Diet and Nutrition

الائچی کے 18 ناقابل یقین فائدے

سبز الائچی ایشائی ممالک میں تمام گھروں میں استعمال ہونے والی ایک مستقل عام سی چیز ہے۔ الائچی کے بے شمار فائدے ہیں اور تقریبا یہ تمام ممالک میں پائی جاتی ہے۔ ہم دو قسم کی الائچی سے واقف ہیں، اردو اور ہندی زبان میں اسے چھوٹی الائچی یا بڑی الائچی کہتے ہیں۔ یہ چھوٹی سی الائچی اپنے اندر بڑے بڑے بے شمار فائدے رکھتی ہے۔ ان میں سے درج ذیل یہ ہیں۔

۔1 الائچی کا استعمال کھانے کے بعد

کھانے کے بعد سونف اور الائچی کو ہم وزن لے کر کھانا اور اسکا استعمال کھانے کو ہضم کرنے میں بے حد فائدے مند ہے۔ اس سے ہاضمہ بہتر ہو جاتا ہے معدے کا کام بھی آسان ہو جاتا ہے اور نظام ہضم بہترین کام کرنے لگتا ہے۔ بد ہضمی سے ہونے والی گیس اور سر درد کے لیے سبز چائے میں الائچی ڈال کر پینے سے بہت افاقہ ہوگا۔

۔2 الائچی کا پولن الجری میں استعمال

موسم کی تبدیلی کی وجہ سے کچھ لوگ پولن الرجی سے بہت متاثر ہوتے ہیں اور ہر وقت منہ پر ماسک پہن کر رکھتے ہیں تا کہ موسم کی تبدیلی انکو متاثر نہ کر سکے اور اس الرجی سے بچ سکے۔ ایسے لوگ جن کو یہ الرجی ہوتی ہے اگر وہ الائچی کو منہ میں ڈال کر چوستے رہیں تو انہیں اس الرجی کی مصیبت، پریشانی، اور تکلیف سے نجات حاصل ہو جائے گی۔

۔3 الائچی کا استعمال دانت کی تکلیف میں

الائچی کے دانوں میں سانس کی تکلیف دور کرنے کی طاقت ہوتی ہے۔ ایک الائچئ کے دانوں کو چبانے سے سانس میں ہوئی پیدا تکلیف کو راحت ملتی ہے۔ اس کے علاوہ الائچی کے استعمال سے منہ پیدا ہونے والی بدبو سے نجات مل سکتی ہے۔ اس سے آپکے مسوڑے بھی مضبوط ہوتے ہیں۔

۔4 الائچی ایک اینٹی کینسر

الائچی میں قدرتی موجود اینٹی اکسیڈ ینٹس ہیں جس کی وجہ سے بڑی آنت کے کینسر، بریسٹ کینسر، جگر کے کینسر اور رحم کے جراثیم سے لڑںے میں مدد دیتے ہیں۔ یہ تمام اینٹی آکسیڈ ینٹس ایسے تمام جراثیم کو روکنے میں مدد کرتے ہیں۔

۔5 قبض سے نجات

الائچی کے استعمال سے قبض کا مکلمل خاتمہ کیا جا سکتا ہے۔ الائچی کے اجزا نظام ہاضمہ کو بہتر بنانے ہیں۔ الائچی کے دانوں کو ایک کپ دہی میں ڈال کر استعمال کرنے سے قبض کا مکمل خاتمہ ہو جائے گا۔

۔6 الائچی کے تیل کا استعمال

الائچی کے تیل کے چند قطروں کو پانی میں ڈال کر نہانے سے تھکاوٹ دور ہو جاتی ہے۔ اس کے تیل کا استعمال بچوں ،بوڑھوں اور ان تمام لوگوں کے لیے فائدے مند ثابت ہو سکتا ہے جو کمزور ہوں یا ایسے لوگ بھی اس تیل کا استعمال کر سکتے ہیں جو سارا دن کام کی وجہ سے مصروف رہیتے ہیں اور ان لوگوں کو بہت تکلیف کا درد کا سامنا کرنا پڑتا ہے ان تمام لوگوں کے لیے الائچی کے تیل کا استعمال بہترین علاج ہے۔ الائچی کا تیل استعمال کرنے سے بھوک نا لگنے تیزابیت اور متلی کی تمام بیماریوں سے با اآسانی چھٹکارا پایا جا سکتا ہے۔

۔7 گلے کی تکلیف کا علاج الائچی کے ساتھ

سینے کی جکڑن ، گلے کی سوزش اور خشک کھانسی آجکل بہت پھیلی ہوئی ہے۔ ہچس کی شکایت اکثر لوگ کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ یہ تمام ایسی گلے کی بیماریاں ہیں جو کہ سوسائٹی میں بہت عام ہیں اور آئے دن یہ ایک شخص سے دوسرے شخص تک پھیلی رہیتی ہیں اور کچھ موسم کی تبدیلی سے یہ گلے کی بیماریاں اس قدر بڑھ جاتی ہیں کہ ان کی روک تھام کے لیے ڈاکٹر کے علاج کے ساتھ ساتھ گھریلو نسخے استعمال کرنا بہت افاقہ کرینگے جن میں الائچی کا استعمال ایک بہترین عمل میں شمار ہوگا۔

۔8 خون کی کمی کو پورا کرتی ہے

الائچی خون کی کمی سے نمٹنے میں بھی معاون ہے اس میں موجود تانبے ، لوہے، ربو فلیون، وٹامن سی اور دیگر وٹامنز کون کے سرخ خلیات کی پیداوار کو بڑھاتا ہے۔ گرم دودھ کے ایک گلاس میں ایک چٹکی الائچی پائوڈر اور ہلدی شامل کر کے استعمال کرنے سے خون کی کمی دور ہو گی۔

۔9 زہریلے مادوں کے خلاف قوت مدافعت

الائچی میں موجود معدنی مینگنیج کا ایک بڑا حصہ موجود ہے جو جسم میں موجود زہریلے مادوں سے لڑنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔ اس کے علاوہ الائچی میں موجود قومی ٹانک جنسی قوت میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔ یہاں الائچی کے استعمال سے جسم میں زہریلے مادوں کے مخارج کے ساتھ ساتھ جسم میں موجود ناپاکی مثلا گندے کیمیلز بھی با آسانی خآرج ہوتے ہیں۔

۔10 الائچی کا استعمال تیزابیت ختم

تیزابیت کے خاتمے کے لیے الائچی بے حد مفید ہے۔ اگر آپکو بھوک نہ لگے ، تیزابیت ہو جی متلائے تو ان سب بیماریوں سے چھٹکارا پانے کے لیے الائچی کا انتخاب ایک بہترین سوچ کی پہچان ہے۔

۔11 الائچی موٹاپے کو بڑھنے سے روکتی ہے

بہت سارے ڈائٹ پلین والے الائچی کو اپنے معمول میں استعمال کرنے کا مشورہ دیتے ہیں۔ موٹاپے کا مسائل زیادہ تر خواتین کو ہوتے ہیں اس لیے وہ بہت سارے ڈاکٹر کے پاس جاتی ہیں، بہت ساری ادوایات کھاتی ہیں تا کہ انکو ماٹاپے سے چھٹکارا مل سکے اور وہ معاشرے کے سامنے حسین اور جازب نظر ہو کر سب کا سامنے کر سکیں۔ ایسی خواتین جو ڈاکٹر اور بڑے سخت قسم کے ڈایٹ پلین فولو نہیں کرنا چاہتیں انہیں چاہیے کہ قدرتی چیزوں کا استعمال کریں ان چیزوں کا استعمال کر کے بھی وہ اپنے وزن کو کم کرنے میں کامیاب ہو سکتی ہیں جن میں الائچی بے حد مفید ہے۔

۔12 صبح نہار منہ الائچی کا استعمال

ااائچی کا سفوف صبح نہار منہ استعمال کرنے سے جسم میں پیدا ہونے والی پسینے کی بدبو آہستہ آہستہ کم ہونے لگے گی اور اس کے مسلسل استعمال سے آپکے سے پسینے سے بدبو آنا بند ہو جائے گی۔ بہت سے لوگوں میں پسینے کی بدبو کے مسائل پائے گئے ہیں۔ لوگ کہتے ہیں کہ اگر ووہ دن میں 3 سے چار بار بھی نہا لیں تب بھی ان کے جسم میں بدبو نئی جاتی تو الائچی کو پیس کر اسکا سفوف صبح اور شام بنا کر پینا ایسے مسائل سے با آسانی نجات دے گا کیونکہ قدرت نے اپنے نعمتوں مین شفا رکھی ہے۔

۔13 الائچی دماغی امراض کے لیے

الائچی کا استعمال دماغی امراض کے لیے مفید ہے اگر نفسیاتی لوگ اس کا استعمال کرینگے تو ان کے نفسیاتی مسائل میں واضع کمی دیکھی جا سکتی ہے۔ ڈاکٹر کی ادوایات کو لگاتار استعمال کرنے سے بعض اوقات ایسا وقت آتا ہے کہ مریض کی بیماری ٹھیک ہونے کی بجائے اور بڑھنے لگتی ہے اس لیے کوشش یہ کرنے چاہیے کہ ادوایات کو کم اور قدرتی چیزوں کا استعمال بڑھا دیا جائے جیسا کہ الائچی کے استعمال سے نفسیاتی مرض فریش محسوس کرینگے اگر انہیں چائے میں الائچی اور دار چینی ڈال کی دی جائے۔ دار چینی کا الائچی کے ساتھ استعمال کسی طبی دوا سے ہر گز کم نہیں ہے۔ اگر آپ ڈاکٹر کے پاس جانے سے گھبراتے ہیں ،ہسپتال کے چکروں سے بچنا چاہتے ہیں تو قدرتی چیزوں کا استعمال زیادہ کریں۔

۔14 الائچی پھیپھڑوں کے لیے

الائچی پھیپھڑوں میں خون کے دورانیہ کو بڑھا کر نزلہ زکام، کھانسی اور دمہ کے امراض میں آرام پہنچاتی ہے۔ نزلہ زکام دماغ کو دیمک کی طرح چاٹتا ہے۔ نزلے زکام سے ہر وقت انسان بے چین رہتا ہے ایسی دماغی بیماریوں سے بچنے کے لیے بے حد ضروری ہے دیسی نسخوں کا استعمال کیا جائے۔

۔15 الائچی خوابیدگی کے خمار کو کم کرتی ہے

الائچی معدے میں پانی کی مقداری کو کنٹرول کرتے ہوئے ریاح پیدا ہونے سے روکتی ہے۔ الائچی معدے میں موجود لعالی جھلی کو مضبوط بناتی ہے۔ اس کے استعمال سے معدے میں موجود ایسیڈ کا بھی خاتمہ ہوتا ہے۔

۔16 الائچی ہاضمہ بہتر کرتی ہے

الائچی کو چبانے سے منہ میں بننے والے لعاب میں بھی اضافہ ہوتا ہے جو خوراک کو ہضم کرنے میں بے حد مدد دیتا ہے۔ اکثر لوگوں کے منہ کی وجہ سے بدبو آتی ہے اس کی وجہ معدے کی خرابی بھی ہو سکتی ہے اور بھی کوئی وجہ ممکن ہے لیکن الائچی ان سب بیماریوں کا علاج ہے۔

۔17 ہیضہ اور دست کا علاج

ہیضہ اور دست آنے کی صورت میں الائچی کا عرق پیلانا بے حد مفید ہے۔ الائچی خورد دافع اسهال اور کمزوری امامیں میں بے حد ضروری ہے۔ بچوں میں یہ بیماریاں بہت عام پائی جاتی ہیں اس لیے بہت ضروری ہے کہ بچوں کی خوراک میں الائچی کو استعمال کیا جائے۔

۔18 چائے میں الائچی کا استعمال

چائے میں الائچی کا استعمال کرنے سے زہن تروتازہ ہوتا ہے اور آپ سارا دن ایکٹیو رہتے ہیں اور اپنے کاموں کو با آسانی سر انجام دے سکتے ہیں۔ جو لوگ چائے کے بہت شوقین ہیں اور کچھ چائے چھوڑنا چاہتے ان سب کے لیے آسان طریقہ ہے الائچی کا چائے میں استعمال اور ان سب بیماریوں کا بہترین حل۔
اللہ

Disclaimer: The contents of this article are intended to raise awareness about common health issues and should not be viewed as sound medical advice for your specific condition. You should always consult with a licensed medical practitioner prior to following any suggestions outlined in this article or adopting any treatment protocol based on the contents of this article.
Share

Recent Articles

Femto LASIK: A Revolutionary Approach to Vision Correction

Femto LASIK, or femtosecond laser-assisted in situ keratomileusis, is a cutting-edge refractive eye surgery that…

Published On October 15, 2024

Bipolar Affective Disorder and Depression: Understanding the Differences

Diagnosis, particularly with mental health conditions, is one of the great challenges we face as…

Published On October 15, 2024

Heel Pain: Causes, Treatment, and Prevention

What Is Heel Pain? Heel pain is a physical discomfort located at the heel or…

Published On October 14, 2024

Peptic Acid Disease: Dos and Don’ts

Peptic acid disease, commonly known as peptic ulcer disease, is a condition marked by the…

Published On October 14, 2024

The Different Stages of Oral Care in Children: From Baby Teeth to Permanent Smiles

Did you know your child’s teeth are as important as their adult teeth? Oral care…

Published On October 10, 2024

The Hidden Impact of Iron Deficiency Anemia on Skin, Hair, and Nails

Iron deficiency anemia (IDA) is a common condition that occurs when the body lacks sufficient…

Published On October 3, 2024
Find & Book the best "Nutritionist" near you
Book Appointment