روز کا ایک سیب کھانا ہزار بیماریوں سے دور کرتا ہے یہ ایک ناقابل یقین حد تک غذائیت سے بھرپور پھل ہے جو متعدد صحت کے فوائد پیش کرتا ہے۔ سیب فایبر اور اینٹی آکسیڈینٹ سے بھرپور ہوتے ہیں۔ سیب کھانے سے ذیابیطس، دل کی بیماری اور کینسر سمیت کئی دائمی خطرناک بیماریوں سے منسلک مسائل کم ہونے لگتے ہیں۔ سیب وزن میں کمی کو بھی فروغ دیتا ہے اور اس کے ساتھ ہی آنتوں اور دماغ کی صحت کو بھی بہتر بناتا ہے۔ سیب میں پانی کی مقدار زیادہ ہوتی ہے اس لیے وہ 85 فیصد پانی سے بھرے ہوتے ہیں۔
جب آپ سیب کھاتے ہیں تو آپ کے بلڈ شوگر کی سطح میں کمی ہونے لگتی ہے کیونکہ سیب میں گلیسیمک انڈیکس کی مقدار کم ہوتی ہے جس سے بلڈ شوگر کی سطح بڑھتی نہیں بلکہ اس میں کمی ہونے لگتی ہے اور چونکہ سیب میٹھے اور پیٹ کو بھرنے والے دونوں خصوصیات کے حامل ہوتے ہیں اس لیے ڈاکٹرز سیب کو اپنے ناشتے میں شامل کرنے کی تتجویز کرتے ہیں۔
پھلوں میں سے ایک پھل سیب کو اپنے ناشتے کے علاوہ اپنے کھانوں سے پہلے کھائیں کیونکہ یہ فائبر سے بھرپور ہوتے ہیں جو آپ کو صحت مند رکھنے کے لیے بے حد ضروری ہے۔ آئیے ذیل میں سیب میں پائی جانے والی غذائیت کی تفصیل کے بارے میں جانتے ہیں۔
:ایک درمیانے 200 گرام سیب میں درج ذیل غذائی اجزاء پائے جاتے ہیں
Table of Contents
کھانے سے پہلے ایک سیب کھانا وزن کم کرنے کا ایک شاندار طریقہ ہے۔ صرف 50-80 کیلوریز پر مشتمل ہونے کے علاوہ ایک سیب میں کوئی فالتو چربی یا سوڈیم نہیں ہوتا جس کی وجہ سے وزن میں بھی اضافہ نہیں ہوتا۔
مزید برآں، ایک سیب کھانے سے آپ کو پیٹ بھرا ہوا محسوس ہوتا ہے کیونکہ کہ اس میں فائبر کی مقدار زیادہ ہوتی ہے۔ ایک تحقیق سے پتا چلا ہے کہ کچھ عورتوں نے جب وزن کم کرنے کی روٹین بنائی تو اس میں یہ دیکھا گیا کہ جن عورتوں نے کھانے سے پہلے سیب کھائے ان خواتین کا وزن دوسری خواتین کے مقابلے میں 33 فیصد زیادہ کم ہوا جنہوں نے یہ پھل نہیں کھایا۔
ایک طویل عرصے تک ہائی کولیسٹرول کا ہونا کئی صحت کے مسائل کا باعث بن سکتا ہے۔ سیب کھانے سے آپ فایبر اور فائٹو نیوٹرینٹس کی زیادہ مقدار استعمال کرتے ہیں جو آپ کے خراب یعنی کم کثافت والے لیپوپروٹین اور کولیسٹرول کی سطح کو کم کر سکتے ہیں۔ ایک تحقیق سے پتا چلا ہے کہ روزانہ دو سیب کھانے سے کولیسٹرول کی سطح میں نمایاں کمی واقع ہوتی ہے اور ہائپرکولیسٹرولیمک جو کہ ایک ایسی حالت ہے جو کولیسٹرول کی سطح کو شدید طور پر بلند کرنے کا سبب بنتی ہے اس میں بھی واضع طور پر کمی کو دیکھا جا سکتا ہے۔
روزانہ کی بنیاد پر سیب کھانے کی عادت بالغوں کی مجموعی قلبی صحت کو بہتر بناتی ہے۔ لہذا، سیب کھانا آپ کے بڑھے ہوئے کولیسٹرول کو کم کرنے کا ایک آسان اور مفید طریقہ ہو سکتا ہے۔ ایک درمیانہ سیب پانچ گرام فائبر فراہم کرتا ہے جو کہ زیادہ تر ایک روٹی کھانے سے زیادہ ہوتا ہے۔ سیب پیکٹین سے بھی بھرے ہوئے ہوتے ہیں جو کہ ایک حل پذیر فائبر ہوتے ہیں اس لیے سیب کولیسٹرول کو کم کرتا ہے۔ پیکٹین خون کی نالیوں کی دیواروں کی پرت میں کولیسٹرول کو جمع ہونے سے روکتا ہے۔
اگر آپ کو ہاضمے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے تو ہر روز سیب کھانا آپ کے ہاضمے کے سسٹم کو دوبارہ ٹریک پر لانے کا ایک آسان طریقہ ہے۔ چونکہ یہ پھل فائبر سے بھرے ہوتے ہیں اس لیے یہ آپ کے نظام انہضام کو منظم کرنے میں مدد کرتا ہے اور آپ کی بڑی آنت میں صحت مند بیکٹیریا کی افزائش کو بھی فروغ دیتا ہے۔
اس کا مطلب یہ ہے کہ سیب کو روزانہ کھانے سے آپ کے لیے باقاعده، ہموار آنتوں کی حرکت، بدهضمی اور قبض سے درد اور تکلیف میں کمی ہونا شروع ہو جاتی ہے۔ طویل مدت میں سیب کھانا آپ کے نظام انہضام کو کنٹرول میں رکھ کر پیٹ کے بعض امراض سے بچنے میں بھی مدد کر سکتا ہے۔ جب سیب میں قدرتی ریشہ بڑی آنت میں پہنچتا ہے تو وہاں یہ ایک کیمیکل تیار کرتا ہے جو کینسر کے خلیوں کی تشکیل سے لڑنے میں مدد کرتا ہے۔
سیب کے کئی صحت سے متعلق فوائد ہیں جو بعض قسم کے کینسر کے خطرے کو کم کرنے میں بھی مدد کر سکتے ہیں۔ سیب میں موجود فائٹونیوٹرینٹس میں بہت سے اینٹی آکسیڈنٹ اور اینٹی سوزش خصوصیات پائی جاتی ہیں جو کینسر کی نشوونما کو روکنے کے لیے کافی ہوتی ہیں۔
سیب میں موجود فائبر آپ کے نظام انہضام کو منظم کرنے میں مدد کرتا ہے جس سے آپ کو بڑی آنت کا کینسر ہونے کا امکان کم ہوتا ہے۔ مزید برآں کئی مطالعات نے باقاعدگی سے سیب کھانے کا مشورہ دیا ہے اور اس کے ساتھ چھاتی کے کینسر کے خطرے کو کم کرنے کے درمیان گہرا تعلق بھی ظاہر کیا ہے۔ سیب بھی ان چند پھلوں میں سے ایک ہے جو پھیپھڑوں کے کینسر کے خطرے کو کم کرتے ہیں۔ مجموعی طور پر سیب کینسر کی روک تھام کے شعبے میں کافی غیر معمولی طور پر کام کرتے ہیں۔
چونکہ سیب میں پوٹاشیم کی مقدار زیادہ ہوتی ہے اس لیے اس میں پائے جانے والے یہ معدنیات بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں مدد کرتا ہے۔ سیب کا استعمال کرنے سے آپ اپنی شریانوں میں کولیسٹرول کے بڑھنے اور ہائی بلڈ پریشر کو کم کرنے میں اپنی مدد آپ کر سکتے ہیں۔ ہائی بلڈ پریشر آپ کے ہارٹ اٹیک کے خطرے اور فالج دونوں کے امکانات کو بڑھاتا ہے۔
سیب پولی فینول اور پوٹاشیم یعنی بلڈ پریشر کو کم کرنے والے عناصر سے بھرپور ہوتے ہیں۔ ہر کھانے سے پہلے ایک سیب کھانے سے بلڈ پریشر کو کم کرنے کے ساتھ ساتھ وزن کو بھی کم کرنے میں بھی مدد مل سکتی ہے۔ سیب میں کیلوریز کم ہوتی ہیں لیکن اس کو کھانے سے آپ کو گھنٹوں مطمئن اور توانا رکھنے میں مدد ملتی ہے جس سے بلڈ پریشر کا لیول ٹھیک رہتا ہے۔
سیب اکثر ان میں پائے جانے والے بھرپور اینٹی آکسیڈینٹ مواد کے لیے مشہور ہیں اس لیے یہ اینٹی آکسیڈینٹ دراصل سیب کو دل کے لیے صحت مند بنانے میں اپنا اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ یہ دل کے مسائل کے خطرے کو کم کرتا ہے، بشمول ایتھروسکلروسیس، ہارٹ اٹیک اور فالج کے مسائل پیدا ہونے سے بچاتا ہے۔ چونکہ عمر کے ساتھ ساتھ دل کے مسائل پیدا ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے اس لیے اپنے دل کی صحت کو بہتر بنانے کے لیے اپنی غذا میں سیب کو شامل کرنے میں دیر نہ کریں اور روزانہ کی بنیاد پر سیب کو اپنی خوراک میں شامل کریں۔
ہم سب جانتے ہیں کہ ہماری نرم اور ملائم جلد کا راز یہ ہے کہ اسے ہائیڈریٹ رکھا جائے اور اپنی جلد کو ہائیڈریٹ رکھنے کے لیے دن بھر میں پانی کی مقدار کو زیادہ کرنے سے آپ کی جلد تروتازہ اور چمکدار رہتی ہے اس لیے سیب میں پایا جانے والا %85 پانی آپ کی جلد کو بہت ساری بیماریوں سے بچاتا ہے اور اس کی حفاظت کرتا ہے۔
اس لیے ایک سیب کھانے سے بھی ہائیڈریشن میں مدد ملے گی۔ سیب نہ صرف ہائیڈریٹ کرتے ہیں بلکہ اس کے ساتھ جلد کو صاف شفاف بھی بناتے ہیں۔ lلہذا ڈی ہائیڈریشن سے بچنے کے لیے ضروری ہے کہ اپنی خوراک میں وہ تمام پھل شامل کیے جائیں جو ہمارے جسم میں ہائیڈریشن کے مسلے کو کم کرنے میں مدد کر سکتے ہیں۔
بازاری کریمیں استعمال کرنے کی بجائے گھر میں ہی اس پھل سے بنی قدرتی طور پر ایک کریم بنا لیں۔ اس کریم کو بنانے کے لیے سیب کا ایک ٹکڑا میش کریں اور اسے دودھ کی ملائی کے ساتھ ملائیں یا اس میں دودھ کا ایک چمچ شامل کر کے استعمال کریں۔ اس کریم کے استعمال سے آپ کو مہاسوں کے مسلے سے چھٹکارا ملے گا۔ یہ جلد پر داغ دھبوں اور سیاہ ناہموار دھبوں سے بھی نجات دلاتا ہے۔ سیب سے بنی کریم کے بہتر نتائج کے لیے سیب کے ٹکڑوں کو میش کرنے سے پہلے فریج میں رکھیں۔
اس پیسٹ کو جلد پر باقاعدگی سے استعمال کرنے سے آپ کی جلد سے سیاہ دھبوں کو دور کرنے اور مہاسوں کو ظاہر ہونے سے کم کرنے میں مدد ملے گی۔ ہر روز ایک سیب کھانا ہماری جلد کے لیے ایکنی، داغ دھبوں اور سیاہ دھبوں سے نجات کے لیے بھی فائدہ مند ہے۔ مہاسے جلد کا ایک عام مسئلہ ہے جو جلد کے پھیکا پن کا باعث بنتے ہیں اور طویل عرصے میں جلد کو نقصان پہنچاتے ہیں۔
حساس جلد والے افراد پہلے ہی مہاسوں کا بہت زیادہ شکار ہوتے ہیں اور کیمیکل پر مبنی کریمیں جلد کو مزید متاثر کر سکتی ہیں۔ جلد کے ان سب مسائل سے بچنے کے لیے اپنی خوراک میں فائبر والی غذائیں شامل کریں جن میں سیب کھانا بھی نہایت فائدے مند ثابت ہوتا ہے۔
Gingivitis is an oral health issue that affects lots of people around the world. While…
If you wish to lose weight naturally, homeopathy may indeed be something worth looking into.…
Dental caries or cavities are one of the most common childhood health issues. Acid produced…
Does your stomach hurt when you wake up in the morning? It can be pretty…
The color of your teeth can significantly impact your appearance and confidence. While everyone wants…
Sensitive teeth can be very painful. You may experience pain and discomfort after eating hot,…