار میں پانی پینے کے باوجود انسانی جسم میں پانی کی کمی رہ جاتی ہے، لیکن ماہرین طب کے مطابق تربوز میں ایسی جزیات پائی جاتی ہیں جو نہ صرف گرمی کم کرنے میں مدد دیتی ہیں بلکہ وہ انسانی جسم میں پانی کی نمکیات کو بھی کنٹرول کرتی ہیں۔

۔4 تربوز چربی کو کم کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے

تربوز انسانی جسم کی اضافی چربی کو کم کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔ تربوز میں موجود امینوایسڈز کیلوریز جلانے میں مدد دیتے ہیں۔ جسم میں پانی کی مقدار مناسب سطح پر رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے خاص طور پر توند سے نجات میں کامیابی کے لیے تربوز کا استعمال مفید قرار دیا جاتا ہے۔

تربوز کا جوس جسم کو پانی پہنچانے کا کام کرتا ہے۔ ماہرین پیٹ کی چربی کو کم کرنے کے لیے خاص طور پر اس مشروب کے استعمال کا مشورہ دیتے ہیں۔ تربوز میں موجود خاص سیلز ایسی گرمیوں کو کنٹرول کرتا ہے جو جسم میں چربی بننے کا سبب بنتے ہیں۔

۔5 تربوز کے بیج بھی فائدے مند ہیں

کیا آپ جانتے ہیں کہ تربوز کے ساتھ ساتھ اس کے بیج بھی بے انتہا افادیت کے حامل ہیں؟ ماہرین کے مطابق بیجوں میں میں بھی غذائی اجزا کے ساتھ ساتھ مختلف صحت بخش فوائد بھی پائے جاتے ہیں۔ تربوز کے بیج پروٹین سے مالا مال ہوتے ہیں۔

تربوز کے بیجوں میں اہم معدنیات، فاسفورس، آئرن، پوٹاشیم، سوڈیم، کاپر، میانگینیز اور زینک شامل ہوتے ہیں۔ تربوز کے بیجوں کو استعمال کرنے کا اچھا طریقہ یہ ہے کہ تربوز کے بیج دھو کر دھوپ میں سوکھا کر استعمال کریں۔ تربوز کے بیجوں میں پروٹین وافر مقدار میں پایا جاتا ہے۔ جو لوگ علیحدہ سے پروٹین نہیں لے پاتے وہ ان بیجوں کو استعمال کر سکتے ہیں۔

۔6 تربوز کا استعمال ہڈیوں کو مضبوط کرتا ہے

تربوز کھانا ہڈیوں کو مضبوط بناتا ہے اس کے علاوہ تربوز کا استعمال ہڈیوں کی ایک بیماری آسٹیوپروسس سے محفوظ رکھتا ہے، یہ بیماری انسانی ہڈیوں کو مضبوط کر دیتی ہے اور پٹھوں کی کمزوری سے بچاتے ہیں۔

۔7 تربوز بینائی کے لیے مفید ہیں

تربوز میں وافر مقدار میں لایکوپین موجود ہوتا ہے جو آپ کی بینائی کی حفاظت کرتا ہے اور سوزش جیسی شکایات سے بچاتا ہے۔ ماہرین کے مطابق بڑھتی عمر کے ساتھ انسانی آنکھوں میں بینائی کمزور ہو جاتی ہے جبکہ تربوز کا استعمال مضبوط نظر کے لیے نہایت مفید قرار دیا گیا ہے۔ تربوز نظر کے ساتھ ساتھ دماغ کو بھی قوت فراہم کرتا ہے کیوں کہ نظر کے ساتھ دماغ کا تعلق ہوتا ہے۔

۔8 تربوز کا استعمال انفیکشن سے بچاتا ہے

انسانی جسم میں پیدا ہونے والے انفیکشن کی روک تھام میں توربوز اپنا ایک اہم کردار ادا کرتا ہے۔ تربوز میں مختلف وٹامنز اور اینٹی آکسیڈینٹس پائے جاتے ہیں اور یہ ہونے والے انفیکشن کا بروقت خاتمہ کرتے ہیں۔ تربوز میں موجود لائیکوپین اور وٹامن سی اینٹی انفیکشن اجزا ہیں جو کہ موسمی تبدیلیوں سے پونے والے انفیکشن کو روکنے کے لیے نہایت مفید ہیں۔

۔9 تربوز کھانے سے خوبصورتی میں اضافہ ہوتا ہے

تربوز کا استعمال انسانی جسم کو طاقت بخشتا ہے اور بالوں کو بھی صحت مند بناتا ہے، اس کے علاوہ تربوز کو کھانے سے چہرے پر ایک رونک اور تازگی سی آجاتی ہے اور جلد بھی تروتازه اور شاداب نظر آنے لگتی ہے۔ تربوز میں وٹامن اے اور وٹامن سی کی موجودگی جسم اور اور بالوں کی صحت کے لیے بے حد مفید ہے اور یہ جلد اور بالوں کی صحت کو برقرار رکھنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

۔10 کینسر جیسی بیماری سے حفاظت کرتا ہے

تربوز کے پھل میں کیوبین جیسا ایک مادہ وافر مقدار میں پایا جاتا ہے جو انسانی جسم میں کینسر کے خطرات کو کم کرتا ہے، تربوز مین لیکوبین کی بہت زیادہ مقدار پائی جاتی ہے جو جسم میں کسی بھی قسم کے کینسر کے خطرے سے بچاتا ہے۔

۔11 تربوز نظام ہاضمہ کو بہتر بناتا ہے

تروبوز میں پانی کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے جو کہ آپ کے نطام ہاضمہ کو بہتر بنانے میں مفید ثابت ہوتا ہے۔ تربوز میں موجود فائبر بھی ہاضمہ کے نظام کی کارکردگی بڑھاتا ہے اس کے ساتھ یہ قبض کی روک تھام بھی کرتا ہے۔

۔12 شوگر کے مریض اور تربوز کے پھل کا استعمال

کسی بھی پھل میں میٹھاس سے زیادہ اس میں موجود گلیسمیک انڈکس جی آئی شوگر کے مریضوں کے لیے خطرناک ثابت ہوتا ہے۔ اس بات کا مطلب یہ یہ کہ کاربوہائیڈریٹس والی غذا کا کتنا حصہ کھانے سے گلوکوز آپ کے خون میں کتنے وقت میں جذب ہو سکتا ہے، اسے گلیسمیک انڈکس کہتے ہیں اور شوگر کے مریضوں کے لیے یہ مفید ہے، لیکن ایسا ہر گز نہیں ہے کہ شوگر کے مریض کوئی بھی میٹھی چیز نہیں کھا سکتے۔

اگر اس صورت میں شوگر لیول ڈاؤن ہو تو میٹھے پھل وغیرہ کا استعمال کرنا ہی پڑتا ہے لیکن شوگر کے مریضوں کے لیے صرف 15 گرام کاربوہائیڈریٹس کسی بھی پھل کے ذریعے سے جسم میں حاصل کرنا نقصان دہ نہیں ہے لیکن اگر اس سے زیادہ مقدار لی جائے تو یہ خطرناک بھی ثابت ہو سکتی ہے۔

اگر ہم تربوز پھل کو دیکھیں تو اس کے سو کپ تربوز میں 15 گرام کاربوہائیڈریٹس موجود ہوتی ہے اس کے علاوہ ذیابطیس کے مریض بھی اسی مقدار میں تربوز کو کھا سکتے ہیں لیکن ایک خاص مقدار سے تجاوز کر جانا ان امراض کے لیے ٹھیک نہیں ہے۔ تربوز میں گلیسمیک انڈیکس موجود ہوتا ہے لیکن گلیسمک لوڈ بہت کم ہوتا ہے، اس لیے اگر سوا کپ کے قریب ہی شوگر کے مریض تربوز کھائیں تو یہ ان کی صحت کے لیے قابل قبول ہے۔

۔13 تربوز کا استعمال جگر اور گردوں کے لیے نہایت مفید ہے

تربوز پیشاب کی روانگی کو بڑھانے میں مدد دیتا ہے مگر یہ گردوں پر کسی طرح سے بوجھ نہیں ڈالتا۔ اسی طرح یہ پھل جگر دیگر افعال جیسے امونیا کے اخراج میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے جس میں خرابی کی صورت میں اضافی سیال مواد بڑھتا ہے اور گردوں پر بھی دباؤ آنے لگتا ہے، لیکن تربوز کا پھل گردوں پر بوجھ پڑے بغیر اپنا کام نہایت بہترین طریقے سے سر انجام دیتا ہے۔

۔14 تربوز تیزابیت اور اسٹریس کو دور کرنے میں مدد دیتا ہے

تربوز کا پھل انسانی جسم میں نہ صرف پانی کی کمی کی مقدار اور جسم میں ہونے والی نمکیات کی کمی کو پورا کرتا ہے بلکہ اس پھل میں شامل خصوصی جزئیات تیزابیت اور اسٹریس کو بھی ختم کرنے میں معاون ثابت ہو سکتے ہیں۔

Disclaimer: The contents of this article are intended to raise awareness about common health issues and should not be viewed as sound medical advice for your specific condition. You should always consult with a licensed medical practitioner prior to following any suggestions outlined in this article or adopting any treatment protocol based on the contents of this article.
Share

Recent Articles

Can Children Use Adult Toothpastes?

Good oral hygiene is essential, and we all know that toothpaste plays a big part…

Published On November 22, 2024

Understanding Gingivitis: A Comprehensive Guide for Gum Health

Gingivitis is an oral health issue that affects lots of people around the world. While…

Published On November 20, 2024

Can Homeopathy Help With Weight Loss?

If you wish to lose weight naturally, homeopathy may indeed be something worth looking into.…

Updated On November 12, 2024

Cavities in Children and How to Prevent Them

Dental caries or cavities are one of the most common childhood health issues. Acid produced…

Published On November 4, 2024

12 Reasons Why Your Stomach Hurts When You Wake Up

Does your stomach hurt when you wake up in the morning? It can be pretty…

Updated On November 3, 2024

Teeth Whitening: How It Works And Its Benefits

The color of your teeth can significantly impact your appearance and confidence. While everyone wants…

Published On October 30, 2024
Find & Book the best "Nutritionist" near you
Book Appointment