Healthy Lifestyle

انار کھانے کے حیران کن فائدے

انار کا لفظ وسط لاطینی زبان کے لفظ سیب سے اخذ کیا گیا ہے جو پومم یعنی سیب اور گرانیتیم یعنی بیج سے نکلا ہے۔ ہم سب ایک ضرب المثل بچپن سے سنتے آئے ہیں کہ ایک انار سو بیمار، اگر ہم انار کی صلاحیتوں کے بارے میں جان لیں تو ہمیں معلوم ہوگا کہ مثال بلکل بھی غلط نہیں ہے۔ انار کو اسکی خوبیوں کی وجہ سے مشرقی و وسطی افریقہ اور ایشیا میں بڑے پیمانے پر کاشت کیا جاتا ہے۔

شمالی علاقہ جات میں ستمبرسے فروری کے دوران لگتے ہیں اور جنوبی علاقہ جات میں مارچ سے مئی کے دوران اس پھل کی کاشت کاری ہوتی ہے۔ لال سے بفشی رنگ تک انار کے دو حصے ہوتے ہیں ایک اندرونی اور  ایک بیروںی خول ہوتا ہے۔  اس میں بیرونی خول سخت اوراندرونی دودھیا سفید جس میں پھل کی اندرونی دیوار ہوتی ہے۔ ایک انار میں 200 سے 1400 تک انار کے دانے پائے جاتے ہیں۔ اس کے ساتھ نگینوں کے جیسے دانے ہیروں کی طرح جڑے ہوتے ہیں۔ 

 رس دار ہونے کی وجہ سے انار کو بیکینگ، کھانا پکانے، مختلف رسوں میں دالنے، کھانوں کو سجانے، خمیر کرنے اورالکوحل سے بنی مصنوعات جیسا کہ کٹیل یا شراب بنانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ پاکستان میں یہ مصالے کے طور پر سوکھا کے انار دانہ کے نام سے بھی استعمال کیا جاتا ہے جو میٹھے اور کٹھے دو ذائقوں میں دستیاب ہے۔

انار دانہ کے استعمال سے مختلف چٹنیاں اور مشروبات کو لزیز بنایا جاتا ہے۔ انار کا داغ اگر کپڑوں پر لگ جائے تو مٹتا نہیں۔ انار لال بفشی اور پیلے رنگوں میں بازاروں میں دستیاب ہے۔ سب سے مشہور انار افغانستان کا نار ہے جسے قندھاری انار کہا جاتا ہے جسے شاہرہ ریشم کے ذریعے دنیا کے مختلف حصوں میں بھیجا جاتا ہے۔ زیادہ تر دنیا کے علاقوں میں جہاں جہاں اسے استعمال کیا جاتا ہے وہاں اسکا رس نکال کر استعمال کیا جاتا ہے۔

بزرگوں کے بقول روز کا ایک انار اگر ایک شخص بغیر کوئی دانہ ضائع کیے بغیر کھا لے تو وہ 99 بیماریوں سے بچا رہے گا۔ ترکی میں انار کو گولک نام کی صلاد میں ڈال کر استعمال کیا جاتا ہے۔ اسکی فضلیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ اس پھل کو جنت کا پھل کہا گیا ہے۔

انار ایک  رسیلا پھل ہے جو آپکی صحت بناتا ہے۔ اس میں فائبر کی تعداد بہت زیادہ ہے جو کہ اینٹی آکسیڈینٹ ہے جو جسم کو فٹ اور صحت مند رکھتا ہے۔ انار ایک مزیدار پھل ہے اسے بچے بڑے  بوڑھے بڑۓ شوق سے کھاتے ہیں۔ انار کے رسیلے چمکداری بیج جو کہ سرخ رنگ کے ہوتے ہیں جو رس سے بھرے ہوتے ہیں۔ انار کا جوس پینے سے وزن میں کمی آتی ہے

۔ یہ پیٹ کی آس پاس کی چربی کو تحلیل کرتا ہے جو لوگ موٹاپے کا شکار ہیں ان کو انار کا جوس استعمال کرنا ہے۔ ایران اور شمالی ہندوستان میں انار روز مرہ میں ایک خوراک کے طور پر استعمال ہوتا ہے۔ انار اپنے اندر بے شمار بیماریوں کے ساتھ لڑںے کی طاقت رکھتا ہے۔

انار کے فوائد

  • انار ٹی بی کے مریضوں کے لیے مفید ہے
  • جو لوگ دانتوں کی بیماریوں میں مبتلا ہیں ان سب کو انار کا استعمال کرنا چاہیے
  • انار کا استعمال پیٹ کے کیڑوں کو مارتا ہے
  • جلد کو خوبصورت اور جازب نظر بناتا ہے
  • بینائی کو تیز کرتا ہے
  • جسم کی تمام ہڈیوں اور انکے جوڑوں کو مضبوط بناتا ہے
  • شخصیت کو نکھار کر اسکی عمر بڑھاتا ہے
  • موڈ کو خوشگوار رکھتا ہے۔ چاق و چوبند رکھتا ہے

انار بہت ساری چیزوں میں استعمال ہوتا جن میں سے ایک چے کشتہ جات بھی ہیں۔

کشتہ چاندی اور انار

ورق چاندی 12 گرام کو پختہ کھرل میں کابلی اناروں کے پانی میں کھرل کریں۔ اس طرح سے 250 گرام پانی تیار کر کے اس کا  غلولا سا بنالیں اور دو پیالوں میں بند کر کے  پانچ کلو اپلوں کی آگ دیں اور یہ عمل تین مرتبہ کریں۔ ہر بار 250 گرام پانی سے کھرل کر کے اسے آگ دیں اور یہ مقلولہ موئثر جگر اور معدہ ہے۔ اس کی خوراک آدھی سے ایک رتی دیں۔

دست کے لیے

انار کے دانوں کو ہم وزن لیں پھر اس میں انگور کا سرکہ ڈال کر اسے آگ پر اچھے سے پکائیں جب سرکہ خشک ہو جائے پھر اس کی گولیاں بنا لیں اور ان سب مریضوں کو دیں جنہیں پرانی سے پرانی دست ہے یا ان لوگوں کو دیں جن کو آنتوں کا مسلہ ہے۔

دانتوں کے درد کے لیے

انار کے 12 گرام پھول لیں اس میں 25 گرام چینی ڈالیں اور صبح شام اسکا استعمال کرییں یہ دانتوں کے درد کے لیے مفید ہے۔

انار کا چھلکا اگر ہلدی کے ساتھ ملا کر استعمال کیا جائے تو دانت صحت مند رہیں گے۔

قلبی صحت کے لیے

اپنی خوراک میں فائبر کو لینا دل کی صحت کے لیے بہترین عمل ہے۔ انار کے بیجوں میں پائے جانے والے فائبر سمیت بعض قسم کے فائبر آپکے ایل ڈی ایل خراب کولیسٹرول کو کم کرنے میں مدد کرتے ہیں۔ جس سے آپکو دل کی بیماریوں اور فالج کی بیماریوں کے خطرے کم ہونے لگتے ہیں۔ انار میں پوٹاشیم کی مقدار زیادہ ہے اس لیے یہ بلڈ پریشر کے مریضوں کو ڈاکٹر کی رائے لے کر استعمال کرنا آپکی صحت کے لیے زیادہ موئژ  ثابت ہوسکتا ہے۔ 

انار سے شوگر کا علاج

زیابطیس والے مریضوں کے لیے انار کا جوس فائدے مند ثابت ہوتا ہے۔ روزانہ انار کا استعمال سوزش کو کم کرتا ہے اور شوگر کے مریضوں کو اس سے راحت ملتی ہے۔ انار کا جوس ٹائپ دو زیابطیس کے مریضوں کے لیے بے حد مفید ہے۔ انار کا جوس پینے سے شوگر کے لیول کو کم کیا جاسکتا ہے۔

نظام انہظام کے لیے

انار میں چونکہ پہلے ہی بہت فائبر موجود ہوتا ہے لیکن جو لوگ اس کی مقدار کو اور مزید بڑھانا چاہتے ہیں انہیں چاہیے کہ وہ 

انار کو دہی میں ڈال کر استعمال کرہیں اس طرح انار میں ٖفائبر دگنا ہو جائگا جو کہ صحت کے لیے مفید ہے۔ انار کا روزانہ استعمال کرنے سے ہاضمہ بہتر ہوجاتا ہے۔ پیٹ صاف ہوجاتا ہے۔ بچوں میں پیٹ کی درد بہت زیادہ پائی جاتی ہے بچوں کا انار کا جوس پیلانے سے ان میں اس مسلے سے بچنے کا حل موجود ہے۔ انار کا جوس نہ صرف بچوں کے لیے فائدے مند ہے بلکہ تمام مریضوں کو انار کا جوس دینا چاہیے۔

گردے کے مریضوں کے لیے

انار کا استعمال گردے کے مریضوں کے لیے بے حد فائدے مند ثابت ہوا ہے 100 گرام انار میں 80 کیلریز ہوتی ہیں جس سے آپکو دن بھر کی توانائی حاصل ہوگی۔ انار کا جوس کیونکہ خون کو صاف کرتا ہے اس لیے ایسے لوگ جو کہ گردوں کی بیماریوں سے بہت پریشان ہیں انکو چاہیے کہ کہ وہ صبح نہار منہ انار کے جوس کا استعمال کریں۔

انار کی چائے

انار کے دانوں میں تو بے شمار فائدہ ہے ہی پر اس کے چھلکوں میں بھی اللہ نے بے شمار غذائی افادیت رکھی ہے۔ انار کے چھلکوں کی چائے صحت کے لیے بہت مفید ہوتی ہے۔ جو لوگ بد ہضمی اور قبض سے پریشان ہیں وہ تو یہ چائے لازمی استعمال کریں۔ یہ چائے دل کی بیماریوں کے خدشے کو کم کرتی ہے۔ خون کا دورانیہ بہتر بناتی ہے۔ کینسر جیسی بیماری کو کم کرنے میں موئثر ہے۔ آئیے اس مزیدار چائے کو بنانے کا طریقہ جانتے ہیں۔

انار کے چھلکوں کوسے چائے  بنانے کا طریقہ

 انار کے چھلکوں کو دھو کر دھوپ میں سکھا لیں اور اسکا ایک سفوف تیار کرلیں اور ایک ہوادار بوتل میں اس سفوف کو بنا کر رکھ لیں۔ ایک کپ پانی میں ایک چائے کا چمچ انار کے چھلکے کا پائوڈر ڈالیں پھر اسے چھ منٹ تک پانی ڈال کر ابال لیں۔ آخر میں اس چائے میں شہد اور لیمو ڈال کر اس سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں اور ڈھیروں بیماریوں سے خود کو بچا سکتے ہیں۔ اس قدرتی چائے کا ذائقہ بہت ہے لاجواب ہوتا ہے۔

Disclaimer: The contents of this article are intended to raise awareness about common health issues and should not be viewed as sound medical advice for your specific condition. You should always consult with a licensed medical practitioner prior to following any suggestions outlined in this article or adopting any treatment protocol based on the contents of this article.
Share

Recent Articles

10 Best Vomiting Tablets in Pakistan

We have compiled a comprehensive list of the best vomiting tablets in Pakistan. These antiemetic…

Published On December 20, 2024

10 Common Reasons Your Gums Might Be Bleeding

Noticing blood coming out of your gums can be a frightening experience. Bleeding gums are…

Published On December 20, 2024

7 Dental Health Suggestions For Bright And Healthy Teeth

A perfectly healthy set of teeth and gums is an ultimate desire of many. However,…

Published On December 17, 2024

Rosemary in Urdu – 10 Incredible Rosemary Benefits (روزمیری)

Rosemary (روزمیری), known as “Akleel Kohistani” in Urdu, is an aromatic herb used in a…

Updated On December 18, 2024

Everything you need to know about Misoprostol

Misoprostol is a medication that is primarily used to reduce the risk of stomach ulcers…

Published On December 16, 2024

Paracetamol: Uses, Side Effects, Dosage, Top Brands in Pakistan

Paracetamol (also known as acetaminophen) is a widely used analgesic and antipyretic medication used for…

Published On December 14, 2024
Find & Book the best "Nutritionist" near you
Book Appointment