Diet and Nutrition

کاجو کھانے کے بے شمار اور حیران کن فوائد

کاجو کیا ہے؟

کاجو خشک میوہ جات میں شمار کی جانے والی ایک ایسا میوہ ہے جس کا استعمال کھانے میں بہت کیا جاتا ہے پر کاجو سردیوں میں کھائے جانے والا خشک میوہ ہے۔ اس میوہ میں بہت سی خاص خصوصیات پائی جاتی ہیں۔ اس میوہ میں معدنیات، تانبا، میگن یشم ، پروٹین، فاسفورس، جست اور وٹامنز پائے جاتے ہیں جو ہماری صحت کے لیے بے انتہا مفید ہیں۔

کاجو میں چکنائی کی کافی مقدار موجود ہوتی ہے لیکن یہ چکنائی غدودوں اور عضلات کے افعال کو بہتر بناتی ہے۔ کاجو کی کاشت جس طرح پاکستان میں ہوتی یے اسی طرح ہمسائے ممالک میں بھی اسی مقدار میں کی جاتی ہے۔ کاجو کا چھلکا  نرم ہوتا ہے جس کا رنگ سرخ یا زرد ہوتا ہے۔ اس کی پتلی جھلی میں سفید رنگ سی مونگ پھلی کی طرح ایک پھل ہوتا ہے۔

کاجو کھانے کے کیا فائدے ہیں؟

کاجو کی خوشبو کافی تیز ہوتی ہے اور ذائقہ میٹھا ہوتا ہے اور یہ کھانے میں بہت لذیذ ہوتا ہے۔  کااجو کھانے کے بے شمار فائدے ہیں آئیے ان فائدوں کے بارے میں جانتے ہیں اور کاجو کو اپنی روزمره زندگی میں کچھ مقدار میں کھانے کی روٹین بنائیں کوں کہ صحت ہی سب کچھ ہے۔ درج ذیل میں کاجو کے بے شمار فائدے دیے گئے ہیں۔

  • کئی میٹھی چیزوں میں بھی ڈال کر کاجو کا استعمال کیا جاتا ہے جو کہ کولیسٹرول کی سطح کو  نہ صرف نارمل رکھتا ہے بلکہ موٹاپے کے مسائل سے بھی  کوسوں دور  بچا کر رکھتا ہے ۔
  • کاجو کھانے سے فالج کے حملے سے با آسانی بچا جا سکتا ہے کیونکہ کاجو میں ایک خاص قدرتی قسم کی طاقت موجود ہے جس سے ہر انسان میں بیماریوں سے بچنے کی قوت مدافعت بڑھ جاتی ہے اس لیے اگر کوئی شخص فالج کی بیماری میں مبتلا ہوتا ہے تو اس شخص کے جسم میں اس قدر طاقت آچکی ہوگی جو اسے فالج جیسی بیماری سے با آسانی صحت یاب ہونے میں بے شمار مدد دے گا۔
  • کاجو کا مسلسل استعمال وزن کم کرنے میں بھی بے حد مفید ہے۔ کاجو کھانے سے موٹاپا کم ہوگا اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ تمام قدرتی شے میں اللہ نے ایسی شفا بخشی ہے جو قدرتی چیزوں کا استعمال کرتا ہے اس میں بیماریوں سے لڑنے کی طاقت بھی زیادہ ہوتی ہے، وہ شخص بیماریوں سے لڑنے کی زیادہ طاقت رکھتا ہے لیکن اس کے برعکس جو شخص ملاوٹی چیزیں کھانے میں استعمال کرتا ہے وہ بیماریوں سے لڑںے میں کمزور ہوتا ہے او اس طرح ایک بیماری سے بچنے کی بجائے اس انسان کو اور بیماریاں آ گھیرتی ہیں جو کہ ایک سمجھداری کی بات نہیں ہے۔
  • اگر آپکی ہڈیاں درد کرتی ہیں تو کاجو کے استعمال سے ہڈیوں کے درد سےبچا جا سکتا ہے۔ کاجو کیلشیم کی کمی کو پورا کرتا ہے اور ایک صحت مند زندگی گزارنے میں بہترین کردار ادا کرتا ہے۔
  • کاجو کے استعمال سے آنکھوں کی بینائی بلکل ٹھیک ہو جاتی ہے یہاں تک کہ موتیا جیسی خطرناک بیماری سے بھی بچاتا ہے۔ کاجو کا استعمال اگر دودھ میں ڈال کر کیا جائے تو یہ آنکھوں کی بینائی کے لیے بہت مفید ہے خاص طور پر بچوں کے لیۓ  جو سکول جاتے ہیں اور ان بچوں کے لیے جو حفظ کی کلاس لیتے ہیں ، کاجو اور دودھ کے استعمال سے ایسے بچوں کی بینائی تیز رہے گی اور ایسے بچے پڑھائی میں بھی مزید ہوشیار ہونگے۔
  • کاجو کے چھلکے بھی بے حد خاصیت رکھتے ہیں کاجو کے چھلکوں سے ایک خاص قسم کا تیل بھی نکالا جاتا ہے جو کہ لکڑی کو دیمک سے دور رکھتا ہے۔ لکڑی کا کام کرنے والے اس تیل کو بہت استعمال کرتے ہیں جس سے لکڑی کی بنی چیزیں سالوں سال چلتی ہیں۔
  • کاجو کی خون کی کمی کو دور کر کے جسم کو توانائی بخشتا ہے جس سے چھوٹا، بڑا، بوڑھا، جوان چاقو چوبن نظر آتے ہیں اور ایک صحت مند زندگی گزارتے پیں۔ کاجو آئرن کی کمی کو بھی دور کرتا ہے اور خون کو صاف بھی کرنے میں ایک اہم کردار ادا کرتا ہے۔
  • کاجو کے تیل کو سرکہ میں ملا کر آتشک اور کوڑھ کے مرض میں مریض کی مالش کرنے سے افاقه ہوگا اور بیماری جلد دور ہو گی۔
  • کاجو کی شکل دکھنے میں گردوں جیسی ہوتی ہے اور یہ ہمارے گردوں کے لیے بہت بہترین خشک پھل ہے۔

کاجو دل کی صحت کے لیے

چونکہ ہم سب جانتے ہیں کہ کاجو کولیسٹرول کو دور کر کے جسم کے اعضاء میں فالتو چربی کو پگھلا کر موٹاپے کو دور بھگانے میں بے حد مفید پے اور یہ اینٹی آکسیڈ ینٹ سے بھی بھرپور ہوتا ہے اور دل کی مختلف بیماریوں  سے محفوظ رکھتا ہے۔

دانتوں کے لیے کاجو ایک تحفہ

دانتوں کو مظبوظ بنانے کے لیے فاسفورس کی ضرورت ہوتی ہے مزید یہ کہ اس میں ایسے غذائی اجزاء موجود ہوتے ہیں جو دانتوں اور ہڈیوں کے لیے انتہائی فائدہ مند ثابت ہوتے ہیں۔ کاجو کاربوہائڈریٹ کو جذب کرتا ہے اور خون میں موجود مفید خلیوں کو بھی طاقت ور بناتا ہے۔

جلد کی حفاظت کے لیے

کاجو جلد کی حفاظت کرنے اور اسکی صحت کو برقرار رکھنے کے لیے بہترین ثابت ہوتا ہے۔ کاجو کو اگر رات بھر بھگو کر رکھا جائے تو یہ اس قدر نرم ہو جاتے ہیں کہ یہ دودھ کی شکل میں تبدیل ہوجاتئینگے ہیں۔

مٹھاس اور  چکنائی سے پاک کاجو کو دودھ کے ایک کپ میں صرف پچس کلو ریز، دو گرام چربی اور او جی سچورٹیڈ فیٹ ہوتا ہے جس کو پینے سے جلد جوان رہیتی ہے اور چہرے پر لگانے سے اسکا مساج کرنے سے جلد میں نکھار آتا ہے اور حسین جاذب نظر بھی لگتا ہے۔ اس کا مکسچر جلد کو سورج کی تیز شعاعوں سے ہونے والے نقصانات سے جلد کو بچایا جا سکتا ہے۔

کینسر سے بچائو کے لیے

کینسر جیسے مہلک بیماری سے بچے رہنے کے لیے کاجو کا استعمال کرنا ایک بہترین فیصلہ ہے کونکہ یہ بات تحقیق سے ثابت ہوئی ہے کہ کاجو میں ایسے ایننٹی آکسیڈ ینٹ پائے جاتے ہیں جن کی بدولت ٹیومر اور کینسر کے خاتمے میں مدد ملتی ہےاور ان کے استعمال سے انسان ان خطرناک بیمایوں سے بچا رہتا ہے۔

کاجو کا استعمال ذہنی دبائو میں

کاجو میں tryptophan پایا جاتا ہےجو ہمارے موڈ کو قابو میں رکھتا ہے۔ اس کی موجودگی سے ہمارا ذہنی دبائو کم ہوتا ہے اور ہمیں اچھی نیند آتی ہے اور زہن پر اتنا دبائو بھی نہیں رہتا۔

کاجو سے ڈپریشن کا علاج

اگر آپ ڈپریشن کے مریض ہیں اور بیماری میں مبتلا ہو کر بہت تنگ آ چکے ہیں تو اور اسکا کوئی آسان اور سستا حل تلاش کر رہے ہیں تو تو کاجو کا استعمال ایک بہترین آسان قدرتی علاج ہوگا جس میں کسی قسم کی کوئی گنجائش نہ ہوگی کونکہ کاجو میں قدرتی اجزا جیسا کہ وٹامنز، کاپر، سیلینیم ، زنک اور آئرن موجود ہوتا ہے اس لیے ان تمام اجزا کی موجودگی سے کاجو کی تھوڑی سی مقدار میں پائے جاتے ہیں یہی وجہ ہے کہ کاجو کا استعمال ہر روز کھانے میں کیا جانا چاہیے۔ کاجو کے مسلسل استعمال سے ڈپریشن کی بیماری میں واضع فرق محسوس ہوگا۔

کاجو کا مزیدار حلوہ

کا جو کا حلوہ گھر میں بنانے کا طریقہ

کاجو کا حلوہ گھر میں بنا کر تمام ممبران کو کھلایا جائے  تو اس سے سب کی صحت ٹھیک رہے گی اور یہ توانائی حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔

اجزا

  • کاجو ایک پیالی
  • چینی آدھی پیالی
  • پانی ایک چوتھائی پیالی
  • چاندے کے ورق سجانے کے لیے

کاجو کا حلوہ بنانے کی ترکیب

کاجو کو باریک پیس لیں۔ ایک برتن میں پانی اور چینی ڈال کرچولہے پر پکنے کے لیے رکھ لیں ۔ جب چینی پگھل جائے اور ابال آنے پر آمیزہ گاڑھا ہو جائے گا تو اس میں کاجو کا سفوف ڈال دیں اور اس وقت پکاتی رہیں کہ جب تک پانی جینی اور کاجو کا مرکب گاڑھا نہ ہو جائے اس بات کا خیال رکھنا کہ یہ مرکب نرم اور لچک دار ہونا چائیے، کاجو کے حلوے کو سخت اور خشک نہ چھوڑیں پھر اس مکسچر کو اچھے سے بھون کر چولہے سے اتا لیں۔ کاجو کا مزیدار حلوہ بن کے تیار ہے۔

Disclaimer: The contents of this article are intended to raise awareness about common health issues and should not be viewed as sound medical advice for your specific condition. You should always consult with a licensed medical practitioner prior to following any suggestions outlined in this article or adopting any treatment protocol based on the contents of this article.

Recent Articles

6 Benefits Of Plain Yogurt For Females Sexually

A sweet and creamy dairy product, yogurt is both delicious and packed with important nutrients…

Published On January 21, 2025

Tretinoin Cream Price in Pakistan, Uses, Side Effects & More

In this blog, we will share complete and updated information regarding Tretinoin cream price in…

Published On January 16, 2025

8 Best Medicine for Stomach Pain in Pakistan (Pait Dard Ki Medicine)

Pait dard means stomach pain. It is a common health condition that causes pain and…

Published On January 15, 2025

کیا ہے اور کیوں استعمال کیا جاتا ہے؟ Sulvorid Tablet Uses in Urdu

ایک دوا ہے جو پیٹ کے امراض اور کچھ نفسیاتی حالات کے علاج کے لیے…

Published On January 13, 2025

Rise in Diagnosis or Awareness: Myths and Realities of Autism Spectrum Disorders

It’s a routine these days that young mom's walk into the clinic and want their…

Published On January 9, 2025

What Is HMPV, the Virus Surging in China? – Symptoms and More

HMPV, a respiratory virus has gripped China with widespread concerns over it transforming into a…

Published On January 9, 2025
Find & Book the best "Nutritionist" near you
Book Appointment