ایلو ویرا کے فائدے جاننے سے پہلے آیئے ایلو ویرا کے مختصر تعارف پر نظر ڈالتے ہیں۔ ایلو ویرا ایلو نسل کی ایک خوشگوار پودوں کی ایک خاص نسل ہے۔ تقریبا پانچ سو نسلوں کے ساتھ ایلو ویرا وسیع پیمانے پر تقسیم کیا جاتا ہے اور دنیا کے بہت سارے علاقوں میں سے ایک ناگوار نوع سمجھا جاتا ہے۔ یہ جزیرہ نما عرب سے نکلتا ہے۔ ایلوویرا کو اردو میں کوار گندل کہا جاتا ہے۔
Table of Contents
ایلو ویرا(کوار گندل) کے فوائد
: کواور گندل کے ان گنت فائدے ہیں جن میں سے کچھ کی فہرست دردج ذیل ہیں
- ایلو ویرا جسے گھیکوار یا کوار گندل بھی کہتے ہیں ایک ایسا پودا ہے جو اپنے آپ میں بے شمار طبی فوائد کا خزانہ رکھتا ہے۔ ڈاکٹر ایلو ویرا کو کھانے میں استعمال کرنے کا مشورہ دیتے ہیں۔ کیوں کہ بہت ساری امراض کے علاج میں اپنا عمدہ کردار ادا کرتا ہے۔
- یہ جلدی امراض جیسا کہ معدے کی خرابی، دانت کا درد، بال کا جھڑنا یا سر کی خشکی جوڑوں اور پھٹوں کی تکلیف، آرائش حسن اور دیگر کئی مقاصد کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔
- جگر اور تلی کی بیماریوں میں اس کے گودے کو بہت ہی شفا بخش تصور کیا جاتا ہے۔ جو لوگ جگر کی بیماری میں مبتلا ہیں انہیں ایلو ویرا کا استعمال با قاعدگی سے کرنا چاہئیے۔
- نزلہ زکام اور کھانسی بہت ہی عام سی بیماری ہی جو اکثر کچھ لوگوں میں تو خاندانی پائی جاتی ہے۔ ایسی صورت میں ایلو ویرا کے بھونے ہوئے پتوں کا جوس شہد کے ساتھ لینا بہترین علاج ہے۔ ایسا کرنے سے پرانے سے پرانا نزلہ زکام بہت کم عرصہ میں ٹھیک ہو جائے گا۔
- گھیکوار یا ایلوویرا کمر درد، جوڑوں کے درد میں افاقه دیتی ہے۔ اس کے موئثر علاج کے لیے روزانہ ایک پتے کا گودا کھانا مفید ہے۔ اس پتے کو آپ چاہیں تو قیمہ کے ساتھ کھانے میں کھا سکتے ہیں۔
- یہ متعدد غدودوں کو دفعال بنانے میں بھی معاون ہے۔ ایک پتے کا گودا کالے نمک اور ادرک کے ساتھ روزانہ صبح دس دن تک استعمال کرنا جگر کی خرابی کے لیے مفید ہے۔ اور غدودوں کے مسائل سے چھٹکارا پانے کا مویئژ طریقہ ہے۔
- ایلو ویرا یا کوار گندل کے جیل یا گودے کا استعمال چہرے کی جھریوں کو کم کرنے کے لیے بے حد فائدہ مند ہے۔ ایلوویرا میں موجود وٹامن E اور C آپ کی جلد کی نمی کو برقرار رکھتا ہے۔
- ایلو ویرا جسم کے مدافعتی سسٹم کو بڑھانے،منہ کے چھالوں، السر اور کینسر میں بھی بہت مفید ہے۔
- کوار گندل میں کئی معدنیات اور وٹامن پائے جاتے ہیں جو انسانی جسم کے لیے انتہائی مفید ہوتے ہیں۔ ان میں کیلشیم، پوٹاشیم، آئرن، زنک کمیم، میگنیز، کا پروا میگن یشیم شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ایلو ویرا جیل میں وٹامن B12 کی A,B گروپ C,E اور فولک ایسڈ بھی موجود ہوتا ہے۔ لہذا ایلو ویرا جیل کا با قاعده استعمال ان معدنیات کی کمی کو پورا کرتا ہے۔
- ایلو ویرا کا جیل یا گودے کا استعمال چہرے کے دانوں اور کیل مہاسوں کے لیے بھی انتہائی مفید ہے۔ یہ جلد کے داغ دھبوں کو دور کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔
- کوار گندل یا ایلویرا کا گودا آنکھوں کے گرد سیاہ حلقوں کو دور کرنے اور آنکھوں کی خوبصورتی کو نمایاں کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
- گرمیوں میں اگر ایلو ویرا کے گودے کو چہرے ،ہاتھوں اور پیروں پر لگایا جائے تو آپ کی دھوپ کی شدت سے نیہں ہوتی اورایسے آپ کی جلد کی نمی رونق دونوں برقرار رہتی ہے۔
- یہ ایک سن بلاک کا بھی کام کرتی ہے، دھوپ میں نکلنے سے پہلے اسے چہرے پر لگانے سے چہرہ کالا نہیں ہوتا۔ دھوپ میں جانے سے پیلے ایلو ویرا کا استعمال کرنا چہرے کو سن برن سے بچانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔
- لڑکیوں کے چہرے اور ناک پر نظر آنے والے بلیک ہیڈز دراصل کھلے منہ والے دانے ہوتے ہیں جو سکن کو خراب رکھتے ہیں اور سکے ساتھ ساتھ خوبصورتی کا داغ لگاتے ہیں۔ بلیک ہیڈز سے نجات کے لیے بہترین نسخہ ہے ایلو ویرا کا استعمال جو نہ صرف بلیک ہیڈز ختم کرے گا بلکہ چہرے کو پاک صاف کر دے گا۔
- جل جانے صورت میں ایلو ویرا کا رس لگائیں ، جلن دور اس کے جراثیم کش اثرات زخموں کو خراب ہونے سے بچاتے ہیں اور جہاں چھالے پر جائیں وہ جلد ٹھیک ہو جاتے ہیں۔
- قبض اوربواسیر کی شکایات کے لیے رات کو سونے سے پہلے دو چمچ ایلو ویرا کھالیں اور ساری رات کی شکائیتوں سے بچیں۔
- ایلو ویرا کا حلوہ کمر کے درد، جوڑوں کی اینتھن اور مجموعی طور پر جسمانی کمزوری دور کرنے کے لئے اکسیر سمجھا جاتا ہے۔ عرق النساء کے مریض بھی ڈاکٹر کے مشورے کے ساتھ استعمال کر سکتے ہیں۔
- ایلو ویرا جیل جلد کے داغ دھبوں کو دور کرنے کے لیے بھی استعمال کی جاتی ہے.
- مردوں کے لیے چہرے پر شیو کرنے کے بعد ایلو ویرا جیل کا استعمال بہتر رہتا ہے۔ چونکہ شیو کے دوران مردوں کے چہرے پر معمولی زخم ہوجاتے تو اس ضمن میں اگر وہ ایلو ویرا کے گودے کو چہرے پر لگائیں تو اس سے انھیں ٹھنڈک کا احساس بھی ہوگا اور انکے زخم بھی جلد بھر جایئں گے۔
ایلو ویرا کے کچھ مقبول فوائد درج ذیل ہیں جن کے استعمال سے آپ مستفید ہو سکتے ہیں۔
معدے کی گرمی سے نجات
ایلو ویرا جیل جلاب جیسی خصوصیات رکھتا ہے جو نہ صرف آنتوں میں پانی کی مقدار بڑھاتا ہے بلکہ فضلے کی حرکت کو بھی آسان کرتا ہے۔ معدے کی جلن پر قابو پانے کے لیے آدھا کپ ایلو ویرا جیل کھانے سے پہلے پی لیں۔ اس سے معدے میں جلن یا تزابیت کی شکایت پر ضرورت پڑنے پر پی لیں۔
پیٹ اندر کرنے کے لئے
تین کھانے کے چمچ ایلو ویرا کا جیل، گرائپ فروٹ ایک کپ دونوں کو ملا کر بلینڈ کر کے پی لیں۔ اس کے استعمال سے پیٹ پر جمی اضافی چربی آہستہ آہستہ ختم ہو جائے گی اور جو پیٹ نکلا ہوا ہو گا وہ با آسانی اندر ہو جائے گا۔
ایلو ویرا نظام انہضام کو بہتر کرتا ہے
اگر آپکو ہاضمے میں مسلہ درپیش ہو تو آپ ایلو ویرا کے استعمال سے اس سے نجات حاصل کر سکتے ہیں۔ یہ ایک انتہائی مشہور اور مفید طریقہ ہے جس سے آپکا پورا نظام انہضام بلکل درست ہو جاتا ہے۔ یہ قبض اور اسہال کے خاتمے کے لیے بھی انتہائی کار آمد ہے۔ یہ اخراج کے کے نظام کو بھی درست کرتا ہے۔
ایلو ویرا آنتوں کے کیڑوں کا خاتمہ کرتا ہے
آنتوں میں کیڑوں میں مسلہ درپیش ہے تو آپ ایلو ویراکے استعمال سے اس سے نجات حاصل کر سکتے ہیں۔ آنتوں میں کیڑوں کا پر جانا کوئی غیر معمولی بات نہیں ہے۔ یہ آپکی آنتوں کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔ ایلو ویرا نا صرف ان کیڑوں کو جڑ سے ختم کرتا ہے بلکہ ان کی افزائش کو روک کے آنتوں کی صفائی کرتا ہے۔
ایلو ویرا آپکے اندر کھارا پن پیدا کرتا ہے
کھارا پن آپکے جسم میں بیماریوں کے خلاف مدافعت پیدا کرتا ہے۔ ہم اپنی روزمرہ کی زندگی میں اکثر تیزابی غذائیں کھاتے ہیں لیکن یہ بات قبل غور ہے کہ ہمیں اسی فیصد کھاری اور بیس فیصد کھاری اور بیس فیصد تیزابی غذائیں استعمال میں لانی چاہیے ۔ بھاگ دوڑ زمانے میں ہم اکثرفاسٹ فوڈ اور تیزابی غذائیں کھا لیتے ہیں۔ پس اگر آپ اپنے جسم سے زہریلے مادوں کا اخراج چاہتے ہیں تو ایلو ویرا کو اپنی غذا کا حصہ بنا ئیں۔
خون کی کمی دور کرنے میں موثر
ایلو ویرا نہ صرف معدے کو صاف کرنے میں مفید ہے بلکہ یہ جگر کو بھی صاف کرتا ہے۔ اس کے جیل کا استعمال دودھ اور ہلدی کے ساتھ خون کو کافی حد تک شفاف کر دے گا۔
بالوں کی خشکی کے لیے
سر کی خشک جلد میں خارش ایک بڑا مسلہ ہوتا ہے اور اس مسلے کے لیے ایلو ویرا ایک قدرتی موئسچرائزر سمجھا جاتا ہے کیونکہ اس میں جراثیم کش اور سر کی جلد کو سکون پہنچانے والی خصوصیات رکھتا ہے۔ اس کے جیل کو بالوں میں بیس منٹ تک لگائیں اور پھر بعد میں نیم گرم پانی سے سر کو دھو لیں۔ اس عمل کے با قاعده استعمال سے سر میں موجود پرانی سے پرانی خشکی بھی دور ہو جائے گی۔
ایلو ویرا کا استعمال گنج پن سے نجات
اگر تو آپ گنج پن سے پریشان ہیں تو اور کسی بھی طرح گرتے بالوں کو روکنا چاہیتے ہیں تو ایلو ویرا اس مسلے سے نجات دلانے کے لیے بہترین ثابت ہو سکتا ہے۔ ایلو ویرا کا استعمال سر کی سطح کو پہنچنے والے نقصان کو روک تھام کر کے ہیئر سیلز کے لیے ایسا صحت مند ماحول تیار کرتا ہے کہ بالوں کی نشونما بہتر ہو جاتی ہے۔ ایلو ویرا ایک جز سیبم کی صفائی بھی کرتا ہے جو بالوں کی جڑوں کو روک کر بالوں کو اگنے سے روکتا ہے۔ اس مقصد کے لیے ایلو ویرا کے جیل کی الش اپنے سر پر کریں،
ڈرائے بالوں کے لئے
دو چمچ ایلو ویرا کا جیل، دو چمچ کو کونٹ آئل اور دو چائے کے چمچ کو کوکونٹ پیسٹ بلیینڈ کر کے نہانے سے پہلے بالوں میں لگائیں اور پھر بیس منٹ کے بعد سر کو دھو لیں۔
پورز کو بند کرنے کے لیے
ایک چائے کا چمچ ایلو ویرا جیل لیں اور اس میں لیموں کا رس چند قطرے ملا کر چہرے پر لگائیں۔ اس کے با قاعده استعمال سے چہرے کے کھلے پورز بہت جلد بند ہو جائینگے اور چہرے کی رنگت بھی نرم و ملایم اور تروتازہ ہو جا ئے گی۔
کیل مہاسوں کی روک تھام کے لیے
ایلو ویرا کے جیل چہرے پر پڑنے والے کیل مہاسوں کو کا مکمل خاتمہ کرتا ہے اگر اس کا استعمال ملتانی مٹی ،لیمو یا عرق گلاب کے ساتھ کیا جائے تو ان مسائل کے ساتھ چہرے کے دوسرے مسائل سے بھی چھٹارا حاصل ہو جائے گا۔
ایلو ویرا اور عرق گلاب کا ایک بہترین فیس ماسک
ایلو ویرا اور عرق گلاب سے تیارکردہ فیس پیک جلد کی تمام اقسام جیسا کہ جلد کا خشک ہونا، چکنی اور حساس جلد کے لیے بہت مفید ہے۔ پیک کو بنانے کا بہت ہی آسان طریقہ ہے۔
تر کیب
ایک پیالی میں تازہ ایلو ویرا کا جیل لیں اور اس میں ایک چائے کا چمچ تازہ عرق گلاب ڈالیں۔ دونوں چیزوں کو اچھی طرح مکس کرلیں بہترین نتائج کے لیے ان دونوں چیزوں کو بلینڈر میں ڈال کر چلائیں۔ آپکا فیس پیک تیار ہے جو آپکے چہرے کو بہت کم وقت میں چمکدار بنا دے گا۔
پیک کو استعمال کرنے کا طریقہ
فیس پیک کو استعمال کرنے سے پہلے چہرہے کو اچھی طرح ایک اچھے فیس واش سے واش کر لیں اور اسکے بعد فیس پیک اپنے چہرے اور گردن پر لگائیں اور بیس منٹ تک لگا چھوڑ دیں۔ بیس منٹ بعد اپنا چہرہ ٹھنڈے پانی سے دھو لیں۔
بہتر نتائج کے لیے اس عمل کو ہفتے میں دو بار استعمال کریں جس سے جلد کے بہت سارے مسائل سے با آسانی چھٹکارا پایا جا سکتا ہے۔ یہ فیس پیک بڑھتی عمر کے اثرات،ایکنی اور کیل مہاسون کے نشانات مٹانے، دھوپ سے جھلسی ہوئی جلد کو پھر سے تروتازہ کرنے میں مدد گار ثابت ہوتا ہے۔
خوبصورت بالوں کے لیے ایلو ویرا کا ماسک
بالوں کا جھڑنا بہت لوگوں میں بہت عام ہے ایلو ویرا میں لیموں کا رس ملا کے لگانے سے بالوں کا جھڑنا کافی حد تک کم ہو جائے گا۔
ایلو ویرا میں ایک انڈا ملا کر لگانے سے یہ بالوں میں ہئیر کنڈیشنر کا کام کرے گا۔
ملتانی مٹی اور ایلو ویرا سے تیار شد فیس ماسک
ملتانی مٹی بھی آپکی جلد کی خوبصورتی کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے اور اس کے ساتھ ایلو ویرا کا استعمال آپ کے حسن کو مزید نکھار سکتا ہے۔
فیس پیک کی ترکیب
ایک چائے کا چمچ ملتانی ، ایک چائے کا چمچ ایلو ویرا جیل اور ایک چائے کا چمچ عرق گلاب یا ٹھنڈا دودھ لیں اس تمام محلول کو اچھی طرح سے مکس کرتے ہوئے یکجا کر لیں۔ وہ خواتین جنہیں دودھ سے تیار کردہ مصنوعات سے الرجی ہو وہ عرق گلاب کا استعمال کر سکتی ہیں۔
طریقہ استعمال
فیس پیک لگانے سے پہلے چہرہ کسی اچھے فیس واش سے دھو لیں اور اس کے بعد فیس پیک اچھے سے چہرے اور گردن پر اپلائی کریں اور پندرہ منٹ تک لگا رہنے دیں۔ اس کے بعد چہرہ ٹھندے پانی سے دھولیں اس ماسک کے بہترین نتائج کے حصول کے لیے اس عمل کو ہفتے میں دو بار آزمائیں۔