We have detected Lahore as your city

حمل کے دوران متلی کو کیسے روکا جائے؟

Dr. Amber Shaheen

4 min read

Find & Book the best "Gynecologists" near you

حمل کا دورانیہ ابتدائی ہو یا کچھ مہینے بعد کا ہو اس میں متلی کا ہونا ایک عام مسلہ ہے اس میں خواتین کی نارمل حالت ہوتی  ہے۔ نصف سے زیادہ خواتین کو حمل کے دوران متلی کا سامنا کرنا پڑتا ہے، کچھ خواتین کی حالت تو اس قدر نا ساز ہو جاتی ہے کہ انہیں ہسپتال داخل کروانا پڑتا ہے۔

  حمل کے دوران حمل کے ہارمونز میں سے کچھ ہارمون میں معمول کے علاوہ اضافہ ہونے لگتا ہے اور پھر اس ہارمونل  اضافے کی وجہ سے حمل میں متلی اور الٹی میں اضافہ ہوتا ہے۔ اگر آپ ان علامات کا سامنا کر رہے ہیں تو اپنے زچگی فراہم کرنے والے کو بتانا ضروری ہے۔

تقریباً 70 سے 80 فیصد خواتین حمل کے پہلے 12 ہفتوں میں متلی کا تجربہ کرتی ہیں اور اس کے ساتھ  تقریباً 50 فیصد کو الٹی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

متلی اور الٹی عام طور پر حمل کے 3 اور 8 ہفتوں کے درمیان شروع ہوتی ہے اور پہلی سہ ماہی کے اختتام تک رہتی ہے۔ تاہم، علامات حمل کے 20 ویں ہفتے تک یا غیر معمولی معاملات میں پیدائش تک برقرار رہ سکتی ہیں۔متلی اور الٹی کو کم کرنے اور پانی کی کمی کو روکنے میں مدد کے لیے آپ گھر پر ہی  کچھ آسان چیزیں استعمال کر سکتے ہیں۔

۔1 تازہ ہوا میں سانس لیں

تازہ ہوا میں سانس لینا بعض اوقات متلی کا علاج کرنے میں مدد کر سکتا ہے۔ گھر کی کھڑکیاں کھولنے سے یا باہر چہل قدمی کرنے سے پیٹ کی خرابی کو دور کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ بند کمرے یا بند گھر میں رہنے والے لوگوں میں اکثر متلی کا مسلہ ہوتا ہے  لہذا تازہ ہوا کو اندر لینے یا باہر نکالنے  سے آپ کو زیادہ آرام دہ  محسوس ہو سکتا ہے۔

۔2 ہائیڈریٹڈ رہیں

مناسب ہائیڈریشن آپ کی صحت اور آپ کے بچے کی صحت کے لیے بہت ضروری ہے۔ لیکن جب آپ حاملہ ہوں تو ہائیڈریٹ رہنے کے لیے ضروری ہے کہ آپ اس وقت جو بھی مشروب زیادہ پسند کرتی ہیں اس کو زیادہ سے زیادہ پئیں۔

اس کی وجہ یہ  کافی اور سوڈا کیفین سے بھرا ہوا ہوتا ہے جو آپ کو پانی کی کمی کا باعث بن سکتا ہے اس لیے بجائے کہ چائے یا کافی پینے کے کوئی ایسا مشروب پئیں جس سے آپ کو حمل کے وقت متلی محسوس نہ ہو اور وہ آپ کو سارا دن اچھے سے ہائیڈریٹ بھی رکھے۔

آپ کے حمل کے دوران ہائیڈریٹ رہنے کی بات آتی ہے تو سادہ پانی اس معمالے میں  آپ کا بہترین دوست ہے اس مسلے کا بہترین حل یہ ہے کہ روزانہ کم از کم 8 گلاس پانی پیا جائے اور متلی سے مزید حفاظت کے لیے کھانے سے 20 منٹ پہلے، کھاتے وقت، یا کھانے کے 20 منٹ بعد پانی پینے سے گریز کریں۔

 ۔3 چھوٹے حصوں میں کھانا کھائیں

کھانے کو چھوڑ دینا بھی متلی کی بڑی وجہ بنتا ہے اور کھانا نہ کھانا متلی کو مزید خراب کر سکتا ہے۔ خالی پیٹ رہنے سے بچنے کے لیے ہر دن تین بڑے کھانے کی بجائے چھوٹے حصوں میں کھائیں یعنی دن میں کسی بھی وقت بار بار کھانے کی کوشش کریں۔

کھانے کے وقت ایک دم سے زیادہ کھانا آپ کی صحت کو خراب بھی کرتا  ہے اور متلی کی وجہ بھی بنتا ہے اس لیے بہتر ہے کہ سارے دن میں کم مقدار میں چھوٹے حصوں میں کھایا جائے اس سے صحت بہتر رہنے لگتی ہے اور متلی یا الٹی بھی کم ہوتی ہے۔

 ۔4 ادرک کا استعمال

ایک تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ ادرک پیٹ کی خرابی کو حل کرنے میں مدد کر سکتا ہے۔ ادرک کی چائے پینے کے علاوہ ادرک کو چبا کر بھی کھایا جا سکتا ہے اور اسے سالاد میں بھی شامل کر کے کھایا جا سکتا ہے۔

250 ملی گرام ادرک والے کیپسول بنا لیں پھر انہیں دن میں چار بار لینے سے بھی متلی میں  مدد مل سکتی ہے۔ ادرک متلی کو کم کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر استعمال کیا جاتا ہے۔ مطالعات سے ثابت ہوا ہے کہ حمل کی وجہ سے متلی اور الٹی کی علامات کے علاج میں ادرک موثر ثابت ہوتا ہے۔ تازہ ادرک کو کھانا پکانے میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔

۔5 چکنائی والے کھانوں کو چھوڑ دیں

زیادہ  چکنائی والی غذاؤں، بہت میٹھے کھانے، مسالہ دار کھانے، اور گیس پیدا کرنے والی غذاؤں سے پرہیز کرنے کی کوشش کریں۔ زیادہ پروٹین، کاربوہائیڈریٹ اور کم چکنائی والی یا پھر خشک غذائیں کھائیں یعنی گری دار میوے، ٹوسٹ اور سیریل وغیرہ کھانے سے متلی کا امکان کم ہوسکتا ہے۔

آپ کھانوں اور مشروبات کو الگ طریقے سے استعمال میں رکھ کر بھی متلی کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔ کھانے کے دوران مشروبات پینے سے گریز کریں کیونکہ یہ بھی ایک متلی کا سبب بنتا ہے۔

۔6 ورزش

ہلکی ورزش حمل میں متلی کو کم کرنے میں مدد کر سکتی ہے۔ آپ صبح واک کے لیے جا سکتے ہیں اور گھر پر یوگا کر سکتے ہیں۔ یاد رہے کہ حمل کے دوران ورزش شروع کرنے سے پہلے ہمیشہ اپنے گائنی کولوجسٹ سے مشورہ کریں۔

۔7 دہی کا استعمال

دہی پروبائیوٹک ہوتی ہے جو  آپ کے نظام انہضام کو منظم کرنے میں مدد کر سکتی ہے۔ دہی میں موجود وٹامن بی 12 حمل کے دوران متلی کے احساس کو کم کرنے کا کام کرتی ہے۔ متلی کو کم کرنے کے لیے آپ دہی میں تازہ پھل بھی شامل کر کے کھا سکتے ہیں اور اسے ناشتے میں یا دوپہر کے وقت کھا سکتے ہیں۔

۔8 لیموں کا استعمال

تازہ نچوڑا ہوا لیموں کا رس یا خالی لیموں کو چوسنے سے بھی حمل سے متعلق متلی کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔ حاملہ خواتین جو قے سے کھانا نہیں روک پا رہی ہیں یا شدید متلی کا سامنا کر رہی ہیں انہیں لیموں سونگھنے یا لیموں سے مشروب بنا کر استعمال کرنا چاہیے۔

جب بھی آپ کو متلی محسوس ہو تو آپ تازہ لیموں کا چھلکا سونگھ سکتے ہیں یا رومال میں لیا ہوا کچھ لیموں کا ضروری تیل سانس میں لے سکتی ہیں۔ ایک طبی مطالعہ نے متلی اور الٹی کو کم کرنے میں لیموں کی خوشبو کی افادیت کو ظاہر کیا ہے۔ اس کے علاوہ لیموں کا پانی پانی بنا کر پینے سے متلی میں مدد مل  سکتی ہے لیموں کے مشروب میں آپ ذائقہ کے لیے تھوڑا سا شہد، چینی، یا نمک شامل کر کے بھی اسے پی سکتے ہیں۔

۔9 دار چینی کا استعمال

دار چینی صدیوں سے گھروں میں استعمال میں ہونے والا ایک ورسٹائل مسالا ہے جو طویل عرصے سے بدهضمی، گیس، متلی اور سینے کی جلن کے علاج کے لیے استعمال ہوتی رہی ہے۔ یہ اپھارہ کو کم کرنے اور آنتوں کی حرکت کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے موثر ہے جس سے ہاضمہ تیز ہوتا ہے۔

ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ اس سے خواتین کو ماہواری کے دوران متلی کی سطح کو کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ اس تحقیق نے تجویز کیا کہ دار چینی درد میں کمی، ماہواری کے خون بہنے، متلی اور الٹی میں نمایاں اثر ڈالتی ہے۔  

دار چینی کی چائے پینے سے متلی دور ہونے لگتی ہے۔ ابلتے ہوئے پانی کے 8 اونس میں صرف ایک سیلون دار چینی کی چھڑی شامل کریں اور 10 منٹ کے لئے اسے اُبالیں۔ اجن لوگوں کو ذیابیطس ہے یا جو انسولین لیتے ہیں انہیں دار چینی لینے سے پہلے اپنے ڈاکٹروں سے بھی بات کرنی چاہیے کیونکہ یہ خون میں شوگر کو کم کر سکتی ہے۔

Disclaimer: The contents of this article are intended to raise awareness about common health issues and should not be viewed as sound medical advice for your specific condition. You should always consult with a licensed medical practitioner prior to following any suggestions outlined in this article or adopting any treatment protocol based on the contents of this article.

Dr. Amber Shaheen
Dr. Amber Shaheen - Author Dr. Amber Shaheen is a top Gynecologist with 18 years of experience. You can call our helpline at 04238900939 for more information.

Book Appointment with the best "Gynecologists"