Beauty and Skin Care

پھٹی ایڑیوں کا نحیات آسان گھریلو علاج

ایڑیاں پھٹنے کی وجوہات

 سردی کے آغاز سے ہی جلد اپنی قدرتی نمی کھونے لگتی ہے اوراس میں  پیدا ہونے والا کھچاو، ایڑھی کا  ڈھیلی پڑنا اور جھریوں کے علاوہ سخت کھردری، پھٹی ایڑیوں کے مسائل بھی سامنے آتے ہیں۔ دراصل ہمارے جسم کی سب سے سخت جلد ایڑیوں کی ہوتی ہے اور جسم کے اس حصے میں نمی کی مقدار کم ہوتی ہے۔ اس وقت اگر لاپرواہی سے کام لیا جائے تو دن بدن جلد کھنچنے لگتی ہے جس سے کریکس یعنی دراڑیں پڑ جاتی ہیں۔

اس کے علاوہ کارپٹ پر ننگے پاؤں چلنے سے بھی پاؤں کی نچلی جلد روکھی اور خشک ہو جاتی ہے۔ اکثر اوقات خواتین موسمِ گرما میں بھی پھٹی ایڑیوں کی شکایت کرتی کیونکہ ان کے ہاتھ اور پاؤں زیادہ دیر تک پانی میں رہتے ہیں جس سے جلد خشک ہو جاتی ہے۔ ایڑیوں کا پھٹنا وراثتی بھی ہو سکتا ہے، اس کے علاوہ کیراٹوڈرما بھی ایسی بیماری ہے جس سے ہاتھوں اور پاؤں کی نچلی جلد کے ساتھ ساتھ ایڑیاں بھی بری طرح سے متاثر ہوتی ہیں۔

جسمانی صحت و خوبصورتی کیلئے اقدامات کرتے ہوئے ہم اکثر ایڑیوں کو بھول بیٹھتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ پھٹی ایڑیاں ناصرف بدصورتی کا باعث بنتی ہیں بلکہ ان کی وجہ سے تکلیف بھی اٹھانا پڑتی ہے۔

پھٹی ایڑیوں کا گھریلو علاج – Home Remedies for Cracked Heels

اس مسئلے سے نجات کیلئے بہت ہی آسان گھریلو ٹوٹکے پیش خدمت ہیں۔

۔1 سفید سرکے کو نیم گرم پانی

ایک چوتھائی سفید سرکے کو نیم گرم پانی میں مکس کرکے اس میں پاﺅں ڈبوئیں۔ یہ عمل ہفتے میں تین مرتبہ کریں۔ اس عمل کو کرنے سے آپ کی ایڑھی کی جلد بہت جلد نرم و ملائم ہو  سکتی ہے۔

۔2 زیتون کے تیل میں سفید سرکے

زیتون کے تیل میں سفید سرکے کے چند قطرے یا لیموں کے چند قطرے ملا کر ایڑیوں کی مالش کریں اور رات بھر کیلئے اونی جرابیں پہنیں صبح ایڑیاں دھولیں۔

۔3 کیلے کا پیسٹ

کیلے کو مسل کر 10 منٹ کیلئے ایڑیوں پر لگائیں اس پیسٹ میں ناریل پیس کر بھی  مکس کیا جاسکتا ہے۔

۔4 پیرا فین ویکس

میں سرسوں کا تیل اچھی طرح ملا کر ایڑیوں پر مالش کریں اور رات بھر لگائے رکھنے کے بعد صبح دھولیں، یہ عمل 10 سے 15 دن تک جاری رکھیں۔

۔5 زیتون کا تیل

ایڑیوں کو نم رکھنے کیلئے زیتون کے تیل میں لیموں کا رس یا لوینڈر کے تیل کے چند قطرے شامل کریں اور اسے وقتاً فوقتاً لگاتے رہیں۔

۔6 ہلدی اور تیل کی مالش

ہلدی میں تیل کو ملا کر متاثرہ حصے میں مالش کرنا پھٹی ہوئی ایڑیوں میں نمی بحال کرتا ہے، جبکہ سوجن یا درد میں کمی بھی لاتا ہے۔ اس کو معمول بنا لینا پیروں میں خون کی گردش بڑھا کر جلد کو مسائل سے دور رکھتا ہے۔

۔7 جرابوں کا استعمال

ننگے پیر چلنا پیروں کو بیکٹریا اور مٹی کا آسان شکار بنا سکتا ہے، اسے آلودگی اور مٹی سے تحفظ دینے کے لیے کاٹن کی جرابوں کا استعمال اچھا خیال ہے۔

۔8 لیموں کا استعمال

سب سے پہلے ایک بڑے سائز کے لیموں کو دو ٹکڑوں میں کاٹ لیں اور پھر اس کا عرق نکال لیں۔ آپ کو تمام عرق نکالنا ہوگا تاہم اس کے اندرونی گودے کا تھوڑا بہت حصہ دونوں ٹکڑوں میں چھوڑ دیجیئے گا۔ اب دونوں ٹکڑوں کو ایڑیوں کے نیچے رکھ دیں اور دب جانے پر فکر مت کریں۔ اب ان ٹکڑوں سمیت پیروں پر موزے چڑھالیں اور آدھے گھنٹے تک لیموں کے ٹکڑوں کو ایڑیوں سے چپکے رہنے دیں۔

۔9 بند جوتوں کا استعمال

سینڈل یا ایسے جوتے جن میں بیک اوپن ہو، وہ بھی ایڑیاں پھٹنے کا باعث بنتے ہیں بلکہ اسے بدترین بناسکتے ہیں، تو بند جوتوں کا استعمال اس سے بچانے میں مدد دے سکتا ہے۔

۔10 ناریل کا تیل

خشک جلد کے لیے بہترین دوا ہے۔ یہ جلد میں نمی برقرار رکھتا ہے۔ جن خواتین یا حضرات کی ایڑیاں پھٹی ہوئی ہوں، وہ ان کو پانی میں بھگونے کے بعد ناریل کا تیل ضرور لگائیں۔ اس کے حوالہ سے کتابوں میں درج ہے کہ یہ ورم کش ہے۔

۔11 پٹرولیم جیلی

اگر آپ باقاعدہ طور پر اپنی پھٹی ہوئی ایڑیوں کو پومائس پتھر سے صاف کرتے ہیں، اور پھر پیٹرولیم جیلی لگاتے ہیں تو، اس سے آپکو سوکھے پن سے نجات مل جائے گی۔ اگر آپ کسی پومیس پتھر سے اپنے پیروں کو صاف کرتے ہیں تو، سونے سے پہلے ان پر پیٹرولیم جیلی لگائیں۔ آپ نرم اور زیادہ تر کریک فری هیلز کے ساتھ جاگیں گے۔ 

۔12 عرق گلاب اور گلیسیرین

برابر مقدار میں عرق گلاب اور گلیسیرین مکس کریں اور اس مکسچر کو اپنی پھٹی ہوئی ایڑیوں کے اوپر رگڑیں۔ اگر کوئی کھچ کھلی ہوئی ہے یا خون بہہ رہا ہے تو، یہ گلیسرین (جس میں الکحل ہوتا ہے) کے نتیجے میں ڈنک پڑ سکتا ہے۔ اس سے آپ کی جلد کو گھنٹوں نرم رہنا چاہئے، اور آپ سینڈل لگانے یا ننگے پاؤں باہر گھومنے سے پہلے مرکب آسانی سے لگا سکتے ہیں۔ 

۔13 پانی زیادہ پینا شروع کردیں

جب ایڑیاں پھٹتی ہیں تو یہ اچانک نہیں ہوتا درحقیقت یہ جسم میں پانی کی کمی کا نتیجہ بھی ہوتا ہے، تو مناسب مقدار میں پانی پینا یقینی بنانا بھی اس مسئلے کو جلد حل کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔ خشک موسم میں جلد زیادہ متاثر ہوتی ہے اور پانی پینے کی عادت جلد پھٹنے نہیں دیتی۔ آپ کے جسم کو ہائیڈریٹ رکھنا ضروری ہے، کیونکہ اس سے آپ کے پیر خشک ہونے سے بچیں گے۔ ضروری ہے کہ آپ دن میں 12-15 گلاس پانی پئیں۔

اگر یہ گھریلو ٹوٹکے آپ کو آرام نہیں دیتے تو آپ کو ماہر امراض جلد سے رجوع کرنا چاہیے۔ ڈرمیٹولوجسٹ کے ساتھ اپائینٹمنٹ بُک کرنے کے لیے آپ اولا ڈاک استعمال کر سکتے ہیں یا 04238900939 پر کال کر سکتے ہیں۔

Disclaimer: The contents of this article are intended to raise awareness about common health issues and should not be viewed as sound medical advice for your specific condition. You should always consult with a licensed medical practitioner prior to following any suggestions outlined in this article or adopting any treatment protocol based on the contents of this article.

Recent Articles

10 Safed Musli Benefits For Health, Side Effects & Nutrition Guide 2026

Heard people call Safed Musli “white gold” and wondered if it lives up to the…

Published On July 31, 2026

5 Best Fiber Supplements in Pakistan for Better Digestion 2026

Bloating after almost every meal? Constipation that does not budge no matter what you try?…

Published On July 30, 2026

Is Mango Safe During Pregnancy? Benefits and Risks

Craving a ripe, juicy mango but unsure if it is safe right now? This is…

Published On July 29, 2026

Fenugreek Seeds in Urdu: Benefits, Uses, and Side Effects

میتھی دانہ ایک مشہور قدرتی جڑی بوٹی ہے جو صدیوں سے روایتی علاج اور روزمرہ…

Published On July 29, 2026

Asthma Meaning in Urdu: Dama Kya Hai, Alamaat, Asbaab aur Ilaj

پاکستان میں دمہ ایک تیزی سے بڑھتی ہوئی بیماری ہے جو ہر عمر کے افراد…

Published On July 29, 2026

ٹرامادول کیا ہے اور کیوں استعمال کی جاتی ہے؟ Tramadol Tablet Uses in Urdu

ٹیبلٹ اوپیئڈ کلاس سے تعلق رکھنے والی ایک درد کش دوا ہے۔ Tramadol یہ دوا اعتدال…

Published On July 28, 2026
Find & Book the best "Dermatologist" near you
Book Appointment