We have detected Lahore as your city

سر درد کا فوری علاج – Migraine Meaning in Urdu

Dr. Muhammad Yasir Mukhtar

3 min read

Find & Book the best "Pain Management Specialists" near you

درد کسی بھی قسم کا ہو تکلیف دہ ہوتا ہے لیکن سر درد ایسا عارضه ہے جو اس بیماری میں مبتلا شخص کو دن میں بھی تارے دکھا دیتا ہے۔

جو لوگ نیند پوری نہیں کرتے یا حد سے زیادہ سوتے ہین وہ اکژ آدھے سر کے درد سر کے درد کا شکار ہو جاتے ہیں اس لیے ضروری ہے کہ نیند کو پوری کرنے کی کوشش کریں۔

Migraine Meaning in Urdu

مائیگرین کا اردو میں مطلب سر درد ہے۔ اسے آدھے سر کا درد یا درد شقیقہ بھی کہا جاتا ہے۔ سر میں درد کی کیفیت پیدا ہونے سے ہمارا دماغ اور جسم کا مواصلاتی نظام متاثر ہوتا ہے۔ جس سے پورا بدن اس کی لپیٹ میں آجاتا ہے۔

Mute/Unmute Mute/Unmute

Migraine Ki Alamat in Urdu

:مائیگرین کی علامات مندرجہ ذیل ہیں

  • سر میں ا یک طرف شدید درد
  • متلی اور قے
  • روشنی اور شور سے حساسیت
  • دھندلا نظر آنا
  • جسم میں تھکاوٹ اور کمزوری
  • بولنے یا سوچنے میں مشکل
  • چکر آنا یا بے ہوشی محسوس ہونا
  • بھوک میں کمی یا کھانے کی خواہش نہ ہونا

آدھے سر کے درد کی وجوہات

  • ماحولیاتی آلودگی
  • شور شرابہ
  • خوف و وہم
  • عجیب طرح کے وسوسے
  • حسد
  • نفرت
  • تکبر
  • معاشی مسائل
  • بخل
  • سماجی الجھنیں
  • ازدواجی نا خوشگوار ماحول
  • ذہنی خلفشار اور معاشرتی انتشار
  • عجیب خیالات کا آنا
  • وسواس
  • ڈپریشن
  • سٹریس
  • اینگزائٹی

یہ تمام عناصر معاشرے میں بہت زیادہ پائے جاتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ روز بروز امراض افزوں تر ہوتے جا رہے ہیں ۔
سر میں درد کی کیفیت دو اقسام کی ہوتی ہے ایک وہ جس میں پورے سر میں درد کی ٹیس ابھر کر مبتلا کو بے چین کرتی ہے، دوسری قسم وہ جو آدھے سر میں درد کی شدت کا نمایاں ہونا ہے۔

درد شقیقہ کے زیادہ تر خواتین میں وقوع پذیر ہونے کے باعث خیال کیا جاتا ہے کہ جنسی ہارمونز کی بے اعتدالی،ماہواری میں خرابی، ہسٹریا اور دوسرے جنسی عوارض درد شقیقہ کے بڑے اسباب ہیں۔

آدھے سر کے درد کو عرف عام میں درد شقیقہ بھی کہا جاتا ہے۔ درد شقیقہ کے حوالے سے مشہور ہے کہ یہ مردوں کی نسبت خواتین میں بکثرت پایا جاتا ہے اور ایک حالیہ تحقیق کے مطابق یہ مرض 15 فیصد کی شرح سے دنیا بھر کو متاثر کر رہا ہے۔ دنیا بھر میں درد شقیقه کے بارے میں طبی نبست درد شقیقہ کی تحقیق و علاج پر عالمی سطح پر توجہ بہت کم دی جا رہی ہے۔ درد شقیقہ کے علاجپر توجہ نہ دینے سے متعلق عام تاثر یہی ہے کہ شوگر اور دمہ مہلک بیماریاں ہیں جبکہ درد شقیقہ تکلیف دہ ضرور ہے لیکن مہلک نہیں ہے۔

متواتر بے سکونی کی کیفیت، کثرت جماع، نسوار، سگریٹ نوشی، زیادہ چائے و کافی کا استعمال، دماغی خلیات میں مواصلاتی رابطے کی کمی واقع ہونا، دماغی جھلیوں میں بلغمی رطوبات ا اجتماع ، ذہنی دبائو، عصبی تنائو اور اچانک صدمہ بھی درد شقیقہ کی وجہ بن سکتے ہیں۔ دماغ کی جانب کمزور دوران خون یا آکسیجن کی رسد کی کمی بھی اس عارضے کا ایک بہت بڑا سبب ہوسکتی ہے۔

مریض کو گہری نیند آجائے تو جاگنے کے بعد کسی دوا کے بغیر ہی وہ درد سے نجات پا چکا ہوتا ہے۔ درد شقیقہ کے حملہ آور ہونے کے اسباب میں جدید میڈیکل سائنس کوئی حتمی رائے قائم نہیں کر سکتی ہے۔ مختلف تحقیقات اور نظریات کے بل پر ہی اس کا علاج صرف دافع درد ادوایات سے ہی کیا جا سکتا ہے۔ نیچر و پیتھی میں اس کا مکمل اور شافی علاج ممکن اور موجود ہے۔

سر درد کا فوری علاج

  • ایک چٹکی سونف، ایک چٹکی سفید زیرہ، ایک گرام ادرک، ایک گرام پودینہ اور ایک عدد سبز الائچی ڈیڑھ کپ پانی میں اچھی طرح پکا کر قہوہ بنا کر پینے سے سر کا درد کم ہو سکتا ہے۔
  • خشک میوه جات، خمیر جات، مربہ جات، کشمش، گاجر کا جوس اور وٹامن اے سے بھرپور غذائوں کا بکثرت استعال کریں۔
  • موسمی سبزیاں کچی اور پکا کر با کثرت استعمال کریں۔
  • پھل اور پھلوں کے جوسز حسب گنجایش لازمی روزمرہ خوراک کا حصہ بنائیں۔
  • نیند ہمیشہ پوری لیں اور بلا وجہ بے سکونی سے بچنے کی کوشش کریں۔
  • تعمیری سوچ اور مثبت اپروچ بھی اس طرح کے عوارض سے ہمیں محفوظ رکھتی ہے۔
  • اگر ایک کپ کافی پی لیا جائے تو یہ سب سے سستا علاج ہے۔ کافی خون کے شریانوں کودباتی ہے جس سے درد کی شدت میں کمی واقع ہوتی ہے۔
  • کافی کے استعمال سے کھچائو کا چکار کندھوں، گردن، کمر،سر اور چہرے کے پھٹوں کو سکون ملتا ہے۔
  • رمضان کے پہلے روزے کے دوران بھوکے رہنے کی عادت نہ ہونے کی وجہ سے بھی مائیگرین کا حملہ ہو سکتا ہے۔
  • ایک دن میں کم از کم 2 لیٹر پانی پئیں۔
  • گرم گرم شیرے میں ڈوبی ہوئی جلیبیاں کھائی جائیں تو یہ بھی اکثر فائدہ مند ثابت ہوتی ہے۔
  • ناشتا اور کھانا کھائے بغیر اپنی روزمرہ سر گرمیوں کا آغاز نہ کریں اور صرف چائے یا کافی پر بھی ااکتفا نہ کریں۔
  • ایسی غذائوں سے پرہیز کریں جن میں امائنوایسڈ موجود ہو اور یہ ذیادہ تر گوشت، پنیر، مونگ پھلی اور چاکلیٹ میں پایا جاتا ہے۔
  • فیور فیو ایک پھول ہے جس میں ایسے عناصر پائے جاتے ہیں جو درد شقیقہ کے اثرات اور دورانیے کو کم کرنے میں مدد دیتے ہیں، اس کی پتیاں خشک کر کے پائوڈر بنا لیں یا قہوہ بنا کر پینے سے آرام ملتا ہے۔
  • روغن السی میں ضروری فیٹی ایسڈ کی مقدار زیادہ ہوتی ہے۔ دن میں ایک دو چمچ اس قسم کے درد کے لیے مفید رہتے ہیں۔
  • آدھے سر کے درد کی ابتا ہی میں اگر ایک سے دو گرام ادرک کا سفوف لے لیا جائے یا جائے یا چھوٹا ٹکڑا چبا لیا جائے تو درد میں شدت نہیں آتی۔
  • جسم میں پانی کی کمی نہ ہونے دیں کیوں کہ آدھے سر میں درد کا ایک اہم سبب یہ بھی ہو سکتا ہے ۔ جنہیں یہ مسلہ ہو وہ اگر زیادہ دیر تک کھانا نہ کھائیں تو بھی انہیں سر درد ہو سکتا ہے۔

مائیگرین کے علاج کے لیے ڈاکٹر سے رجوع کریں

You can visit a general physician in Lahore for the treatment of migraine through oladoc. Use the oladoc website, app, or call our helpline 04238900939 to easily book your appointments.

Disclaimer: The contents of this article are intended to raise awareness about common health issues and should not be viewed as sound medical advice for your specific condition. You should always consult with a licensed medical practitioner prior to following any suggestions outlined in this article or adopting any treatment protocol based on the contents of this article.

Dr. Muhammad Yasir Mukhtar
Dr. Muhammad Yasir Mukhtar - Author Dr. Muhammad Yasir Mukhtar is one of the best Neurosurgeon in Lahore. not only does he have a number of certifications including M.B.B.S. and M.S (Neuro Surgery) but He also has 10 years of experience in his field. He is also a well trained Pediatric Neurosurgeon. He has trained for many years to treat a large number of illnesses and perform many procedures, these include Ataxia, Backache, Blurred Vision, Migraine Treatment, etc.
Doctors in Pakistan
Dermatologist in Lahore Dermatologist in Karachi Dermatologist in Islamabad Gynecologist in Lahore Dentist in Lahore Gastroenterologist in Lahore Psychiatrist in Lahore Psychiatrist in Islamabad Best Urologist in Lahore Best Nephrologist in Lahore


Book Appointment with the best "Pain Management Specialists"